... loading ...
ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے کہا ہے کہ ان کے پاس مکمل ثبوت موجود ہیں کہ داعش کے ساتھ تیل کی غیر قانونی تجارت میں درحقیقت روس ملوث ہے۔ انہوں نے یہ جوابی وار اس وقت کیا ہے جب ایک روز قبل ہی روس نے الزام لگایا تھا کہ ترکی داعش کے ساتھ تیل کی تجارت کر رہا ہے بلکہ طیب اردوغان کا خاندان اس سے ذاتی فائدہ اٹھا رہا ہے۔ اس الزام کو غیر اخلاقی قرار دیتے ہوئے ترک صدر نے کہا کہ وہ دنیا کے سامنے ان ثبوتوں کو لے کر آئیں گے۔
طیب اردوغان نے کہا کہ “حقیقت یہ ہے کہ روس کے اس الزام کو خود روس میں تسلیم نہیں کیا جا رہا۔ روس کو یہ ثابت کرنا ہوگا کہ ترکی داعش سے تیل خریدتا ہے ورنہ اسے محض ایک تہمت اور بہتان سمجھا جائے گا۔ اس الزام کا بدترین اور غیر اخلاقی پہلو یہ ہے کہ انہوں نے میرے خاندان کو اس میں گھسیٹا ہے۔” ترک صدر نے ایک مرتبہ پھر کہا کہ “اگر روس ثابت کردے تو میں عہدے سے مستعفی ہو جاؤں گا۔”
اردوغان نے کہا کہ “داعش سے تیل کون خرید رہا ہے؟ آئیں میں آپ کو بتاتا ہوں۔ جارج ہاسوانی، اس کے پاس روسی پاسپورٹ ہے اور وہ شام کا شہری ہے اور داعش کے ساتھ تیل کی تجارت میں سب سے بڑا تاجر یہی ہے۔”
امریکی محکمہ خزانہ نے نومبر میں جارج پر پابندی عائد کی تھی بلکہ اب وہ یورپی یونین کی پابندیوں کی فہرست میں بھی شامل ہے۔ یہ شامی حکومت اور داعش کے درمیان تیل کی خرید و فروخت میں درمیانی شخص کا کردار ادا کررہا ہے۔
ترک صدر نے مزید کہا کہ روس سے تعلق رکھنے والا شطرنج کا ایک نامور کھلاڑی بھی تیل کے اس دھندے میں شامل ہے۔ گو کہ اردوغان نے اس کا نام نہیں لیکن لیکن امریکا نے حال ہی میں روس کی معروف کاروباری شخصیت اور 1995ء سے عالمی شطرنج فیڈریشن کے صدر کرسان الیومزنیوف پر پابندیاں عائد کی ہیں۔
24 نومبر کو شامی سرحد پر ترکی کی جانب سے روس کا طیارہ گرائے جانے کے بعد سے اب دونوں ممالک کے درمیان تعلقات بہت کشیدہ ہوگئے ہیں اور الفاظ کی جنگ اپنے عروج پر پہنچ گئی ہے۔
ہنستے کھیلتے بچوں کی سالگرہ کا منظر لاشوں کے ڈھیر میں تبدیل ، 24 افراد موقع پر لقمہ اجل الباقا کیفے، رفح، خان یونس، الزوائدا، دیر البلح، شجاعیہ، بیت لاحیا کوئی علاقہ محفوظ نہ رہا فلسطین کے نہتے مظلوم مسلمانوں پر اسرائیلی کی یہودی فوج نے ظلم کے انہتا کردی،30جون کی رات سے یکم ج...
ستائیسویں ترمیم لائی جا رہی ہے، اس سے بہتر ہے بادشاہت کا اعلان کردیںاور عدلیہ کو گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ بنا دیں،حکومت کے پاس کوئی عوامی مینڈیٹ نہیں یہ شرمندہ نہیں ہوتے 17 سیٹوں والوں کے پاس کوئی اختیار نہیںبات نہیں ہو گی، جسٹس سرفراز ڈوگرکو تحفے میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ لگای...
عالمی مارکیٹ میں قیمتیں گریں توریلیف نہیں، تھوڑا بڑھیں تو بوجھ عوام پر،امیر جماعت اسلامی معیشت کی ترقی کے حکومتی دعوے جھوٹے،اشتہاری ہیں، پیٹرولیم کی قیمتوں میں اضافہ مسترد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کا ردعمل آگیا۔انہوں...
وفاقی وزیر توانائی نے تمام وزرائے اعلی کو خط لکھ دیا، محصولات کی وصولی کے متبادل طریقوں کی نشاندہی ،عملدرآمد کے لیے تعاون طلب بجلی کے مہنگے نرخ اہم چیلنج ہیں، صارفین دیگر چارجز کے بجائے صرف بجلی کی قیمت کی ادائیگی کر رہے ہیں، اویس لغاری کے خط کا متن حکومت نے بجلی کے بلوں میں ...
پاکستان، ایران اور ترکی اگراسٹریٹجک اتحاد بنالیں تو کوئی طاقت حملہ کرنے کی جرات نہیں کرسکتی گیس پائپ لائن منصوبے کو تکمیل تک پہنچایا جائے، ایران کے سفیر سے ملاقات ،ظہرانہ میں اظہار خیال پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے اسرائیلی اور امریکی جارحیت کے خلاف ایران کی حم...
پارلیمان میں گونجتی ہر منتخب آواز قوم کی قربانیوں کی عکاس ، امن، انصاف اور پائیدار ترقی کیلئے ناگزیر ہے کسی کو بھی پارلیمان کے تقدس کو پامال کرنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہئے،عالمی یوم پارلیمان پر پیغام پاکستان پیپلز پارٹی کے چیٔرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ خودمختار پا...
ایف آئی ایچ پرو لیگ میں بھارتی ویمنز ٹیم آخری پوزیشن پانے کے بعد لیگ سے باہر آئرلینڈ کی جگہ نیوزی لینڈ یا پاکستان کی ٹیم کو اگلے سیزن کیلیے شامل کیا جائے گا،رپورٹ ہاکی کے میدان میں بھی بھارت کو رسوائی کا سامنا کرنا پڑ گیا۔ایف آئی ایچ پرو لیگ میں بھارتی ویمنز ٹیم آخری پوزیشن پ...
درندگی کا شکار فلسطینیوں میں بیشتر کی نعش شناخت کے قابل نہ رہی ،زخمیوں کی حالت نازک جنگی طیاروں کی امدادی مراکز اور رہائشی عمارتوں پر بمباری ،شہادتوں میں اضافے کا خدشہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی بمباری نے ایک بار پھر انسانیت کو شرما دیا۔ گزشتہ48گھنٹوں کے دوران صیہونی افواج کے وحش...
حکومت کی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں ، ملک کی بہتری، کامیابی کے لیے سسٹم چلانا ہے اور یہی چلے گا( مقتدر حلقوں کا پی پی کو پیغام) دونوں جماعتوں کی مرکزی قیادت کو ایک پیج پر متحد بھی کردیا گیا اگلے ماہ دونوں جماعتوں کے درمیان وزارتوں کی تقسیم کا معاملہ طے ہوجائے گا، جولا...
جب ملک کو ضرورت پڑی تو جہاد کا اعلان کریں گے ، پھر فتح ہمارا مقدر ہوگی ، دھاندلی زدہ حکومتیں نہیں چل سکتیں اس لیے خود کو طاقتور سمجھنے والوں کو کہتا ہوں کہ عوامی فیصلے کے آگے سر تسلیم خم کریں ہم نے 2018کے الیکشن قبول کیے ،نہ ہی 2024کے دھاندلی زدہ انتخابات کو قبول کی...
پورا عدالتی نظام یرغمال ہے ،سپریم کورٹ سے جعلی فیصلے کرواکر سیاست کی جاتی ہے اسٹبلشمنٹ آج اپوزیشن سے بات کر لے تو یہ نظام کو قبول کرلیں گے ،امیر جماعت امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت اور اسٹبلشمنٹ نے ٹرمپ کی چاپلوسی میں کشمیر پر کمپرومائز کیا تو قوم مزاح...
پیداوار کے مقابلے کھپت میں کمی، بجلی چوری توانائی کے شعبے کے سب سے بڑے چیلنجز ہیں اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ منصوبے کا باضابطہ اجرا باعث اطمینان ہے ، شہبازشریف کا خطاب وزیراعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں بجلی کے بلوں میں ٹی وی لائسنس فیس ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سالانہ...