... loading ...

مسلمانانِ عالم کا سب سے بڑا اجتماع، حج، عالمی حدت اور موسمیاتی تبدیلی سے متاثر ہوگا؟ یہ ایسا سوال ہے جو ابھی تو حیران کر رہا ہے لیکن حقیقت یہ ہےکہ جس تیزی سے دنیا بھر میں موسم بدل رہے ہیں اور گرمی کی شدت میں اضافہ ہو رہا ہے، ہر گزرتے سال کے ساتھ یہ خطرہ لاحق ہوتا جا رہا ہے۔
میساچوسٹس انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے الفاتح الطاہر اور لویانا میری ماؤنٹ یونیورسٹی، لاس اینجلس کے جیریمی پال ماحول کو نقصان پہنچانے والی گرین ہاؤس گیس کے اخراج سے بڑھنے والے درجہ حرارت اور اس کے انسانی زندگی پر پڑنے والے اثرات پر تحقیق کررہے تھے اور انہوں نے یہ نتیجہ پایا ہے کہ اگر فوری طور پر اقدامات نہ اٹھائے گئے تو رواں صدی کے آخر تک خلیج فارس اور ملحقہ علاقہ رہنے کے قابل نہیں بچے گا۔ اس علاقے میں دنیا کے چند بہترین شہر دبئی، ابوظہبی، دوحہ، کویت، دمام، منامہ اور ایران کی تمام اہم بندرگاہیں شامل ہیں۔
تحقیق میں گرمی اور ہوا میں نمی کے تناسب کو ملا کر ایک اشاریہ مرتب کیا گیا ہے جسے ‘ہیٹ انڈیکس’ کا نام دیا گیا ہے۔ اعداد و شمار کی مدد سے کمپیوٹر پر اندازہ لگایا جاتا ہے کہ درجہ حرارت بڑھنے کی موجودہ رفتار سے کون سے علاقے زیادہ متاثر ہوں گے۔ معلوم ہوا کہ خلیجی ریاستوں میں رواں صدی کے اختتام پر دن میں چھ گھنٹے باہر رہنے والوں کے لیے درجہ حرارت اتنا زیادہ ہوگا کہ انسان کا جسم برداشت کر ہی نہیں سکتا۔
نیچر کلائمٹ جرنل میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق خلیج فارس کا مخصوص جغرافیہ اور ماحول اور بڑھتی ہوئی گرمی اس علاقے کو رہائش کے قابل نہیں چھوڑے گی۔
اسلام کے مقدس مقامات مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ گو کہ خلیج فارس کے ساتھ واقع نہیں، لیکن اس سے زیادہ دور بھی نہیں۔ اگر ماحولیاتی تبدیلی رونما ہوتی ہے تو اس کے اثرات یہاں بھی ضرور پڑیں گے۔ الفاتح الطاہر نے کہتے ہیں کہ حج میں گرمی کی وجہ سے اموات میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ ایئرکنڈیشنرز کی وجہ سے ہوسکتا ہے کہ ان علاقوں میں رہا جا سکے لیکن انسان آخر کب تک اندر بند رہے گا۔ ایسے کئی کام ہوتے ہیں جس کے لیے اسے باہر نکلنا پڑتا ہے۔ اسی وقت دیکھ لیں تعمیراتی کارکن اور دیگر کام کرنے والے افراد کو بھی باہر رہنا پڑتا ہے۔ ان کے لیے تو اس درجہ حرارت میں نکلنا موت کو دعوت دینا ہوگا۔
گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں کمی کے ذریعے گلوبل وارمنگ یعنی عالمی حدت کو کم کرنے کے لیے رواں فرانس کے دارالحکومت پیرس میں عالمی اجتماع ہوگا۔ اگر وہاں کیے گئے وعدے پورے ہوتے دکھائی دیے تو ضرور اس خوفناک مستقبل سے بچا جا سکتا ہے۔
گلگت بلتستان میں 22 امیدوار میدان میں تھے،پوری جمع تفریق کے بعد 15 نشستوں پر جیتے ہیں،ہمیں دو نشستیں دے کر ہماری 13 نشستیں کسی اور کو دیں گے تو ہم اس کو نہیں مانتے، بیرسٹر گوہر بجٹ سیشن میں شریک ہوں نہ ہوں عوام کو ریلیف ملنا چاہیے، کشمیر پر ہمارا واضح مؤقف ہے، مسائل کو افہام و ...
28ویں ترمیم کا شوشہ چھوڑ کر سیاسی جماعتیں اپنے مفادات کے لیے کام کر رہی ہیں مقامی حکومتوں کو بااختیار بنایا جائے، عوامی مسائل بدستور حل طلب ہیں، پریس کانفرنس امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے مطالبہ کیا ہے کہ مقامی حکومتوں کو مکمل بااختیار بنایا جائے اور آئندہ و...
خیبرپختونخواہ میں 40 کے قریب ناراض تحریک انصاف ارکان کا بڑا فارورڈ بلاک تشکیل پانے کا دعویٰ کردیا گیا بانی کی رہائی کیلئے قرآن پر حلف نہیں لیا جاتا، صوبائی بجٹ پاس نہیں ہونے دینگے، ایم پی اے ٰ کی نجی ٹی وی سے گفتگو خیبر پختونخواہ میں پاکستان تحریک انصاف کے اندرونی اختلافات ا...
طائر شہر میں رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا، شہری جبری نقل مکانی پر مجبور ہو گئے شرکیہ میں حملے کیے، کئی افراد زخمی ہو گئے،اسرائیلی فوج کی انخلا کی وارننگ جاری اسرائیل نے ہٹ دھرمی برقرار رکھتے ہوئے لبنان پر وحشیانہ حملے تیز کر دیٔے، مزید 8 لبنانی شہری شہید ہو گئے۔لبنانی می...
تحریک انصاف اس وقت 70 فیصد حلقوں پر لیڈ کررہی ہے،8 فروری کا ری پلے شروع ہو چکا، آخری محاذ بھی عمران خان کے نام ہوگا، گلگت بلتستان الیکشن پر شفیع جان کا دعویٰ غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری، پی پی 3، آزاد امیدوار ایک نشست پر کامیاب ،نون لیگ ،اسلامی تحریک پاکستان...
حکومتی وفد اور پیپلزپارٹی میں بجٹ سے ہنگامی اجلاس ، ڈیڈ لاک ختم کرنیکیلئے دونوں اطراف سے کوشش جاری ،پیپلزپارٹی کو صوبوں سے اضافی سبسڈیز اور ترقیاتی بجٹ سے متعلق تحفظات ہیں کے فور منصوبہ، ترقیاتی کاموں کیلئے فنڈز نہ ملنا، سکھر کراچی موٹر ویز کا منصوبہ ڈیڈ لاک کی وجوہات ہیں،حکومت ...
گلگت، بلتستان کے عوام نے بھاری اکثریت کے ساتھ میڈنٹ دلوایا تو جیالا وزیراعلیٰ آنے کے بعد عوام کو زمین کا مالک بنادیں گے، پہلے مرحلے میں 28 ہزار مربع میل کا مالک بنوائیں گے پی ٹی آئی والے کے پی میں کام نہیں کرتے، وہ کہتے ہیں ہمیں قیدی نمبر 420 کو چھڑوانا ہے، پنجاب والے گلگت بلت...
یکم جولائی سے اسٹیشنری آئٹمز پر 18 فیصد سیلز ٹیکس لاگو ہونے سے کاپیاں، رجسٹر، قلم، پینسل سمیت تعلیمی سامان مہنگا ہونے کا امکان،آئی ایم ایف کی اسٹیشنری پر 18 فیصد سیلز ٹیکس کی منظوری سیلز ٹیکس بڑھنے سے تعلیمی اور دفتری اخراجات میں اضافے کا خدشہ،حکومت بجٹ کا ٹیکس استثنا محدود کر...
ملک بھرمیں آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ، کراچی کے شہری مہنگا ترین آٹا خریدنے پر مجبورہیں حیدرآباد 2600 ،پشاور 2750 ، اسلام آباد 2733، راولپنڈی میں 2707روپے تک پہنچ گئی ملک میں آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوا ہے اور 20کلو آٹے کے تھیلے کی زیادہ سے زیادہ قیمت 2800 روپے تک پہنچ...
اسٹریٹجک ذخائر کو مضبوط بنایا جائے اور عوام کو مناسب قیمت پر آٹے کی فراہمی یقینی بنائی جائے،وزیراعلیٰ سندھ اس سال گندم خریداری کا ہدف 10لاکھ میٹرک ٹن تھا مگر محکمہ خوراک ایک لاکھ ٹن بھی نہیں خرید سکا، اجلاس میںبریفنگ وزیراعلی سندھ نے گندم کی ذخیرہ اندوزی اور مصنوعی مہنگائی کو...
سیلاب، خشک سالی اور گلیشیٔرز کا تیزی سے پگھلنا موسمیاتی تبدیلی کی عکاسی کرتے ہیں پاکستان ماحول کے تحفظ کیلئے عالمی برادری کے ساتھ کھڑا ہے،عالمی یومِ ماحولیات پر پیغام وزیراعظم شہباز شریف نے ماحولیاتی تحفظ کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان م...
جو لوگ اپنے ذاتی حلقے ہار گئے، وہ گلگت بلتستان میں ووٹ مانگنے وہاں پہنچ چکے ہیں، موجودہ حکمرانوں کی کی کارکردگی صرف یہ ہے کہ پی ٹی آئی کو روکو تاکہ یہ الیکشن نہ جیت سکیں، بیرسٹر گوہر گلگت بلتستان کے انتخابی دنگل میں سیاسی درجہ حرارت مزید بڑھ گیا ہے ، عوام اب ان کے کسی بھی دھوکے...