... loading ...

برطانیا کے سابق وزیر اعظم ٹونی بلیئر نے عراق جنگ پر مجموعی طور پر معافی کے بجائے اس کے بعض پہلووؤں پر معافی مانگی ہے۔ برطانوی ذرائع ابلاغ نےاس کا انکشاف امریکی ادارے سی این این کو دیئے گئے ایک انٹرویو کے حوالے سے کیا ہے جو ابھی تک نشر نہیں ہوا۔
غیر نشر شدہ انٹرویو کی سامنے آنے والی تفصیلات کے مطابق ٹونی بلیئر نے 2003ء کی جنگِ عراق کے نتیجے میں صدام حسین کی اقتدار سے رخصتی کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر اظہار ندامت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اُس منصوبے میں خامیاں تھیں ۔بلیئر کے سامنے آنے والے الفاظ کے مطابق
“میں اس حقیقت پر معافی مانگتا ہوں کہ ہمیں ملنے والی معلومات غلط تھیں۔ میں اپنی منصوبہ بندی میں ہونے والی غلطیوں اور یقیناًحکومت کو ہٹانے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کو سمجھنے میں غلطی کرنے پر معافی مانگتا ہوں۔”
سابق برطانوی وزیر اعظم کو امریکی چینل سی این این کے میزبان نے سوال کیا کہ کیا داعش کی مقبولیت کی سب سے اہم وجہ یہ جنگ ہے؟ اس پر ٹونی بلیئر کا کہنا تھا ” اس بات میں کچھ سچ ہے۔ یقیناً آپ یہ نہیں کہہ سکتے ہیں کہ جن ممالک نے 2003ء میں صدام حسین کو اقتدار سے ہٹایا ہے ان کا 2015ء میں پیش آنے والی صورتحال میں کوئی عمل دخل نہیں ہے۔”
ٹونی بلیئر نے اس انٹرویو میں عراق کے پاس بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کی موجودگی کے اس الزام پر بھی بات کی ہے جسے بنیاد بنا کر عراق پر جنگ مسلط کی گئی تھی مگر عراق میں یہ ہتھیار کہیں پر بھی نہ ملے تھے۔ تاہم ٹونی بلیئر کے اس بارے میں موقف کی زیادہ تفصیلات برطانوی ذرائع ابلاغ میں موجود نہیں ہے۔
البتہ یہ سوال برطانوی ذرائع ابلاغ میں ضرور گردش کر رہا ہے کہ سابق برطانوی وزیراعظم ٹونی بلیئر کو بارہ سال بعد اس جنگ پر معافی کی ضرورت کیوں پیش آئی؟
اس ضمن میں ایک برطانوی نشریاتی ادارے “آئی ٹی وی نیوز” نے ا سکاٹ لینڈ کے وزیر نکولا سٹرجن کے اس موقف کو نمایاں جگہ دی ہے کہ ٹونی بلئیر دراصل چلکوٹ انکوائری کے نتائج سامنے آنے سے پہلے اپنے اوپر اٹھنے والے ممکنہ تنقید کے بہاؤ کو دوسری جانب موڑنا چاہتے ہیں۔ اکثر برطانوی ماہرین نے اس پر اتفاق کیا ہے کہ ٹونی بلیئر کی جانب سے سی این این کو دیا گیا انٹرویو دراصل سابق وزیر اعظم گورڈن براؤن کی جانب سے قائم کیےگئے تحقیقاتی کمیشن کی “چلکوٹ انکوائری رپورٹ “منظر عام پر آنے سے قبل حالات کو سازگار بنانے کی ایک کوشش ہے۔
حکومت کی جانب سے بجٹ کے حوالے سے آئی ایم ایف کو مطمئن کرنے کی کوششیں ، دونوں فریقین میںمذاکرات کا جاری ، ممکنہ خسارے کے ازالے کیلئے متبادل ریونیو اقدامات پر مشاورت حکومت کا فنانس بل میں شامل مختلف ٹیکس رعایتوں کی مکمل تفصیلات جاری کرنے سے گریز، تنخواہ دار طبقے کو دیے گئے ٹیکس ر...
میری وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے بات ہوگئی ہے،صوبائی حکومت صرف 3 ماہ کا بجٹ پیپر پاس کرے گی، آئین کا آرٹیکل 125 اجازت دیتا ہے، آپ 3 ماہ کا بجٹ پیپر پیش کرسکتے ہیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات تک حتمی بجٹ پیش نہیں ہوگا،30 جون تک بانی سے ملاقات نہ ہوئی تو خیبر پختونخوا...
ملزمہ سادہ کوکین 20ہزار فی گرام جبکہ گولڈن اسٹف40ہزار فی گرام فروخت کرتی تھی مقدمے میں نامزد پانچ ملزمان مفرور قرار ،پولیس نے گرفتاری کیلئے کارروائیاں تیز کر دی کراچی میں منشیات فروشی کے مبینہ بڑے نیٹ ورک کی مرکزی ملزمہ انمول عرف پنکی اور دیگر کے خلاف منشیات کے مقدمے کا عبوری...
منشیات کی ترسیل کے لیے انڈوں کے خول استعمال کیے جاتے تھے،ملزم شاہ فہد سہراب گوٹھ سے مختلف رائیڈرز کے ذریعے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جاتا تھا کراچی سائوتھ زون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائی کرنے والے ایک اور مبینہ منظم نیٹ ورک کا سراغ لگانے کا دعوی کیا ہے۔ گرفتار...
رواں سال ڈبل ڈیکر اور جدید الیکٹرک بسوں کی بڑی تعداد کراچی پہنچ جائے گی،شرجیل میمن نئی ڈبل ڈیکر اور ماحول دوست ای وی بسیں مرحلہ وار مختلف روٹس پر چلائی جائیں گی،گفتگو سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی کے شہریوں کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت کا ا...
ایک شخص کی وجہ سے ملکی تناؤ ہے تو اسے باہر نکالیں، مجھے کہا جاتا ہے آپ تو عمران خان کیخلاف تھے، مخالف جیل میں ہاتھ پاؤں بندھا پڑا ہو تو اس کیخلاف بات نہیں کرتے،سربراہ جے یو آئی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈروں کی تقریروں کو بلیک آؤٹ کیا جا رہا ہے، ہم نے کشمیریوں کی ماؤں بہنوں کی...
81ہزار ٹن خریداری ہدف سے کم، مقامی مارکیٹ اور پاسکو سے مزید گندم خریدنے کا فیصلہ ہاریوں کو مقررہ امدادی قیمت کی ادائیگی ہر صورت یقینی بنائی جائے،اجلاس میں تفصیلی جائزہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت وزیراعلی ہاؤس میں محکمہ خوراک اور محکمہ زراعت کا مشترکہ اجلاس ...
عوام بخوبی جانتے ہیں کہ کس نے اسے بوری بند لاشوں کے تحفے دیے،سینئر صوبائی وزیر کراچی ملک کا معاشی حب اور سندھ کا دارالخلافہ ہے، خالد مقبول کے بیان پر سخت ردعمل سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا خالد مقبول صدیقی کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کراچی کے عوام بخوبی جانتے ہیں ...
تحریکِ انصاف کی قیادت اور اپوزیشن اتحاد 16 جون بروز منگل دوپہر 3 بجے سے شام 7 بجے تک اڈیالہ جیل کے باہر ایک مضبوط اور پرامن عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے جارہے ہیں،خصوصی بیان اس احتجاج کے پیچھے کوئی سیاسی مقاصد یا توڑ پھوڑ نہیں بلکہ خالصتاً قانونی اور انسانی بنیادیں شامل ہیں، احتجاج...
پارٹی میں موجود بدعتوں کو اب نکالنا ہوگا جس کے دل میں پارٹی کی ذمہ داری کا شوق آیا وہ کچھ نہیں کر سکتا، ہم استعمال نہیں ہورہے کوئی اور استعمال ہو رہا ہے ، خالد مقبول صدیقی کی مصطفی کمال پر تنقید ایکسٹینشن والا لیڈر قوم کو کبھی ان کے حقوق نہیں دلوا سکتا جس لیڈر کا کریکٹر نہیں و...
حکومت اب بھی ایک لیٹر پیٹرول پر120 روپے سے زائد پیٹرولیم لیوی وصول کررہی ہے بہت تماشا ہوگیا وسائل پر قابض اشرافیہ عوام کے راستے سے ہٹ جائے،تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے بجٹ میں آئی ٹی کے فروغ کے لیے کوئی جامع منصوبہ شامل نہیں۔ سات دہائیوں...
امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط اتوار کو نہیں ہوں گے جنگ کے خاتمے پر توجہ مرکوز کرنے والے اسلام آباد میمورنڈم پر عمل کیا جا رہا ہے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا سے معاہدے پرآج دستخط نہیں کر رہے ہیں۔ایک بیان میں اسماعیل بق...