... loading ...

روس کے صدر ولادیمر پیوتن نے امریکا میں شام کی تازہ ترین بمباری کا مضحکہ اڑاتے ہوئے کہا ہے کہ “دہشت گردی پر غلبہ پانا ناممکن ہے جب تک آپ اپنی ناپسندیدہ حکومتوں کا تختہ الٹنے کے لیے انہی دہشت گردوں کو ہتھیار کے طور پر استعمال کریں گے۔”
مشرق وسطیٰ میں امریکا کی دیوانہ وار مداخلت پر مہارت سے طنز کرتے ہوئے پیوتن نے کہا کہ “ڈبل گیم کھیلنا ہمیشہ مشکل ہوتا ہے، ایک ہی وقت میں دہشت گردوں کے خلاف اعلانِ جنگ بھی، اور اسی دوران چند ایسے مہروں کو استعمال بھی کرنا تاکہ مشرق وسطیٰ کے کھیل کو اپنے حق میں کیا جا سکے۔ ” والڈائی انٹرنیشنل ڈسکشن کلب سے خطاب کرتے ہوئے روسی صدر نے مزید کہا کہ “الفاظ کے ساتھ کھیلنے اور دہشت گردوں کو اعتدال پسند اور شدت پسند میں تقسیم کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے بلکہ میں یہ جاننا چاہوں گا کہ آخر ان دونوں میں فرق کیا ہے؟”۔
شام میں دہشت گردی کے خلاف بین الاقوامی جنگ میں امریکا شامل ہے، لیکن روس کا دعویٰ ہے کہ امریکا کی مہم ‘دہشت گرد’ گروپوں کے درمیان امتیاز برت رہی ہے، کیونکہ وہ ان گروپوں کو مختلف درجات میں رکھتا ہے، کسی کو اعتدال پسند اور کسی کو شدت پسند اور اسی لیے وہ اپنے مفادات کو عزیز رکھتے ہوئے تفریق کررہا ہے۔ یہی وجہ خطے میں صورت حال کو مزید گمبھیر بنا رہی ہے۔
پیوتن نے طنزاً سوال داغا اور پھر خود ہی اس کا جواب بھی دیا کہ “دونوں میں فرق کیا ہے؟ چند ماہرین کے خیال میں نام نہاد اعتدال پسند ‘غنڈے’ لوگوں کا گلا ذرا آرام سے کاٹتے ہیں۔”
دوسری جانب روس کی وزارت دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں دہشت گردوں کے 72 ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے اور ساتھ یہ کہا ہے کہ روس نے خطے میں دہشت گرد گروپوں کی لڑنے کی بنیادی صلاحیت کو کچل کر رکھ دیا ہے۔ سینئر عسکری عہدیدار آندرے کارتوپولوف نے کہا ہے کہ “روس کے فضائی حملوں کے نتیجے میں دہشت گرد گروپوں کے مرکزی دستے، جو ان کے بہترین تربیت یافتہ افراد پر مشتمل ہیں، جنگ کی صلاحیت سے محروم ہوچکے ہیں۔ ان کی کمان اور رسد کا نظام تہس نہس ہوچکا ہے۔” انہوں نے مزید بتایا کہ “روس کے 934 حملوں نے حماہ، ادلب، لاذقیہ، دمشق، حلب اور دیر الزور کے صوبوں میں دہشت گردوں کے 819 اہداف تباہ کیے، جن میں دریائے فرات پر قائم وہ پل بھی شامل ہے جو عراق سے جنگجوؤں کی فراہمی میں مرکزی اہمیت رکھتا تھا۔”
حکومت کی جانب سے بجٹ کے حوالے سے آئی ایم ایف کو مطمئن کرنے کی کوششیں ، دونوں فریقین میںمذاکرات کا جاری ، ممکنہ خسارے کے ازالے کیلئے متبادل ریونیو اقدامات پر مشاورت حکومت کا فنانس بل میں شامل مختلف ٹیکس رعایتوں کی مکمل تفصیلات جاری کرنے سے گریز، تنخواہ دار طبقے کو دیے گئے ٹیکس ر...
میری وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے بات ہوگئی ہے،صوبائی حکومت صرف 3 ماہ کا بجٹ پیپر پاس کرے گی، آئین کا آرٹیکل 125 اجازت دیتا ہے، آپ 3 ماہ کا بجٹ پیپر پیش کرسکتے ہیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات تک حتمی بجٹ پیش نہیں ہوگا،30 جون تک بانی سے ملاقات نہ ہوئی تو خیبر پختونخوا...
ملزمہ سادہ کوکین 20ہزار فی گرام جبکہ گولڈن اسٹف40ہزار فی گرام فروخت کرتی تھی مقدمے میں نامزد پانچ ملزمان مفرور قرار ،پولیس نے گرفتاری کیلئے کارروائیاں تیز کر دی کراچی میں منشیات فروشی کے مبینہ بڑے نیٹ ورک کی مرکزی ملزمہ انمول عرف پنکی اور دیگر کے خلاف منشیات کے مقدمے کا عبوری...
منشیات کی ترسیل کے لیے انڈوں کے خول استعمال کیے جاتے تھے،ملزم شاہ فہد سہراب گوٹھ سے مختلف رائیڈرز کے ذریعے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جاتا تھا کراچی سائوتھ زون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائی کرنے والے ایک اور مبینہ منظم نیٹ ورک کا سراغ لگانے کا دعوی کیا ہے۔ گرفتار...
رواں سال ڈبل ڈیکر اور جدید الیکٹرک بسوں کی بڑی تعداد کراچی پہنچ جائے گی،شرجیل میمن نئی ڈبل ڈیکر اور ماحول دوست ای وی بسیں مرحلہ وار مختلف روٹس پر چلائی جائیں گی،گفتگو سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی کے شہریوں کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت کا ا...
ایک شخص کی وجہ سے ملکی تناؤ ہے تو اسے باہر نکالیں، مجھے کہا جاتا ہے آپ تو عمران خان کیخلاف تھے، مخالف جیل میں ہاتھ پاؤں بندھا پڑا ہو تو اس کیخلاف بات نہیں کرتے،سربراہ جے یو آئی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈروں کی تقریروں کو بلیک آؤٹ کیا جا رہا ہے، ہم نے کشمیریوں کی ماؤں بہنوں کی...
81ہزار ٹن خریداری ہدف سے کم، مقامی مارکیٹ اور پاسکو سے مزید گندم خریدنے کا فیصلہ ہاریوں کو مقررہ امدادی قیمت کی ادائیگی ہر صورت یقینی بنائی جائے،اجلاس میں تفصیلی جائزہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت وزیراعلی ہاؤس میں محکمہ خوراک اور محکمہ زراعت کا مشترکہ اجلاس ...
عوام بخوبی جانتے ہیں کہ کس نے اسے بوری بند لاشوں کے تحفے دیے،سینئر صوبائی وزیر کراچی ملک کا معاشی حب اور سندھ کا دارالخلافہ ہے، خالد مقبول کے بیان پر سخت ردعمل سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا خالد مقبول صدیقی کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کراچی کے عوام بخوبی جانتے ہیں ...
تحریکِ انصاف کی قیادت اور اپوزیشن اتحاد 16 جون بروز منگل دوپہر 3 بجے سے شام 7 بجے تک اڈیالہ جیل کے باہر ایک مضبوط اور پرامن عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے جارہے ہیں،خصوصی بیان اس احتجاج کے پیچھے کوئی سیاسی مقاصد یا توڑ پھوڑ نہیں بلکہ خالصتاً قانونی اور انسانی بنیادیں شامل ہیں، احتجاج...
پارٹی میں موجود بدعتوں کو اب نکالنا ہوگا جس کے دل میں پارٹی کی ذمہ داری کا شوق آیا وہ کچھ نہیں کر سکتا، ہم استعمال نہیں ہورہے کوئی اور استعمال ہو رہا ہے ، خالد مقبول صدیقی کی مصطفی کمال پر تنقید ایکسٹینشن والا لیڈر قوم کو کبھی ان کے حقوق نہیں دلوا سکتا جس لیڈر کا کریکٹر نہیں و...
حکومت اب بھی ایک لیٹر پیٹرول پر120 روپے سے زائد پیٹرولیم لیوی وصول کررہی ہے بہت تماشا ہوگیا وسائل پر قابض اشرافیہ عوام کے راستے سے ہٹ جائے،تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے بجٹ میں آئی ٹی کے فروغ کے لیے کوئی جامع منصوبہ شامل نہیں۔ سات دہائیوں...
امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط اتوار کو نہیں ہوں گے جنگ کے خاتمے پر توجہ مرکوز کرنے والے اسلام آباد میمورنڈم پر عمل کیا جا رہا ہے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا سے معاہدے پرآج دستخط نہیں کر رہے ہیں۔ایک بیان میں اسماعیل بق...