... loading ...
سانحہ جمرات کے ایک روز بعد جمعہ کو حجاج کرام نے ایک مرتبہ پھر شیطان کو کنکریاں مارنے کا آغاز کیا۔ اس دوران ماحول پر غم کی چادر تنی رہی۔ رمی کے لیے جانے والے حجاج کرام میں بھگدڑ مچنے سے گزشتہ روز 719 حاجی شہید اور 900 سے زائد زخمی ہوگئے تھے، جن میں بڑی تعداد ایران اور مراکش کے حاجیوں کی تھی جبکہ پاکستان، بھارت اور دیگر کئی ممالک کے حجاج بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔
مسجد حرام میں خطبہ جمعہ کے دوران شیخ صالح الطالب نے کہا کہ “سعودی حکومت حج معاملات کو بااحسن و خوبی انجام دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ مقدس مقامات پر بنیادی ڈھانچے کی تعمیر اور اسے بہتر بنانے کے لیے حکومت نے جتنی کوششیں کی ہیں،انہیں نظر انداز کرنا درست نہیں۔”
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے واقعے کی مکمل تحقیقات کا حکم دے رکھا ہے اور جب تک تمام تر اسباب واضح ہوکر سامنے نہ آئیں تب تک سعودی حکومت کو سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑے گا۔ سب سے زیادہ شہادتیں ایرانیوں کی ہوئی ہیں، جویوں بھی سعودی عرب کا سیاسی مخالف ہے اور اس نے سخت رویہ اختیار کر رکھا ہے اور سعودی انتظامات کو کڑی تنقید کا نشانا بنایا ہے۔
واضح رہے کہ رواں سال گزشتہ 13 برسوں میں حاجیوں کی سب سے کم تعداد فریضہ حج کی ادائی کے لیے پہنچی ہے۔ 2012ء میں ریکارڈ 31 لاکھ سے زیادہ افراد نے حج ادا کیا تھا لیکن رواں سال یہ تعداد صرف 19 لاکھ تھی۔ اس کی وجہ مسجد حرام اور اس کے اردگرد توسیع کے لیے ہونے والا کام تھا۔ جمرات کے قریب پیش آنے والے افسوسناک واقعے سے قبل مسجد حرام میں کرین گرنے کا واقعہ بھی پیش آیا تھا جس میں 118 حاجی شہید ہوئے تھے۔ اب تازہ ترین واقعے میں بھی زخمیوں کی تعداد 900 سے زیادہ ہے اور سینکڑوں افراد کے لاپتہ ہونے کی بھی اطلاع ہے اس لیے شہادتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔
اسرائیلی ایئرفورس کو مکمل آزادی، تہران میں تازہ حملہ، 2 ایرانی جنرلز، 3 جوہری سائنسدانوں ،20 بچوںسمیت 65 شہید،فردو، اصفہان میں جوہری تنصیبات کو معمولی نقصان ہوا، ایران دھماکوں کی آوازیں تل ابیب، یروشلم اور گش دان میں سنی گئیں( اسرائیلی میڈیا)اگر ایران نے میزائل حملے جاری رکھے ...
بھارت کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا،نئی دہلی میں ڈس انفو لیب قائم ، اجلاس میں پاکستان کو رپورٹنگ پر رکھنے کا فیصلہ،چین، ترکی اور چاپان کی جانب سے پاکستان کی مکمل حمایت آپریشن بنیان مرصوص کے بعد بھارت کی پاکستان کو سفارتی سطح پر تنہا کرنے کیلئے بھرپور کوششیں، پاکستان کی سفارتی پوز...
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر سے زائد اضافہ متوقع یکم جولائی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان پٹرول اور ڈیزل کتنے مہنگے ہوں گے؟، 16 جون سے عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاریاں، یکم جولائی سے بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضاف...
کشمیر سمیت تمام مسائل کا حل مذاکرات اور سفارتکاری سے ممکن ہے، سربراہسفارتی وفد بھارت ہر بار مذاکرات اور بات چیت سے راہ فرار اختیار کرتا ہے، برسلز میںپریس کانفرنس پاکستان پیپلز پارٹی کیچیئرمین اورپاکستانی سفارتی وفد کے سربراہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ،مسئلہ کشمیر اور دہشت گردی ک...
نام نہاد بلوچستان اسٹڈیز پراجیکٹ سے دہلی اور تل ابیب کا شیطانی ایکا پکڑا گیا میر یار نامی بھارتی مہرہ پاکستان مخالف سازش کا حصہ ،بھارت کی آشیرباد سے مشیر مقرر پاکستان کے خلاف بھارت اور اسرائیل کا گٹھ جوڑ بے نقاب ہوگیا۔ اسرائیل سے منسلک MEMRI ویب سائٹ کی پاکستان کے خلاف گھناو...
8بڑے منصوبوں کیلیے 8 ارب 28 کروڑ روپے مختص کیے گئے ، جرأت رپورٹ پارک ، نہر خیام کی بحالی، اسپورٹس کمپلیکس ،کورنگی کازوے ، ملیر ندی ودیگر امور سندھ بجٹ میں کراچی کے 8 بڑے منصوبوں کے لئے 8 ارب 28 کروڑ روپے مختص، شہر قائد کو کوئی نیا منصوبہ نہیں مل سکا۔ جرات کی رپورٹ کے مطابق ک...
جارح ملک کو اس کے اقدامات کا جوابدہ ٹھہرایا جائے، خطیکی امن کیلئے سنگین خطرہ ہیں پاکستان کی اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت، ایرانی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار پاکستان نے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف اسرائیل کی بلاجواز اور غیرقانونی جارحیت کی شدید مذمت کی ہے۔جارح ملک کو اس...
پاکستان کو ٹیررستان کہنے والے بھارت کو یو این سے منہ توڑ جواب ملا،چیئرمین پیپلز پارٹی بھارت نے دہشت گردی کا بہانہ بنا کر پاکستان پر حملہ کیا،بیلجیٔم میں میڈیا سے بات چیت سابق وزیر خارجہ وچیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارت نے دہشت گردی کا بہانہ بن...
ایک مسافر رمیش معجزانہ طور پربچ گیا ،طیارے میں 169 بھارتی شہری، 53 برطانوی، ایک کینیڈین اور 7 پرتگالی شہریوں سمیت 11 بچے موجود تھے،بھارتی میڈیا گجرات کے سابق وزیراعلی روپانی بھی سوار تھے، ایک خاتون دس منٹ تاخیر سے جہاز میں سوار نہ ہوسکیں ، ہاسٹل میں مقیم پانچ طلبا ہلاک اور درجنو...
عمران خان آج بھی کہتے ہیں وہ حکومت سے نہیں بلکہ فوج سے بات کرنے کو تیار ہیں پی ٹی آئی میں ایسی سیاست ہی نظر نہیں آتی، وہ انتہا پسند سیاست کرتے ہیں، انٹرویو پاکستان پیپلز پارٹی کے چیٔرمین اور سابق وزیر خارجہ اور پاکستانی سفارتی وفد کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بین ...
ضلع کرم میں بھاری اور خودکار ہتھیاروں سے حملہ ، ایک حملہ آورگرفتار،دیگر حملہ آور فرار انہیں اسلحہ طالبان نے فراہم کیا اور پوسٹ پر حملے کا کہا تھا،گرفتار دہشتگرد کا اعتراف خیبرپختونخوا کے ضلع کرم کے سرحدی علاقے حسین میلہ میں دہشت گردوںنے سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کر...
ٹیکس دینے والوں سے مزید ٹیکس لینے کی تیاری،فنانس بل 2025 کے تحت نان فائلرز پر 50 ہزار جرمانہ عائد ہوگا،چیئرمین ایف بی آر وِد ہولڈنگ ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے پر جرمانے کی رقم میں دس گنا اضافہ تجویز،ہر خلاف ورزی پر 10 لاکھ کا جرمانہ عائد کیا جائے گا وفاقی حکومت کے نئے مجوزہ ق...