... loading ...

متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل کو آج پانچ سال بیت گئے۔ برطانیہ کی انصاف پسند سرزمین پر قتل جیسا واقعہ ہوگیا، لیکن اتنا عرصہ گزر جانے کے باوجود آج تک ملزمان انصاف کے کٹہرے میں نہیں آسکے۔ لیکن لندن کی میٹروپولیٹن پولیس نے ایک مرتبہ پھر تحقیقات سے اپنی وابستگی کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ قتل کے ذمہ داران کی تلاش جاری ہے۔
بدھ کو اپنی ویب سائٹ پر جاری ہونے والے ایک بیان میں اسکاٹ لینڈ یارڈ نے عمران فاروق قتل کیس کی تحقیقات پر ہونے والی پیشرفت سے بھی آگاہ کیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ تحقیقات کے دوران پولیس اب تک ساڑھے 4 ہزار سے زائد افراد سے بات کرچکی ہے جبکہ 7 ہزار 700 کے قریب دستاویزات کا جائزہ لیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ 4 ہزار 325 دستاویز قبضے میں بھی لی گئی ہیں۔
ڈاکٹر عمران فاروق کو 16 ستمبر 2010ء کو اس وقت اپنے گھر کے باہر قتل کردیا گیا تھا جب وہ اپنے گھر واپس جا رہے تھے۔ ان کے قتل میں ایک گھریلو چاقو اور اینٹ کا استعمال کیا گیا تھا، جو جائے وقوعہ سے برآمد بھی ہوئے۔
اسکاٹ لینڈ یارڈ کا کہنا ہے کہ”عمران فاروق کا قتل ایک انتہائی سوچی سمجھی منصوبہ بندی کے تحت اور کئی افراد کی مدد کے ذریعے کیا گیا ہوگا، اور ہوسکتا ہے کہ اس میں چند افراد نادانستہ طور پر مدد یا معلومات فراہم کرنے میں شامل رہے ہوں۔”
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تحقیقات کے سلسلے میں پاکستانی اداروں کے ساتھ مسلسل رابطہ ہے تاکہ وہ شواہد اکٹھے کیے جا سکیں جو قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے تک لا سکیں۔ پولیس نے اب تک معاملے میں محسن علی سید اور کاشف خان کامران کو مطلوب قرار دیا ہے۔ 30 سالہ محسن فروری 2010ء میں برطانیہ گئے تھے اور عمران فاروق کے قتل کے دن یعنی 16 ستمبر 2010ء کو فرار ہوئے جبکہ 36 سالہ کاشف 10 ستمبر 2010ء کو پہنچے اور محض چھ روز بعد مبینہ طور پر یہ واردات کرنے کے بعد برطانیہ سے بھاگ گئے۔ دونوں نے لندن اکیڈمی آف مینجمنٹ سائنسز میں داخلہ حاصل کرکے برطانیہ کا ویزا حاصل کیا تھا اور لندن میں مختلف مقامات پر قیام بھی کیا۔ تحقیقات اور فون ریکارڈز سے ظاہر ہوا ہے کہ دونوں عموماً ایک ساتھ حرکت کرتے تھے اور مبینہ طور پر متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کے ایک قریبی رشتہ دار کے ساتھ گہرے رابطے میں تھے۔ 16 ستمبر کو قتل کے چند گھنٹوں بعد ہی وہ سری لنکا جانے والی ایک پرواز میں تھے اور وہاں سے ہوتے ہوئے 19 ستمبر کو کراچی پہنچے۔ کہا جا رہا ہے کہ میٹروپولیس پولیس کے پاس خاطر خواہ شواہد موجود ہیں کہ محسن اور کاشف ہی نے عمران فاروق کا قتل کیا اور برطانیہ سے بھاگے۔
محسن علی دو ماہ بعد بلوچستان میں فرنٹیئر کور کے ہاتھوں گرفتار ہوئے جہاں ان کے ہمراہ ایک اور ملزم خالد شمیم کو دھر لیا گیا تھا۔ یہ وہی خالد شمیم ہیں جن سے جولائی میں اسکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم نے اپنے دورۂ پاکستان میں تفتیش کی تھی اور معظم علی خان سے بھی سوال و جواب کیے تھے۔ رواں سال کراچی سے گرفتار ہونے والے معظم علی خان پر الزام ہے کہ انہوں نے محسن اور کاشف کے ٹکٹ، ویزے اور مالی معاملات کا انتظام کیا تھا۔ البتہ کاشف کے بارے میں فی الوقت کچھ نہیں معلوم بلکہ یہ افواہ بھی ہے کہ وہ زندہ نہیں ہیں۔ خالد شمیم پر الزام ہے کہ وہ قتل کے منصوبے کا حصہ ہیں اور تحقیقات سے ثابت ہوا ہے کہ وہ محسن اور کاشف سے ملے اور معظم سے ان کی ملاقات کا اہتمام بھی کیا۔
حکومت کی جانب سے بجٹ کے حوالے سے آئی ایم ایف کو مطمئن کرنے کی کوششیں ، دونوں فریقین میںمذاکرات کا جاری ، ممکنہ خسارے کے ازالے کیلئے متبادل ریونیو اقدامات پر مشاورت حکومت کا فنانس بل میں شامل مختلف ٹیکس رعایتوں کی مکمل تفصیلات جاری کرنے سے گریز، تنخواہ دار طبقے کو دیے گئے ٹیکس ر...
میری وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے بات ہوگئی ہے،صوبائی حکومت صرف 3 ماہ کا بجٹ پیپر پاس کرے گی، آئین کا آرٹیکل 125 اجازت دیتا ہے، آپ 3 ماہ کا بجٹ پیپر پیش کرسکتے ہیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات تک حتمی بجٹ پیش نہیں ہوگا،30 جون تک بانی سے ملاقات نہ ہوئی تو خیبر پختونخوا...
ملزمہ سادہ کوکین 20ہزار فی گرام جبکہ گولڈن اسٹف40ہزار فی گرام فروخت کرتی تھی مقدمے میں نامزد پانچ ملزمان مفرور قرار ،پولیس نے گرفتاری کیلئے کارروائیاں تیز کر دی کراچی میں منشیات فروشی کے مبینہ بڑے نیٹ ورک کی مرکزی ملزمہ انمول عرف پنکی اور دیگر کے خلاف منشیات کے مقدمے کا عبوری...
منشیات کی ترسیل کے لیے انڈوں کے خول استعمال کیے جاتے تھے،ملزم شاہ فہد سہراب گوٹھ سے مختلف رائیڈرز کے ذریعے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جاتا تھا کراچی سائوتھ زون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائی کرنے والے ایک اور مبینہ منظم نیٹ ورک کا سراغ لگانے کا دعوی کیا ہے۔ گرفتار...
رواں سال ڈبل ڈیکر اور جدید الیکٹرک بسوں کی بڑی تعداد کراچی پہنچ جائے گی،شرجیل میمن نئی ڈبل ڈیکر اور ماحول دوست ای وی بسیں مرحلہ وار مختلف روٹس پر چلائی جائیں گی،گفتگو سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی کے شہریوں کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت کا ا...
ایک شخص کی وجہ سے ملکی تناؤ ہے تو اسے باہر نکالیں، مجھے کہا جاتا ہے آپ تو عمران خان کیخلاف تھے، مخالف جیل میں ہاتھ پاؤں بندھا پڑا ہو تو اس کیخلاف بات نہیں کرتے،سربراہ جے یو آئی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈروں کی تقریروں کو بلیک آؤٹ کیا جا رہا ہے، ہم نے کشمیریوں کی ماؤں بہنوں کی...
81ہزار ٹن خریداری ہدف سے کم، مقامی مارکیٹ اور پاسکو سے مزید گندم خریدنے کا فیصلہ ہاریوں کو مقررہ امدادی قیمت کی ادائیگی ہر صورت یقینی بنائی جائے،اجلاس میں تفصیلی جائزہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت وزیراعلی ہاؤس میں محکمہ خوراک اور محکمہ زراعت کا مشترکہ اجلاس ...
عوام بخوبی جانتے ہیں کہ کس نے اسے بوری بند لاشوں کے تحفے دیے،سینئر صوبائی وزیر کراچی ملک کا معاشی حب اور سندھ کا دارالخلافہ ہے، خالد مقبول کے بیان پر سخت ردعمل سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا خالد مقبول صدیقی کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کراچی کے عوام بخوبی جانتے ہیں ...
تحریکِ انصاف کی قیادت اور اپوزیشن اتحاد 16 جون بروز منگل دوپہر 3 بجے سے شام 7 بجے تک اڈیالہ جیل کے باہر ایک مضبوط اور پرامن عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے جارہے ہیں،خصوصی بیان اس احتجاج کے پیچھے کوئی سیاسی مقاصد یا توڑ پھوڑ نہیں بلکہ خالصتاً قانونی اور انسانی بنیادیں شامل ہیں، احتجاج...
پارٹی میں موجود بدعتوں کو اب نکالنا ہوگا جس کے دل میں پارٹی کی ذمہ داری کا شوق آیا وہ کچھ نہیں کر سکتا، ہم استعمال نہیں ہورہے کوئی اور استعمال ہو رہا ہے ، خالد مقبول صدیقی کی مصطفی کمال پر تنقید ایکسٹینشن والا لیڈر قوم کو کبھی ان کے حقوق نہیں دلوا سکتا جس لیڈر کا کریکٹر نہیں و...
حکومت اب بھی ایک لیٹر پیٹرول پر120 روپے سے زائد پیٹرولیم لیوی وصول کررہی ہے بہت تماشا ہوگیا وسائل پر قابض اشرافیہ عوام کے راستے سے ہٹ جائے،تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے بجٹ میں آئی ٹی کے فروغ کے لیے کوئی جامع منصوبہ شامل نہیں۔ سات دہائیوں...
امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط اتوار کو نہیں ہوں گے جنگ کے خاتمے پر توجہ مرکوز کرنے والے اسلام آباد میمورنڈم پر عمل کیا جا رہا ہے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا سے معاہدے پرآج دستخط نہیں کر رہے ہیں۔ایک بیان میں اسماعیل بق...