... loading ...
ملاعمر کی وفات سے طالبان صف میں پیدا ہونے والا اختلاف بالآخر ختم ہو گیا ہے۔ اس ضمن میں سب سے نمایاں پیش رفت خود ملا عمرمرحوم کے بھائی ملا عبدالمنان اور اُن کے صاحبزادے مولوی یعقوب کی طرف سے نئے امیر ملااختر منصور کی بیعت سے ہوئی ہے۔ اس ضمن میں طالبان کے نئے امیر ملا اختر منصور، جنہیں خود طالبان، امارت اسلامیہ کے ن...
افغانستان کے جنوبی افغان صوبے غزنی کی ایک جیل پر متعدد طالبان خودکش بمباروں کے ایک کامیاب حملے میں ۳۵۰ کے قریب قیدی چھڑا لیے گیے ہیں۔ جبکہ افغان پولیس کے چار اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق پیر کو علی الصبح (تقریباً دوبجے) طالبان کا حملہ اس قدر اچانک...
معروف فوٹوگرافر گارڈن ڈونووین حال ہی میں 11 ستمبر 2001ء کو کھینچی گئی کئی یادگار تصاویر کے ساتھ واپس آئے ہیں۔ ڈونووین نے اسی علاقے کی تصاویر کھینچی ہیں تاکہ دکھایا جائے کہ 14 سال قبل دہشت گرد حملوں کے بعد سے اب تک کیا کچھ تبدیل ہوچکا ہے۔ نئی رکاوٹیں کھڑی ہوچکی ہیں، جس کی وجہ ...
امریکا کے باشندے چین کی فوجی طاقت سے اتنے پریشان نہیں ہیں جتنے معاشی قوت سے خائف دکھائے دیتے ہیں۔ ایک تازہ ترین سروے کے مطابق ہر 10 میں سے 8 امریکی کسی نہ کسی حوالے سے چین کے بارے میں منفی رائے رکھتے ہیں۔ پیو ریسرچ سینٹر کے جاری کردہ ایک سروے کے مطابق سروے میں 54 فیصد امریکی ...
افغان دارالحکومت کابل میں علاقائی اقتصادی تعاون کانفرنس ختم ہوگئی ہے۔ پاکستان کی جانب سے مشیر برائےامور سلامتی سرتاج عزیز نے شرکت کی۔ افغان حکومت کی جانب سے بلائی گئی اس دو روزہ کانفرنس کا مقصد علاقے میں اقتصادی ترقی و فروغ کے امکانات کا جائزہ لینا اور اس ضمن میں علاقائی ممالک کا...
افغانستان میں سرگرم ازبکستان سے تعلق رکھنے والی شدت پسند تنظیم ازبکستان اسلامک موومنٹ نے داعش سے اپنی بیعت ختم کرتے ہوے طالبان سے وفاداری کا عزم ظاہر کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ازبکستان اسلامک موومنٹ نے کچھ عرصہ قبل عراقی شدت پسند تنظیم داعش کے رہنما ابوبکر البغدادی سے بیعت کی ت...
بھارت اپنے تنوع اور رنگارنگی کے باعث خود کو ایک منفرد ملک باور کرانے کی کوشش کرتا رہتا ہے۔ بھارتی دعوے ہمیشہ بھارت کے زمینی حقائق سے مختلف ثابت ہوئے ہیں۔ چمکتا بھارت بھی ایک ایسا ہی نعرہ تھا جو بھارت میں بہت گونجتا رہا ہے۔چمکتے بھارت کی چکاچوندی کا بھرم سامنے آنے والے نئے حقائق ن...
ہوائی اڈے کسی بھی ملک یا شہر کا پہلا تاثر ہوتے ہیں، بلکہ محاورے کے مطابق کسی بھی جگہ کے بارے میں دیرپا تاثر قائم کرنے والے اولین مقامات ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ترقی یافتہ ممالک کے ہوائی اڈے اپنی تعمیر، سہولیات اور آسان استعمال کے لیے معروف ہیں۔ وہ زمانے گزر گئے، جب ترقی یافتہ ممالک سے...
امریکا کے صدر براک اوباما نے وائٹ ہاؤس میں سعودی عرب کے بادشاہ سلمان بن عبد العزیز سے ملاقات کی ہے، جو رواں سال تخت پر بیٹھنے کے بعد پہلی بار امریکا کے دورے پر آئے ہوئے ہیں۔ دونوں رہنماؤں کی یہ ملاقات ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب امریکا-ایران جوہری معاہدے کی وجہ سے خلیجی ممالک خطے...
امریکا نے روس اور چین کی تین اسلحہ ساز کمپنیوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔جس کی وجہ دونوں ممالک کی تین اسلحہ ساز کمپنیوں کی جانب سے ایران، شمالی کوریا اور شام کے ساتھ ہتھیاروں کی مبینہ تجارت بتائی جارہی ہے۔امریکی محکمۂ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ مراسلے میں یہ الزام عائد کیا گیا ہے ک...
وزیر اعظم نواز شریف اور مسلح افواج کے سپہ سالار جنرل راحیل شریف کی حالیہ ملاقات میں ایک بار پھر افغانستان میں قیامِ امن کے لئے اپنا کردار جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا ہے۔ درحقیقت پاکستان کی نوکر شاہی کے لئے افغانستان میں قیام ِ امن اور وہاں متحارب گروہوں میں ایک نمائندہ اجت...
امریکی بحریہ نے ایک جدید نئی رابطہ سیٹیلائٹ خلاء میں بھیجا ہے تاکہ دنیا بھر میں قائم امریکا کی فوجی تنصیبات کے لیے تیار کردہ نیٹ ورک میں شامل ہوسکے۔ اٹلس V راکٹ بحریہ کے چوتھے سیٹیلائٹ، MUOS-4 کو لے کر فلوریڈا کے کیپ کیناویرل ایئرفورس اسٹیشن سے علی الصبح روانہ ہوا اور بالآخر ...
ریاستہائے متحدہ امریکا میں سگریٹ پینے والوں کی تعداد گھٹ کر آبادی کے 15 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ امراض پر قابو پانے اور ان کے تحفظ کے لیے مراکز (سی ڈی سی) کے اعدادوشمار کے مطابق اس وقت امریکا میں سگریٹ نوشی کرنے والوں کی تعداد لگ بھگ 36.7 ملین ہے۔ سی ڈی سی کے قومی مرکز برائے صحت ...
مودی حکومت نے اورنگ زیب عالمگیر کے نام پر اورنگ زیب شاہراہ کا نام تبدیل کرکے اسے سابق صدر اے پی جی عبدالکلام کے نام پر کر دیا ہے۔ بھارت کے مسلم حلقوں میں اس کی سخت الفاظ میں مذمت کی جا رہی ہے اور اسےمسلم تاریخ کے ساتھ ہندو دشمنی کا شاخسانہ قرار دیا جارہا ہے۔سابق وزیرِ مملکت اور ...
طالبان نےایک طویل لڑائی کے بعد صوبہ ہلمند کا ایک اہم ضلع موسیٰ قلعہ افغان فوج سے حاصل کر لیا ہے۔اس لڑائی میں متعد د طالبان جبکہ 24 افغان فوجی ہلاک ہوئے۔ تفصیلا ت کے مطابق افغان طالبان نے 25 اگست کو ضلع موسیٰ قلعہ سے سرکاری قبضہ چھڑا لیا ۔ موسیٰ قلعہ پر قبضے کی مہم گزشتہ ہفتے ضلع ...
افغان طالبان کے امیر ملامحمد عمر مجاہد کی وفات کی خبر سامنے آنے کے بعد تحریک کی قیادت ، جانشینی ، شوریٰ کی تشکیل اور دیگر تنظیمی امور پر شدید اختلافات رونما ہو گئے ہیں۔ جس سے اندیشہ ہے کہ تنظیم واضح طور پر دو دھڑوں میں بٹ سکتی ہے۔اگرچہ طالبان رہنماؤں کی سطح پر معمولی اختلافات ش...
بھارت کی عدالت ِ عظمیٰ نے سابق جج ایم بی شاہ کی قیادت میں ایک ’’اسپیشل انوسٹی گیشن ٹیم‘‘ (ایس آئی ٹی) بنائی ہے جس کا کام ملک کے اندر اور بیرونِ ملک میں چھپے کالے دھن کا پتا لگانا ہے۔ چنانچہ ایس آئی ٹی نے عدالت ِ عظمیٰ کے حکم کے مطابق باباؤں کی دولت کے ذرائع اور اس کے استعمال ک...
ایک براہ راست نشریئے میں دو امریکی صحافیوں کی ہلاکت کے بعد وائٹ ہاؤس نے کانگریس کو فوری طور پر آواز دی ہے کہ وہ بندوق پر نگرانی کے قوانین فوری منظور کرے۔ وائٹ ہاؤس کے ترجمان جوش ارنسٹ نے کہا ہے کہ یہ ایک اور مثال ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ ریاست ہائے متحدہ امریکا کی تمام چھوٹ...
امریکی ریاست ورجینیا میں مقامی ٹیلی ویژن سے وابستہ دو صحافیوں کو فائرنک کرکے اُس وقت ہلاک کردیا گیا جب وہ براہِ راست پروگرام کر رہے تھے۔ہلاک شدگان میں 27؍ سالہ کیمرہ مین ایڈم وارڈ اور 24؍ سالہ رپورٹر ایلیسن پارکر شامل ہیں۔دونوں کی منگنی ہو چکی تھی۔ مقامی اسٹیشن منیجر جیفری مارکس ...
امریکا کی قومی سلامتی کی مشیر سوسن رائس 28؍ اور 29؍ اگست کی تاریخوں میں بیجنگ کا دورہ کریں گی۔جہاں وہ چینی حکام سے دونوں ممالک میں حائل مسائل کی ایک لمبی قطار پر تبادلۂ خیال کریں گی۔ چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے منگل کے روز اس کا اعلان کیا۔ رائس کا یہ دورہ اس لئے بھی نہای...
پاکستان نے بھارت کی پیشگی شرائط پردونوں ممالک کے مشیران کی سطح پر دہلی مذاکرات کو بے فائدہ قرار دے دیا ہے۔ قبل ازیں بھارتی وزیر خارجہ ششما سواراج نے ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے یہ 18؍ اگست کو واضح کردیا تھا کہ قومی سلامتی کے مشیروں کی بات چیت دہشت گردی کے مسئلے...
بھارت نے حریت رہنماؤں کی گرفتاری کے چند گھنٹوں کے بعد بآلاخر اُنہیں رہا کردیا۔ بھارت کی اس کارروائی کے پیچھے دراصل پاکستان کی قومی سلامتی کے مشیر سرتاج عزیز کے دورۂ بھارت میں حریت رہنماؤں سے مجوزہ ملاقات کا پروگرام ہے جس کی بھارت پرزور مخالفت کررہا ہے ۔ پاکستانی ہائی کمیشن نے...
سلامتی کونسل کی مستقل رکنیت حاصل کرنے کی بھارتی کوششوں کو سخت دھچکا لگا ہے۔سلامتی کونسل کے مستقل ارکان میں سے امریکا، روس اور چین نے بھارت کے لئے سلامتی کونسل کی مستقل رکنیت کی مخالفت کردی ہے۔بھارت کے لئے یہ خبر اس لئے حیران کن ہے کیونکہ روس روایتی طور پر بھارت کا دوست ملک سمجھا ...