... loading ...
پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ افغانستان میں اشرف غنی کی حکومت کا خاتمہ سب کی امیدوں کے برعکس تھا،افغانستان میں ابھرتی ہوئی صورتحال اور ہمیں درپیش قومی سلامتی کے مسائل اور کسی قسم کے عدم استحکام سے نمٹ رہے ہیں،پاکستان افغانستان میں بگاڑ پیدا کرنے والوں کے منفی کردار کے بارے میں دنیا کو بار بار خبر...
بھارت میں مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کی طرف سے مسلمانوں کے ناموں سے منسوب علاقوں کے ناموں کو تبدیل کرنے کاسلسلہ تیزی سے جاری ہے اور اب ریاست اتر پردیش میں سلطان پور کا نام تبدل کر کے کش بھون پوراور نئی دلی میں محمد پور کا نام بدل کر مادھو پو ر رکھنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔ کشمی...
داعش نے کابل کے حامد کرزئی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر خودکش حملہ کرنے والے جنگجو کی شناخت ظاہر کر دی ہے۔رپورٹس کے مطابق تنظیم داعش (خراسان) کے بیان میں دعوی کیا گیا کہ کابل ہوائی اڈے پر حملہ عبدالرحمن الوگری نامی خودکش بمبار نے کیا۔ اس حملے میں 13 امریکی فوجیوں، 28 طالبان سمیت کئی...
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایئرپورٹ پر ہوئے دھماکوں کی تحقیقات کے لیے طالبان نے کمیٹی قائم کردی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ کابل ایئرپورٹ دھماکوں کی تحقیقات کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی ہے،تاکہ آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کی جا...
طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کابل دھماکوں پر اپنا موقف دیتے ہوئے کہا ہے کہ دھماکے اس جگہ ہوئے جہاں سکیورٹی کی ذمہ داری امریکی فورسز کی تھی، امن خراب کرنے والوں سے پوری قوت سے نمٹا جائے گا۔طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اپنے لوگوں کی سیکیورٹ...
امریکی صدرجوبائیڈن نے کہا ہے کہ کابل ایئر پورٹ حملہ بھولیں گے اور نہ معاف کریں گے ،افغانستان میں مزید امریکی فوجی بھیجنے پڑے تو بھیجیں گے، داعش کے دہشت گرد کامیاب نہیں ہوسکتے۔امریکی صدرجوبائیڈن نے کابل ایئر پورٹ پر ہونے والے دھماکوں پر خصوصی خطاب کیا، جس میں امریکی صدر نے دہشت ...
افغانستان کے دارالحکومت کابل کے ایئر پورٹ پر ہونے والے 3 دھماکوں میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 90 تک پہنچ گئی جبکہ 130 سے زائد افراد زخمی ہیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 13 امریکی اہلکار بھی شامل ہیں، دھماکے سے اموات میں اضافے کا خدشہ ہے،دھماکوں میں ہ...
کابل ایئرپورٹ کے باہر ہونے والے دو دھماکوں میں بچوں سمیت 13 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو چکے ہیں۔ امریکی محکمہ دفاع نے دھماکوں کی تصدیق کی ہے۔اطلاعات کے مطابق دہشت گردی کے اس واقعے میں عام افغان شہریوں سمیت امریکی بھی ہلاک ہوئے ہیں۔ ادھر طالبان کا کہنا ہے کہ ہمارے مجاہدین کو ...
طالبان وادی پنج شیر میں داخل ہوگئے،میڈیارپورٹس کے مطابق طالبان کمانڈر قاری فصیح الدین نے شمالی اتحاد کے سابق کمانڈر احمد شاہ مسعود کی رہائش گاہ پر قبضے کا دعوی کردیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق طالبان کمانڈر قاری فصیح الدین نے کہا کہ امید ہے پنج شیر میں لڑائی نہیں ہوگی، معاملہ بات چیت س...
سابق افغان صدر اشرف غنی سے متعلق امریکی اراکین کانگریس نے وزیر خارجہ کو خط لکھ کر انٹونی بلنکن سے اشرف غنی کے لاکھوں ڈالرز لے کر فرار ہونے کی خبر سے متعلق استفسار کرلیا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق اپنے خط میں اراکین کانگریس نے کہا کہ غبن کی رقم افغان عوام کی فلاح و ترقی کے لیے امریکی ا...
طالبان رہنما اور پاکستان میں سابق طالبان سفیر ملا عبدالسلام ضعیف نے کہا ہے کہ اپنے سخت گیر دور کو دہرانے کا کوئی ارادہ نہیں۔ طالبان اپنے عہد کی پاسداری کررہے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق ملا عبدالسلام ضعیف کا کہنا تھاکہ افغانستان میں خواتین کی تعلیم جاری ہے اور وہ کام پر بھی جاسکتی ہ...
کابل ایئر پورٹ کی سکیورٹی کے حوالے طالبان نے ترکی سے مدد مانگ لی ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترکی کے دو حکام نے خصوصی طور پر بتایا ہے کہ طالبان نے غیر ملکی افواج کے انخلا کے بعد کابل ایئرپورٹ کو چلانے کے لیے ترکی سے تکنیکی مدد مانگی ہے۔ترک میڈیا کے مطابق ترکی نے کابل ائیرپورٹ...
افغانستان پر طالبان کے کنٹرول کے بعد 30 سے زائد ممالک کے ایک ہزار 335 افراد کو کابل سے اسلام آباد پہنچایا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق 15 سے 24 اگست کے دوران کابل سے 24 فلائٹس کے ذریعے ایک ہزار 335 غیر ملکی مسافروں کو اسلام آباد لایا گیا، جن میں بیلجیئم کے 15، ڈنمارک کے 43، کینیڈا ...
ترجمان افغان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے پاکستان کو اپنا دوسرا گھر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ہمارا دوسرا گھر ہے پاکستان کے خلاف اپنی سرزمین استعمال نہیں ہونے دیں گے، پاکستان کے خلاف سوویت یونین دور سے پروپیگنڈا کیا جارہا ہے ، پاکستان افغانستان میں کوئی مداخلت نہیں کرتا، کا...
چین نے کہا ہے کہ امریکا فوری طور پر عالمی ادارہ صحت کے ماہرین کو اپنے ملک میں کووڈ19-کے ماخذ سے متعلق تحقیق کے لیے مدعو کرے۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین میڈیا بریفنگ میں کہا کہ ہم پہلے ہی امریکا میں کووڈ19- کے کیسز قدرے پہلے سامنے آنے سے متعلق بتا چکے ہیں۔ترجمان وانگ و...
طالبان کی جانب سے جارح افواج کو انخلاء کے لیے مزید وقت نہ دینے کے باعث امریکا اور اتحادی جارح افواج نے افغانستان سے اپنے انخلاء کا عمل تیز کردیا ہے۔ وائٹ ہاؤس نے کہاہے کہ امریکا نے 24 گھنٹوں میں افغانستان سے 19ہزار افراد کا انخلاء کروایا۔ ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق 14 اگست سے اب ت...
اشرف غنی کیلئے نئی مشکلات کا آغاز ہو گیا، امریکی ایوان کی نگران کمیٹی نے اشرف غنی کیخلاف تحقیقات کا مطالبہ کر دیا۔امریکی میڈیا کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان کی نگران کمیٹی نے بائیڈن انتظامیہ پر زور دیا ہے کہ اشرف غنی کے خلاف ڈالر سے بھرے بیگ ساتھ لے جانے کے الزامات کی تحقیقات ک...
اقوام متحدہ نے کہاہے کہ گھر بار چھوڑنے والے افغانوں میں سے 60 فیصد کے قریب بچے ہیں۔ یو این او کے دفتر سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق مئی سے اب تک چار لاکھ سے زیادہ افغانوں کی بطور پناہ گزین رجسٹریشن کی گئی ہے۔ رواں برس اپنا گھر بار چھوڑنے والے افغانوں کی کل تعداد ساڑھے ...
افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ پچھلے 10دنوںسے کابل سمیت پورے ملک میں امن ہے ، حکومت سازی کیلئے مشاورتی عمل کامیابی سے جاری ہے ، افغانستان کی نئی حکومت مغربی جمہوریت کی طرز پر نہیں ہو گی۔ پنجشیر کا مسئلہ بات چیت سے حل ہو گا، جنگ کی نوبت نہیں آئے گی۔ کسی کو اجا...
روس کے وزیر خارجہ سرگئی لارووف نے پاکستان، چین اور امریکہ کے ساتھ مل کرافغانستان میں ثالثی کی پیش کش کی ہے ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روس کے وزیر خارجہ سرگئی لارووف نے اپنے دورہ ہنگری کے حوالے سے ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک پاکستان، چین اور امریکہ کے...
مظفر آباد کے قریب دریا نیلم میں سیلفی لیتے ہوئے 2نوجوان ڈوب گئے جن کی تلاش جاری ہے ۔ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ مظفرآباد کے قریب تانگہ اسٹینڈ کے مقام پر گزشتہ رات پیش آیا۔ جاں بحق ہونے والے نوجوانوں کی شناخت عمر اسلم اورممتاز مرتضی کے نام سے ہوئی۔ریسکیو حکام کے مطابق ایک دوست سیلف...
افغان طالبان کے اہم رہنما خلیل الرحمن حقانی نے کہا ہے کہ عالمی برداری لوگوں میں خوف نہ پھیلائے ، اب افغانستان میں کوئی خونریزی نہیں ہوگی، ہمارا مقصد افغانستان کے لوگوں کو پرامن ماحول فراہم کرنا ہے ۔پاکستان کے سرکاری نشریاتی ادارے پی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے خلیل الرحمن حقان...
سابق افغان وزیر اطلاعات سید احمد شاہ سعدات جرمنی میں پیزا بیچنے پر مجبور ہوگئے ۔ کابل میں طالبان کے کنٹرول کے بعد وہاں ایک افراتفری کا عالم ہے ، اور ہر کوئی ملک سے فرار ہونے کا خواہشمند ہے ۔ لیکن اس سے ایک سال قبل ہی افغانستان کے وزیر اطلاعات سید احمد شاہ سعدات نے اپنے عہدے سے اس...
پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کو ہمیشہ سیاستدان مداخلت کی دعوت دیتے ہیں، ہماری پارٹی میں دو سوچ موجود ہیں میرا پارٹی میں کسی گروپ سے تعلق نہیں پارٹی کی قیادت کا فیصلہ نواز شریف کریں گے ۔ پاکستان میں مختلف لوگ ذاتی مفادات کی لڑائی لڑ رہے ہیں ملک کی...