... loading ...
چین نے مطالبہ کیا ہے کہ امریکی اور آسٹریلوی فوجیوں کے جنگی جرائم کی تحقیقات کی جائیں۔ یہ مطالبہ اقوام متحدہ میں چین کے نائب نمائندہ خصوصی نے افغانستان پر جاری کردہ اپنے بیان میں کیا ہے۔اقوام متحدہ میں چین کے نائب نمائندہ خصوصی گینگ شوانگ نے کہا کہ افغانستان میں موجودہ غیریقینی کی صورتحال بے ہنگم انخلا کی وجہ سے ہے۔ انہ...
طالبان اور بھارت کے درمیان پہلا سرکاری رابطہ ہوگیا۔ اطلاعات کے مطابق طالبان کے ساتھ ہندوستان کا پہلا سرکاری رابطہ منگل کے روز قطر کے دارالحکومت دوحا میں ہوا۔جہاں بھارتی سفیر دیپک متل طالبان کے نمائندے شیر محمد عباس ا ستانکزئی کے درمیان ایک اہم بیٹھک ہوئی۔ بھارت کے سرکاری بیان کے ...
طالبان کی رہبری شوری کا تین روزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں افغانستان میں اسلامی حکومت کے قیام کے ساتھ ساتھ ملکی سیاسی اور سیکیورٹی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ اسلامی امارات رہبری شوری کا تین روزہ...
امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل کینتھ میکینزی نے کہا ہے کہ ان کی فوج نے روانگی سے قبل کابل ہوائی اڈے پر کئی طیاروں اور بکتر بند گاڑیوں کے ساتھ ساتھ ایک جدید راکٹ ڈیفنس سسٹم کو ناکارہ بنادیا۔ سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل کینتھ میکینزی نے کہا کہ طالبان کے افغانستان پر قبضے کے بعد...
امریکی استعمار کا آخری نمائندہ فوجی بھی افغانستان سے رفو چکر ہو گیا جس کے بعد امریکی فوج کے باقاعدہ انخلاء کا عمل مکمل ہوگیا، امریکی انخلاء کا عمل مکمل ہونے پر افغانستان کی سرزمین چھوڑنے والے آخری امریکی فوجی کی تصویر منظرِ عام پر آگئی۔ امریکی فوجی میجر جنرل کرس ڈوناہیو افغان ...
بھارت میں مودی کی فاشسٹ اور انتہا پسند بی جے پی حکومت نے مسلمانوں کا جینا حرام کردیا ،ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع اجین کے ایک گاؤں میں اسکریپ کے ایک مسلم تاجر کو جیے شری رام کا نعرہ لگانے پر مجبور کیاگیا۔ اس حوالے سے ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوگئی،بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق م...
امریکی اخبارنے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ کی جانب سے افغانستان میں داعش کے خلاف کی جانے والی فضائی کارروائی میں عام شہریوں کی بھی ہلاکت ہوئی ہے، ڈرون حملے میں کم از کم نو افراد ہلاک ہوئے ہیں جن میں بچے بھی شامل ہیں۔ادھر امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ نے کہا ہے کہ وہ ان ہلاکتوں سے متعلق ت...
افغانستان میں طالبان کی حکومت میں خواتین کو جامعات میں جانے کی اجازت ہوگی لیکن وہاں مخلوط تعلیم پر پابندی ہوگی اور طلبہ وطالبات کی الگ الگ جماعتیں ہوں گی۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس بات کا اعلان طالبان کے اعلی تعلیم کے قائم مقام وزیر عبدالباقی حقانی نے روزقبائلی زعما کے لویہ جرگہ میں...
کورونا وبا سے پوری دنیا پریشان ہے اور کئی مشہور شخصیات کو اس وائرس نے اپنا نوالہ بنا لیا ہے۔ اب خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ داؤد ابراہیم اور چھوٹا شکیل کے انتہائی قریبی ساتھی فہیم مچ مچ کی موت کورونا انفیکشن کی وجہ سے ہو گئی ہے۔ یہ دعویٰ بھارتی میڈیا کے کچھ حلقوں کی جانب سے کیا گیا ...
پاک افغان بارڈر پر باجوڑ میں فوجی چوکی پر سرحد پار افغانستان سے دہشت گردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کے 2 جوان شہید جبکہ جوابی کارروائی سے 3 دہشت گرد ہلاک اور 4 زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق شہید اہلکاروں میں 28سالہ سپاہی جمال جن کا تعلق...
افغانستان کے دارالحکومت کابل کے حامدکرزئی انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے قریب ایک بار پھر دھماکا ہوا جس میں 2افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں ۔افغان میڈیا کے مطابق دھماکاکابل ائیرپورٹ کے قریب سنا گیا ، دھماکے کے مقام سے دھواں اٹھتادکھائی د یا۔برطانوی میڈیا کے مطابق دھماکا ائیرپورٹ کے قریب ای...
امریکی صدر جو بائیڈن نے کابل ائیرپورٹ پر 24 سے 36 گھنٹوں میں ایک اور حملے کا خدشہ ظاہر کیا ہے،افغانستان میں ڈرون حملہ آخری نہیں تھا، ہم ہر اس شخص کو ڈھونڈ نکالیں گے جو دھماکے میں ملوث تھا۔امریکی صدر جو بائیڈن نے کابل ائیرپورٹ پر حملے سے متعلق خبردار کرتے ہوئے کہا کہ کمانڈرز نے مج...
طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ننگر ہار میں امریکا کی جانب سے کیے جانے والے ڈرون حملے پر اپنا ردِ عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حملہ افغان سرزمین پر حملہ ہے۔ امریکا کو فضائی حملے سے قبل ہمیں اطلاع دینی چاہئے تھی۔ یاد رہے کہ امریکا نے کابل ائیرپورٹ پر ہونے والوں حملوں کا ذمہ د...
افغانستان سے برطانیہ کا انخلا مکمل ہو گیا تاہم اہم دستاویزات طالبان کے ہاتھ لگ گئیں۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق برطانیہ نے افغانستان سے انخلا مکمل ہوتے ہی سوشل میڈیا اکاؤنٹ بھی بند کر دیا۔ برطانوی سفارتخانے کی انخلا کے دوران رہ جانے والی اہم فائلیں طالبان کے ہاتھ لگ گئیں۔طا...
یوکرین میں جوزف اسٹالن کے دور کی اجتماعی قبریں دریافت ہوئی ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق یوکرین کے جنوبی شہر اڈیسا میں 29 اجتماعی قبروں میں پانچ سے آٹھ ہزار افراد کی باقیات ملی ہیں، اجتماعی قبریں 1930کے زمانے سے تعلق رکھتی ہیں۔ جو ایئرپورٹ کی توسیع کے لیے ہوئی کھدائی کے دوران دریافت ہ...
افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ افغان طالبان کے سربراہ بار بار واضح کرچکے ہیں کہ افغان سر زمین کسی کے خلاف استعمال نہیں ہوگی۔ایک انٹرویو میں ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ اگر پاکستانی طالبان، افغان طالبان کے سربراہ کو اپنا سربراہ مانتے ہیں تو انہیں ان کی بات بھی م...
سابق امریکی صدر جان ایف کینیڈی کے قاتل کو پیرول پر رہائی کا پروانہ مل گیا۔ کیلی فورنیا کے پیرول بورڈ نے سرہن سرہن کی رہائی کی درخواست منظور کر لی۔ خبر ایجنسی کے مطابق 70سالہ سرہن کی جانب سے سولہویں بار پیرول پر رہائی کی درخواست دی گئی تھی ۔ امریکا کے سابق صدر جان کینیڈی کو 1963 م...
افغان پارلیمنٹ کے 18 ممبران اور 7 صوبوں کے گورنرز نے افغان طالبان کی حمایت کا اعلان کردیا۔حمایت کرنے والوں میں سابق صدر اشرف غنی کے بھائی حشمت غنی بھی شامل ہیں۔ پاکستان میں افغانستان کے سابق سفیر عمر ذاخیلوال نے بھی طالبان کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔ افغان رہنما حامد گیلانی، اسحا...
افغانستان میں طالبان کے کنٹرول کے بعد پھنسے اپنے ملازمین اور غیر ملکیوں کو لے کر اقوام متحدہ کا خصوصی طیارہ اسلام آباد پہنچ گیا۔سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق خصوصی پرواز یو این او 356 ایچ ہفتہ کی دوپہر اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے افغانستان گئی تھی۔ایوی ایشن ذرائع نے بتایا کہ...
افغانستان سے غیر ملکیوں کو کراچی لانے کا منصوبہ موخر کر دیا گیا ۔ افغان ٹرانزٹ مسافروں کو اب اسلام آباد تک محدود رکھا جائے گا۔مسافروں کی اسلام آباد منتقلی کے دوران لاہور اور کراچی ائیرپورٹ بھی اسٹینڈ بائی رہیں گے۔ جناح انٹرنیشنل ائیر پورٹ کراچی پر نادرااورایف آئی اے کے اسپیشل کاؤ...
امریکی انٹیلی جنس کمیونٹی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس بائیو ویپن کے طور پر تیار نہیں ہوا۔امریکی انٹیلی جنس کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس شاید جینیاتی طور پر نہیں بنایا گیا۔ رپورٹ کے مطابق امریکی قومی انٹیلی جنس کونسل کوروناکے جانورسے پھیلائوپراتف...
طالبان کے کنٹرول کے بعد امریکا نے افغانستان میں داعش کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے صوبہ ننگرہار میں ڈرون حملہ کر کے کابل ایئرپورٹ حملے کا منصوبہ سازمارے کا دعویٰ کیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈکے ترجمان بل اربن نے کہا کہ افغان صوبے ننگرہار میں داعش ج...
بھارتی حکومت ایک مرتبہ پھر تابکاری مواد کی حفاظت میں بری طرح ناکام ثابت ہوئی ہے۔ بھارتی پولیس نے دو ایسے افراد کو گرفتار کیا ہے جن کے قبضے میں اربوں روپے مالیت کا تابکاری مواد تھا جو انہوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے خریدا تھا۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق مغربی بنگال کے کرائم انوسٹی گیشن ڈی...
امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کا کہنا ہے کہ کابل ایئر پورٹ پر ابھی بھی خطرات موجود ہیں اور امریکی فوجی اس سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں۔پینٹاگون کے ترجمان جان کربی نے کہا ہے کہ گزشتہ روز ایک حملہ خودکش تھا۔ان کا کہنا تھا کہ ہم 31 اگست کی ڈیڈلائن پر کاربند رہیں گے اور وہاں سے لوگوں کو نکال...