... loading ...
افغانستان کے آخری صوبہ پنج شیر کو بھی طالبان نے مکمل فتح کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق امریکا کے 15/ اگست کے کابل سے ذلت آمیز فرار کے بعد کابل سے 80کلومیٹر کے فاصلے پر واقع پہاڑوں کے درمیان گھرے صوبہ پنج شیر وہ علاقہ رہ گیا تھا جہاں احمد مسعود کی سربراہی میں ایک مزاحمتی فرنٹ طالبان کے خلاف محاذ آرا تھا۔ طالبان کے خلاف اس مزاحمتی فرنٹ کو امریکا اور بھارت کی مکمل سرپرستی حاصل تھی۔ تاجک نسل کی اکثریت کے حامل اس صوبے کو تاجکستان سے بھی مدد مل رہی تھی۔ امریکا کی زیرسرپرستی اتحادی افواج کا بہت سا جنگی سازوسامان انخلاء سے پہلے اس صوبے میں طالبان کے خلاف ایک طویل مزاحمت کے لیے جمع کیا گیا تھا۔ مگر رات گئے امریکا، بھارت اور دیگر غیرملکی سرپرستوں کی تمام امیدیں اس وقت دم توڑ گئیں جب طالبان نے پنج شیر کے تمام اضلاع میں اپنی فتح کے جھنڈے گاڑ دیے۔ واضح رہے کہ اتوار کی شام تک یہ اطلاعات گردش کرتی رہیں کہ افغانستان کی وادی پنج شیر میں طالبان کی پیش قدمی جاری ہے اور مجاہدین انابا کے علاقے میں پہنچ گئے ہیں۔ ایڈیٹر امریکی لانگ وار جرنل یہ بتاتے رہے کہ کئی اضلاع پر طالبان کے قبضے کی اطلاعات ہیں لیکن یہ تصدیق شدہ نہیں۔دوسری جانب مزاحمتی فورسز کے ترجمان علی میثم نظارے یہ دعویٰ کرتے رہے کہ ہماری مزاحمت کبھی ناکام نہیں ہو گی۔اس دوران مجاہدین پنج شیر کے ایک کے بعد ایک اضلاع میں داخل ہوتے گئے اور شام تک مجاہدین نے یہ دعویٰ کیا کہ وہ صوبہ پنج شیر کے سات میں سے چھ اضلاع مکمل فتح کرچکے ہیں۔ جن میں پنج شیر کے سب سے بڑے ضلع پاریان کے ساتھ دیگر اضلاع میں ضلع درعہ،ضلع شوتل، ضلع انابہ، ضلع روکھا اور ضلع کھنج شامل ہیں۔مجاہدین کی یہ پیش قدمی رات گئے تب کامیابی سے ہمکنار ہوئی جب وہ صوبہ پنج شیر کے آخری ضلع بازرک کو بھی فتح کرنے میں کامیاب رہے۔ اطلاعات کے مطابق مزاحمتی فرنٹ کے اہم ترین جنگجو طالبان کے ہاتھوں ہلاک ہو چکے ہیں۔ جن میں احمد مسعود کے قریب ترین کمانڈر گل حیدر، احمد مسعود کے بھتیجے منیب امیری، جنرل ودود زرہ، احمد مسعود کے ترجمان فہیم دشتی کی ہلاکتیں بھی شامل ہیں۔
مقبوضہ جموں و کشمیر پر بھارتی فوجی قبضے کے 79 برس مکمل ہو گئے، بھارت کے ناجائز قبضے کے خلاف لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں کشمیری آج یوم سیاہ منا رہے ہیں۔ بھارتی جبر کے خلاف کُل جماعتی حریت کانفرنس اور دیگر آزادی پسند تنظیموں کی مقبوضہ وادی میں کال...
اسٹیل مینوفیکچررز کو 30 دسمبر 2026 تک جدید مانیٹرنگ سسٹم نصب اور فعال کرنے کی ہدایت کردی گئی سیلز ٹیکس چوری کی روک تھام اور سٹیل کی پیداوار و ترسیل کی مؤثر نگرانی کے لیے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے سٹیل سیکٹر میں مانیٹرنگ کا نظام سخت کرنے کا فیصلہ کرلیا، سٹیل مینوفیکچر...
صوبے میں مردوں کی شرح خواندگی 68 اور خواتین کی 47 فیصد ریکارڈ پنجاب 68 فیصد کے ساتھ سرفہرست، ملک کی مجموعی شرح خواندگی 63 فیصد تک پہنچ گئی پاکستان میں شرح خواندگی کے حوالے سے سندھ نے دوسری پوزیشن حاصل کرلی، جہاں مجموعی شرح خواندگی 58 فیصد ہوگئی ہے۔ صوبے میں مردوں کی شرح خوا...
کورنگی جام صادق پُل پر ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 40 سالہ وقار ولد مسکین جاں بحق، 35 سالہ اہلیہ شدید زخمی ہو گئی کراچی کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔ریسکیو سروس کے مطابق کورنگی جام صادق پُل پر ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل ...
دل کی صحت، جسمانی قوت اور وزن کو قابو میں رکھنے میں مددگار، مونگ پھلی میں پروٹین، فائبر، وٹامنز اور اہم معدنیات موجود مونگ پھلی کو غذائیت سے بھرپور اور کم قیمت خشک میوہ جات میں شمار کیا جاتا ہے، جس میں پروٹین، صحت بخش چکنائیاں، وٹامنز، معدنیات اور اینٹی آکسیڈنٹس پائے جاتے ہیں۔...
قطر ائیر کی کراچی اسلام آباد کی دونوں پروازوں نے شیڈول کے مطابق محفوظ لینڈ کیا، ذرائع ایران پر امریکی حملے کی دھمکی کے بعد مشرق وسطی میں جی پی ایس سگنلز میں مداخلت سے فلائٹ ٹریکنگ میں خلل آگیا۔ ذرائع کے مطابق دوحہ سے کراچی اور اسلام آباد کی قطر ائیر کی 2 پروازوں کے نمبرز اور ل...
بیٹا خوف کے باعث خاموش رہا، ٹیچر کیخلاف کیس سامنے آنے پر پوچھ گچھ کی تو مبینہ زیادتی کا انکشاف ہوا، والد سرکاری اسکول میں بچوں سے مبینہ زیادتی اور نازیبا ویڈیوز بنانے کا کیس، اہم پیش رفت سامنے آ گئی۔ پولیس کے مطابق انگلش ٹیچر صفدر عباس کے خلاف ایک اور مقدمہ درج، مقدمات کی تعدا...
حوثیوں کے اہم کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز، انتظامی تنصیبات، مورچوں اور جنگجوں کے اجتماعات کو نشانہ بنایا گیا، ترجمان یمن میں حکومتی فورسز نے 750 سے زائد کارروائیوں میں حوثیوں کو بھاری نقصان پہنچانے کا دعوی کردیا دوسری جانب حوثیوں نے سعودی عرب کے اہم ہوائی اڈوں اور نیول بیس کو نشان...
فیصلہ سعودی عرب کے ہوائی اڈوں اور اہم تنصیبات پر حوثی میزائلوں اور ڈرون حملوں کے بعد کیا گیاامریکا نے سعودی عرب میں سکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر اپنے غیر ہنگامی سرکاری ملازمین اور ان کے اہلِ خانہ کو ملک چھوڑنے کی ہدایت کردی۔ عرب ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ریاض میں امریکی سفارت خانے ...
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے فیصلہ سازی میں کور کمیٹی اور سیاسی کمیٹی کو مائنس کرنے کی خبر پر اپنے ردعمل کا اظہار کر تے ہوئے کہاہے کہ فیصلہ سازی میں کور کمیٹی اور سیاسی کمیٹی کو مائنس کرنے کی خبر درست نہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق بیرسٹر گوہر نے تردید کی کہ فیصلہ سازی می...
اینٹی کرپشن حیدرآباد نے مقدمہ درج کرلیا، چیف اکاؤنٹنٹ فواز اشرف شیخ اور جونیئر اکاؤنٹنٹ وقاص بھٹی نامزد، معاملے کی مزید تفتیش جاریحیدرآباد(این این آئی) سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈو جام میں جنوری 2025 سے اگست 2026 کے دوران پنشن کی مد میں 7 کروڑ 10 لاکھ روپے سے زائد کی مبینہ غیر مجاز ا...
رجسٹرار آفس کے ذریعے درخواست کم از کم 15 روز قبل جمع کرانا ہوگیمہمانوں کو براہِ راست دعوت نامے جاری کرنے پر پابندی، خلاف ورزی پر کارروائی کا انتباہجامعہ کراچی کی انتظامیہ نے یونیورسٹی میں تمام پروگرامز، سیمینارز، کانفرنسز اور دیگر تقریبات کے انعقاد کے لیے وائس چانسلر کی پیشگی منظ...