... loading ...
بھارت میں مودی کا دور،ایک اور شرمناک واقعہ، بارش کے لیے لڑکیوں کی برہنہ پریڈ،ریاست مدھیہ پردیش میں کے گاؤں میں بارش کے لیے بھگوان کو راضی کرنے کے مقصد سے چھ کمسن لڑکیوں کو پورے گاؤں میں برہنہ گھمایا گیا،سوشل میڈیا پر ان دنوں ایسی کئی ویڈیوز وائرل ہورہی ہیں جن میں کندھے پر لکڑی کا ایک ڈنڈا لے کر (جس میں ایک مینڈک بندھا...
بھارت خود ساختہ صیہونی ریاست اسرائیل سے 100 ڈرون طیارے خرید رہا ہے۔ صیہونی کمپنی اسکائی اسٹرائیکر کے تیار کردہ اسکائی اسٹرائیکر ڈرون 2017 میں بنے ہیں۔ ایرانی میڈیا کے مطابق ہندوستان نے صیہونی حکومت سے دس کروڑ ڈالر میں 100 ڈرون خریدنے کے سودے پر دستخط کیے ہیں۔ صیہونی میڈیا کی...
وسطی امریکا میں السلواڈور بٹ کوائن کو بطور قانونی کرنسی اپنانے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے۔ ناقدین کو اس پیش رفت سے منی لانڈرنگ میں اضافے کا خدشہ ہے جبکہ اس فیصلے کے حامیوں کے مطابق یہ ملک اب اربوں ڈالر بچا سکے گا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق دنیا کی اہم ترین کرپٹو کرنسی بٹ کوائن کو...
طالبان نے اپنی نئی حکومت کے قیام کا اعلان کردیا ہے جس کے مطابق محمد حسن اخوند عبوری وزیراعظم اور ملا عبد الغنی برادر نائب وزیر اعظم ہونگے۔ طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اپنی نئی حکومت کے 33عہدیداروں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ محمد احسن اخوند عبوری وزیراعظم اور ملا عبد الغنی ...
افغانستان کے طالبان مخالف رہنما احمد مسعود اور دیگر نے ایک جنگی لڑاکا طیارے کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ان کے مزاحمتی جنگجوؤں نے افغانستان کی وادی پنج شیر میں پاک فضائیہ کا طیارہ مار گرایا ہے۔تاہم اس دعوے کے برعکس جب آزاد صحافیوں کے گروپس نے اس تصویر کا بغ...
طالبان نے پنج شیر مکمل فتح کرکے صوبہ کے گورنر ہاؤس پر امارتِ اسلامی کا پرچم بلند کردیا۔ صوبہ پنج شیر درحقیقت وہ آخری محاذ تھا جہاں باغی امریکا اور بھارت کی مکمل پشت پناہی کے ساتھ طالبان کو چیلنج کررہے تھے۔ واضح رہے کہ یہ صوبہ طالبان کے پہلے امیر المومنین ملا محمد عمر مجاہدؒ کی ام...
طالبان نے نجی کالجز اوریونیورسٹیز آج ( پیر)سے کھولنے کی مشروط اجازت دیتے ہوئے طالبات کو پورے نقاب کے ساتھ تعلیمی سلسلہ جاری رکھنے کی تاکید کی ہے۔ طالبان کی وزارت تعلیم کی جانب سے جاری ہونے والی طویل دستاویزات کے مطابق یونیورسٹیز میں لڑکے اور لڑکیوں کی علیحدہ کلاسز یا کم از کم انہ...
افغانستان کے آخری صوبہ پنج شیر کو بھی طالبان نے مکمل فتح کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق امریکا کے 15/ اگست کے کابل سے ذلت آمیز فرار کے بعد کابل سے 80کلومیٹر کے فاصلے پر واقع پہاڑوں کے درمیان گھرے صوبہ پنج شیر وہ علاقہ رہ گیا تھا جہاں احمد مسعود کی سربراہی میں ایک مزاحمتی فرنٹ طالبان کے ...
افغانستان کی وادی پنج شیر میں طالبان کی پیش قدمی جاری ہے ۔ اطلاعات کے مطابق مجاہدین انابا کے علاقے میں پہنچ گئے ہیں۔ اطالوی امدادی ایجنسی کے مطابق پنج شیر میں شدید لڑائی کے باوجود ہمارے آپریشن میں کوئی رکاوٹ نہیں آئی ہے۔اطالوی امدادی ایجنسی کے مطابق پنج شیر میں طالبان کے ساتھ لڑ...
امریکی انخلا کے بعد کابل ایئرپورٹ دوبارہ فعال ہوگیا۔غیر ملکی خبر رساں ا دارے کے مطابق کابل ایئرپورٹ سے علاقائی پروازوں کا سلسلہ شروع ہو گیا اور کابل ایئرپورٹ سے مقامی ایئر لائن کے 3 جہازوں نے اڑانیں بھریں۔ کابل ایئرپورٹ سے قندھار، ہرات اور مزار شریف کے لیے پروازیں چلائی گئیں۔
طالبان رہنما ملا عبدالغنی برادر نے کہا ہے کہ نئی افغان حکومت وسیع البنیاد ہو گی۔طالبان سیاسی دفتر کے سربراہ ملاعبدالغنی برادر نے غیرملکی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا کہ نئی افغان حکومت وسیع البنیاد ہو گی اور افغان حکومت ہر شہری کی ذمہ داری اٹھائے گی۔انہوں نے کہا کہ حکومت ہر افغان ش...
یورپین خارجہ امور کے سربراہ جوزپ بوریل نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ یورپین تعلقات میں بھارت چین کی جگہ نہیں لے سکتا،ہمیں افغانستان کے بارے میں چین کے ساتھ انگیجمنٹ بڑھانی پڑے گی، انڈو پیسیفک علاقہ 21ویں صدی کا کشش ثقل کا مرکز(سینٹر آف گریویٹی) بننے جا رہا ہے، اسی علاقے میں مستقبل کی نئ...
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پولیس نے بابائے حریت سید علی گیلانی کے لواحقین کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔سید علی گیلانی خاندان کے افراد کے خلاف مقدمہ آزادی کے حق میں نعرے لگانے پر درج کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قائد تحریک آزادی سید علی گیلانی کے اہل خانہ کے خلاف مقدمہ بڈگام پولیس اسٹیشن...
پاکستان کے انٹیلیجنس ادارے کے سربراہ جنرل فیض حمید انتہائی اہم دورے پر کابل پہنچ گئے ہیں۔ باخبر ذرائع کے مطابق آئی ایس آئی سربراہ طالبان کے اہم ترین رہنماؤں کے ساتھ ملاقات کریں گے۔ واضح رہے کہ جنرل فیض حمید کا یہ دورہ ایک ایسے موقع پر ہورہا ہے جب طالبان اپنی حکومت کا رسمی اعلا...
قائد تحریک آزادی کشمیر سید علی گیلانی کی دوران نظر بندی رحلت اور زبردستی تدفین پر مقبوضہ کشمیر کی صورت حال کشیدہ ہو گئی ہے ۔ سخت کرفیو اور پابندیوں کے باوجود جمعہ کے روز سری نگر میں احتجاج کیا گیا۔ بھارتی فورسز اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ سرینگر...
بھارتی بارڈر سکیورٹی فورسز نے ایک اور پاکستانی جاسوس کبوتر پکڑنے کا مضحکہ خیز دعویٰ کردیا۔بھارت کا دعویٰ ہے کہ کبوترجمعرات کو جموں و کشمیر کے اکھنور سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد پر پکڑا گیا ہے ۔ بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) ترجمان نے جمعرات کو بتایا کہ جموں و کشمیر کے اکھنور س...
افغان طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے کہا ہے کہ کشمیر سمیت کہیں بھی مسلمانوں کے لئے آواز بلند کرنے کا حق رکھتے ہیں،1999 میں طالبان نے بھارتی طیارے کے اغوا میں کوئی کردار ادا نہیں کیا، اس حوالے سے جو مدد فراہم کی اس پر بھارتی حکومت کو شکرگزار ہونا چائیے ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے...
قائد تحریک آزادی کشمیر سید علی گیلانی کی بھارتی حراست میں وفات پر جمعرات کو مقبوضہ کشمیر میں احتجاجی ہڑتال سے کاروبار زندگی معطل ہو کر رہ گیا ۔ مقبوضہ کشمیر بھر میں شہریوں نے کاروبار زندگی معطل رکھا ۔ کئی مقامات پر احتجاجی مظاہرے کیے گئے ۔سرینگرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس کی طرف ...
قائد تحریک آزادی کشمیر سید علی گیلا نی کی دورا ن حراست وفات پر احتجاج روکنے کے لیے بھارتی حکام نے سرینگر اور اسکے نواحی علاقوں کو گوانتانامو بے میں تبدیل کردیا ہے ۔سیدعلی گیلانی کی وفات پر بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہروں کے خوف کی وجہ سے قابض انتظامیہ نے وادی کشمیر میں سخت کرفیو ن...
قائد تحریک آزادی کشمیر سید علی گیلانی کو حیدر پورہ سری نگرمیں سخت فوجی محاصرے میں سپرد خاک کردیا گیا۔ سخت فوجی محاصرے، کرفیو اور پابندیوں کے باعث سید علی گیلانی کو جمعرات کی علی الصبح عجلت میں سپرد خاک کیا گیا ۔ سید علی گیلانی کی وفات کے بعد بھارتی فوج کی بھاری جمعیت نے سری نگ...
بھارت کی معروف جواہر لعل نہرو یونیورسٹی میں "جہادی دہشت گردی" کے نام سے ایک نیا کورس متعارف کرایا گیا ہے، جس میں جہادی دہشت گردی کو مذہبی دہشت گردی کی واحد شکل اور سابقہ سوویت یونین اور چین کو ریاستی دہشت گردی کے اہم اسپانسر قرار دیا گیا ہے۔ نئی دہلی کی جواہر لعل نہرو یونیورسٹی ...
چین نے افغانستان میں قیامِ امن اور تعمیرِ نو کے لیے طالبان کو مشروط مدد کی پیشکش کی ہے۔ چین کے سرکاری خبر رساں ادارے چائنا نیوز سروس کے مطابق چین کی وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ اگر طالبان شراکت داری پر مبنی حکومت قائم کرتے ہیں اور دہشت گرد جماعتوں سے دوری اختیار کرتے ہیں تو اس صورت...
مقبوضہ کشمیر میں تحریک آزادی کشمیر کی انتہائی توانا آواز بابائے حریت سید علی گیلانی آج سرینگر میں داعی اجل کو لبیک کہہ گئے۔ وہ ایک پاکستانی سے بڑھ کر پاکستانی تھے۔ اطلاعات کے مطابق بے رحم بھارتی فوج اور پولیس نے ان کے گھر کو جانے والے تمام راستے بند کر دیے ہیں اور ان کے جسد خاک...
بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے افغانستان پر طالبان کے مکمل کنٹرول اور امریکی انخلاء کے بعد تازہ تبدیلیوں پر نگاہ رکھنے اور نئی حکمت عملی مرتب کرنے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی گروپ تشکیل دے دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اس گروپ میں وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر، قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈووا...