... loading ...
بھارتی ریاست اترا کھنڈ میں انتہا پسند ہندوؤں کا اجتماع ہوا جس میں مسلمانوں کی نسل کشی کے لئے اکسایا گیا، شرکا نے مدارس پر پابندی اور مسلمانوں کے قاتلوں کی رہائی کا مطالبہ بھی کیا۔ مسلمانوں کو قتل کردو یا ملک سے نکال دو، بھارت میں اۤئے روز مسلم کشی کی آوازیں بلند ہونے لگیں، اترا کھنڈ کے شہر ہریدوار میں ہندو انتہا پسندوں...
افغانستان کے حکمران طالبان نے قطر چھوڑنے والی نیوزی لینڈ کی حاملہ مگرغیرشادی شدہ صحافیہ کو پناہ کی پیش کش کردی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق صحافیہ شارلٹ بیلس کو یہ معلوم ہونے کے بعد قطر چھوڑنا پڑا تھا کہ وہ ایک ایسے ملک میں حاملہ ہیں جہاں بغیرشادی سے بچے کو جنم دینا غیرقانونی ہے۔ بیلس...
کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ اسلامو فوبیا کسی بھی قیمت پر قابل قبول نہیں ہے۔ اسلاموفوبیا ناقابل یقین ہے۔ ہمیں اس نفرت کو ختم کرنے اور کینیڈا میں رہنے والے مسلمانوں کے لیے اپنی کمیونٹی کو محفوظ بنانے کی ضرورت ہے۔ اس اقدام کے تحت اسلامو فوبیا سے نمٹنے کے لیے ہم ایک خصو...
یوکرائنی سینما میں فلم دیکھنے اوردودھ پینے کے انتہائی شوقین ہیں،رپورٹ یورپ کے قلب میں واقع ملک یوکرین کے بارے میں دل چسپ معلومات سامنے آئی ہیں،میڈیارپورٹس کے مطابق یوکرین کی آبادی چارکروڑ چالیس لاکھ نفوس پر مشتمل ہے۔ ملک کا مجموعی رقبہ 603628 مربع کلو میٹر ہے۔ روس اور فرانس کے...
چینی وزارت خارجہ نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا بیجنگ سرما اولمپکس کی تخریب کاری کیلئے کھلاڑیوں کو رشوت دے رہا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ بیجنگ سرما اولمپکس کی تخریب کاری کیلئے بڑی سازش کھیلی جارہی ہے، اولمپکس میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کو امریکا اس شرط ...
اسرائیل کے صدر آئزک ہیروزگ اتوار کے روز متحدہ عرب امارات کے پہلے دورے پر ابوظبی پہنچ گئے جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صدر کے دفتر کی جانب سے اعلان میں کہا گیا کہ یہ اپنی نوعیت کا پہلا دورہ ہے۔ دورے کا مقصد اسرائیل اور امارات کے درمیان تعلقات مض...
افغان حکومت نے ملک بھر کے سول اور ملٹری ایئرپورٹس کی سرگرمیاں بحال کردی ہیں۔ افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق سربراہ ملٹری سول ریگولیٹری کمیشن لطیف اللہ حکیمی نے کہا کہ 27 سول اور ملٹری ایئرپورٹس پر آپریشنز بحال کردیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ قندھار، خوست اور خواجہ رواش کے علاوہ ایئر...
عرب ٹی وی کی نشر ہونے والی دستاویزی فلم ایران میں القاعدہ کے چہرے کے پہلے حصے میں القاعدہ تنظیم کے ان رہ نماؤں اور کمانڈروں کے ناموں کی فہرست کا انکشاف کیا گیا جن کی میزبانی ایران نے کی۔ ان میں نمایاں ترین نام ابو مصعب الزرقاوی ، سیف العدل، ابو الخیر المصری ، صالح القرعاوی شامل ہ...
افغان نائب وزیر اعظم عبدالسلام حنفی نے پاکستان کے قومی سلامتی کے مشیر معید یوسف کی قیادت میں وفد کو یقین دہانی کرائی ہے کہ ان کی حکومت کسی کو افغان سرزمین ہمسایہ ممالک کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔ معید یوسف کی قیادت میں اعلیٰ سطحی وفد نے نائب وزیر اعظم کے علاوہ وزیر ...
بھارت کے تجارتی مرکز ممبئی میں پولیس نے گوگل (ایلفابیٹ ان کارپوریشن)کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او)سندر پچائی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ سندر پچائی اور پانچ دیگر کمپنیوں کے آفیشلز کے خلاف کاپی رائٹ ایکٹ کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق گوگل کے س...
قطری حکومت نے پاکستان کو ویزا فری ممالک کی فہرست میں شامل کرلیا تاہم مسافر کو قطر روانگی سے قبل ریٹرن ٹکٹ اور ہوٹل بکنگ شرط پوری کرنی ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق قطر حکومت کی جانب سے 95 ممالک کے شہریوں کو ویزافری انٹری سہولت فراہم کردی گئی ، ذرائع کے مطابق فہرست میں پاکستانی شہریوں کو...
یونیورسٹی آف برمنگھم اور ڈیٹا کا تجزیہ کرنے والی کمپنی یوگووف کی اسلامو فوبیا پر شائع ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ میں سب سے زیادہ امتیازی سلوک مسلمانوں کے ساتھ روا رکھا جاتا ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یونیورسٹی آف برمنگھم اور ڈیٹا تجزیہ کرنے والی فرم نے برطانی...
کورونا وائرس کی وبا کے نتیجے میں جتنی بڑی تعداد تعلیمی سلسلے سے دور ہوئی اس پر قابو پانا لگ بھگ ناممکن ہے۔ یہ بات اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (یونیسیف) کی جانب سے جاری ایک تحقیقی رپورٹ میں بتائی گئی ہے۔ تحقیق میں بتایا گیا کہ غریب اور متوسط ممالک کے 10 سال کے 70 فیصد بچے ای...
بھارت کے ایک اسکول میں ہیڈ مسٹریس کا مسلمان بچوں کو نماز کی اجازت جرم بن گیا، ہندو انتہاپسند اسکول پرنسپل کے پیچھے ہاتھ دھو کر پڑ گئے۔ بھارتی ریاست کرناٹک میں ہندو انتہا پسند مودی سرکار کی سرپرستی میں قابو سے باہر ہوگئے، سرکاری اسکول میں 20 مسلمان طلبا کو نماز پڑھنے کی اجازت دینے...
دنیا کے سب سے زیادہ طاقت ور ملک امریکا کے صدر جو بائیڈن وائٹ ہاؤس میں امریکی ٹی وی کے ایک نمائندے کی جانب سے پوچھے گئے سوال پر تنگ ہو گئے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق یہ واقعہ امریکی گھرانوں کے لیے قیمتوں میں کمی کے راستوں پر بحث کے لیے منعقد نشست کے بعد صحافیوں سے گفتگو کے دوران پیش آی...
دبئی ایکسپو 2020 میں دنیا کے سب سے بڑے قرآن مجید کا نسخہ پیش کردیا گیا۔ قرآن مجید کے نسخے کی نمائش کا افتتاح پاکستان کے وفاقی وزیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کیا۔ خیال رہے کہ پاکستان کے عالمی ایوارڈ یافتہ آرٹسٹ شاہد رسام 200 شاگردوں کے ساتھ یہ انمول نسخہ تیار کر رہے ہیں۔ اس وقت سورہ...
بھارتی اداکارہ شلپا شیٹی کو ممبئی کی ایک عدالت نے فحاشی اور بے حیائی پھیلانے کے مقدمے سے بری کردیا۔ میٹروپولیٹن مجسٹریٹ کیتکی چوان کے مطابق شلپا شیٹی نے واقعے کے فوراً بعد اپنی پوزیشن واضح کردی تھی، پولیس رپورٹ اور پیش کردہ دستاویزات پر غور کرنے کے بعد مجسٹریٹ مطمئن ہو گئے کہ شلپ...
امارت اسلامیہ افغانستان میں امریکی شہری کرسٹوفر نے اسلام کی حقانیت کا اقرار کرتے ہوئے طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کے ہاتھوں اسلام قبول کرلیا۔افغانستان کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق طویل عرصے سے افغانستان میں مقیم امریکی شہری کرسٹو فر نے اسلام کے آفاقی پیغام کی حقانیت کو پہچ...
افغانستان کے شہر ہرات میں بم دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہو گئے۔مقامی حکام کے مطابق دھماکہ ہرات شہر کے 12ویں سکیورٹی ڈسٹرکٹ میں ہوا جس میں 7 افراد جاں بحق ہو گئے۔ مرنے والوں میں خواتین بھی شامل ہیں۔زخمیوں کو شہر کے مرکزی ہسپتال منتقل کر دیا گیا، دھماکے بعد سکیو...
اسرائیلی میڈیا میں شائع ہونے والی اطلاعات میں دعوی کیا گیا ہے کہ ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے حال ہی میں ایک سینیئر اسرائیلی ماہر امراض قلب کی خدمات استعمال کی ہیں جو دل کے ممکنہ مسائل کی نشاندہی کرتی ہیں۔ میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے کہا کہ زیر بحث ڈاکٹر پروفیسر یتزاک شاپیرا ہیں ...
ترکی سے تعلق رکھنے والے فوٹوگرافر محمد اصلان نے جب ایک شامی شہری کی تصویر لی تو اسے معلوم نہ تھا کہ یہ تصویر اس میں نظر آنے والے کی زندگی بدل دے گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اٹلی کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ وہ شامی پناہ گزین منذر النزال کے گھرانے کا خیر مقدم کرے گا۔ محمد اصلان کی تص...
امریکا نے روس کے خلاف مہلک ہتھیاروں کی 90 ٹن وزنی کھیب یوکرین کے دارالحکومت کیف میں پہنچادی ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق امریکا کی جانب سے یوکرین کو دی جانے والی اسلحوں کی یہ پہلی کھیپ ہے جو مہلک ہتھیاروں پر مشتمل ہے جس میں فرنٹ لائن ڈیفنس میں استعمال ہونے والے اسلحے بھی شامل ہیں۔یوک...
بھارت کی وزارت دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ چین اور بھارت کی مشترکہ سرحد کے قریب سے لاپتا ہونے والے 17 سالہ ہندوستانی نوجوان کو چینی فوج نے پکڑ لیا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق وزارت دفاع کے ٹوئٹر اکاونٹ پر جاری بیان کے مطابق ہندوستانی فوج نے اپنے چینی ہم منصب سے نوجوان میرام تروم کو تلا...
بھارتی ریاست کرناٹک کے ایک گورنمنٹ کالج میں مسلم طالبات کے حجاب پہن کر آنے پر کالج کی انتظامیہ اور طالبات میں 3 ہفتے سے جاری تنازع شدت اختیار کرچکا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کرناٹک کے وزیر تعلیم نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ اسکول اور کالجوں میں حجاب کرنا ڈسپلن کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں ...