... loading ...
ایشیا پیسفک خطے میں چین کی بڑھتی طاقت کو ختم کرنے کے لیے امریکا، آسٹریلیا، جاپان اور بھارت کے اعلی سفارت کاروں نے میلبورن میں اپنے چار رکنی اتحاد(کواڈ) کو مزید مضبوط کرنے کے لیے مذاکرات کا آغاز کردیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق آسٹریلوی وزیر اعظم اسکاٹ موریسن نے بات چیت کا آغاز چین کے ساتھ اپنے کشیدہ تعلقات کی جانب مبہم اشارہ دے کر چاروں ممالک کے درمیان تعاون کے فروغ میں اس گروپ کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے دورے پر موجود عہدیداروں کو بتایا کہ ہم ایک انتہائی نازک، بے ربط اور مسابقت سے بھرپور دنیا میں رہتے ہیں، ہم ان لوگوں کے خلاف کھڑے ہوں گے جو ہم پر دباؤ ڈالنا چاہتے ہیں۔اسکاٹ موریسن نے چین کا نام لیے بغیر کہا کہ یہ ایک بہت خوش آئند بات ہے کہ آسٹریلیا پر کیے جانے والے جبر اور دباؤ کا کواڈ کے دیگر تینوں ساتھی اراکین کو اندازہ ہے۔ امریکی سیکریٹری خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا کہ اگرچہ اس وقت امریکا کی نظر روس کی جانب سے یوکرین کو درپیش خطرے پر ہے، لیکن طویل المدتی مسئلہ چین کی ابھرتی ہوئی طاقت ہے۔
اس موقع پر انہوں نے ‘دی آسٹریلین’ اخبار کو بتایا کہ میرے ذہن میں اس حوالے سے کوئی شک نہیں ہے کہ چین کے عزائم وقت کے ساتھ ساتھ نہ صرف خطے میں بلکہ پوری دنیا میں ایک سرکردہ فوجی، اقتصادی، سفارتی اور سیاسی طاقت بننا ہے۔ کواڈ کو پہلی بار 2007 میں لانچ کیا گیا تھا لیکن اس نے ایک دہائی بعد اس وقت زور پکڑا جب چین نے جنوبی بحیرہ چین میں اپنی فوجی طاقت کو جارحانہ انداز میں پیش کیا اور اس کے بعد بھارت کے ساتھ پرتشدد سرحدی جھڑپوں میں بھی ملوث رہا۔
چین کے عزائم وقت کے ساتھ ساتھ نہ صرف خطے میں بلکہ پوری دنیا میں ایک سرکردہ فوجی، اقتصادی، سفارتی اور سیاسی طاقت بننا ہے۔(امریکی سیکریٹری خارجہ انٹونی بلنکن)
اس سے قبل چاروں ممالک نے 2020 میں خلیج بنگال میں مشترکہ بحری مشقیں کیں، لیکن میلبورن میں ہونے والی حالیہ ملاقاتوں کا مقصد دیگر شعبوں میں بھی تعاون کو گہرا کرنا ہے۔ ان میں کورونا وبا سے لڑنا اور عالمی سطح پر ‘فائیو جی’ ٹیکنالوجی کے اجرا سمیت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اہم مسائل پر ہم آہنگی پیدا کرنا ہے۔ انٹونی بلنکن نے کہا کہ وہ مخلتف چیلنجز کے حوالے سے ایک متفقہ نقطہ نظر تشکیل دینے کی کوشش کر رہے ہیں، جس میں ٹیکنالوجی کے معیارات پر اتفاق، صحت کے مسائل اور موسمیاتی تبدیلی پر تعاون کرنا ہے۔ کواڈ گروپ کو چین کے معاملے پر اکٹھا ہونے کے تاثر سے زیادہ اس اتحاد کو معنی دینے میں کورونا وبا کو مرکزی حیثیت حاصل ہے۔ آسٹریلوی وزیر خارجہ میریس پین کے مطابق ان چاروں ممالک نے ویکسین کی ایک کھرب 30 ارب خوراکیں تقسیم کرنے کے لیے کواڈ فریم ورک کا استعمال کیا، جن میں سے 50 کروڑ سے زیادہ خوراکیں فراہم کی جاچکی ہیں۔ وائٹ ہاؤس اور پینٹاگون اس وقت یوکرین پر روسی حملے کے امکانات سے دوچار ہیں، اس تناظر میں امریکا کے لیے یہ اجلاس ایشیا اور بحرالکاہل کو خارجہ اور دفاعی پالیسی کا مرکز بنانے کے اپنے فیصلے کی توثیق کرنے کا ایک اہم موقع ہے۔ایسے وقت میں جب امریکا کی توجہ کا مرکز یوکرین ہے، انٹونی بلنکن نے آسٹریلیا میں اپنی آمد سے قبل ایک بیان میں کہا تھا کہ دنیا ایک وسیع جگہ ہے، ہمارے مفادات عالمی ہیں اور آپ سب اچھی طرح جانتے ہیں کہ ہم نے ایشیا پیسیفک اور انڈو پیسیفک خطوں پر توجہ مرکوز کی ہوئی ہے۔
برطانیہ میں اردو کی ترقی اور ترویج کی وجہ سے دنیا بھر میں معروف افسانہ نگار شیخ مقصود الہٰی 89 برس کی عمر میں بریڈ فورڈ میں انتقال کر گئے۔ حکومت پاکستان نے دس برس قبل انہیں اردو ادب کی خدمات کے اعتراف میں تمغہ حسن کارکردگی دیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق شیخ مقصود الہٰی نیشنل بنک سے ...
جامعہ کراچی میں انجمن اساتذہ نے احتجاجاً کلاسز کا بائیکاٹ کر کے تدریسی عمل معطل کر دیا۔ کلاسز کے بائیکاٹ کے باعث طلبا و طالبات پریشانی سے دوچار ہیں۔ انجمن اساتذہ نے کہا کہ 6 سال سے جامعہ کراچی کے بجٹ کی منظوری نہیں کی گئی۔ اساتذہ نے وزیراعلیٰ سندھ سے جامعہ کراچی کے انتظامی بحران ...
پاکستان ریلوے نے شالیمار ایکسپریس بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ریلوے ذرائع کے مطابق پاکستان ریلوے نے شالیمار ایکسپریس بند کرنے کا فیصلہ مالی خسارے کی وجہ سے کیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ شالیمار ایکسپریس لاہور سے کراچی چلتی ہے جو خسارے میں چل رہی تھی۔ ذرائع کے مطابق مطلوبہ آمدن نہ ملنے پ...
سانحہ نو مئی کو جناح ہاؤس حملہ کیس میں لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 28 ملزمان کے اشتہار جاری کر دیے۔ انسداد دہشت گردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے کیس پر سماعت کی اس دوران تفتیشی افسران نے کہا کہ ملزمان جان بوجھ کر روپوش ہو چکے ہیں۔ استدعا کی کہ عدالت ملزمان کے خلاف اشت...
لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بیچ نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کے مبینہ اغوا کیس میں پولیس کی رپورٹ غیر تسلی بخش قرار دے دی، عدالت نے آر پی او خرم علی 26 ستمبر کو مکمل تفصیل کے ساتھ خود پیش ہونے کی ہدایت کر دی ۔ لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس صداقت علی خان نے شیخ رشی...
پاکستان کرکٹ ٹیم نے ورلڈ کپ 2023 کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔ ورلڈ کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی کپتانی بابر اعظم ہی کریں گے جبکہ شاداب خان نائب کپتان ہوں گے۔ فاسٹ بولر نسیم شاہ کو انجری کی وجہ سے قومی اسکواڈ کا حصہ نہیں بنایا گیا۔ پی سی بی کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے ...
اسلام آباد ہائی کورٹ نے آڈیولیک کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ایف آئی اے میں طلبی کا نوٹس معطل کر دیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس بابر ستار نے درخواست پر سماعت کی۔ دورانِ سماعت بشری بی بی کی جانب سے سردار لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ لطیف کھوسہ نے...
بالی وڈ کے نامور اداکار انیل کپور نے مصنوعی ذہانت کے خلاف عدالتی جنگ میں تاریخ ساز فتح حاصل کی ہے۔ اداکار نے دہلی ہائی کورٹ میں ایک کیس دائر کیا ہوا تھا تاکہ ان کے شخصیتی حقوق، ان کے نام، تصاویر، مشابہت، آواز اور دیگر چیزوں کا ڈیجیٹل میڈیا میں غلط استعمال نہ ہوسکے۔ عدالت نے سماعت...
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اہم اعلان کرتے ہوئے کہا ہے عام انتخابات جنوری 2024 کے آخری ہفتے میں کرادیے جائیں گے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق آج الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کے کام کا جائز ہ لیا اور فیصلہ کیا کہ حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست 27ستمبر...
چیئرمین نیب نے کرپشن کے خلاف کارروائیوں کے لیے حساس اداروں کے افسران کی خدمات لینے کا فیصلہ کیا ہے، نیب نے اہم عہدوں پر تقرریوں کے لیے ڈیپوٹیشن پر حساس اداروں سے افسران مانگ لیے۔ حساس اداروں کے افسران آئندہ چند روز میں نیب میں کام شروع کر دیں گے، چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ...
پاکستان مسلم لیگ کے صدر اور سابق وزیراعظم شہباز شریف اور مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزرمریم نواز لندن روانہ ہو گئے۔ سابق وزیراعظم شہباز شریف نے بھی ایک دن پاکستان میں قیام کے بعد اچانک لندن واپسی کا پروگرام بنا لیا اور وہ جمعرات کی صبح ساڑھے 9 بجے لندن کیلئے روانہ ہو گئے جبکہ مریم ...
راولپنڈی میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کی رہائش گاہ لال حویلی خالی کر وا کر سیل کر دی گئی، متروکہ وقف املاک بورڈ نے لال حویلی کا کنٹرول سنبھال لیا ۔ متروکہ وقف املاک نے راولپنڈی میں لال حویلی خالی کرانے کے لئے صبح سویرے آپریشن شروع کیا اور لال حو...