... loading ...
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے صدارتی کاغذات کو محفوظ رکھنے سے متعلق قوانین کی مبینہ خلاف ورزیوں کی فہرست مزید طویل اور عجیب و غریب صورت اختیار کرگئی۔ مذ کورہ دستاویزات کو پھاڑا گیا، بیت الخلا میں بہا دیا گیا یا فلوریڈا لے جایا گیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا صدارتی روایات کے بہت سے طے شدہ اصولوں کو توڑنا ریپبلکن حامیوں میں ان کی مقبولیت کا حصہ تھاتاہم اب صدارتی ریکارڈز کو محفوظ کرنے کا انچارج محکمہ نیشنل آرکائیوز مبینہ طور پر صدارت کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ کی دیگر معاملات سمیت دفتر میں رہتے ہوئے وائٹ ہائوس کے کاغذات کو باقاعدہ پھاڑ ڈالنے کی عادت کی تحقیقات کرنا چاہتا ہے۔ نیشنل آرکائیوز نے محکمہ انصاف سے ٹرمپ کے طرز عمل کی تحقیقات شروع کرنے کی درخواست کی۔یہ بات اس وقت سامنے آئی جب نیشنل آرکائیوز نے اس بات کی تصدیق کی کہ انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کی ریاست فلوریڈا سے دستاویزات کے 15 ڈبے برآمد کیے ہیں، جو وہ انتخاب میں شکست کے بعد واشنگٹن چھوڑتے وقت اپنے ساتھ لے گئے تھے۔ان دستاویزات میں شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کے ساتھ سرکاری خط و کتابت بھی شامل تھی جنہیں ڈونلڈ ٹرمپ اس وقت محبت نامے کہتے تھے۔اسی طرح اس میں سبکدوش ہونے والے سابق امریکی صدر باراک اوباما کا ایک خط بھی شامل تھا جو انہوں نے اوول آفس میں ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے چھوڑا تھا۔گزشتہ ہفتے نیشنل آرکائیوز نے ان اطلاعات کی تصدیق کی تھی کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے دستاویزات کو پھاڑا تھا، جن میں سے کچھ کو دوبارہ ٹیپ سے جوڑ دیا گیا۔واٹر گیٹ اسکینڈل کے تناظر میں منظور کیے گئے 1978 کے پریزیڈنشل ریکارڈز ایکٹ (پی آر اے)کے تحت امریکی صدور کے لیے تمام ای میلز، خطوط اور دیگر اہم دستاویزات نیشنل آرکائیوز کے حوالے کرنا لازم ہے۔تاہم ڈونلڈ ٹرمپ کسی بھی غلط کام کی تردید کرتے ہیں، اپنے ایک بیان میں انہوں نے نیشنل آرکائیوز کے ساتھ اپنے معاملات کو تنازعات سے پاک اور انتہائی دوستانہ قرار دیا۔
ہنستے کھیلتے بچوں کی سالگرہ کا منظر لاشوں کے ڈھیر میں تبدیل ، 24 افراد موقع پر لقمہ اجل الباقا کیفے، رفح، خان یونس، الزوائدا، دیر البلح، شجاعیہ، بیت لاحیا کوئی علاقہ محفوظ نہ رہا فلسطین کے نہتے مظلوم مسلمانوں پر اسرائیلی کی یہودی فوج نے ظلم کے انہتا کردی،30جون کی رات سے یکم ج...
ستائیسویں ترمیم لائی جا رہی ہے، اس سے بہتر ہے بادشاہت کا اعلان کردیںاور عدلیہ کو گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ بنا دیں،حکومت کے پاس کوئی عوامی مینڈیٹ نہیں یہ شرمندہ نہیں ہوتے 17 سیٹوں والوں کے پاس کوئی اختیار نہیںبات نہیں ہو گی، جسٹس سرفراز ڈوگرکو تحفے میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ لگای...
عالمی مارکیٹ میں قیمتیں گریں توریلیف نہیں، تھوڑا بڑھیں تو بوجھ عوام پر،امیر جماعت اسلامی معیشت کی ترقی کے حکومتی دعوے جھوٹے،اشتہاری ہیں، پیٹرولیم کی قیمتوں میں اضافہ مسترد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کا ردعمل آگیا۔انہوں...
وفاقی وزیر توانائی نے تمام وزرائے اعلی کو خط لکھ دیا، محصولات کی وصولی کے متبادل طریقوں کی نشاندہی ،عملدرآمد کے لیے تعاون طلب بجلی کے مہنگے نرخ اہم چیلنج ہیں، صارفین دیگر چارجز کے بجائے صرف بجلی کی قیمت کی ادائیگی کر رہے ہیں، اویس لغاری کے خط کا متن حکومت نے بجلی کے بلوں میں ...
پاکستان، ایران اور ترکی اگراسٹریٹجک اتحاد بنالیں تو کوئی طاقت حملہ کرنے کی جرات نہیں کرسکتی گیس پائپ لائن منصوبے کو تکمیل تک پہنچایا جائے، ایران کے سفیر سے ملاقات ،ظہرانہ میں اظہار خیال پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے اسرائیلی اور امریکی جارحیت کے خلاف ایران کی حم...
پارلیمان میں گونجتی ہر منتخب آواز قوم کی قربانیوں کی عکاس ، امن، انصاف اور پائیدار ترقی کیلئے ناگزیر ہے کسی کو بھی پارلیمان کے تقدس کو پامال کرنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہئے،عالمی یوم پارلیمان پر پیغام پاکستان پیپلز پارٹی کے چیٔرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ خودمختار پا...
ایف آئی ایچ پرو لیگ میں بھارتی ویمنز ٹیم آخری پوزیشن پانے کے بعد لیگ سے باہر آئرلینڈ کی جگہ نیوزی لینڈ یا پاکستان کی ٹیم کو اگلے سیزن کیلیے شامل کیا جائے گا،رپورٹ ہاکی کے میدان میں بھی بھارت کو رسوائی کا سامنا کرنا پڑ گیا۔ایف آئی ایچ پرو لیگ میں بھارتی ویمنز ٹیم آخری پوزیشن پ...
درندگی کا شکار فلسطینیوں میں بیشتر کی نعش شناخت کے قابل نہ رہی ،زخمیوں کی حالت نازک جنگی طیاروں کی امدادی مراکز اور رہائشی عمارتوں پر بمباری ،شہادتوں میں اضافے کا خدشہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی بمباری نے ایک بار پھر انسانیت کو شرما دیا۔ گزشتہ48گھنٹوں کے دوران صیہونی افواج کے وحش...
حکومت کی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں ، ملک کی بہتری، کامیابی کے لیے سسٹم چلانا ہے اور یہی چلے گا( مقتدر حلقوں کا پی پی کو پیغام) دونوں جماعتوں کی مرکزی قیادت کو ایک پیج پر متحد بھی کردیا گیا اگلے ماہ دونوں جماعتوں کے درمیان وزارتوں کی تقسیم کا معاملہ طے ہوجائے گا، جولا...
جب ملک کو ضرورت پڑی تو جہاد کا اعلان کریں گے ، پھر فتح ہمارا مقدر ہوگی ، دھاندلی زدہ حکومتیں نہیں چل سکتیں اس لیے خود کو طاقتور سمجھنے والوں کو کہتا ہوں کہ عوامی فیصلے کے آگے سر تسلیم خم کریں ہم نے 2018کے الیکشن قبول کیے ،نہ ہی 2024کے دھاندلی زدہ انتخابات کو قبول کی...
پورا عدالتی نظام یرغمال ہے ،سپریم کورٹ سے جعلی فیصلے کرواکر سیاست کی جاتی ہے اسٹبلشمنٹ آج اپوزیشن سے بات کر لے تو یہ نظام کو قبول کرلیں گے ،امیر جماعت امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت اور اسٹبلشمنٹ نے ٹرمپ کی چاپلوسی میں کشمیر پر کمپرومائز کیا تو قوم مزاح...
پیداوار کے مقابلے کھپت میں کمی، بجلی چوری توانائی کے شعبے کے سب سے بڑے چیلنجز ہیں اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ منصوبے کا باضابطہ اجرا باعث اطمینان ہے ، شہبازشریف کا خطاب وزیراعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں بجلی کے بلوں میں ٹی وی لائسنس فیس ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سالانہ...