... loading ...
سکیورٹی اداروں نے ملک کے دیگر حصوں میں دہشت گردی کے واقعات رونما ہونے کے بعد کراچی میں بھی دہشت گردی کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حالیہ چند روز کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں دہشت گردی کے واقعات رونما ہوئے جن میں صوبہ خیبر پختونخوا کے علاقے بنوں میں سی ٹی ڈی کے مرکز پر دہشت گردوں نے قبضہ کیا جسے چھڑانے کی...
پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پارٹی کے تمام ارکانِ قومی اسمبلی بدھ کو اسلام آباد طلب کر لیے۔ اطلاعات کے مطابق عمران خان خیبر پختونخوا ہاؤس میں ارکانِ قومی اسمبلی سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کے پی کے ہاؤس میں جمع ہونے کے بعد تمام ممبران ...
بلوچستان کے ضلع ژوب میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران ایک دہشت گرد ہلاک ہو گیا جبکہ مقابلے کے دوران ایک سپاہی بھی شہید ہوا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ژوب کے علاقے سمبازا میں خفیہ اطلاعات پر سکیورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن کیا گیا، آپریشن پاک افغان سرحد...
پاکستان مسلم لیگ (ن)اور اتحادیوں نے پنجاب کی صورتحال پر لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے پر تحفظات کا اظہار اور اسے چیلنج کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب کے معاملے پر عدالتی فیصلے پر نظر ثانی یا سو موٹونوٹس لیا جائے، کرپشن کی روک تھام کے لیے پنجاب حکومت کو ڈے ٹو ڈے بزنس تک محدود ک...
اسلام آباد کے سیکٹر آئی ٹین فور میں دھماکے کی تحقیقات مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کرے گی، جے آئی ٹی بنانے کا مراسلہ جاری کر دیا گیا۔ گزشتہ روز اسلام آباد کے سیکٹر آئی ٹین میں خود کش دھماکے میں ایک پولیس اہلکار سمیت 2 افراد شہید اور 10 افراد زخمی ہو گئے تھے۔ واقعے کی تحقیقات کے لیے 8 رکنی...
لاہور ہائی کورٹ نے چوہدری پرویز الہی کی جانب سے تحریری انڈرٹیکنگ جمع کرائے جانے کے بعد گورنر پنجاب کی جانب سے وزیراعلی پرویز الہی اور کابینہ کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا حکم معطل کر تے ہوئے پرویز الہی کو بطور وزیر اعلی بحال کردیا ۔لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ کی سربراہی میں 5 ...
پاکستان مسلم لیگ( ن) نے چودھری پرویز الہی کے خلاف تحریک عدم اعتماد واپس لے لی، جبکہ اسپیکر پنجاب اسمبلی اور ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد واپس نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ن کے چیف وہپ خلیل طاہر سندھو اور دیگر نے اپنے دستخطوں سے تحریک عدم اعتماد واپس...
سپریم کورٹ نے سندھ بھر کی سرکاری زمینوں پر قبضہ ختم کرانے کا حکم دے دیا۔ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے صوبے کی سرکاری زمینوں پر قبضے کا مکمل ریکارڈ طلب کرتے ہوئے کہا کہ قبضے ختم کرانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کرکے رپورٹ پیش کریں۔ سینئر ممبر لینڈ یوٹیلائزئشن نے عدالت سے استدعا کی کہ سر...
وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کے خلاف کیس کی سماعت کرنے والا بینچ ٹوٹ گیا۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے پرویز الہٰی کی درخواست پر سماعت کے لیے5 رکنی لارجر بنچ تشکیل دیا تھا جس کی سربراہی جسٹس عابد عزیز شیخ کو دی گئی تھی۔ بینچ میں جسٹس محمد اقبال، جسٹس طارق ...
پاکستان تحریک انصاف چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے شادی کر لی۔ ریحام خان نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اور انسٹا گرام اکاؤنٹ پر پوسٹ اپ ڈیٹ کرتے ہوئے شادی کا اعلان کیا ہے۔ ریحام خان کی جانب سے شادی کے باقاعدہ اعلان کے بعد ان کے فالورز کی جانب سے مبارک باد کا سلسلہ شروع ہوگیا...
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قانون میں خودکشی کی کوشش پر سزا کو ختم کرنے کی منظوری دے دی۔ایوانِ صدر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق صدر عارف علوی نے فوجداری قوانین (ترمیمی) بل 2022 کی توثیق کر دی۔ بل کے ذریعے پاکستان پینل کوڈ 1860 میں خودکشی کی کوشش کی سزا سے متعلق سیکشن 32...
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے سیکٹر آئی ٹین میں دھماکے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار سمیت دو افراد شہید اور متعدد زخمی ہو گئے، دھماکے کے بعد حملہ آور کے اعضا جائے وقوع پر پھیل گئے، دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی، دھماکے کی شدت کی وجہ سے اطراف کی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔...
تحریک انصاف نے گورنر پنجاب کی جانب سے وزیراعلیٰ پرویز الہیٰ کو سبکدوش کرنے کے معاملے پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ اب گورنر پنجاب کو عہدے سے ہٹانے کے لیے صدر کو ریفرنس بھیجا جائے گا۔ گورنر پنجاب کی جانب سے چودھری پرویز الہیٰ کو بطور وزیراعلیٰ سبکدوش کرنے اور صوبائی کابینہ کو تحلیل ...
گورنر پنجاب کی جانب سے وزیراعلیٰ کو ڈی نوٹیفائی کیے جانے کے بعد اب سیاسی بحران کے قانونی جنگ میں بھی تبدیل ہونے کے امکانات ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ق لیگ اور پی ٹی آئی نے وزیراعلیٰ کے طور پر پرویز الہٰی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق...
پنجاب اسمبلی میں جاری سیاسی بحران میں ایک نیا موڑ آگیا ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں سے وزیراعلیٰ پرویز الہٰی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کی خبروں کے درمیان باۤلاخر گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن نے وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں ...
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود نے تصدیق کی ہے کہ مسلم لیگ (ق) نے پاکستان تحریک انصاف کی حمایت کے بدلے آئندہ عام انتخابات میں پنجاب اسمبلی کی 30 اور قومی اسمبلی کی 15 نشستوں پر ایڈجسٹمنٹ کا مطالبہ کیا ہے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ضروری ہوگ...
وزیراعظم شہباز شریف نے سابق صدر آصف زرداری سے رابطہ کیا ہے اور پنجاب اسمبلی کے حوالے سے نئی حکمت عملی پر غور شروع کر دیا ہے۔ پنجاب کی صورتحال پر وفاق میں اتحادی حکومت کی قیادت میں مشاورتی عمل جاری ہے، اور وزیراعظم شہباز شریف نے سابق صدر آصف زرداری سے رابطے کے بعد نئی حکمت عملی پر...
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر قاتلانہ حملے کے کیس میں مسلم لیگ ن کے گوجرانوالہ کے سیکریٹری اطلاعات مدثر نذیر کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق سوہدرہ کے رہائشی مدثر نذیر کو پولیس نے گرفتار کر لیا، گرفتاری کے بعد ان کو لاہور منتقل کیا گیا۔ پولیس نے کہا ہے کہ مدثر نذیر...
بلوچستان ہائی کورٹ کے جسٹس عبدالحمید بلوچ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز شبیر گل کے خلاف بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں 28 نومبر کو درج ہونے والا مقدمہ ختم کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ بلوچستان ہائی کورٹ نے قرار دیا ہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان قرار دے چکی ہے کہ ایک واقعہ...
سندھ حکومت نے صوبے میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لئے غیر قانونی طور پر آنے والے غیر ملکیوں کو واپس بھیجنے کا فیصلہ کرلیا۔وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس میں چیف سیکریٹری سہیل راجپوت، ڈی جی رینجرز میجر جنرل اظہر، آئی جی پولیس غلام نبی م...
اسپیشل جج سینٹرل اسلام آباد نے متنازع ٹوئٹ کیس میں پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کی درخواست ضمانت خارج ہونے کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔ اسپیشل جج سینٹرل اعظم خان نے 6 صفحات پرمشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ اعظم سواتی نے مصدقہ ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ریاستی اداروں کے خلاف م...
وفاقی حکومت نے پولیس سروس پاکستان کے افسر محمد عامر ذوالفقار خان کو آئی جی پنجاب تعینات کر دیا ۔گریڈ 21 کے افسر محمد عامر ذوالفقار خان اینٹی نار کوٹکس فورس میں بطور ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل فرائض سر انجام دے رہے تھے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ محمد عامر ذوالفقار...
وفاقی حکومت نے تازہ ترین سیاسی صورتحال کے پیش نظر پنجاب میں رینجرز اور ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اقدام کے تحت وفاقی قانون نافذ کرنے والے ادارے امن وامان اور صوبے میں آئین اور قانون کی عملداری سے متعلق امور سرانجام دیں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیرداخلہ رانا ثنااللہ نے چیف سی...
گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان کی وزیراعلیٰ کو اعتماد کا ووٹ لینے سے متعلق رولنگ مسترد کر دی۔ گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے پی ڈی ایم کی جانب سے تحریک عدم اعتماد جمع ہونے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کو اعتماد کا ووٹ لینے کی ہدایت کی تھی، ج...