... loading ...
علاقائی کشیدگی میں کمی کیلئے سفارتی کوششیں مثبت پیشرفت ہیں، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا
اسلام آباد مذاکرات پائیدار امن علاقائی استحکام کیلئے تعمیری کردار ہے، اجلاس سے خطاب
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے حالیہ سفارتی کوششوں کو علاقائی کشیدگی میں کمی، پائیدار امن اور علاقائی استحکام کی جانب ایک مثبت پیش رفت قرار دیتے ہوئے مکالمے اور پرامن روابط کے فروغ میں پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا ہے۔وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں منعقدہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے کہا کہ عمران خان نے افغانستان تنازع کے دوران مسلسل یہ مؤقف اختیار کیا کہ فوجی مداخلت سے پائیدار امن ممکن نہیں جبکہ دیرپا استحکام صرف مذاکرات اور سیاسی حل کے ذریعے ہی حاصل کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ دو دہائیوں پر محیط افغانستان جنگ کے دوران عمران خان بارہا عالمی برادری سے “امن کو ایک موقع دیں” کی اپیل کرتے رہے اور خبردار کیا کہ جنگ صرف عدم استحکام میں اضافہ کرے گی۔انہوں نے کہا کہ تاریخ نے عمران خان کے اس مؤقف کو درست ثابت کیا ہے۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ اس طویل جنگ کے اثرات آج بھی خطے میں انسانی، معاشی اور سیکیورٹی مسائل کی صورت میں موجود ہیںِ ایران اور امریکہ کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے تناظر میں اسلام آباد میں حالیہ سفارتی سرگرمیوں کا حوالہ دیتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ عالمی برادری اب اسی نظریے کی جانب بڑھ رہی ہے جس کی وکالت عمران خان نے بہت پہلے کی تھی۔انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر درست ثابت ہونے کے باوجود عمران خان کو پاکستان کی جمہوری تاریخ کی بدترین سیاسی انتقامی کارروائی کے تحت قید رکھا گیا ہے، صرف اس لیے کہ انہوں نے سچ بولا اور اپنے اصولوں پر قائم رہے۔ عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف بے بنیاد اور سیاسی مقدمات بنائے گئے ہیں، جن میں سے کئی اس قدر غیر منطقی ہیں کہ انصاف کا مذاق بن چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان مقدمات کی بروقت سماعت نہیں کی جا رہی، جو ایک سوچی سمجھی حکمت عملی کے تحت ان کی قید کو طوالت دینے کی کوشش ہے، جو اب 950 دن سے تجاوز کر چکی ہے۔وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ عمران خان کو عام قیدیوں کو حاصل بنیادی حقوق سے بھی محروم رکھا جا رہا ہے، جن میں اہل خانہ، وکلائ، ذاتی معالجین اور بیٹوں سے ملاقات کا حق شامل ہے۔ انہوں نے ان کی تنہائی میں قید کو ذہنی تشدد اور دباؤ ڈالنے کی منظم کوشش قرار دیتے ہوئے کہا کہ صورتحال اس حد تک خراب ہو چکی ہے کہ عدالتی احکامات کو بھی نظرانداز کیا جا رہا ہے اور پنجاب حکومت و اڈیالہ جیل انتظامیہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد سے گریز کر رہی ہے، جو آئینی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کی کمزوری کو ظاہر کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اڈیالہ جیل کے باہر پرامن احتجاج کو بھی جرم بنا دیا گیا ہے، جبکہ عمران خان کی بہنوں، پی ٹی آئی کارکنوں اور حامیوں کو ریاستی دباؤ تشدد اور ہراسانی کا سامنا ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ عمران خان کو سیاسی میدان سے باہر رکھنے کے لیے عدالتی ڈھانچے میں تبدیلی، آئینی ترامیم اور ادارہ جاتی مداخلت جیسے غیر معمولی اقدامات کیے جا رہے ہیں، جن کی پاکستان کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔انہوں نے کہا کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کی قید ایک منظم سیاسی انتقام ہے جس کا مقصد ملک کی مقبول ترین سیاسی آواز کو خاموش کرنا ہے، اور انہیں بنیادی انسانی حقوق سے محروم رکھا جا رہا ہے۔سیاسی صورتحال پر بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف، جو ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے، کو منظم انداز میں جمہوری حقوق سے محروم کیا جا رہا ہے اور اسے جلسے جلوس، مہم چلانے اور اظہار رائے کی آزادی سے روکا جا رہا ہے۔
حکومت کی جانب سے بجٹ کے حوالے سے آئی ایم ایف کو مطمئن کرنے کی کوششیں ، دونوں فریقین میںمذاکرات کا جاری ، ممکنہ خسارے کے ازالے کیلئے متبادل ریونیو اقدامات پر مشاورت حکومت کا فنانس بل میں شامل مختلف ٹیکس رعایتوں کی مکمل تفصیلات جاری کرنے سے گریز، تنخواہ دار طبقے کو دیے گئے ٹیکس ر...
میری وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے بات ہوگئی ہے،صوبائی حکومت صرف 3 ماہ کا بجٹ پیپر پاس کرے گی، آئین کا آرٹیکل 125 اجازت دیتا ہے، آپ 3 ماہ کا بجٹ پیپر پیش کرسکتے ہیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات تک حتمی بجٹ پیش نہیں ہوگا،30 جون تک بانی سے ملاقات نہ ہوئی تو خیبر پختونخوا...
ملزمہ سادہ کوکین 20ہزار فی گرام جبکہ گولڈن اسٹف40ہزار فی گرام فروخت کرتی تھی مقدمے میں نامزد پانچ ملزمان مفرور قرار ،پولیس نے گرفتاری کیلئے کارروائیاں تیز کر دی کراچی میں منشیات فروشی کے مبینہ بڑے نیٹ ورک کی مرکزی ملزمہ انمول عرف پنکی اور دیگر کے خلاف منشیات کے مقدمے کا عبوری...
منشیات کی ترسیل کے لیے انڈوں کے خول استعمال کیے جاتے تھے،ملزم شاہ فہد سہراب گوٹھ سے مختلف رائیڈرز کے ذریعے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جاتا تھا کراچی سائوتھ زون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائی کرنے والے ایک اور مبینہ منظم نیٹ ورک کا سراغ لگانے کا دعوی کیا ہے۔ گرفتار...
رواں سال ڈبل ڈیکر اور جدید الیکٹرک بسوں کی بڑی تعداد کراچی پہنچ جائے گی،شرجیل میمن نئی ڈبل ڈیکر اور ماحول دوست ای وی بسیں مرحلہ وار مختلف روٹس پر چلائی جائیں گی،گفتگو سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی کے شہریوں کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت کا ا...
ایک شخص کی وجہ سے ملکی تناؤ ہے تو اسے باہر نکالیں، مجھے کہا جاتا ہے آپ تو عمران خان کیخلاف تھے، مخالف جیل میں ہاتھ پاؤں بندھا پڑا ہو تو اس کیخلاف بات نہیں کرتے،سربراہ جے یو آئی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈروں کی تقریروں کو بلیک آؤٹ کیا جا رہا ہے، ہم نے کشمیریوں کی ماؤں بہنوں کی...
81ہزار ٹن خریداری ہدف سے کم، مقامی مارکیٹ اور پاسکو سے مزید گندم خریدنے کا فیصلہ ہاریوں کو مقررہ امدادی قیمت کی ادائیگی ہر صورت یقینی بنائی جائے،اجلاس میں تفصیلی جائزہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت وزیراعلی ہاؤس میں محکمہ خوراک اور محکمہ زراعت کا مشترکہ اجلاس ...
عوام بخوبی جانتے ہیں کہ کس نے اسے بوری بند لاشوں کے تحفے دیے،سینئر صوبائی وزیر کراچی ملک کا معاشی حب اور سندھ کا دارالخلافہ ہے، خالد مقبول کے بیان پر سخت ردعمل سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا خالد مقبول صدیقی کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کراچی کے عوام بخوبی جانتے ہیں ...
تحریکِ انصاف کی قیادت اور اپوزیشن اتحاد 16 جون بروز منگل دوپہر 3 بجے سے شام 7 بجے تک اڈیالہ جیل کے باہر ایک مضبوط اور پرامن عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے جارہے ہیں،خصوصی بیان اس احتجاج کے پیچھے کوئی سیاسی مقاصد یا توڑ پھوڑ نہیں بلکہ خالصتاً قانونی اور انسانی بنیادیں شامل ہیں، احتجاج...
پارٹی میں موجود بدعتوں کو اب نکالنا ہوگا جس کے دل میں پارٹی کی ذمہ داری کا شوق آیا وہ کچھ نہیں کر سکتا، ہم استعمال نہیں ہورہے کوئی اور استعمال ہو رہا ہے ، خالد مقبول صدیقی کی مصطفی کمال پر تنقید ایکسٹینشن والا لیڈر قوم کو کبھی ان کے حقوق نہیں دلوا سکتا جس لیڈر کا کریکٹر نہیں و...
حکومت اب بھی ایک لیٹر پیٹرول پر120 روپے سے زائد پیٹرولیم لیوی وصول کررہی ہے بہت تماشا ہوگیا وسائل پر قابض اشرافیہ عوام کے راستے سے ہٹ جائے،تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے بجٹ میں آئی ٹی کے فروغ کے لیے کوئی جامع منصوبہ شامل نہیں۔ سات دہائیوں...
امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط اتوار کو نہیں ہوں گے جنگ کے خاتمے پر توجہ مرکوز کرنے والے اسلام آباد میمورنڈم پر عمل کیا جا رہا ہے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا سے معاہدے پرآج دستخط نہیں کر رہے ہیں۔ایک بیان میں اسماعیل بق...