... loading ...
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قراردیا ہے کہ اگر توہین الیکشن کمیشن پاکستان و چیف الیکشن کمشنر کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان، پی ٹی آئی سیکریٹری جنرل اسد عمر اورپی ٹی آئی کے سینئر نائب صدر فواد چودھری آئندہ سماعت پر پیش نہ ہوئے تو ان کے خلاف یکطرفہ کارروائی کرکے فیصلہ سنا دیا جائے گا۔ الیکشن کمیشن نے تینوں پی ٹی آئی رہنماؤں کو پیشی کا آخری موقع دے دیا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کے باجود پی ٹی آئی چیئرمین سمیت تینوں رہنما الیکشن کمیشن میں پیش نہ ہوئے۔ ممبر الیکشن کمیشن سندھ نثار احمد درانی کی سربراہی میں ممبر الیکشن کمیشن بلوچستان شاہ محمد جتوئی، ممبرالیکشن کمیشن پنجاب بابر حسن بھروانہ اور ممبر الیکشن کمیشن خیبرپختونخوا جسٹس (ر) اکرام اللہ خان پر مشتمل چار رکنی بینچ نے عمران خان، اسد عمر اور فواد چودھری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن وچیف الیکشن کمشنر کیسز کی سماعت کی۔ الیکشن کمیشن میں عمران خان، اسد عمر اور فواد چودھری کے خلاف الیکشن کیشن کے خلاف غیر مناسب، غیر پارلیمانی اور توہین آمیز زبان کے استعمال کے حوالہ سے کیس کی سماعت ہوئی جبکہ عمران خان اور فواد چوہدری کے خلاف چیف الیکشن کمشنر ڈاکٹر سکندر سلطان راجہ کے خلاف غیر مناسب، غیر پارلیمانی اور توہین آمیز زبان کے استعمال کے حوالہ سے کیس کی سماعت ہوئی۔ دوران سماعت ممبر الیکشن کمیشن بلوچستان نے وکیل سے استفسار کیا کہ عمران خان ، اسد عمر اورفواد چودھری کہاں ہیں ؟ اس پر پی ٹی آئی کے جونیئر وکیل نے بتایا کہ سینئر کونسل موجود نہیں اس لیے پیش نہیں ہو سکتے۔ ممبرالیکشن کمیشن خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے صرف وارنٹ گرفتای معطل کیے، پیشی سے نہیں روکا، حاضری سے استثنیٰ کی درخواست بھی دائر نہیں کی گئی۔ پی ٹی آئی معاون وکیل نے پیش ہو کر بتایا کہ سینئر وکیل فیصل چودھری اوردیگر گزشتہ روز قتل ہونے والے سابق صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن عبدالطیف آفریدی کے جنازے میں شرکت کے لیے گئے ہیں۔ ممبر الیکشن کمیشن کے پی کا کہنا تھا کہ اگر فریقین پیش نہ ہوتے تو ہم وکلاء کے وکالت نامے منسوخ کر دیں گے۔ جسٹس (ر) اکرام اللہ خان کا کہنا تھا کہ کرمنل کیس میں فریقین کا پیش ہونا ضروری ہوتا ہے، فریقین پیش نہ ہوتے توحکم جاری کر دیں گے۔ الیکشن کمیشن نے عمران خان، اسد عمر اورفواد چودھری کی عدم پیشی کے حوالے سے فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 24 جنوری تک ملتوی کر دی۔ واضح رہے کہ گزشتہ سماعت پر ممبر سندھ کی سربراہی میں چار رکنی بینچ نے توہین الیکشن کمیشن وچیف الیکشن کمشنر کیس میں عدم پیشی پر عمران خان، اسد عمر اور فواد چودھری کے قابل ضمانت وارنٹ جاری کیے تھے۔ تاہم گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے رکن جسٹس صداقت علی خان نے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو ملزمان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی جاری رکھنے کا حکم دیا تھا۔
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...
تین دہشت گرد ایک گاڑی میں سوار ہو کر رینجرز ہیڈکوارٹر کے مرکزی گیٹ سے ٹکرا گئے اور اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے حملہ کیا،بلاک 5میں دھماکے کی آوازیں سنی گئیں،عینی شاہدین وزیراعلی سندھ کاواقعے کا فوری نوٹس ، اعلی پولیس حکام سے تفصیلی رپورٹ طلب اور حملے کے تمام پہلوئوں کی مکمل تحقیق...
ڈیزل پر لیوی میں 6روپے 57پیسے جبکہ پیٹرول پر 39پیسے فی لیٹر اضافہ مٹی کے تیل پر لیوی کی شرح 20روپے 36پیسے فی لیٹر پر برقرار، ذرائع تیل کی عالمی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود حکومت نے عوام کو ریلیف نہیں دیا بلکہ اس کے برعکس لیوی میں اضافہ کردیا ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق وفاقی...
دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود، آئی ای ڈیز اور موٹرسائیکلیں برآمد سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں خاران اور مستونگ میں کارروائیاں ،آئی ایس پی آر بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 8 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ...
پاکستان دنیا میں پیس میکر بن چکا، اب معاشی قوت بننا ہمارا ہدف ہے‘ آج دنیا پاکستان کو دہشت گردی کے بجائے امن، استحکام اور تعمیری کردار کی علامت کے طور پر دیکھ رہی ہے، اسحاق ڈار اللہ تعالی نے پاکستان کو دنیا میں منفرد مقام عطاء کیا ، پوری قوم اس پر شکر گزار ہے ، وزیراعظم اور فیلڈ ...
بلاول بھٹو کا مطالبہ درست، کراچی بلدیاتی انتخابات کی طرز پر الیکشن کروانے سے بہتر انتخابات نہ کروانا ہوگا کوئی تفصیل جاننا چاہتا ہیں توحافظ نعیم یا خالد مقبول سے پوچھ لیں،بلاول کے بیان پر جواب مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کا بلدیاتی انتخابات ت...
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات نہ کرانے والی ن لیگ کراچی کے جمہوری عمل اور بلدیاتی نظام پر تنقید کر رہی ہے پہلے پنجاب کے عوام کو ان کا آئینی حق دے،پھر دوسرے صوبوں کے نظام پر تنقید کریسعد رفیق کے بیان پر ردعمل پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کے بیان پر سینئر وزیر سندھ ...
سلامتی کونسل کی قراردادوں پر غیر جانبدارانہ اور بروقت عملدرآمد کو یقینی بنانے کے طریقہ کار پر غور سلامتی کونسل کی قراردادیں محض سفارشات نہیں قانونی ذمہ داری ہیں، پاکستانی مستقل مندوب پاکستان نے کشمیر اور فلسطین کے حل طلب تنازعات کو عالمی امن کیلئے خطرہ قرار دے دیا۔پاکستان اورچی...
وزیراعظم نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کم کیں تو آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے رونا گانا شروع کر دیا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونے سے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا 104ارب نقصان کادعوی کر دیا پاکستان میں مہنگے تیل پر اربوں روپے منافع کمانے والی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا رونا دھونا جار...