... loading ...
نئی مالی سال میں پارلیمنٹ ہاؤس (قومی اسمبلی اور سینیٹ) کے بجٹ میں 100 کروڑ سے زائد اضافہ کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق کے مطابق مالی سال 2021ـ22 میں پارلیمنٹ ہاؤس کے بجٹ میں 100 کروڑ سے زائد اضافہ کردیا گیا اور وفاقی حکومت کی جانب سے پارلیمنٹ ہاؤس ( قومی اسمبلی اور سینیٹ) کے لئے مجموعی طور پر9 ارب سے زائد کا بجٹ رکھا ہے ۔...
ملت اور سرسید ٹرین حادثے کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ لیگج وین میں حد سے زیادہ سامان ہونے سے ٹریک پر بوجھ پڑا جو حادثہ کا سبب بنا۔ڈہرکی کے قریب رتی ریلوے اسٹیشن پر ملت اور سرسید ایکسپریس ٹرین حادثے کے حوالے سے مکمل حقائق سامنے لانے والی لیگج وین کا روٹ سی ای او کے احکامات کے باج...
وفاقی حکومت نے وزیر خزانہ شوکت ترین کو سینیٹر منتخب کروانے کا فیصلہ کیا ہے اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ شوکت ترین کو پنجاب یا خیبر پختونخوا سے سینیٹر منتخب کروایا جائیگا۔وزیر خزانہ شوکت ترین نے گذشتہ روز پی ٹی آئی حکومت کا تیسرا بجٹ برائے مالی سال 22ـ2021 پیش کیا تھا۔وزیراعظم عم...
نیب سکھر نے فرخ شاہ کی گرفتاری سے متعلق کہاہے کہ فرخ شاہ کے اکاؤنٹس سے کروڑوں روپے کی ٹرانزیکشن ہوئی ہے ، فرخ شاہ کے نام پر کئی جائیدادیں بھی سامنے آئی ہیں۔ ہفتہ کو جاری اعلامیے کے مطابق فرخ شاہ کی گرفتاری کے احکامات چیئرمین نیب نے 21 اپریل کو جاری کیے تھے ، ریفرنس میں نامزد فرخ ...
پاکستان کی سعودی عرب سے ادھار پر تیل کی فراہمی کے لیے بات چیت مکمل ہوگئی،ذرائع کے مطابق سعودی عرب سے ادھار تیل کی فراہمی یکم جولائی سے شروع ہو جائے گی اس حوالے سے ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سعودی عرب ایک سال کے لیے تیل ادھار پر دے گا جبکہ اس میں 3 سال تک توسیع بھی ہو سکے گی۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے ) نے کراچی کے ریڈ زون میں واقع ایک فائیو اسٹار ہوٹل میں کارروائی کے دوران ایرانی نڑاد امریکی شہری کو جعلی کاغذات پر پاکستان داخلے پر گرفتار کر لیا۔ایف آئی اے کے مطابق امریکی شہری ایران گیا تھا جہاں اس کے کاغذات ضبط کیے گئے ، انسانی اسمگلنگ میں ملو...
آئندہ مالی سال 2021-22کا 8487 ارب روپے حجم کا وفاقی بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کردیا گیا، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشنروں کی پنشن میں 10 فیصد ایڈہاک ریلیف دیا گیا ہے ، سرکاری شعبہ کے ترقیاتی بجٹ کا حجم 900 ارب روپے ہے ، کم سے کم اجرت 20 ہزار روپے ماہانہ رکھے جانے کی تجویز ہے ...
نئے مالی سال کے بجٹ میں کیش نکلوانے پر عائد ود ہولڈنگ ٹیکس ختم کر دیا گیا۔بجٹ میں 12 ودہولڈنگ ٹیکس شقوں کو ختم کردیا گیا ہے جس میں کیش نکلوانے پر عائد ودہولڈنگ ٹیکس بھی شامل ہے ،کیش کے علاوہ بینکنگ ٹرانزیکشن پر ود ہولڈنگ ٹیکس ختم کیا گیا ،کریڈٹ، ڈیبٹ کارڈز سے بیرون ملک رقوم بھیجن...
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ معیشت کی بحالی کی وجہ سے عوام کو ریلیف نہ دے سکے ،معیشت بحال ہو چکی، اب ہم ترقی کی طرف جارہے ہیں، اس بجٹ کے بعد ملک بھر میں ترقیاتی کاموں کی رفتار تیز ہو جائے گی۔جمعہ کو وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس ہوا، جس میں بات کرت...
اپوزیشن جماعتوں نے وفاقی بجٹ مسترد کردیا، پارلیمانی جماعتوںکی طرف سے بھرپور مخالفت کا فیصلہ کرلیا گیا، قائد حزب اختلاف شہباز شریف کومشترکہ حکمت کا اختیار دے دیا گیا ان کی غیر مشروط حمایت کردی گئی ،بجٹ اجلاس کے بعد پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اس کی تصدیق کردی ہے ۔ب...
سندھ حکومت کے وزراء نے وفاقی بجٹ مستر کردیا ہے ،سندھ کے وزیراطلاعات سید ناصرحسین شاہ نے کہا ہے کہ تین سالوں سے پی ٹی آئی کی حکومت نے عوام کا خون چوس لیا ہے ،بجٹ میں عوام کو کوئی ریلیف نہیں دیا گیا،وزیر خزانہ کی بجٹ تقریر سے سب اچھا لگ رہا ہے ،ہم تو سمجھتے تھے ، پی ٹی آئی اپنی تیز...
سندھ بینک میں چوری / ڈکیتی کی واردات میں پولیس نے بینک کے عملہ کے ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کیا ہے تاہم مزید تفتیش جاری ہے ۔ایس ایس پی حیدرآباد عبدالسلام شیخ نے اے ایس پی سٹی علینہ راجپر کی سربراہی میں سی آئی اے حیدرآباد اور ایس ایچ او بھٹائی نگر پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی ہے جس نے سن...
قومی اسمبلی میں مشترکہ اپوزیشن نے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروادی ۔تحریک عدم اعتماد پر تمام اپوزیشن جماعتوں کے دستخط موجود ہیں۔ تحریک میں موقف اختیار کیا گیا کہ ڈپٹی اسپیکر نے جمعرات کے سیشن کے دوران قواعد و ضوابط اور جمہوری اقدار کو پامال کیا۔مشترکہ اپو...
پاکستان پیپلزپارٹی کے صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری سے جنرل (ر)عبدالقادر بلوچ نے ملاقات کی ۔ملاقات میں مجموعی سیاسی صورت حال پر بات چیت کی گئی۔زرداری ہائوس میں ہونے والی ملاقات میں پی پی پی بلوچستان کے رہنما اور سینیٹر صابر بلوچ بھی موجود تھے ۔
حکومت نے قانون سازی کا تین سالہ ریکارڈ توڑ دیا، غیر معمولی طورپر قومی اسمبلی میں انتخابی اصلاحات، کلبھوشن یادیو، خواتین و بچوں کے تحفظ سمیت مختلف معاملات پر 21بلز کثرت رائے سے منظور کرلئے گئے ۔ متعلقہ قواعد سے صرف نظر کی11 تحاریک منظور کی گئیں، اپوزیشن نے تمام بلز کی مخالفت کی، ک...
وفاقی وزیرخزانہ شوکت ترین نے برطانوی اخباردی فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کو مسترد کردی، جس میں ان کے حوالے سے کہا گیا تھا کہ امریکی فوج کے ساتھ تعاون کا فائدہ اٹھاتے ہوئے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف)سے مراعات حاصل کی جائیں گی۔اسلام آباد میں معاشی سروے 2020-21 پیش کرنے کے بعد سوالو...
پاکستان کی اقتصادی سروے رپورٹ برائے سال 2020-21 میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ملک میں گدھوں کی تعداد بڑھ گئی ہے لیکن گھوڑوں، خچروں اور اونٹوں کی تعداد میں اضافہ نہیں ہوا ہے ۔ اقتصادی سروے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں گدھوں کی تعداد میں ایک لاکھ کا اضافہ ہوا ہے ۔ ملک میں گدھوں کی ...
وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے مالی سال 2020-21 کا اقتصادی سروے جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت نے رواں مالی سال کے دوران زبردست ترقی کی اور تقریبا چار فیصد کی شرح نمو حاصل کی جو گزشتہ دو برس کی نسبت کہیں زیادہ ہے ۔مالیاتی خسارہ آٹھ اعشاریہ ایک فیصد رہا، ایف بی آر کی ٹیک...
امریکہ نے انسانی اورمنشیات کی سمگلنگ کی روک تھام کیلئے پاکستانی کوششوں کی تعریف کی ہے ۔ان خیالات کااظہار جمعرات کے روز اسلام آباد میں پاکستان کیلئے امریکی محکمہ خارجہ کے ڈپٹی اسسٹنٹ سیکرٹری لیزلی سی ویگوری نے وزیرداخلہ شیخ رشید احمد کے ساتھ ملاقات کے دوران کیا ۔وزیرداخلہ نے کہاکہ...
اکانسٹ انٹیلی جینس یونٹ نے دنیا کے قابل رہائش اور ناقابل رہائش شہروں کی فہرست شایع کردی ہے ، اور بد قسمتی سے پاکستان کے عروس البلاد کراچی کا شمار بدترین شہروں میں ہی کیا گیا ہے ۔کورونا وبا کی وجہ سے پیدا ہونے والے معاشی مسائل، صحت عامہ کی سہولتوں کا فقدان، سرحدوں کی بندش اور لاک ...
ریلوے حکام نے ڈہرکی ٹرین حادثے کے ذمہ دار 9 افسران و ملازمین کو معطل کردیاہے جبکہ جاں بحق افراد کی تعداد66ہوگئی ہے ۔ اس حوالے سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی کے ڈپٹی ڈی ایس شوکت شیخ، مجیب الرحمان اور مسرور انور کو معطل کیا گیا ہے ۔ اسی طرح معطل کیے گئے افسران میں محکمہ ریلو...
کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پراسیکیوشن کے تمام گواہوں نے عزیر بلوچ کو شناخت کرنے سے انکار کردیا۔ کراچی اے ٹی سی میں لیاری گینگ وار کے سرغنہ عذیر بلوچ و دیگر کے خلاف 10 مقدمات کی سماعت ہوئی۔ سخت حفاظتی انتظامات میں عذیر بلوچ کو عدالت لایا گیا اور جج کے روبرو پیش کیا گیا۔ س...
سی ٹی ڈی کے ہاتھوں گرفتار را کے مبینہ دہشت گردوں سے تفتیش کے بعد ڈی آئی جی کی سربراہی میں 3رکنی کمیٹی نے انیس ایڈووکیٹ سے پوچھ گچھ کی، تفتیش کے دوران انیس ایڈووکیٹ کا موبائل فون بھی ضبط کر لیا گیا۔ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی حکام نے کہا کہ پی ایس پی رہنما انیس ایڈووکیٹ کا پاسپورٹ اور...
کراچی کے علاقے ملیر سعود آباد میں 55 سالہ خاتون کی پراسرار گمشدگی کا معمہ حل ہوگیا، ایک ماہ پہلے لاپتہ ہونیوالی ریحانہ کو مبینہ طور قتل کرکے دفنادیا گیا۔ملیر کے علاقے مدینہ کالونی کے رہائشی صالح علوی اپنی اہلیہ کو ایک ماہ سے تلاش کررہے تھے تاہم انہیں معلوم ہی نہیں تھا کہ خاتون کو...