وجود

... loading ...

وجود

26اپریل1984 ۔۔امتناع قادیانیت آرڈیننس

پیر 27 اپریل 2026 26اپریل1984 ۔۔امتناع قادیانیت آرڈیننس

مولانا قاری محمد سلمان عثمانی

سابق صدرپاکستان جنرل ضیاء الحق مرحوم کا یہ کارنامہ صدیوں یاد رکھا جا ئے گا جب انہوں نے منکرین ختم نبوت قادیانیوں پر امتناع قادیانیت آرڈیننس جا ری کیا اور ان کے کفر پر مہر تصدیق ثبت کر دی اور ان کی جداگانہ حیثیت کو قائم کیا کہ وہ اپنے آپ کو مسلمان نہیں کہلوا سکتے اس سے پہلا کارنامہ مرحوم ذوالفقا ر علی بھٹو نے 1974میں سر انجام دیا لیکن اس کے بعد قادیانی اپنی حرکتوں سے باز نہ آئے اور 1984میں جب جنرل ضیاء الحق صدر تھے انہوں نے قادیانیوںکے تمام ارمانوں پر پانی پھیر دیا اور امتناع قادیانیت آرڈیننس کا نفاذ کر دیا، ان کی آن ریکارڈ تقاریر اور انٹرویوزاس پر شاہد ہیں۔بیک وقت سیاسی اور دفاعی میدان میں ذمہ داری نبھانے کے باوجود انہوں نے مادیت کو روحانیت پر غالب نہیں ہونے دیا اور اپنے مزاج و مذاق کے مطابق دین کو ہمیشہ مقدم رکھا ،اسی طبعی شرافت اور دینداری کا اثر ہی تھا کہ انہیں دشمنان اسلام سے حد درجہ نفرت تھی اوران کی سیاسی امور میں مداخلت اور حکومتی عہدوں پر تعیناتی کوگوارا نہیں کرتے تھے۔اسی سلسلہ کی ایک کڑی ”امتناع قادیانیت آرڈیننس” ہے جسے جاری کر کے انہوں نے امت مسلمہ کے حقیقی ترجمان اور نظریاتی لیڈر ہونے کا ثبوت دیااوروہ آرڈیننس قادیانیت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوا۔دفاع ختم نبوت کے سلسلہ میں یہ تیسری تحریک دراصل سابقہ 53اور74دو نوں تحریکوں کاحتمی نتیجہ اور امت مسلمہ بالخصوص اسلامیان پاکستان کی جانی ومالی قربانی اور سیاسی وقانونی جد وجہد کا ثمرہ تھی، اللہ تعالیٰ نے مجاہدین ختم نبوت کی مخلصانہ کاوشوں کی بدولت اس تحریک کو کامیابی سے ہمکنار کیا،26 اپریل 1984 ء کو آرڈیننس نمبر 20 موسوم بنام ” امتناع قادیانیت آرڈیننس” جاری کیا اور اس آرڈیننس کے ذریعے تعزیرات پاکستان کی دفعہ298-B اورC کا اضافہ کیا گیا
جس کے تحت قادیانیوں کے دونوں گروپوں احمدیوںاورلاہوریوںلئے تمام شعائراسلام کے اظہار پرپابندی عائد کر دی گئی،اس پابندی کی رو سے قانوناً منع کر دیا گیا کہ قادیانی خود کو مسلمان نہیں کہہ سکتے ، ا پنی عبادت گاہ کو مسجد کے نام سے موسوم نہیں کر سکتے،اپنی عبادت گاہ پر مینار کھڑے نہیں کر سکتے ،مرزا غلام قادیانی کو جس شخص نے دیکھا اس کو صحابی قرار نہیں دے سکتے،مرزاغلام قادیانی کی بیوی کو ام المؤمنین اور اس کے اہل خانہ کو اہل بیت نہیں کہہ سکتے۔غرضیکہ نہ اسلامی شنا خت کی طرف مشعر کسی لقب کو استعمال کر سکتے ہیں اور نہ ہی شعائر دینی کا اظہار کر سکتے ہیں۔
حکومت کی طرف سے مذکورہ پابندی اہل علم،عوام و خواص اور پوری امت کے دل کی آواز تھی اور اس فیصلے نے مذہبی او رعوامی حلقوں میں
خوب داد و تحسین وصول کی۔اس لئے کہ اسلامی شعائر کا مسئلہ دین میں غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے،شعائر وہ چیزیں کہلاتی ہیں جو کسی بھی
مذہب کا خاصہ ہوتی ہیں اور اس مذہب کو دوسرے مذہب سے جدا کرتی ہیںجیسے اذان ،قربانی اور حج وغیرہ کا تعلق خالصتاً اسلام سے ہے،یہ
عبادات کسی دوسرے مذہب میں مشروع نہیں رہیں تو اس بناء پریہ چیزیں اسلام کے شعائر تصور کی جائیں گی اب اگر کوئی شخص اسلام مخالف
نظریات کا حامل ہو،ملحدانہ اور باطل عقائد کا معتقد ہو اوراس کے باجود اپناتعارف اسلامی تشخص کے طور پر کروائے اور اپنے آپ کو مذہب
کے لبادے میں ملبوس کر کے لوگوں کے سامنے آئے تواس سے دینی قدریں پامال ہوں گی اور اسلام کا ڈھانچہ مجروح ہو گا ،اس کے اس طرز
عمل سے یہ تأثر قائم ہو گا کہ شاید یہی اس مذہب کی تعلیمات ہیں اور اسلام جو کہ دین فطرت اور بیش بہا خوبیوں کا حامل مذہب ہے ،ایسے
لوگوں کی گھٹیا حرکتوں کی وجہ سے اقوام عالم کے سامنے اپنی قدر کھودے گالہٰذااس قانون کا نفاذ شعائر اسلام کامحافظ ہونے کی وجہ سے
اسلامیان پاکستان کیلئے خوش آئند قرار پایا۔ اگر اس قانون کو تسلیم کرنے کی بات کی جائے تو اس حوالے سے معروضی صورتحال یہ ہے کہ
قادیانی روز اول سے اس قانون کو اعتقادی اور عملی طور پر ماننے سے انکاری رہے ہیں۔اعتقادی طور پر وہ خود کو مسلمان سمجھتے ہیں اور اس
بات کا رونا روتے ہیں کہ ہم پر یہ بلا جواز پابندیاں عائد کر کے ہمارے مذہبی حقوق کو سلب کیا گیا ہے اور مسلمانوں کی فہرست سے نکال کر ہم
پر ظلم عظیم کیا گیا ہے ، پھر اپنے نام نہاد حقوق کی جنگ لڑنے اور مذہبی آزادی کا بے بنیاد مقدمہ لڑنے کے لئے اپنے آقا امریکہ کی دہلیز پر جا کر اپنا سر رگڑتے ہیں اور اس کے ذریعے سے پاکستانی حکومت پر دباؤ ڈالتے ہیں کہ ہمیں ان پابندیوں سے آزاد کیا جائے،کسی ملک کے قانون پر عمل نہ کرنا چھوٹا جرم ہے لیکن سرے سے اس کے قانون کو ہی ٹھکرا دینا غداری اور ایک منتخب حکومت کی بغاوت کے زمرے میں آتا ہے ، ہمارے حکمرانوں کا یہ طرز عمل انتہائی افسوسناک اور ان کی حب الوطنی پر سوالیہ نشان ہے کہ جو لوگ ملک کے آئین کو تسلیم نہیں کرتے اور غیر مسلم اقلیت ہونے کے باوجود بڑی ڈھٹائی سے خود کو مسلمان باور کروا رہے ہیں ،ان کو ملک میں برداشت بھی کرتے ہیں اور وقتا فوقتا اپنے بیانات ، پریس کانفرنسز اور نجی ملاقاتوں میں ان کو قانون میں نرمی لانے کی تسلیاں بھی دیتے ہیںاور جو لوگ فتنہ قادیانیت کے تعاقب میں سرگرم عمل ہیںان کے اسلام مخالف بیانیے اور ملک دشمن سرگرمیوں کا پردہ چاک کرکے ان کی حقیقت اور ا صلیت عوام پرآشکارا کرتے ہیںاورانہیں قانون کے کٹہرے میں لا کھڑا کرتے ہیں،ا یسے عاشقان دین اور محبان وطن کے گرد گھیرا تنگ کر کے انہیں مجبور کرتے ہیں کہ وہ دفاع ختم نبوت کے محاذ سے دور رہیں اور نماز روزہ پڑھ کر،سیدھے سادھے مسلمان بن کر زندگی گذاریں؟
یاد رکھیے ! قادیانیت جس قدر اسلام اور اہل اسلام کے لئے خطرناک ہے اتنا کوئی اور مذہب نہیں،اس لئے کہ بقیہ تمام کفار اپنے آپ کو
مسلمان ڈکلیئر نہیں کرتے اور اپنی عبادات ،فرائض اور رسومات الگ ٹائٹل کے ساتھ کرتے ہیں جس سے اسلامی تعلیمات پر قدغن نہیں لگتی،
مثلا عیسائیوں کا ایک فرقہ تثلیث یعنی تین خدائوں کا قائل ہے اور یہ نصاریٰ کا مشہور عقیدہ ہے،اب ان کے اس عقیدے کو جان کر کوئی شخص
بھی اس غلط فہمی کا شکار نہیں ہو گا کہ یہ عقیدہ اسلام کا ہے اس لئے کہ یہ عقیدہ بیان کرنے والا مدعی عیسائیت ہے نہ کہ مدعی اسلام یعنی وہ اپنا
عقیدہ نئے مذہب کے تعارف اور شناخت کے ساتھ بیان کر رہا ہے،۔اب مسلمان ختم نبوت کے قائل ہیں اور یہ عقیدہ قرآن و سنت کی صحیح
اور صریح نصوص اور اجماع امت سے ثابت ہے،مرزائی اس قطعی عقیدے کا ظلی اور بروزی کی تاویل کے چور دروازے سے انکار کرتے
ہیں اور اجرائے نبوت کے قائل ہیں،توجو غیر مسلم مرزائیوں سے یہ عقیدہ سنے گا وہ یہ سمجھے گا کہ اجرائے نبوت کا عقیدہ اسلام کاہے حالانکہ
اسلام کا عقیدہ ختم نبوت کا ہے اس لئے اکابر فرماتے ہیں کہ قادیانی فرقہ نہیں بلکہ فتنہ ہے جو کہ اسلام کیلئے تمام انواع کے کفار سے زیادہ
خطرناک ہے۔بہر حال یہ جنرل ضیاء الحق مرحوم کا شاندار کارنامہ ہے جسے صدیوں یاد رکھا جائے گا،ان کے اس اقدام پر ان کو خراج تحسین
پیش کرتے ہیں۔عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے کوئی بھی کام کرے گا اللہ تعالیٰ اسے دنیا میں بھی اور آخرت میں کامیابیوں سے ہمکنار فرمائے گا،ان شاء اللہ تعالیٰ۔
٭٭٭


متعلقہ خبریں


مضامین
معنی کی تلاش میں سرگرداں! وجود پیر 27 اپریل 2026
معنی کی تلاش میں سرگرداں!

26اپریل1984 ۔۔امتناع قادیانیت آرڈیننس وجود پیر 27 اپریل 2026
26اپریل1984 ۔۔امتناع قادیانیت آرڈیننس

اختلافِ رائے ۔۔رحمت یا زحمت؟ ایک فکری جائزہ وجود پیر 27 اپریل 2026
اختلافِ رائے ۔۔رحمت یا زحمت؟ ایک فکری جائزہ

چلو !! آج ہنستے ہیں! وجود پیر 27 اپریل 2026
چلو !! آج ہنستے ہیں!

دوڑتا ہوا سایہ وجود اتوار 26 اپریل 2026
دوڑتا ہوا سایہ

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ وجود جمعه 22 نومبر 2024
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ

حقیقتِ تصوف وجود جمعه 01 نومبر 2024
حقیقتِ تصوف

معلم انسانیت مربی خلائق وجود بدھ 25 ستمبر 2024
معلم انسانیت مربی خلائق
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی وجود جمعرات 22 اگست 2024
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی

بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف وجود بدھ 21 اگست 2024
بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف

قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر