... loading ...
امریکا نے اعلان کیا ہے کہ وہ پاکستان کو موڈرننا ویکسین کی کھیپ بہت جلد بھیجے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق وائٹ ہائوس کے پریس سیکریٹری جین ساکی نے کہا کہ جو بائیڈن انتظامیہ فائزر ویکسین کی 20 لاکھ خوراک بھیج رہی ہے ۔اس کے علاوہ انہوں نے کہا 15 لاکھ موڈرنا ویکسین پاکستان منتقل کی جا رہی ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مہنگائی ہمارے لیے سب سے مشکل چیلنج ہے ، مشکل وقت اب پیچھے رہ گیا ،آگے آپ کو بہتری نظر آئے گی،بہت جلد مہنگائی پر قابو پا لیں گے اور ڈائریکٹ سبسڈی دینگے ،حکومت اداروں میں اصلاحات کے ایجنڈے پرکاربند ہے ، نظام سے فائدہ اٹھانے والے افراد اصلاحات کی مخال...
پاکستان میں بیگمات کے جھگڑے کے باعث دبئی میں شوہر لڑ پڑے اور مقدمہ عدالت پہنچ گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق دونوں ملزمان دبئی کی مویشی منڈی میں کام کرتے تھے جبکہ دونوں کی بیگمات کا پاکستان میں جھگڑا ہوا تو بیگمات نے شکایت اپنے اپنے شوہروں سے دبئی میں کردی۔ساٹھ سالہ ملزم نے اپنے ایک او...
اسرائیلی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے سابق معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز ذلفی بخاری نے نومبر 2020 میں موساد چیف سے ملاقات کیلئے اسرائیل کا مختصر خفیہ دورہ کیا تاہم ذلفی بخاری نے خبروں کو بے بنیاد اور احمقانہ قرار دیا۔ اسرائیلی اخبار نے اسلام آباد ذرائع کے ...
مسلم لیگ (ن) کے قائد میاںنوازشریف نے شہباز شریف کو ہدایت کی ہے کہ آزادکشمیر کے الیکشن میں مریم نواز مسلم لیگ ن کے امیدواروں کی انتخابی مہم چلائیں۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور پارٹی قائد نواز شریف میں ٹیلی فونک رابطہ ہوا، جس میں آزادکشمیر کے آئندہ عام انتخابات کے حوال...
سندھ ہائی کورٹ نے سوشل میڈیا ایپلی کیشن ٹک ٹاک پر غیر اخلاقی مواد سے متعلق دائر دعوی پر پاکستان ٹیلی کمیونکیشن ( پی ٹی اے ) کو پاکستان میں سوشل میڈیا ایپلی کیشن ٹک ٹاک کے آپریشن کو معطل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ڈپٹی اٹارنی جنرل ،چیئر مین پاکستان ٹیلی کمیونکیشن اور وزارت اطلاعات و ...
حکومت بلوچستان نے پشتونخواء ملی عوامی پارٹی کے صوبائی صدر و سابق سینیٹر عثمان خان کاکڑ کی موت کی تحقیقات کے لئے بلوچستان ہائی کورٹ کے دو ججز پر مشتمل جوڈیشل کمیشن تشکیل دے دیا، اتوار کو محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے رجسٹرار بلوچستان ہائی کورٹ کے نام لکھے گئے مراسلے میں کہا گیا ...
وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل سے رشوت طلب کرنے والے وزیر کا نام پوچھ لیا۔ایک بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ شاہد خاقان اور مفتاح اسماعیل نے ایک وزیر کے غیر ملکی کمپنی سے رشوت طلب کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ن لیگی قائد...
کورونا ویکسینیشن کے لیے قومی شناختی کارڈ لازمی ہے ، لیکن کراچی کے بنگالی پاڑوں میں مقیم 30 لاکھ افراد ایسے بھی ہیں جن کے پاس شناختی کارڈ نہیں ہے ۔بنگلادیشی اور دیگر تارکین وطن کی ویکسینیشن کے لیے متبادل بندوبست نہ کیا گیا تو ملک کے سب سے بڑے شہر میں وبا کا پھیلاو روکنا ممکن نہیں ...
بلوچستان میں اپوزیشن اراکین نے حکومت کیساتھ مذاکرات کرنے سے انکار کر دیا ہے ۔اپوزیشن لیڈر ملک سکندر نے کہا ہے کہ مقدمہ واپس لینے کا وعدہ پورا نہیں کیا گیا، مذاکرات کرنے والوں کے پاس اختیار نہیں تو بات کرنے آتے کیوں ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں انارکی کی صورتحال پیدا کی جارہی...
پاکستان سے متحدہ عرب امارات کے لیے عام مسافر پروازیں 46 روز سے بند ہیں۔متحدہ عرب امارات کیلئے فلائٹس کی بندش کے باعث کئی لوگ پاکستان میں پھنسے ہوئے ہیں، بڑی تعداد میں لوگوں کی ملازمت جانے کا اندیشہ بھی ہے ۔پاکستان سے امارات پروازیں عام مسافروں کے لئے 12 مئی کو معطل کی گئی تھیں۔سف...
معروف گلوکار عارف لوہار کا کہنا ہے کہ میں نے عمران خان کے ساتھ سفر بھی کیا ہے ، میں نے کبھی بھی عمران خان کے بارے میں نہیں سوچا مجھے صرف یہ پتہ ہے کہ یہ انسان بہت اچھا ہے اور میں انکے رویے سے بہت متاثر ہوا تھا . تفصیلات کے مطابق این این آئی کو خصوصی انٹرویو دیتے ھو ئے بتایا کہ ا...
وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ2023تک محاصل کو سات ہزار ارب روپے تک لے کر جائیں گے ،جو اب باتیں کر رہے ہیں ان کی حکومتوں کی وجہ سے آئی ایم ایف کے پاس گئے ،وزیراعظم عمران خان آئی ایم ایف کے سامنے کھڑے ہو گئے ہیں، وہ غریب پر بوجھ نہیں ڈالیں گے ۔ ہفتہ کو قومی اسمبلی میں وزارت خزان...
سابق صدر اورپاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی)کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی جہانگیر ترین گروپ سے اتحاد بنانے میں بھی مثبت پیش رفت ہوئی جبکہ مخالف سیاسی پارٹیوں کے بعض رہنماوں نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کی یقین دہانی کرائی ہے ۔ذرائع کے مطابق آصف زرداری نے دورہ لاہور کے دوران آئندہ ...
بھارت میں 30سالہ فیمنسٹ لڑکی کی جانب سے شادی کے لیے خود سے کم عمر مگر پہلے سے ایک ہی بچے کی باپ اور بہت ساری دولت کے مالک کی تلاش کا اشتہار سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق چند دن قبل ایک بھارتی لڑکی کے بھائی اور ان کی سہیلی نے ان کی 30 ویں سالگرہ کے موقع ...
وفاق اور سندھ کے دو ادارے آمنے سامنے آگئے ، وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے سندھ پولیس کے افسر پر مبینہ ٹیکس چور اور منی لانڈرنگ میں ملوث شخص کی پشت پناہی کا الزام لگاتے ہوئے وزیراعلی سندھ کو بھی خط لکھ دیا۔تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس کے سپرنٹنڈنٹ (ایس پی) کی رپورٹ پر گریڈ 22 کے اف...
فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے پاکستان کو 27 میں سے 26 نکات پر عمل درآمد کے باوجود گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ پرسیاسی رہنماؤں، صحافیوں سمیت دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے سوالات اٹھا دئیے ۔تفصیلات کے مطابق ایف اے ٹی ایف کے صدر مارکوس پلیئر نے پ...
یکم جولائی سے پانچ منٹ یا زائد وقت کی کال پر صارفین کو 19.5 فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کے ساتھ 75 پیسہ فی کال اضافی ٹیکس ادا کرنا پڑے گا اور کال 1.97 روپے سے بڑھ کر 2.72 روپے کی ہوجائے گی۔تفصیلات کے مطابق آئندہ مالی سال کے بجٹ میں نافذ کردہ اس نئے ٹیکس کے اطلاق سے قبل صارفین 5 منٹ ...
ہیکرز کورونا ویکسینیشن کی آڑ میں کالز کے ذریعے حساس معلومات چرانے کیلئے سرگرم ہو گئے ہیں، اس اہم معاملے پر تمام صوبائی چیف سیکرٹریز، وزارتوں اور ڈویژنز کو مراسلے کے ذریعے خبردار کر دیا گیا ہے ۔حکومت کی جانب سے تمام صوبائی چیف سیکرٹریز، وزارتوں اور ڈویژنز کو بھجوائے گئے مراسلے میں...
سربراہ پی ڈی ایم جے یوآئی کے قائد مولانا فضل الرحمان طبیعت ناساز ہونے پر مقامی اسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ میں زیرعلاج ہیں،ابتدائی ٹیسٹ رپورٹ کے بعد ڈاکٹرزکو شبہ ہے کہ انھیں گردے اور مثانے کا انفیکشن ہے ۔ڈاکٹرز کی خصوصی ٹیم مولانا فضل الرحمان کے معائنہ پر مامور ہے ۔ترجمان جے ی...
ملک میں ایل این جی،لوکل گیس اور فرنس آئل کی ایک ساتھ کمی کے باعث ایک ساتھ بجلی اورگیس کا بحران پیدا ہونیکا اندیشہ ہے جس کی وجہ سے لوڈشیڈنگ مزید بڑھنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال حکومت کہتی رہی کہ مسلم لیگ ن نے زیادہ گیس کے معاہدے کردئیے تھے جس کی ملکی پا...
وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کراچی کے عوام کے مسائل کے حل کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔وزیر اعظم عمران خان سے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے اراکین پارلیمنٹ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر، رکن قومی اسمبلی خالد مقبول صدیقی اور سینیٹر فیصل سبزواری موجود تھے ...
اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان مسلم لیگ(ن)کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنس پر احتساب عدالت کی سزا کے خلاف دائر اپیلوں کو خارج کردیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ڈویژن بینچ نے سابق وزیراعظم ن...
لاہور کے علاقے جوہر ٹائون دھماکے کی تحقیقات میں پیش رفت سامنے آئی۔ حساس ادارے نے ائیر پورٹ سے غیر ملکی شخص کو حراست میں لے لیا۔ گاڑی کے مالک پیٹرسن ڈیوڈ کو کراچی جانے والی فلائٹ سے آف لوڈ کیا گیا۔ حساس ادارے نے پیٹرسن کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔ دوسری جانب جو...