... loading ...
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری امریکا چلے گئے ۔ ترجمان کے مطابق بلاول بھٹو زرداری ایک ہفتے بعد وطن واپس آئیں گے ۔ ذرائع نے بتایا کہ امریکہ کے دورے کے دوران بلاول بھٹو زرداری کی اہم ملاقاتیں متوقع ہیں۔ وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ بھی ان دنوں امریکہ میں نجی دورے پر ہیں۔ ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو کی غیر ...
امریکا کے صدر جو بائیڈن اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی اور روسی صدر کے درمیان ایک گھنٹہ طویل ٹیلیفونک گفتگوہوئی۔فون کال کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بائیڈن نے کہا کہ پیوٹن کو واضح طور پر بتایا کہ امریکا کو معلوم ہوتا...
آئی جی خیبرپختونخوا پولیس معظم جاہ انصاری نے پشاور میں طالبان کے حق میں لوگوں کی جانب سے نعرے لگانے والے واقعے سے متعلق کہاہے کہ گزشتہ شب جنازہ تھا جس میں لوگ سفید جھنڈا لہرا رہے تھے ، ویڈیو میں لوگوں کی شناخت کے بعد قانونی اقدام اٹھائیں گے ۔ معظم جاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ...
ہونڈا، ہنڈائی اور دیگر کمپنیوں نے بھی اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کااعلان کیا ہے ۔اٹلس ہونڈا کی جانب سے سوک اور بی آر وی کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے ۔ہونڈا سوک 1.5 آر ایس ٹربو کی قیمت ایک لاکھ 35 ہزار روپے کمی کے بعد 46 لاکھ 99 ہزار روپے کی بجائے 45 لاکھ 64 ہزار روپے ہوگئی ہے ۔...
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چینی سفیر نونگ رونگ اور قطر کے خصوصی نمائندے نے الگ الگ ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دونوں رہنماں کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون اور پاک چین اقتصادی را...
وکلائکی گروہ بندی کے باعث چیف جسٹس پاکستان مسٹر جسٹس گلزار احمد کا دورہ حیدرآباد منسوخ ہو گیا، انہیں ہفتے کے روز ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایسوسی ایشن حیدرآباد کے نو منتخب عہدیداروں کی حلف برداری کی تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شریک ہونا تھا،تاہم جمعہ کو رات تک سیکورٹی انتظامات موجود...
سندھ نے حصے سے کم پانی دینے کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کردیا ، اس امر کا اظہار وزیرزراعت سندھ اسماعیل راہو نے جمعہ کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں کیا ہے ۔انھوں نے کہا ہے کہ سندھ کیساتھ اتنا بڑا ظلم کیا جارہا ہے وزیراعظم خاموش بیٹھے ہیں۔ارسا نے پانی قلت کا ذمہ واپڈا کو قرار د...
نیب نے مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ کی ضمانت منظوری کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ضمانت منسوخی کے لیے اپیل تیار کرلی۔تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) نے مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ کی ضمانت منظوری کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فی...
آبی وسائل سے متعلق تحقیق کی کونسل (پی سی آر ڈبلیو آر) نے تصدیق کی ہے کہ 22 برانڈز کا پینے کا پانی انسانی استعمال کے لیے غیرمحفوظ ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق حکومت نے وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے ذریعے پی سی آر ڈبلیو آر کو سہ ماہی بنیاد پر بوتلوں یا منرل واٹر کے برانڈز کا معائنہ کرنے ا...
قومی احتساب بیورو (نیب) نے مسلم لیگ (ن) کے 3 رہنماؤں شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال اور مفتاح اسمٰعیل کی ضمانتوں کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ (آئی ایچ سی) نے مفتاح اسمٰعیل کی 23 دسمبر 2019 اور شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال کی 25 فرور...
پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ہمیں بدلتی صورتحال میں اپنی تیاریاں جاری رکھنی چاہئیں، ہمیں کسی بھی صورت میں سہل پسند نہیں ہونا ہوگا، پاکستان افغانستان میں امن عمل کی مکمل حمایت کر رہا ہے ،مغربی سرحدوں پر بہتر مینجمنٹ اور سیکیورٹی انتظامات ناگزیر ہیں،عوام کی ف...
سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ، شہری خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے ۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی جس کی زیرزمین گہرائی 168 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز پاکستان، افغانستان اور تاجکستان کا سرحدی علاقہ بتایا گیا ہے ۔علاقہ مکین زلزلے ...
پاکستان میں مقامی طور پر پہلی الیکٹرک موٹرسائیکل (ای بائیک) کا افتتاح وزیراعظم عمران خان نے 8 جولائی کو ایک تقریب کے دوران کیا۔اس ای بائیک کو جولٹا الیکٹرک نامی کمپنی نے تیار کیا ہے جس کی جانب سے متعدد ماحول دوست بائیکس کو بتدریج متعارف کرایا جائے گا۔بائیکس کے مختلف ماڈلز جے ای 7...
لاہور ہائی کورٹ کے نظرثانی بورڈ نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان(ٹی ایل پی) کے سربراہ سعد رضوی کی گرفتاری سے متعلق تفصیلی فیصلے میں کہا ہے کہ وہ کسی اور مقدمے میں مطلوب نہیں ہوں تو فوری طور پر رہا کردیا جائے ۔لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس ملک شہزاد کی سربراہی میں تین رکنی نظر ثانی بورڈ نے ...
مسابقتی کمیشن آف پاکستان(سی سی پی)نے مشتبہ مسابقت مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر پاکستان بناسپتی مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اسلام آباد، کراچی اور لاہور میں قائم دفاتر پر چھاپے مار کر ریکارڈ قبضے میں لے لیا ہے ۔ سی سی پی کے مطابق ادارے نے خوردنی تیل اور گھی کے سیکٹر میں مشتبہ کمپ...
پولیس نے مفتی تقی عثمانی پر مبینہ طور پر قاتلانہ حملے میں ملوث ملزم سے برآمد ہونے والے چاقو کو لیب میں بھجوانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے ۔ جہاں یہ معلوم کیا جائے گا کہ ملزم سے برآمد ہونے والے چاقو پر کوئی زہریلا مواد تو نہیں لگایا گیا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ لیب کی رپورٹ کے بعد مزید...
وفاقی حکومت نے جسٹس فائز عیسی کیس میں فیصلہ پر نظرثانی کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے ۔ قابل اصلاح نظرثانی درخواست صدر، وزیراعظم، وزیرقانون ، معاون خصوصی احتساب شہزاد اکبر کی جانب سے دائر کی گئی ہے ۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت نظرثانی فیصلے میں ایف بی آر رپور...
چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے کہا ہے کہ چین اور پاکستان کثیر جہتی اصولوں کے امین ہیں، سی پیک میں تیسرے فریق کی شمولیت کاخیر مقدم کیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو پاک چین تعلقات کے 70 سال منفرد دو طرفہ شراکت داری کے عنوان سے منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے...
پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری اب سلیکٹڈ بننے کی کوشش کر رہے ہیں، یہ کسی نہ کسی طریقے سے اقتدار میں آنا چاہتے ہیں۔ایک انٹرویومیں پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما نے کہا کہ ہم کسی...
مسابقتی کمیشن نے فوڈ پانڈا کے خلاف انکوائری شروع کر دی ۔ بدھ کو جاری اعلامیہ کے مطابق انکوائری کمیٹی جائزہ لے گی کہ فوڈ پانڈا کو اپریل 2019 میں تین سال کی چھوٹ مارکیٹ میں مسابقت کو متاثر تو نہیں کر رہی ،اعلامیہ کے مطابق فوڈ پانڈا کے خلاف انکوائری آل پاکستان ریسٹورینٹ ایسوسی ایشن ...
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سید ظہور احمد آغا کو بلوچستان کا نیا گورنر مقرر کردیا۔بلوچستان کے گورنر امان اللہ یاسین زئی نے استعفیٰ دے دیا تھا اور اپنا استعفی صدر مملکت کو بھجوا یا تھا۔صدر مملکت عارف علوی نے گورنر بلوچستان امان اللہ یاسین زئی کا استعفیٰ منظور کرلیا اور انہوں نے س...
پریڈی پولیس کے ہاتوں گرفتار جعلی ڈی آئی جی نے حیرت انگیز انکشافات کردیئے ۔ پولیس کے مطابق ملزم قنبر عباس عرف عمران ڈان اربوں کا فراڈ کرچکا ہے ۔ ملزم نے کیو موبائل کمپنی سے 45 کروڑ ہڑپ کئے ۔ملزم عمران ڈان کیخلاف 27 مقدمات درج ہیں۔ ملزم عمران ڈان ایک ڈی آئی جی کا فرنٹ مین تھا۔ عمرا...
بالی ووڈ فلم نگری پر طویل عرصے تک راج کرنے والے لیجنڈری اداکار یوسف خان المعروف دلیپ کمارن کا تعلق پاکستان کے شہر پشاور سے تھا، اپنی زندگی کے دوران انہوں نے خفیہ طور پر پاکستان کے دورے بھی کیے اور اپنے لوگوں سے محبت کا اظہار بھی کیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار دلیپ کمار کراچی می...
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ مریم اور شہباز شریف کا جھگڑا آگے بڑھے گا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ موجودہ حکومت اور اداروں میں بہت زیادہ ہم آہنگی ہے ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان جب فیصلہ کرتے ہیں تو تمام ادارے ان کے پیچھ...