... loading ...
سردارعبدالقیوم نیازی نے آزادکشمیر کے 13ویں وزیراعظم کی حیثیت سے حلف اٹھالیا جبکہ سردار تنویر الیاس نے سینئر وزیر کا حلف لے لیا۔ صدرآزادکشمیر سردار مسعود خان نے دونوں عہدیداروں سے حلف لیا۔ بدھ کے روز بعدازعصر ایوان صدر مظفرآباد میں حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی جس میں نومنتخب وزیراعظم سردار عبدالقیوم نیازی نے اپنے عہدے کاحلف لیا۔ حلف برداری تقریب میں سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری انوارالحق ممبران اسمبلی اور سیکرٹری صاحبان نے شرکت کی۔سیکرٹری سروسز چوہدری لیاقت حسین نے نومنتخب وزیراعظم اور سینئر وزیر کے عہدوں کا نوٹی فکیشن پڑھ کرسنایا۔ سردار عبدالقیوم نیازی عباسپور کی پہلی شخصیت ہیں جنہوں نے وزارت عطمیٰ کاحلف اٹھایا ہے اس سے قبل عبدالقیو م نیازی 2006سے 2011تک وزیر رہ چکے ہیں۔دریں اثناء ایوان صدر پہنچنے پر نومنتخب وزیراعظم کو آزادکشمیر پولیس نے گارڈ آف آنر پیش کیا ۔پولیس کے چاق وچوبند دستے نے وزیراعظم کو سلامی پیش کی ۔اس موقع پر وزیراعظم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ روایت سے ہٹ کر وزیراعظم کا انتخاب ایک تاریخ رقم ہوئی ہے جس پر میں چیئرمین تحریک انصاف وزیراعظم پاکستان کاشکر گزار ہوں ان شاء اللہ ان کے ویژن کے مطابق حکومت کو چلیں گے جس میں تحریک آزادی کشمیر، قانون کی پاسداری اور گڈگورننس ہے اس پرکاربند رہیں گے اور انہی نکات پر ریاست کو آگے لے کر جائیں گے ۔ ایک سوال کے جواب میں وزیراعظم نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی کوشوں سے دوسری بار کنٹرول لائن پر فائربندی ہوئی ہے اور کنٹرول لائن کی عوام اب سکون کی زندگی گزار رہے ہیں اور اس سے کافی فرق پڑا ہے جوظلم و بربریت کنٹرول لائن پر تھی بالکل مقبوضہ کشمیر کے اندر بھی تھی اب ایل او سی پر امن ہوچکا ہے جس کے بعد اب مقبوضہ کشمیر کے بارے میں سوچیں گے ۔ ساری اپوزیشن ہماری اپنی ہے ہم ایک ہی ریاست کے لوگ ہیں ۔سب کو ساتھ لے کرچلوں گا ۔اپوزیشن کا ہونا بہت ضروری ہے جس کے بغیر پارلیمانی نظام نہیں چل سکتا۔اتنے بڑے قد کاٹھ کے لوگ اپوزیشن میں بیٹھے ہیں ہم ان کو ویلکم کریں گے ۔ دریں اثناء سپیکر قانون ساز اسمبلی نے قانون ساز اسمبلی کے قواعد انضباط کار کی قاعدہ 17(الف)کے تحت چوہدری لطیف اکبر کو قانون ساز اسمبلی میں قائد حزب اختلاف مقرر کرنے کی منظوری دیدی ہے ۔سیکرٹری قانون ساز اسمبلی نے چوہدری لطیف اکبر کے عہدے کا نوٹی فکیشن جاری کردیاہے ۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...