... loading ...
رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ جولائی تا نومبر 2023 کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق پچھلے پانچ ماہ میں مجموعی طور پر77 لاکھ ٹن پیٹرول، فرنس آئل اور ڈیزل فروخت ہوا جو 2022 کے96 لاکھ ٹن کے مقابلے میں 20 فیصد کم ہے، آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل کے مطابق اس عرصے میں ...
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی قیمت میں 12 روپے فی کلو اضافہ کر دیا۔ جمعرات کو قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ چیئرمین ایل پی جی ایسوسی ایشن پاکستان عرفان کھوکھر کے مطابق اوگرا نے ایل پی جی گھریلو سلنڈر 139 روپے اور کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 535...
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں15 روز کی توسیع کردی۔ ایف بی آر کے مطابق انکم ٹیکس گوشوارے 15 دسمبر تک جمع کرائے جا سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں کراچی چیمبر نے ایف بی آر سے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ 31 دسمبر 2022 تک بڑھان...
روس سے سستا خام تیل خریدنے کے معاملے پر پاکستانی وفد ماسکو چلا گیا۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی وفد وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک کی سربراہی میں لاہور ائیرپورٹ سے روانہ ہوا جس میں سیکرٹری پیٹرولیم محمد محمود سمیت دیگر حکام شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق پاکستان اور روس کے درمیان پاکست...
پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پاکستان کا ڈیفالٹ رسک خطرناک سطح پر پہنچ گیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن )کے رہنما مفتاح اسماعیل نے لکھا کہ مجھے نہیں معلوم کہ ڈالر کی بہترین شرح کیا ہ...
وفاقی حکومت کی جانب سے نجی تحویل میں دیے گئے سرکاری اداروں کی تاحال لین دین مکمل نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کا اجلاس جمعرات کو سینیٹر شمیم آفریدی کی زیر صدارت پارلیمنٹ لاجز میں منعقد ہوا جس میں سینیٹر انوار الحق کاکڑ، سید محمد صابر...
جاپانی مالیاتی ادارہ نومورا نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان سمیت 7 ممالک شدید کرنسی بحران کا شکار ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق جاپانی مالیاتی ادارے نومورا نے معیشت کے بارے میں منفی صورتحال کا حوالہ دیا ہے اور اس کے مطابق پاکستان سمیت مصر، رومانیہ، سری لنکا، ترکیہ، جمہوریہ چیک اور ہنگری ش...
پیٹرولیم مصنوعات، گیس اور بجلی کی بڑھتی قیمتوں کی وجہ سے پہلے ہی مشکلات کا شکار شہری سبزیوں اور اشیائے ضروریہ کی سرکاری اور ریٹیل قیمتوں میں پائے جانے والے بڑے فرق پر بحث و تکرار کرتے نظر آنے لگے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اگر کمشنر کراچی کی جانب سے اپنی ویب سائٹ پر جاری کردہ سبزیوں ...
رواں مالی سال کے پہلے چار مہینوں میں پاکستان میں خالص براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 52.1 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے اور اس کا حجم348.3 ملین ڈالر رہا۔ اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال جولائی تا اکتوبر کے دوران براہ راست غیر ملکی سرمایہ کی آمد 166.2 ملین ڈالر کے اخراج کے مقاب...
پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی پرواز جاری ہے۔ پیر کی صبح کاروبار کے آغاز میں بھی انٹر بینک میں امریکی ڈالر مزید مہنگا ہوا ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر 33 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 223 روپے 50 پیسے کا ہو گیا ہے۔ ادھر کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار ...
ترکیہ نے پاکستان کو مشکل معاشی حالات سے نکالنے کیلیے پانچ ارب ڈالر تک کی سرمایہ کاری کا اعلان کردیا، جبکہ ترکیہ اور پاکستان کے درمیان گہرے دوستانہ تعلقات ہیں اور ترکی اگلے دو تین سال میں پاکستان کے ساتھ باہمی تجارت کو فروغ دے کر کم از کم پانچ ارب ڈالر تک کرنا چاہتا ہے کیونکہ تجار...
اسٹیٹ بینک نے حکومت کی جانب سے ستمبر میں لئے گئے قرض کی تفصیلات جاری کردی ہیں جس کے مطابق حکومت نے ایک ماہ میں 49 ہزار 399 ارب روپے کا قرض لے لیا۔مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق حکومت نے ستمبر میں مجموعی طور پر 49 ہزار 399ارب روپے کا قرضہ لیا جو اس سے پچھلے ماہ اگس...
وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار نے اعلان کیا ہے کہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کا اطلاق 16 نومبر سے 30 نومبر تک ہوگا۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسحق ڈار نے کہا کہ پندرہ تاریخ کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کرنا ہوتا ہے تو وزیراعظ...
ٹوئٹر، فیس بک کے بعد ایمازون نے بھی اپنے ملازمین کو برطرف کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔ امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ایمازون اس ہفتے سے کارپوریٹ اور ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹس میں سے 10 ہزار ملازمین کو فارغ کرنے کا منصوبہ بنا رہا۔ یہ کٹوتیاں کمپنی کی تاریخ میں سب سے بڑی ہونگیں اور بنیادی طو...
ملک کی مختلف عدالتوں میں ٹیکس سے متعلق مقدمات زیر التوا ہونے کے باعث قومی خزانے کے 2 ہزار 582 ارب روپے پھنسے ہوئے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق ملکی عدالتوں میں ٹیکس معاملات کے حوالے سے ہزاروں مقدمات کی بھرمار ہے، جس کے باعث قومی خزانے کے کھربوں روپے پھنس کر رہ گئے ہیں۔ ایف بی آر کے مط...
نیشنل پاؤر ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی کے بجلی صارفین کے لیے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 51 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔ نیپرا نے جنوری سے مارچ 2022 کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں وفاق کی جانب سے بجلی 51 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست منظور کر لی...
انٹر بینک ڈالر مزید مہنگا ہو گیا، اسٹاک مارکیٹ میں تیزی رہی۔ ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں ڈالر 8 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 222 روپے کا ہو گیا۔ گزشتہ ہفتے انٹربینک کے آخری کاروباری سیشن میں ڈالر 221 روپے 92 پیسے پر بند ہوا تھا۔ دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت آغاز ہوا ہے۔...
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ چین اور سعودی عرب نے پاکستان کو 13 ارب ڈالر کا پیکیج فراہم کرنے کی یقین دہانی کرا دی۔ صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ موجودہ مالی سال چین قرضہ رول اوور کرنے سمیت 8.8 ارب ڈالر کی معاونت کرے گا۔ انہوں نے بتایا کہ ...
کمشنر کراچی نے دودھ کے بعد مرغی کے گوشت کی قیمت میں بھی اضافہ کر دیا۔ کمشنر کراچی کی جانب سے زندہ مرغی کی قیمت 260 روپے کلو اور گوشت کی قیمت 400 روپے فی کلو مقرر کر دی گئی۔ قیمتوں میں اضافے کے بعد کمشنر کراچی نے متعلقہ افسران کو نرخ نامے پر فو ری عمل درآمد کرانے کی ہدایت کی ہے۔ ک...
ڈالر کی بے قدری، روپیہ مستحکم ہونے لگا، اسٹاک مارکیٹ میں تیزی رہی۔ فاریکس ڈیلرز کے مطابق گزشتہ کئی روز سے امریکی ڈالر مسلسل اپنی قدر کھو رہا ہے، اس کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ استحکام کی جانب گامزن ہے۔ منگل کے روز کاروبار کے آغاز سے ہی ڈالر کی قدر میں کمی آنا شروع ہوئی۔ انٹر بین...
وفاقی حکومت نے آئندہ پندرہ روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی رد و بدل نہ کرنے کا اعلان کیا ہے، وفاقی وزیر سینیٹر اسحاق ڈار نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرول 224 روپے80 پیسے اورڈیزل کی فی لیٹر قیمت 235 روپے 30 پیسے برقرار رہے گی، ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی مدت بھی تیس نومب...
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے جولائی تا ستمبر 2022 کے دوران دیگر بینکوں پر 29 کروڑ 3 لاکھ 63 ہزار روپے کے جرمانے کیے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق جولائی تا ستمبر 2022 کے دوران 6 بینکوں پر جرمانے لگائے گئے، بینکوں کے ریگولیٹری قواعد و ضوابط میں کوتاہی پائی گئی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق 2 بینکوں پر ف...
کے الیکٹرک صافین پر مزید بوجھ ، بجلی 12 روپے 68 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی، نوٹیفکیشن جاری۔ تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک صارفین کیلئے بری خبر، نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 12 روپے 68 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی۔ نیپرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کے الیکٹرک ...
منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کے لیے مالی معاونت پر نظر رکھنے والے عالمی ادارے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف ) نے پاکستان کو اپنی گرے لسٹ سے نکال دیا۔ یہ فیصلہ ایف اے ٹی ایف کے 20 اور 21 اکتوبر کو پیرس میں منعقد ہونے والے دو روزہ اجلاس کے اختتام پر کیا۔ فیٹف کے صدر ٹی راجہ کم...