... loading ...
ملک بھر میں سبزی کی قیمتوں میں من مانا اضافہ دیکھا جارہا ہے، جس کی وجہ سے صارفین کی پریشانی مزید بڑھ گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کے مختلف علاقوں میں گراں فروشوں نے سبزی کی قیمتوں میں من مانا اضافہ کردیا ہے، جس کی وجہ سے اب سبزی بھی غریب کی پہنچ سے دور ہوگئی ہے۔ملک کے مختلف علاقوں میں لال ٹماٹر کی قیمت 200 روپے فی ک...
رواں مالی سال 2021-22 کی پہلی سہ ماہی (جولائی تا ستمبر)کے دوران ملک کا بجٹ خسارہ 438 ارب روپے رہنے کا انکشاف ہوا ہے جب کہ جولائی تا ستمبر کے دوران حکومتی آمدنی ایک ہزار 808 ارب رہی۔اس حوالے سے وزارت خزانہ کی طرف سے جاری کردہ رواں مالی سال جولائی سے ستمبر کی مالیاتی رپورٹ میں بتای...
گزشتہ ماہ اکتوبر کے دوران سیاسی عدم استحکام میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے۔جبکہ اقتصادی محاذ پر آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کی بھی خبریں آرہی ہے۔ حکومت آئی ایم ایف کو مطمئن کرنے کے لیے پیشگی اقدامات بھی کرتی رہی ہے۔ آئی ایم ایف پروگرام معطل ہونے کے بعد حکومت نے پیٹرول اور یوٹیلٹی کے ...
رواں سال کے پہلے 10 ماہ مہنگائی کے ستائے ہوئے عوام کی جیبوں پر بھاری رہے، جنوری سے اکتوبر کے دوران چینی 20 روپے 52 پیسے، گھی اوسطا 101 روپے 16 پیسے ، آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں 224 روپے 72 پیسے مہنگاجبکہ بجلی چارجز میں 2 روپے 52 پیسے فی یونٹ اضافہ ہوا۔جنوری سے اکتوبر تک اکثر...
رواں مالی سال کے ابتدائی 3 ماہ کے دوران وفاقی بجٹ خسارہ 745ا رب روپے رہا۔خسارہ اگرچہ سالانہ خسارے کے تخمینے کی حدود ہی میں ہے تاہم نان ٹیکس ریونیو میں کمی، قرضوں پر سود کی ادائیگی میں اضافے اور شرح سود میں ممکنہ اضافے کے نتیجے میں خسارہ بڑھنے کا امکان موجود ہے۔وزارت خزانہ کے ذرائ...
صدر آل پاکستان انجمن تاجران و ٹریڈرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد اجمل بلوچ نے 26 اکتوبر کو فیض آباد میں دھرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم صدارتی آرڈیننس کو کسی صورت نہیں مانیں گے اور نہ ہی ہم ایف بی آر کو اپنے کاروباروں پر پوائنٹ آف سیلز ٹیکس ڈیوائسز لگانے کی آڑ میں قبضہ کرنے دیں ...
وفاقی حکومت نے اشیائے خورونوش کی قیمتوں پر ٹیکس کم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت مہنگائی اور معاشی صورتحال پر اجلاس ہوا جس میں انہیں ملک میں مہنگائی کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی جبکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات پر گفتگو ہوئی۔...
انٹربینک میں ڈالر 173.24 روپے کا ہو گیا۔ ڈالر کی بڑھتی ہوئی ڈیمانڈ، خام تیل کی عالمی قیمت میں اضافے سے درآمدی بل اور مہنگائی میں مزید اضافے جیسے عوامل کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز ڈالر کی اونچی اڑان کے نتیجے میں انٹربینک نرخ 173 روپے سے بھی تجاوز کرگئے او...
ملک کے تیل کی درآمد کا بل رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 97 فیصد سے بڑھ کر 4.59 ارب ڈالر ہو گیا جو گزشتہ سال کے اسی عرصے میں 2.32 ارب ڈالر تھا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافے اور روپے کی قدر میں کمی اضافے کی وجہ بنی ہے۔تیل کے درآمدی بل میں مسلسل ...
بجلی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کے باوجود پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے ( آئی ایم ایف ) کے درمیان سمجھوتا نہ ہو سکا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اقتصادی اور مالیاتی پالیسیوں کی یادداشت پر مفاہمت نہ ہو سکی اور عالمی مالیاتی ادارے نے پاکستان ...
وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شوکت ترین کے بطور وزیرخزانہ 6 ماہ کے عرصے میں ملک بھر میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوا۔ ادارہ شماریات کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق شوکت ترین کی بطور وفاقی وزیر خزانہ 6 ماہ کی مدت مکمل ہوگئی ہے اور اس عرصے میں اشیا...
یوٹیلیٹی اسٹورز کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی گھی 38روپے فی کلو مہنگا کر دیا گیا، قیمت 361 روپے سے بڑھ کر 399 روپے کلوتک پہنچ گئی۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں مہنگائی کا طوفان روز بروز بڑھ رہا ہے،یوٹیلیٹی سٹورز پر اشیائے خورو نوش، بجلی کیساتھ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی ہوشرب...
حکومت کے عوام پر مہنگائی کے مسلسل وار جاری ہیں۔ گھی ، تیل ، بجلی کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے بعد اب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی اضافہ کر دیا گیا ۔وزارت خزانہ کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 10 روپے 49 پیسے...
ملک میں مہنگائی کی شرح میں اضافہ بدستور جاری ہے، مہنگائی کی مجموعی شرح 12.66 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ ہفتہ وار مہنگائی کے اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ ایک ہفتے میں مہنگائی میں 0.20 فیصد کا اضافہ ہوگیا اور مہنگائی کی مجموعی شرح 12.66 فیصد تک...
یوٹیلیٹی اسٹورز نے گھی اور آئل سمیت مختلف اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق مختلف برانڈز کے گھی کی قیمتوں میں 40 سے 1090 روپے تک کا اضافہ کیا گیا، یوٹیلیٹی اسٹورز پر ڈالڈ گھی کی فی کلو قیمت میں 109 روپے تک اضافہ کر دیا گیا ،قیمتوں میں اضافے کا...
حکومت نے بجلی کی قیمت میں مزید 1 روپے 68 پیسے فی یونٹ منظوری دیدی۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے عوام پر ایک بار پھر بجلی بم گرا دیا، اور بجلی کی قیمتوں میں 1 روپے 68 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی ۔ وفاقی کابینہ نے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دے دی ۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزا...
رواں مالی سال کے پہلے تین ماہ میں پاکستانیوں نے بیرون ملک سے 26 کروڑ 62 لاکھ ڈالرز کی گاڑیاں منگوالیں۔ یہ گزشتہ سال کی پہلی سہ ماہی سے 669 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ سال جولائی تا ستمبر تین کروڑ 46 لاکھ ڈالرز کی گاڑیاں درآمد کی گئی تھیں۔وزارت تجارت کی دستاویز کے مطابق جولائی 2021 میں گ...
عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے قرض پروگرام بحال کرنے کیلئے پاکستان کے سامنے نئی شرط رکھ دی ہے۔ آئی ایم ایف نے قرض پروگرام کی بحالی کے لیے سخت شرط رکھی ہے جس کے تحت حکومت نے جن اشیا پر ٹیکس چھوٹ دے رکھی ہے ، ان پر بھی 17 فیصد سیلز ٹیکس لگانا ہوگا۔آئی ایم ایف کی نئی شرط کے تحت ...
مرکزی بینک آف انڈیا اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا 45 کروڑ 60 لاکھ کا مقروض نکلا۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف انڈیا کا اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مقروض ہونے کا انکشاف ہوا ہے، ممبر قومی اسمبلی رانا تنویر حسین کی زیر صدارت پبلک اکاونٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا، قیام پاکستان کے وقت پاکستان چھو...
آئی ایم ایف نے پاکستان سے بجلی اور گیس کی پھر قیمت بڑھانے کا مطالبہ کر دیا ۔ ذرائع کے مطابق پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ کے درمیان قرض پروگرام بحالی کے درمیان ورچوئل مذاکرات جاری ہیں ۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے پاکستان سے بجلی اور گیس کی قیمت بڑھانے کا مطالبہ کردیا ۔ ذرائع نے...
ڈائریکٹر ایف آئی اے ناصر محمود ستی نے انکشاف کیا ہے کہ ڈالر مافیا کے 54 افراد میں سے 37 کا تعلق خیبر پختون خوا سے ہے۔ تفصیلات کے مطابق ہنڈی اور کرنسی کاروبار میں گرفتار ملزمان کے کیس کی پشاور ہائی کورٹ میں سماعت کے دوران ڈی جی ایف آئی ے نے عدالت کو بتایا کہ ملک بھر میں 54 افراد ا...
ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ لیکس میں 700 پاکستانیوں کے نام آئے، 2016میں پاناما پیپرزمیں 4500 پاکستانیوں کے نام آئے تھے۔سپریم کورٹ میں پاناما لیکس سے متعلق پٹشنز دائر ہوئیں،ایس ای سی پی ،اسٹیٹ بینک ،ایف بی آر اور ایف آئی اے نے تحقیقات کیں، عدالت ...
حکومت نے شوکت ترین سے وزارت خزانہ واپس لے کر انہیں مشیرخزانہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق 16 اکتوبرکوشوکت ترین سے وفاقی وزیرکا عہدہ واپس وزیراعظم کے پاس چلا جائیگا۔ آئین کے تحت وزیراعظم کسی غیرمنتخب شخص کو 6 ماہ کے لیے وفاقی وزیر بنا سکتے ہیں۔ذرائع کے مطابق شوکت ترین بطور...
ڈیجیٹل ادائیگیوں، ای کامرس اور آن لائن بینکاری کی سہولت کے استعمال کے ساتھ بینک صارفین کی بینکوں کی خدمات سے متعلق شکایات میں بھی تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔بینکنگ محتسب کو گزشتہ سال جنوری تا دسمبر 2020کے دوران بینکوں سے متعلق صارفین کی 24750شکایات موصول ہوئی تھیں تاہم رواں سال پہلے ...