... loading ...
ناک سے خارج ہونے والا ایک وائرل ذرہ بھی لوگوں کو کووڈ 19 کا شکار بنادینے کے لیے کافی ہوتا ہے۔ یہ بات برطانیہ میں ہونے والی اپنی نوعت کی پہلی طبی تحقیق میں سامنے آئی۔امپرئیل کالج کی اس تحقیق میں صحت مند افراد کو دانستہ طور پر وائرس کی ایک خوراک دی گئی ۔اس ٹرائل میں بیماری کے دوران سب سے پہلے رضاکاروں کی مانیٹرنگ کی گئی جس سے دریافت ہوا کہ مریضوں میں بیماری کی علامات عموما بہت جلد یعنی وائرس کا سامنا کرنے کے 2 دن کے اندر نمودار ہوجاتی ہیں، مگر کچھ افراد میں یہ وقت 5 دن کا بھی ہوسکتا ہے۔ اس تحقیق میں وائرس کی ایلفا، ڈیلٹا اور اومیکرون اقسام ابھرنے سے پہلے کی ایک قسم کو دریافت کیا گیا۔ محققین نے بتایا کہ تحقیق سے چند دلچسپ انکشافات ہوئے بالخصوص وائرس کی علامات ظاہر ہونے کے دورانیے ناک سے بہت زیادہ وائرل ذرات کے اخراج اور دیگر۔ تحقیق میں 36 صحت مند جوان افراد کو شامل کیا گیا تھا جن میں اس وائرس کے خلاف کوئی مدافعت موجود نہیں تھی، ان کی مانیٹرنگ لندن کے ایک ہسپتال کے خصوصی یونٹ میں کی گئی۔وائرس سے متاثر کیے جانے کے بعد کسی بھی فرد کو بیماری کی سنگین علامات ک سامنا نہیں ہوا۔تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ بیماری سے پہلے سے حلق میں ظاہر ہوتی ہے اور متعدی وائرس بیمار ہونے کے 5 دن بعد سب سے زیادہ عروج پر ہوتا ہے، اس موقع پر ناک میں حلق سے زیادہ مقدار میں وائرل لوڈ ہوتا ہے۔تحقیق میں یہ بھی عندیہ دیا گیا کہ لیٹرل فلو ٹیسٹ بیماری کی شخیص کے لیے ایک قابل اعتبار ذریعہ ہیں۔ محققین نے بتایا کہ بیماری کے پہلے یا دوسرے دن ان کی حساسیت کم ہوسکتی ہے مگر انہیں درست طریقے سے اور بار بار استعمال کیا جائے تو درست نتائج حاصل کیے جاسکتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اس ٹرائل سے اس طرح کے مزید چیلنج ٹرائلز کا راستہ کھل جائے گا جو زیادہ بہترین ویکسینز اور اینٹی وائرل ادویات کی تیاری کے عمل کو تیز کرسکے گا۔ برطانیہ کے ڈپٹی چیف میڈیکل آفیسر پروفیسر جوناتھن وان ٹام نے بتایا کہ سائنسی طور پر اس طرح کے ٹرائل سے حقیقی فوائد حاصل ہوتے ہیں کیونکہ وائرس سے متاثر ہونے کا درست وقت پتا چلتا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک اہم تحقیق ہے جس سے کووڈ 19 کے بارے میں مزید بنیادی ڈیٹا ملا ہے اور یہ بھی معلوم ہوا کہ وہ کس طرح پھیلتا ہے، جس سے ہم اپنے ردعمل کا تعین کرسکتے ہیں۔
گورنر راج لگانے کی سازشیں ہو رہی ہیں، مجھے عدالتوں سے نااہل کرایا جائے گا،تمام قبائلی اضلاع میں جاکر اسلام آباد میں دھرنے پر رائے لوں گا،سوال یہ ہے دہشتگرد ہمارے گھروں تک پہنچے کیسے؟ میں نے 4 ارب مختص کیے تو وفاق مجھ پر کرپشن کے الزامات لگا رہا ہے، 4 ارب نہیں متاثرین کیلئے 100 ...
کراچی سمیت سندھ میں رہنماؤں ، سینئر صوبائی قیادت ،منتخب نمائندوں اور کارکنان کے گھروں پرتابڑ توڑ چھاپے،متعدد کارکنان نامعلوم مقامات پر منتقل،8 فروری میں 7 دن باقی،حکمران خوفزدہ کریک ڈاؤن کسی اتفاق کا نتیجہ نہیں بلکہ منصوبہ بند ی کے تحت کارروائی ہے، گرفتاریوں، دھمکیوں اور حکومت...
بچے اور خواتین شامل،رہائشی عمارتوں، خیموں، پناہ گاہوں ، پولیس اسٹیشن نشانہ بن گیا خواتین پولیس اہلکار بھی شامل،اسرائیل اور حماس میں کشیدگی بڑھنے کا امکان ،ذرائع اسرائیلی فضائی حملوں میں ہفتے کے روز غزہ میں کم از کم 32 فلسطینی جاں بحق ہو گئے، جن میں بڑی تعداد بچوں اور خواتین ک...
دہشتگردوں نے 12 مختلف مقامات پر بزدلانہ حملے کیے، بروقت اور مؤثر کاروائی کے نتیجے میں تمام حملے ناکام ، حملہ آوروں کا تعاقب اور جوابی کارروائیوں کا سلسلہ تا حال جاری ،سکیورٹی ذرائع گوادر میں بھارتی پراکسی فتنہ الہندوستان کی دہشت گردی، 11 معصوم بلوچ مزدور بے دردی سے شہید،5 مرد،...
31 کروڑ تنازع پر اغوائ، دانش متین کیس میں ڈی آئی جی ٹریفک ،پولیس، بااثر شخصیات زیرِ تفتیش پولیس افسران سے رابطوں کے بعد دانش متین کو واپس کراچی لا کر دفتر کے قریب چھوڑ دیا گیا، ذرائع ( رپورٹ: افتخار چوہدری) ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ کا بلڈر کے اغوا میں ملوث ہونے کا انکشاف۔...
بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز نے بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد نیٹ ورک کی کمر توڑ دی مختلف علاقوں میں دہشتگرد حملوں کو ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں سے بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد بوکھلاہٹ ...
حکومت سندھ نے موٹر گاڑیوں کے پورے نظام کو کمپیوٹرائز کردیا گیا ہے،سینئر وزیر کچھ بسیں پورٹ پر موجود ہیں،مزید 500 بسوں کی اجازت دے دی ہے،بیان سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ بغیر کمپیوٹرائز فٹنس اب کوئی گاڑی سڑک پر نہیں چل سکتی۔ایک بیان میں شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ...
سوشل میڈیا پر اکاؤنٹ بنا کر متاثرین کے نام پر پیسے بٹورے جارہے ہیں ہم کسی سے مدد نہیں مانگ رہے ہیں،حکومت قانونی کارروائی کرے،انتظامیہ سانحہ گل پلازہ کے متاثرین کے نام پر سوشل میڈیا پر فراڈیے سرگرم ہوگئے، متاثرین کے نام پر پیسے بٹورے جارہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق گُل پلازہ کے مت...
تیس منٹ تک جاری ملاقات میںپی ٹی آئی کے تحفظات سے آگاہ کیاگیا،سہیل آفریدی اور دیگر پی ٹی آئی رہنماؤںعدالت کے باہر پہنچ گئے، کارکنوں کی نعرے بازی، اندر اور باہر سیکیورٹی اہلکار تعینات تھے عمران خان کو ایسے اسپتال لایا گیا جہاں اس مرض کا ڈاکٹر ہی نہیں ہے،پانچ دن جھوٹ کے بعد ای...
انٹیلی جنس بیسڈ اپریشن جاری ہے،بڑے آپریشن سے متعلق پھیلایا جانے والا تاثر جھوٹا اور بے بنیاد ہے، نہ تو علاقے میں فوج کی تعداد میں کوئی اضافہ کیا گیا ہے ،موجودہ موسم بڑے آپریشن کیلئے موزوں نہیں گزشتہ تین برسوں سے فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کیخلاف انٹیلی جنس معلومات پرآپر...
شہر قائد میں میگا پروجیکٹس چل رہے ہیں، وزیراعلی نے حال ہی میں 90ارب روپے مختص کیے ہیں 15ہزار خواتین نے پنک اسکوٹی کیلئے درخواستیں دی ہیں، سینئر وزیر کاسندھ اسمبلی میں اظہار خیال سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہاہے کہ کراچی میں ترقیاتی کام جاری ہیں، سڑکیں بن رہی ہیں،ش...
حکومتی کاوشوں سے ملک دیوالیہ ہونے سے بچ گیا، معیشت مستحکم ہو چکی ہے، وزیراعظم میرا بس چلے تو ٹیرف مزید 10 روپے کم کر دوں، میرے ہاتھ بندھے ہیں،خطاب وزیراعظم شہباز شریف نے صنعتوں کیلئے بجلی کے ٹیرف میں 4 روپے 4 پیسے کمی کا اعلان کر دیا، اور کہا کہ میرا بس چلے تو ٹیرف مزید 10 رو...