... loading ...
چین نے خبردار کیا ہے کہ تیسری عالمی جنگ کسی وقت بھی چھڑ سکتی ہے۔چین کے سرکاری اخبارمیں شائع آرٹیکل میں کہا گیا کہ امریکا اور تائیوان کی ملی بھگت اس قدر بے باکانہ ہے کہ اس نے کسی تدبیر کی گنجائش تقریبا ختم اور خطے کو ٹکراؤ کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے ۔ آرٹیکل میں تائیوان کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ آگ سے کھیلنا بند کرے ۔ تائیوان کی صدر سائی انگ وین اس عزم کا اظہار کر چکی ہیں کہ تائیوان کے تحفظ کیلئے وہ ہر ممکن قدم اٹھائیں گی، انہوں نے واضح کیا کہ اتحادیوں کی مدد کے بغیر جمہوریت پر مطلق العنانی کو بالادستی حاصل ہے ۔
اپنے ایک آرٹیکل میں انہوں نے کہا کہ تائیوان کے سقوط کے علاقائی امن اور جمہوری نظام پر تباہ کن اثرات مرتب ہوں گے ۔ چینی جنگی طیاروں کی تائیوان کے ڈیفنس زون کی خلاف ورزیوں پر صدر سائی انگ وین نے بیجنگ پر زور دیا کہ اس قسم کی غیر ذمہ دارانہ اشتعال انگیزیاں بند کرے ۔رپورٹ کے مطابق بڑھتی کشیدگی کے باوجود برطانیہ، امریکا ، جاپان سمیت چھ ملکوں کے طیارہ بردار نیول جہازوں نے بحیرہ فلپائن میں گزشتہ ہفتے جنگی مشقیں کیں۔ مزید براں آبنائے تائیوان میں برطانوی و امریکی نیوی کا گشت کے علاوہ چار ملکی آکوس دفاعی معاہدہ اور بحیرہ جنوبی چین میں طاقت کے مظاہرے بیجنگ کو مسلسل اشتعال دلا رہے ہیں۔ادھر چینی صدر شی جن پنگ تائیوان پر قبضے کو ناگزیر قرار دے چکے ہیں، 2016 کے خود مختاری کے مینڈیٹ کی بنیاد پر انتخاب کے بعد بیجنگ نے تائیوان کی صدر سائی انگ پر بھی دباؤ بڑھا دیا ، چین ویتنام اور فلپائن پر بھی اپنا اثرورسوخ بڑھانا چاہتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق تائیوان کی حیثیت کے حوالے سے کشیدگی بہت پہلے سے تھی مگر اضافہ 2019 میں اس وقت ہوا جب شی جن پنگ نے تمام جزائر کو چین میں ضم کرنے کے عزم اور ضرورت پڑنے پر طاقت کے استعمال کا حق محفوظ رکھنے کی بات کی۔ جواب میں امریکا نے بیجنگ کی بڑھتی طاقت کے توڑ کیلئے نئے اتحاد تشکیل دیے ، جن میں امریکا، بھارت، جاپان اور آسٹریلیا کا چار ملکی اتحاد شامل ہے ۔ آکوس معاہدہ اور آسٹریلیا کو نیوکلیئر آبدوزوں سے لیس کرنا بیجنگ کیلئے سخت وارننگ تھا۔ آکوس معاہدہ کے بعد چین نے تائیوان کے دفاعی زون پر جنگی طیاروں کی پروازوں میں اضافہ کر دیا جوکہ برطانیہ اور آسٹریلیا کو مستقبل کی لڑائی میں دھکیلنے کے حوالے سے بھی اہم ہیں۔ تائیوان کے گرد لڑائی اس میں امریکا کو بھی گھسیٹ سکتی ہے ، جوکہ تائیوان کے حوالے سے ایک مبہم پالیسی پر عمل پیرا ہے ، کیونکہ امریکا نے کبھی نہیں کہا کہ تائیوان پر حملے کی صورت میں وہ کیا کرے گا۔ایک حالیہ انٹرویو میں صدر جوبائیڈن نے کہا کہ اگر چین تائیوان پر حملہ کرتا ہے تو وہ بھی جنگ کیلئے تیار ہوں گے ۔ تاہم ان کے معاونین کا اصرار تھا کہ ان سے غلط بیانی ہوئی۔
دھماکا اس وقت پیش آیا جب مارچ میں ایرانی حملے کے بعد بند کی گئی تنصیبات کو دوبارہ فعال کیا جا رہا تھا،دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی اس کا اثر مرکزی دوحا تک محسوس کیا گیا، وزیر توانائیقطر ہمارے 13 افراد جان کی بازی ہار گئے، جن کا تعلق بھارت، پاکستان سے ہے، 66 افراد زخمی ہوئے ،راس...
کلائمٹ سپورٹ لیوی میں 50فیصد اضافہ ،عالمی منڈی میں خام تیل کی گرتی قیمتوں کا ریلیف عوام کو منتقل کرنے میں پٹرولیم لیوی بڑی رکاوٹ بن گئی،مہنگائی میں اضافے کا خدشہ ایران امریکا جنگ بندی کے بعدپیٹرول 299روپے 58پیسے فی لیٹرمقرر،نئے بجٹ میں لیوی کا ہدف بڑھا کر پیٹرولیم قیمتوںکی مد می...
وفاقی حکومت نے یوم عاشور کے موقع پر 2 روزہ عام تعطیل کا اعلان کر دیا سرکاری ملازمین 4 چھٹیوں سے مستفید ہوں گے، باضابطہ نوٹیفکیشن جاری وفاقی حکومت نے یوم عاشور کے موقع پر 2 روزہ عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔ اس حوالے سے کیبنٹ ڈویژن کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہ...
اسپیکر باقر قالیباف اور ایران کی قیادت خطے میں امن کیلئے مخلص ہے، شہبازشریف پاک امریکا تعلقات وقت کیساتھ مزید مضبوط اور گہرے ہوئے،صحافیوں سے گفتگو وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ امن پسند شخصیت ہیں، اسپیکر باقر قالیباف اور ایران کی قیادت خطے میں امن کیل...
حکومت نے مذاکرات کی بات کی لیکن بات چیت شروع نہیں ہوئی،سابق اسپیکر قومی اسمبلی ہم جمہوریت، آزاد الیکشن کمیشن، لیول پلیئنگ فیلڈ چاہتے ہیں،پی ٹی آئی رہنماکی میڈیا سے گفتگو پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ حکومت نے مذاکرات کی بات کی لیکن بات چیت شروع نہیں ہوئی۔...
سندھ میں پانی کی شدید قلت ہے، وفاقی حکومت کو نوٹس لینا چاہیے ،اجلاس میں حکومتی ارکان پیپلز پارٹی کے منصوبے گنواتے رہے، اپوزیشن کی جانب سے مسائل کی نشاندہی حکومتی اراکین خود مسائل کا رونا رو رہے ہیں، 18سال کے دوران سندھ میں کیا ہوا، ڈیفنس میں فحاشی کے اڈے چل رہے ہیں،باتوں سے یہ ش...
انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کے ایک اور مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے یاسمین راشد، محمود الرشید، عمر چیمہ اور اعجاز چوہدری کو 10، 10 سال قیدکی سزا اور شاہ محمود کو بری کر دیا جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میںپولیس کی گاڑیاں جلانے کا مقدمے کا محفوظ فیصلہ سنایا، جلائو گھیرائو کیس ...
تخریب کاروں کو چوکوں اور چوراہوں پر سرعام پھانسی جیسی عبرتناک سزائیں دی جائیں آٹا، چینی، چاول اور بجلی سے متعلق معاشی مطالبات تو بالکل جائز تھے، سردار عتیق احمد خان سابق وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر سردار عتیق احمد خان نے پاکستان کی م...
قومی اسمبلی سے منظور ہونے والا یہ بل جاہلانہ اور غاصبانہ ہے، یہ بل شہریوں کے بنیادی حقوق پر ڈاکہ ہے بل کی منظوری اراکین اسمبلی کی اہلیت پر سوالیہ نشان ، ٹیلی کام ٹاورز کی تنصیب سے متعلق بل پر شدید ردعمل امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے قومی اسمبلی سے منظور ہونے و...
تحریک انصاف نے پارٹی پالیسی سے ہٹ کر بیان دینے پر سینیٹر ڈاکٹر زرقا سے وضاحت طلب کرلی حساس نوعیت کے معاملات پر بیان بازی سے گریز کرنے اور 7 روز میں جواب جمع کرانے کی ہدایت پاکستان تحریک انصاف نے آزاد کشمیر کے حوالے سے پارٹی پالیسی سے ہٹ کر بیان دینے پر سینیٹر ڈاکٹر زرقا کو ش...
ملکی قرضوں کی ادائیگی کیلئے 25ہزار 992،غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی کیلئے 5ہزار 836ارب مختص کر دیے گئے سود کی ادائیگی کے لیے 69 کھرب 82 ارب روپے سے زائد مختص کیے گئے ہیں ، اپوزیشن کا تحفظات کا اظہار قومی اسمبلی نے 44ہزار 741ارب سے زائد کے غیر تصویبی لازمی اخراجات کی منظوری دیدی۔...
شادی ہالز، تقریباتی مقامات رات 10 بجے اور ریسٹورنٹس، کیفے اور فوڈ آؤٹ لیٹس 11 بجے بند ہوں گے ڈپارٹمنٹل اور جنرل اسٹورز،دکانیں، بازار ،شاپنگ مالز رات 9 بجے بند ہوں گے،کابینہ ڈویژن کا نوٹیفکیشن وفاقی حکومت نے فیول بچت اور اضافی کفایت شعاری اقدامات ختم کر دیے ہیں، اس حوالے سے ...