... loading ...
ایف آئی اے انسداد دہشت گردی ونگ کے دو ملازمین کی جانب سے دہشت گردی کے مقدمے میں گرفتار ملزم کو کرپٹو کرنسی کے اکاؤنٹ چھپانے کیلئے انٹرنیٹ کی سہولت پہنچانے کا انکشاف ہوا ہے جس پر دونوں اہل کاروں کو گرفتار کرلیا گیا۔ایف آئی اے حکام کے مطابق ایف آئی اے انسداد دہشت گردی ونگ نے ملزم حافظ اصغر کو گرفتار کیا جس سے تفتیش جاری تھی کہ ہیڈ کانسٹیبل احتشام اور ہیڈ کانسٹیبل فرمان ایاز نے ملزم حافظ اصغر کے کرپٹو کرنسی اکاؤنٹ کو ایف آئی اے کی تفتیش میں چھپانے میں مدد فراہم کی۔ملزمان نے مبینہ طور پر دوران ڈیوٹی ملزم کو انٹرنیٹ اور لیپ ٹاپ کی سہولت فراہم کرتے ہوئے بٹ کوائن اور دیگر کرپٹو کرنسی چھپانے کی کوشش میں ملزم کو اعانت باہم پہنچائی جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے گرفتار ملزم نے اپنے بٹ کوائن اور دیگر کرپٹو کرنسی کے اکاؤنٹ کے پاس ورڈ تبدیل کر کے انہیں چھپانے اور دیگر اکاونٹ میں منتقل کر نے کی کوشش کی۔اس دوران انسداد دہشت گردی ونگ نے بروقت ٹریکنگ کرکے ثبوتوں کو ضائع کرنے اور کرپٹو کرنسی کو منتقل کرنے کی کوشش ناکام بنادی اور تمام معاملہ ڈی جی ایف آئی اے ثنا ء اللہ عباسی کے علم میں لایا گیا۔ڈی جی ایف آئی نے اس معاملے پر فوری اور سخت قانونی کارروائی کا حکم دیا جس پر انسداد دہشگردی ونگ کے ڈپٹی ڈائریکٹر نے فوری انکوائری کر کے ایف آئی اے کاؤنٹر ٹیررازم ونگ کے ملازمین کو قصوروار ٹھہرایا اور ایف آئی اے، انیٹی کرپشن سرکل نے ملازمین کے خلاف اینٹی کرپشن کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزمان سے مزید تفتیش شروع کردی۔ڈی جی ایف آئی اے ثناء اللہ عباسی کا کہنا تھا کہ محکمہ میں کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی ہے، کسی بھی رینک کے ملازم کی کرپشن پر کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی، ایسی کالی بھیڑوں کی محکمے میں کوئی گنجائش نہیں۔ ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ دونوں گرفتار اہل کاروں کو عدالت میں پیش کرکے ریمانڈ حاصل کیا جائے گا۔
اصفہان میں15 افراد شہید، کئی زخمی ہو گئے،لبنان میں حزب اللہ اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپیں جاری ،ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے موجودہ شرائط امریکا کیلئے قابل قبول نہیں ہیں، امریکی صدر ٹرمپ اسرائیل میںایرانی پاسداران انقلاب کے میزائل حملے سے بڑے پیمانے تباہی ، متعدد مقامات پر آگ...
کراچی اور سندھ کے خلاف منفی بات نہ کی جائے،میں سیاسی کارکن ہوں،ہم ہوں یا نہ ہوں، صوبہ اورشہر ہمیشہ قائم رہیں گے ، پروپیگنڈا نہیں کریں گے، وزیراعظم کے یوتھ پروگرام کو لایا جائے گا سوشل میڈیا ویڈیوبنا کر فنکار نہیں بنائیں، نوازشریف جیل جا سکتے ہیںملک کو نقصان نہیں پہنچاسکتے، میںغل...
اسرائیلی وزیر اعظم زندہ ہیں تو وہ ایرانی حملوں کا ہدف رہیں گے، بچوں کا قاتل قراردیتے ہوئے سخت بیان نیتن یاہو محفوظ اور ہلاکت سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں، اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر نے خبروں کو مسترد کردیا ایران کی پاسداران انقلاب نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے خلاف سخت بی...
مسلح افواج کی کارروائیوں میں 912 زخمی،دہشتگردوں کی44 پوسٹوں پر قبضہ 229 ٹینک، بکتر بند گاڑیاں اور توپیں تباہ کی گئیں، وزارت اطلاعات کا بیان آپریشن غضب لِلحق کے تحت پاکستان کی مسلح افواج کی کارروائیوں میں دہشتگردوں اور افغان طالبان کو بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ وز...
عراق کی مزاحمتی فورسز نے امریکا کا ری فیولنگ طیارہ مار گرایا ، امریکی طیارہ بردار بحری جہاز کو میزائلوں سے نشانہ بنانے کا دعوی ایران کے خلاف جاری فضائی بمباری کے دوران امریکی طیارہ مغربی عراق میں گرکر تباہ ہوگیا۔ایران کی ختم الانبیا سینٹرل ہیڈکوارٹر نے دعوی کیا ہے کہ عراق کی م...
بصورت دیگر 26 مارچ سے پٹرول پمپس کی بندش کا سلسلہ شروع ہو جائے گا 21 روپے پیٹرولیم لیوی بڑھائی، باقی 36 روپے فی لیٹر کس کی جیب میں گئے؟ آل پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن (اے پی پی ڈی اے)نے حالیہ قیمتوں میں اضافے اور ڈیلرز کے مارجن میں عدم اضافے کے خلاف عیدالفطر کے بعد مل...
عمران خان کا علاج ذاتی معالجین کی نگرانی اور فیملی کی موجودگی میں شفاء انٹرنیشنل اسپتال میں فوری طور پر کرایا جائے تحریک انصاف کی منزل حقیقی آزادی ہے اور اس کے حصول تک جدوجہد جاری رہے گی،پریس کانفرنس سے خطاب وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے مطالبہ کیا ہے کہ سابق ...
شرارت کی سیاست نہیں قائد اعظم کی سیاست کریں گے،سندھ کی ترقی کے نقش قدم پر چلیں گے،نہال ہاشمی ایم کیو ایم والے ہمارے پاکستانی ہیں، ناراضگی چھوٹی چیز ہے ان کو منا لیں گے ، مزار قائد پر میڈیا سے گفتگو گورنر سندھ نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ شرارت کی سیاست نہیں قائد اعظم کی سیاست کریں...
صدرمملکت کی شہباز شریف کی ایڈوائس پر نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری ،تقرری کیلئے کمیشن آف اپائنٹمنٹ پر دستخط کر دیے،آصف زرداری کی مبارک باد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا نواز شریف،شہباز شریف ، آصف علی زرداری کا شکریہ،حلف لینے کے بعد اپنی ترجیہات بتاؤں گا، ایم ...
عید تک 3لیٹر پیٹرول مفت دیا جائے گا، آخری عشرے کی تمام افطار پارٹیاں منسوخ کر دی ہیں جو لوگ مہنگائی کے دور میں ہزار کا پیٹرول نہیں دلوا سکتے ان کیلئے یہ عید کا تحفہ ہوگا، کامران ٹیسوری گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے سے پریشان موٹرسائیکل...
مجتبیٰ خامنہ ای کا شہدا کے خون کا بدلہ لینے کا اعلان،دشمن پر دباؤ ڈالنے آبنائے ہرمز کو بند رکھیں گے،ایک ایک شہید کے خون کا بدلہ لیں گے،دشمن عوام کو نشانہ بنا رہا ہے،ایران کا نشانہ امریکی فوجی اڈے ہیں ایرانی قوم کو دبایا نہیں جاسکتا، قوم کا اتحاد دشمن کے عزائم کو ناکام بنا دے گ...
کوئی دہشت گرد برداشت نہیں کرینگے، جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا،شہباز شریف تمام ممالک سے دوستانہ تعلقات کے خواہاں ، صو فیا ئے کرا م دین اسلام کے حقیقی سفیر ہیں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کوئی دہشت گرد برداشت نہیں کرینگے، جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، دہشت گر...