... loading ...
دی اوینجرز، تھور، رنگناروک، کیپٹن مارول، اوینجرز اینڈ گیم، اوینجرز آف الٹرون اور آئرن مین 3 جیسی فلموں میں ہالی ووڈ سائنس فکشن سپر ہیرو ‘ہلک’کا کردار ادا کرنے والے اداکار مارک رفالو نے فلسطینیوں کی حمایت کو اپنی غلطی قرار دے دیا۔مارک رفالو نے رواں ماہ 11 مئی کو اپنی ٹوئٹ میں اسرائیل کی جانب سے فلسطین میں کی جانے والی حالیہ جارحیت کے پیش نظر اپنی ٹوئٹ میں ایک آن لائن پٹیشن کا لنک شیئر کرتے ہوئے اسرائیل پر جنوبی افریقہ پر نسل کشی کے فسادات کے دوران لگائی گئی پابندیوں جیسا مطالبہ کیا تھا۔مارک رفالو نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ اسرائیل کی حالیہ کارروائیوں کے دوران 1500 فلسطینیوں کو نقل مکانی کا سامنا کرنا پڑا جبکہ 200مظاہرین زخمی اور 9 بچے جاں بحق ہو چکے ہیں۔انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں آن لائن پٹیشن کا لنک شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ جنوبی افریقہ میں سیاہ فام افراد کی نسل کشی کو روکنے کیلئے اس پر پابندیاں عائد کی گئی تھیں، جن کا فائدہ بھی ہوا تھا۔انہوں نے مطالبہ کیا تھا کہ جنوبی افریقہ کی طرح اسرائیل پر بھی فری فلسطین کے لیے پابندیاں لگائی جائیں۔تاہم اب انہوں نے اپنی پرانی ٹوئٹ پر معافی مانگتے ہوئے اسرائیلی کی مخالفت کو اپنی غلطی تسلیم کرلیا۔مارک رفالو نے 25 مئی کو اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ وہ حال ہی میں اسرائیل کے حوالے سے کی جانے والی اپنی ٹوئٹ پر معذرت خواہ ہیں، کیوں کہ انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں یہ لکھا تھا کہ اسرائیل نسل کشی کر رہا ہے ۔انہوں نے واضح کیا کہ ان کی جانب سے ایسا لکھنا درست نہیں تھا اور ان کے خیال میں ان کی پرانی ٹوئٹ اشتعال انگیزی پر مبنی تھی۔ مارک رفالو نے لکھا کہ ان کی پرانی ٹوئٹ کو بیرون ممالک میں یہودیت مخالف ٹوئٹ کے طور پر دیکھا گیا اور اب وقت آگیا ہے کہ دوسروں پر اپنی مرضی تھوپنے کے سلسلے کو بند ہونا چاہیے ۔مارک رفالو کی جانب سے اپنی پرانی ٹوئٹ کو اسرائیل مخالف قرار دیے جانے اور فلسطینیوں کی حمایت کرنے پر معافی مانگے جانے پر ان کے مداح ان سے ناخوش بھی دکھائی دیے ۔بعض افراد نے ان کی ٹوئٹ پر کمنٹس کرتے ہوئے انہیں سمجھایا کہ ان کی پہلی ٹوئٹ درست تھی اور نئی ٹوئٹ غلط ہے اور وہ پرانی کے بجائے نئی ٹوئٹ پر معافی مانگیں۔بعض افراد نے اداکار کو یاد دلایا کہ دراصل صیہونیت کا مقصد ہی عرب افراد کی نسل کشی کرکے انہیں ان کی زمین سے نکالنا تھا، اس لیے اسرائیل کی کارروائیوں کو نسل کشی قرار دینا درست ہے ۔
حکومت نے ایک بار پھر عوام پر بجلی گرا دی ، قیمت میں مزید ایک روپے 47 پیسے اضافے کی منظوری دے دی گئی۔نیپرا ذرائع کے مطابق صارفین سے وصولی اگست، ستمبر اور اکتوبر میں ہو گی، بجلی کمپنیوں نے پیسے 24-2023 کی تیسری سہ ماہی ایڈجسمنٹ کی مد میں مانگے تھے ، کیپسٹی چارجز کی مد میں31ارب 34 ک...
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے وفاقی حکومت کو صوبے کے واجبات اور لوڈشیڈنگ کا مسئلہ حل کرنے کے لیے 15دن کا وقت دے دیا۔صوبائی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہا کہ آپ کا زور کشمیر میں دیکھ لیا،کشمیریوں کے سامنے ایک دن میں حکومت کی ہوا نکل گئی، خیبر پخ...
اڈیالہ جیل میں 190 ملین پائونڈ کیس کی سماعت کے دوران عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی شدید غصے میں دکھائی دیں جبکہ بانی پی ٹی آئی بھی کمرہ عدالت میں پریشان نظر آئے ۔ نجی ٹی و ی کے مطابق اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف کے خلاف 190 ملین پائونڈ ریفرنس کی سماعت ہوئی جس سلسلے می...
پاکستان تحریک انصاف نے انتخابات میں اداروں کے کردار پر جوڈیشل کمیشن کے ذریعے تحقیقات کرانے کا مطالبہ کردیا۔ ایک انٹرویو میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن)نے فارم 47 کا فائدہ اٹھایا ہے ، لہٰذا یہ اس سے پیچھے ہٹیں اور ہماری چوری ش...
پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائن(پی آئی اے ) کی نجکاری میں اہم پیش رفت ہوئی ہے اور مختلف ایئرلائنز سمیت 8 بڑے کاروباری گروپس کی جانب سے دلچسپی ظاہر کرتے ہوئے درخواستیں جمع کرادی ہیں۔پی آئی اے کی نجکاری میں حصہ لینے کے خواہاں فلائی جناح، ائیر بلیولمیٹڈ اور عارف حبیب کارپوریشن لمیٹڈ سم...
کراچی کے علاقے لائنز ایریا میں بجلی کی طویل بندش اور لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کیا گیا تاہم کے الیکٹرک نے علاقے میں طویل لوڈشیڈنگ کی تردید کی ہے ۔تفصیلات کے مطابق شدید گرمی میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف لائنز ایریا کے عوام سڑکوں پر نکل آئے اور لکی اسٹار سے ایف ٹی سی جانے والی س...
جمعیت علمائے اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمٰن نے پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ اتحاد کا اشارہ دے دیا۔بھکر آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ انتخابات میں حکومتوں کا کوئی رول نہیں ہوتا، الیکشن کمیشن کا رول ہوتا ہے ، جس کا الیکشن کے لیے رول تھا انہوں نے رول ...
وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں احتجاجی تحریک کے دوران شر پسند عناصر کی طرف سے صورتحال کو بگاڑنے اور جلائو گھیرائوں کی کوششیں ناکام ہو گئیں ، معاملات کو بہتر طریقے سے حل کر لیاگیا، آزاد کشمیر کے عوام پاکستان کے ساتھ والہانہ محبت کرتے ہیں، کشمیریوں کی قربانیاں ...
ہائی کورٹ کے جج جسٹس محسن اختر کیانی نے شاعر احمد فرہاد کی بازیابی کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے ریمارکس دیے ہیں کہ میری رائے ہے کہ قانون سازی ہو اور گمشدگیوں میں ملوث افراد کو پھانسی دی جائے ، اصل بات وہی ہے ۔ جمعرات کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے مقدمے کی سم...
رہنما ایم کیو ایم مصطفی کمال نے کہا ہے کہ جج کے پاس وہ طاقت ہے جو منتخب وزیراعظم کو گھر بھیج سکتے ہیں، جج کے پاس دوہری شہریت بہت بڑا سوالیہ نشان ہے ، عدلیہ کو اس کا جواب دینا چاہئے ۔نیوز کانفرنس کرتے ہوئے رہنما ایم کیو ایم مصطفی کمال نے کہا کہ کیا دُہری شہریت پر کوئی شخص رکن قومی...
شکارپور میں کچے کے ڈاکو2مزید شہریوں کواغوا کر کے لے گئے ، دونوں ایک فش فام پر چوکیدرای کرتے تھے ۔ تفصیلات کے مطابق ضلع شکارپور میں بد امنی تھم نہیں سکی ہے ، کچے کے ڈاکو بے لگام ہو گئے اور مزید دو افراد کو اغوا کر کے لے گئے ہیں، شکارپور کی تحصیل خانپور کے قریب فیضو کے مقام پر واقع...
سندھ کے سینئروزیرشرجیل انعام میمن نے کہاہے کہ بانی پی ٹی آئی کی لائونچنگ، گرفتاری، ضمانتیں یہ کہانی کہیں اور لکھی جا رہی ہے ،بانی پی ٹی آئی چھوٹی سوچ کا مالک ہے ، انہوں نے لوگوں کو برداشت نہیں سکھائی، ہمیشہ عوام کو انتشار کی سیاست سکھائی، ٹرانسپورٹ سیکٹر کو مزید بہتر کرنے کی کوشش...