... loading ...
پی ٹی آئی کے بانی رہنما اور پٹیشنر اکبر ایس بابر نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے فارن فنڈنگ کیس کی سماعت اوپن کرنے کا بیان پر یوٹرن لے لیا ہے ثابت ہوگیا کہ یہ بیان محض دکھاوا اور عوام کو گمراہ کرنے کے لئے دیاگیا تھا۔ اس مقدمے میں شفافیت کے حوالے سے پی ٹی آئی کی کوئی ساکھ نہیں۔ اس امر کا اظہار انھو ں نے منگل کو الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔خیال رہ کہ وزیراعظم عمران خان نے فارن فنڈنگ کیس کو اوپن کرنے کے معاملے پر تحریری موقف سے کمیشن کو آگاہ کیا ہے ۔ جب کہ پٹیشنر اکبر ایس بابر نے 26 جنوری کو سکروٹنی کمیٹی کو درخواست دی تھی کہ پی ٹی آئی کے 23 فارن فنڈنگ اکاونٹس کی تفصیلات اور دستاویزات انہیں فراہم کئے جائیں ۔ سکروٹنی کمیٹی کے اجلاس کے بعد الیکشن کمشن کے باہر میڈیا کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے پی ٹی آئی کے بانی رہنما اور پٹیشنر اکبر ایس بابر نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے فارن فنڈنگ کیس کی سماعت اوپن کرنے کا بیان دیا تھا لیکن آج ثابت ہوگیا کہ عمران خان کا یہ بیان محض دکھاوا اور عوام کو گمراہ کرنے کے لئے دیاگیا تھا۔ اس مقدمے میں شفافیت کے حوالے سے پی ٹی آئی کی کوئی ساکھ نہیں۔ انہوں نے سکروٹنی کمیٹی کے ٹی او آرز میں لکھا ہے کہ انکوائری دونوں فریقین کی موجودگی میں کی جائے گی جبکہ صورتحال اصل میں یہ ہے کہ پٹیشنر کو سکروٹنی کے عمل میں آنکھوں پر پٹی باندھ کر ایک ربڑسٹیمپ کے طورپر استعمال کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جو میرے لئے ناقابل قبول ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پٹیشنر اور پاکستان کے عوام کا یہ حق ہے کہ انہیں حقائق معلوم ہوں جنہیں غیرقانونی طورپر دستاویزات دینے سے انکار کرکے چھپایا جارہا ہے ۔ یہ سب ایک ایسی جماعت کررہی ہے جو خود کو شفافیت اور احتساب کی چیمپئین قرار دیتی تھی۔ اکبر ایس بابر نے کہاکہ میڈیا میں اطلاعات گردش میں ہیں کہ ایک بڑے نجی گروپ کے سربراہ بڑے عطیات دینے والوں میں سرفہرست ہیں جس کی پی ٹی آئی نے اب تک تردید نہیں کی اور بار بار کے مطالبات کے باوجود اس معاملے میں کوئی تحقیقات نہیں کی جارہیں۔ اسی طرح مشرق وسطی، یورپ اور دیگر ممالک میں پی ٹی آئی کی فارن فنڈنگ کا کوئی ریکارڈ نہیں ہے اور نہ ہی پٹیشنر کی طرف سے اس ضمن میں پیش کردہ شواہد کو پرکھنے اور جانچنے کی کوئی کوشش ہورہی ہے ۔ اکبر ایس بابر نے سکروٹنی کمیٹی کی کارروائی کی شفافیت پر اپنی تشویش کا اعائدہ کیا ہے اور کہا ہے کہ مستقبل کی حکمت عملی کا فیصلہ سکروٹنی کمیٹی کے 9 فروری کو آئندہ اجلاس کے بعد کریں گے ۔
مذاکرات کا دوسرا مرحلہ جمعہ سے پہلے متوقع، اسلام آباد کے ہوٹلز کو مہمانوں سے خالی کروانے کا فیصلہ ، کسی نئی بکنگ کی اجازت نہیں، ریڈ زون کی سڑکیں عارضی طور پر بند، ذرائع ایران سے ایک یا دو دن میں معاہدہ طے پانے کا امکان ، میرے نمائندے آج اسلام آباد پہنچ جائیں گے، میں شاید بعد م...
پاکستان ہمارا گھر، کسی جاگیردار یا بیوروکریٹس کی ملکیت نہیں، امریکی صدرٹرمپ کی سفارتکاری دیکھیں ایسا لگتا ہے کوئی بدمعاش ہے، الفاظ اور لہجہ مذاکرات والا نہیں،سربراہ جے یو آئی جب تک فارم 47 کی غیرفطری حکمرانی رہے گی، تب تک نہ تو مہنگائی کم ہوگی اور نہ ہی حقیقی استحکام آئے گا، غ...
محکمہ تعلیم سندھ نے مخصوص مونوگرام یا لوگو والی نوٹ بکس خریدنے کی شرط بھی غیر قانونی قرار دیدی اسکول کے اندر کسی قسم کا اسٹال یا دکان لگا کر اشیا بیچنا اب قانونا جرم ہو گا،محکمہ تعلیم کا نوٹیفکیشن جاری نجی اسکولوں میں پڑھنے والے طلبا کے والدین کو بڑا ریلیف مل گیا،اسکول انتظام...
شہباز شریف سے فون پر گفتگو،وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی امن کوششوں پر اظہار تشکر خوشگوار گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں کا خطے کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال وزیراعظم شہباز شریف کا صدرِ اسلامی جمہوریہ ایران سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آج شام اسلا...
چیئرمین پی ٹی آئی نے اعتماد سازی کیلئے بانی کی فیملی، کوٹ لکھپت جیل میں اسیر رہنماؤں سے ملاقاتیں شروع کردیں،بانی پی ٹی آئی کی فیملی جیل کے باہر متنازع گفتگو نہ کرنے پر راضی ہوگئی پارٹی بشریٰ بی بی کے ایشو کو لیکر کوئی متنازع پریس کانفرنس نہیں کرے گی، سوشل میڈیا پیغامات جاری ن...
عوامی مفادات کو پسِ پشت ڈال کرامریکی دبائو کومودی سرکار نے سرتسلیم خم کرلیا بھارت کی خارجہ پالیسی واشنگٹن کے رحم وکرم پرہے، بھارتی چینلاین ڈی ٹی وی عوامی مفادات کو پسِ پشت ڈال کرامریکی دباؤ کیسامنے مودی سرکار نے سرتسلیم خم کردیا ہے۔ بھارتی چینل این ڈی ٹی وی کے مطابق امریکہ ن...
سندھ حکومت فسطائیت بند کرے، کراچی والے اپنا حق مانگتے رہیں گے تو کیا کل شہریوں کو یہ نعرہ لگانے پر گرفتار بھی کیا جائے گا، حافظ نعیم الرحمن امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کراچی میں حق دو کراچی کے بینرز چھاپنے پر دکانیں سیل کرنے کی دھمکی دے ...
رجب طیب ایردوان ودیگر سے عالمی سطح اور خطے کی کشیدہ صورتحال پر تبادلہ خیال وزیرِ اعظم شہبازشریف نے ترک صدر رجب طیب ایردوان، میر قطر شیخ تمیم بن حمد آلثانی قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکائیف، آذربائیجان کے صدر الہام علیئف، شامی صدر احمد الشرح سے ملاقاتیں کیں۔وزیر اعظم کی قطر ک...
وزیرِ اعظم کی انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں شریک عالمی رہنمائوں سے غیر رسمی ملاقاتیں رجب طیب ایردوان ودیگر سے عالمی سطح اور خطے کی کشیدہ صورتحال پر تبادلہ خیال وزیرِ اعظم شہبازشریف نے ترک صدر رجب طیب ایردوان، میر قطر شیخ تمیم بن حمد آلثانی قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکائیف، آذر...
لبنان میں جنگ بندی کے بعد آبنائے ہرمز سیزفائر کی مدت کے دوران تجارتی بحری جہازوں کیلئے کھلی رہے گی، ایرانی پورٹ اور میر ی ٹائم آرگنائزیشن کے طے کردہ راستوں سے گزرنا ہوگا، عباس عراقچی بحری ناکہ بندی پوری طاقت سے برقرار رہے گی، یہ اس وقت تک جاری رہے گی جب تک ایران سے ہمارا لین دین...
مذاکرات صرف پاکستان میں ہوں گے، کہیں اور نہیں ،ایران خطے میں بالادستی نہیں چاہتا خودمختاری کا تحفظ چاہتا ہے، پاکستان غیر جانبدار ثالث قرار،ایرانی سفیرکا خطاب ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کا کہنا ہے کہ ہم پاکستان پر اعتماد کرتے ہیں، امریکا پر نہیں۔ مذاکرات صرف پاکستان میں ہوں گے...
صدر ٹرمپ تہران کو جوہری ہتھیار تیار کرنے کی اجازت نہیں دیں گے پابندیوں سمیت دیگر اقدامات بدستور زیرِ غور ہیں، ڈپٹی چیف آف اسٹاف وائٹ ہائو س کے ڈپٹی چیف آف اسٹاف اسٹیفن ملر نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ ایران کے ساتھ معاہدے کے خواہاں ہیں اور پرامن حل کو ترجیح دیتے ہیں، تاہم وہ تہران ک...