... loading ...
سابق امریکی صدر جارج ڈبلیو بش کی انتظامیہ میں شامل درجنوں عہدیدار ری پبلکن پارٹی چھوڑ رہے ہیں۔خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق پارٹی چھوڑنے والے سینئر ری پبلکنز صدر ٹرمپ کی جانب سے الیکشن فراڈ کے جھوٹے دعوؤں پر منتخب حکام کی خاموشی سے نالاں تھے ۔سابق صدر ٹرمپ گزشتہ برس نومبر میں صدارتی انتخاب ہار گئے تھے تاہم شکست تسلیم کرنے سے انکار کیا تھا جس کے بعد ان کے حامیوں نے امریکی پارلیمان کی عمارت پر دھاوا بول دیا تھا۔روئٹرز کے مطابق پارٹی چھوڑنے والے بعض افراد نے صدر بش کی انتظامیہ میں اہم عہدوں پر کام کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ کی شکست پر ان کو امید تھی کہ پارٹی کے لیڈر آگے بڑھیں گے اور ڈونلڈ ٹرمپ کے بے بنیاد دعوے کو مسترد کریں گے مگر ایسا نہ کیا گیا اور زیادہ تر ری پبلکن قانون ساز ٹرمپ کے ساتھ کھڑے رہے ۔پارٹی چھوڑنے والے سینئر عہدیدار کہتے ہیں کہ یہ وہ جماعت نہیں رہی جس کے لیے انہوں نے کام کیا۔ روئٹرز سے گفتگو کرنے والے درجنوں سابق عہدیداروں کے مطابق ان میں بعض نے پارٹی ممبر شپ چھوڑ دی ہے اور بہت سے انتظار کر رہے ہیں کہ ممبر شپ کا عرصہ خود ہی ختم ہو جائے ۔بش انتظامیہ میں انڈر سیکرٹری کے طور پر کام کرنے والے جمی گورول نے کہا کہ جس ری پبلکن پارٹی کو میں جانتا تھا وہ اب نہیں رہی۔ میں اس کو ٹرمپ کا قبیلہ کہوں گا۔صدر بش کے دور میں وائٹ ہاؤس کے کمیونیکیشن آفس میں چھ سال کام کرنے والے کرسٹوفر پْرسل نے بتایا کہ ان کی جن افراد سے بات ہوئی ہے تو اندازے کے مطابق بش انتظامیہ سے وابستہ رہنے والے 60 سے 70 فیصد عہدیداروں نے پارٹی سے راستے الگ کر لیے ہیں۔کرسٹوفر پْرسل کے مطابق پارٹی چھوڑنے والوں کی تعداد ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہی ہے ۔روئٹرز کے مطابق ان عہدیداروں کی جانب سے پارٹی چھوڑنے سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسی کی وجہ سے ری پبلکن جماعت کے اندر دراڑیں پیدا ہوئی ہیں۔ری پبلکن پارٹی کو اس وقت ٹرمپ کے حامیوں اور ان کی پالیسیوں سے نالاں منتخب نمائندوں کے درمیان کھینچا تانی کا سامنا ہے ۔روئٹرز کے مطابق تجزیہ کار کہتے ہیں کہ دونوں گروپس کی غیر متزلزل حمایت کے بغیر ری پبلکن پارٹی کے لیے قومی سطح پر الیکشن جیتنا ممکن نہیں۔ری پبلکن نیشنل کمیٹی کی سربراہ رونا میکڈینیئل نے حال میں چینل فاکس بزنس کو انٹرویو میں بتایا کہ ‘ہماری آپس میں ابھی کچھ لڑائی چل رہی ہے ۔ لیکن ہم نے اکھٹے ہونا ہے اور ہونا پڑے گا۔ان کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت صدر جو بائیڈن کے ایجنڈے کے خلاف اکھٹی ہو جائے گی۔
سپریم لیڈرکی بیٹی، نواسی، داماد اور بہو شہید ، علی شمخانی اور کمانڈر پاکپور کی شہادت کی تصدیق ، سات روز کیلئے چھٹی ، چالیس روزہ سوگ کا اعلان،مقدس روضوں پر انقلاب کی علامت سرخ لائٹیں روشن کردی گئیں مشہد میں حرم امام رضا کے گنبد پر سیاہ پرچم لہرایا دیا گیا، ویڈیو جاری ،کئی افراد غ...
مائی کلاچی روڈ پر واقع امریکی قونصل خانے پر احتجاجی مظاہرہ ،مرکزی دروازے کی توڑ پھوڑ،نمائش چورنگی، عباس ٹائون اور ٹاور پر مظاہرین بڑی تعداد میں جمع ،سڑکوں پر نعرے بازی پولیس نے امریکی قونصل خانے کے باہر موجود احتجاجی مظاہرین کو منتشر کر دیا گیا اب حالات قابو میں ہیں، کسی کو بھی ...
پاکستان عالمی قوانین کی خلاف ورزی پر اظہارِ تشویش کرتا ہے،شہباز شریف کی مذمت غم کی اس گھڑی میں ایرانی بہن بھائیوں کیساتھ ہیں،خامنہ ای کی شہادت پر غم کا اظہار وزیراعظم شہباز شریف نے حکومت پاکستان اور عوام کی جانب سے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر اظہار افسو...
خشکی اور سمندر تیزی سے دہشت گرد جارحین کا قبرستان بن جائیں گے، امریکا کا خلیج عمان میں ایرانی جہاز ڈبونے کا دعویٰ ابراہم لنکن کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا،دشمن فوج پرایران کے طاقتور حملے نئے مرحلے میں داخل ہوگئے، پاسداران انقلاب ایران نے بڑا وار کرتے ہوئے امریکی بحری بیڑے می...
ایران کی پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا کہ اسرائیل اور امریکا کے حملوں کے جواب میں خطے میں موجود امریکا کے 14 اڈوں کو نشانہ بنایا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کی پاسداران انقلاب کے ترجمان نے بتایا کہ ایران کے ان حملوں میں سیکڑوں امریکی فوجی ہلاک ہوگئے۔ترجمان پاسدار...
ایران کے دوست مودی کا مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر گھناؤنا کردار سامنے آ گیا رجیم تبدیلی کیلئے ایران پر کئی ہفتوں تک بمباری کرنا ہوگی، بھارت کا مشورہ ایران کے نام نہاد دوست بھارت کا مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال پر گھناؤنا کردار سامنے آ گیا۔بھارت امریکا اور اسرائیل کو ایران کی...
فروری 2026 پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی تاریخ کا سب سے تباہ کن مہینہ بن گیا سرمایہ کار پاکستان سے بھاگ رہے ہیں، معاشی بہتری کے دعوؤں کی دھجیاں اڑگئیں شہباز شریف کا معاشی بیانیہ زمین بوس ، فروری 2026 پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی تاریخ کا سب سے تباہ کن مہینہ بن گیا، ڈھائی ہزار ارب روپے ...
خطے کو جنگ کی لپیٹ میں دھکیلا جا رہا ہے، امریکا کی پالیسی جنگ، خونریزی ،تباہی کے سوا کچھ نہیں ڈونلڈ ٹرمپ کا نام نہاد بورڈ آف پیس درحقیقت بورڈ آف وار ہے، امیر جماعت کا ایکس پر بیان امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کا مل کر ایران پر ح...
400 طالبان زخمی، پاک فوج نے 115 ٹینک اور بکتر بند گاڑیاں اور 73 افغان چیک پوسٹیں تباہ کردیں،18 ہمارے قبضے میں ہیں، افغان چیک پوسٹوں پر سفید جھنڈے لہرا دیے گئے ذلت آمیز شکست کے بعد طالبان کا سول آبادی پر حملہ ،فتنۃ الخوارج کی ایبٹ آباد، صوابی اور نوشہرہ میں چھوٹے ڈرونز سے حملہ...
افغانستان کی طالبان رجیم پاکستان کے ساتھ جنگ چھیڑ کر مذاکرات کی باتیں کرنی لگی(ذبیح اللّٰہ مجاہد کی نیوز کانفرنس) نگران وزیر خارجہ مولوی امیر متقیکا قطری وزیر مملکت برائے خارجہ امور سے ٹیلی فونک رابطہ کابل حکومت پاکستان کیساتھ مسائل کے حل کیلئے مذاکرات کی خواہاں ،افغان سرزمین کس...
شاہد خاقان عباسی،مصطفی نواز کھوکھر ، اسد قیصر، اخونزادہ حسین یوسف زئی اور خالد یوسف چوہدری نے بدھ کی شب حکومتی مذاکرات کی آفر پر مشاورتی نشست میں مثبت جواب دینے کا فیصلہ رانا ثنا اللہ کے بیانات کا باریک بینی سے جائزہ ،پی ٹی آئی قیادت کے مشورے پر محمود اچکزئی اور راجا ناصر عباس...
آئی ایم ایف ممکنہ طور پر یو اے ای کے سفیر سے ملاقات کرکے رول اوور کی نئی یقین دہانی حاصل کرنا چاہے گا، آئی ایم ایف کے اسٹیٹ بینک حکام سے تکنیکی سطح کے مذاکرات جاری پیر سے آئی ایم ایف وفد اور وزارت خزانہ کے حکام کے مابین اسلام آباد میں مذاکرات ہوں گے، سمجھ نہیں آتی میڈیا رول...