... loading ...
انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ‘ایمنسٹی انٹرنیشنل’ نے کہا ہے کہ سوڈان کے معزول صدر عمر حسن البشیر کو بین الاقوامی عدالت انصاف کو حوالے کرنا انصاف کا تقاضا ہے ۔ عمر البشیر کے خلاف عالمی عدالت میں تحقیقات سے ظلم کا شکار ہونے والے افراد اور خاندانوں کو انصاف کی فراہمی میں مدد ملے گی۔منگل کے روز سوڈان کے وزیر اطلاعات فیصل محمد صالح نے کہا تھا کہ حکومت نے دارفر صوبے کے باغی گروپوں کے ساتھ مل کر سابق حکومت کے اشتہاری قرار دیے گئے عہدیداروں کو عالمی عدالت انصاف کے حوالے کرنے پر تیار ہے ۔خیال رہے کہ عمر البشیر دارفر میں انسانی حقوق کی مبینہ پامالیوں کے الزامات میں بین الاقوامی فوج داری عدالت’آئی سی سی’ کی طرف سے اشتہاری قرار دیا جا چکا ہے ۔ سوڈانی وزیر نے یہ نہیں بتایا کہ آیا حکومت کب تک سابق عہدیداروں کو انسانی حقوق کی پامالیوں کے الزامات میں تحقیقات کے لیے عالمی عدالت میں پیش کرے گی۔ادھر سوڈان کی خود مختار کونسل کے رکن محمد التعایشی نے کہا ہے کہ دارفر کے باغیوں کے ساتھ مذاکرات میں ہم اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ ہیگ میں قائم عالمی عدالت انصاف کو مطلوب سابق حکومت کے عہدیداروں کو عالمی عدالت کے حوالے کیا جائیگا۔تاہم التعایشی نے یہ نہیں بتایا کہ آیا عمر البشیر کو بھی عالمی عدالت کے حوالے کیا جائے گا یا نہیں۔ عمر البشیر کو عالمی عدالت کے حوالے کرنے کے لیے خرطوم کو معاہدہ روم کا حصہ بننا ہوگا۔خیال رہے کہ گذشتہ برس فوج کے ہاتھوں برطرف ہونے والے سوڈان کے صدر عمر البشیر پر دارفر میں بغاوت کچلنے کی کوشش کے دوران اجتماعی قتل عام اور انسانیت کے خلاف جرائم کے الزامات عاید کیے گئے ہیں۔دارفر میں سنہ 2003 میں خرطوم حکومت کے خلاف علم بغاوت بلند کردیا تھا۔ اس بغاوت کو کچلنے کے لیے عمر البشیر کی وفادار فوج اور دیگر حامی ملیشیائوں کی طرف سے بڑے پیمانے پر کریک ڈائون اور فوجی آپریشن کیا گیا جس کے نتیجے میں ہزاروں افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے تھے جب کہ لاکھوں افراد گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ۔ سنہ 2010 میں دارفر میں تھوڑے عرصے کے لیے امن قائم ہوا مگر حالیہ تین برسوں کے دوران دوبارہ اس علاقے میں کشیدگی دیکھی گئی ہے ۔عالمی عدالت انصاف نے سنہ 2008، 2009 اور 2010 میں معزول صدر عمر البشیر، ان کے وزیر دفاع عبدالرحیم محمد حسین، صدر کے معاون خصوصی اور وزیر داخلہ احمد محمد ھارون اور ایک عسکری گروپ کے سربراہ علی کوشیب کو دارفر میںجنگی جرائم کے ارتکاب کے الزامات میں اشتہاری قرار دے کران کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے تھے ۔
180 نشستیں جیتنے والے شخص کو قید کیا گیا، 17 نشستیں جیتنے والوں کو ہم پر مسلط کیا گیا، ہم نے متحد ہوکر اپنے حقوق کی جنگ لڑنی ہے، میں تیار ہوں، قوم بھی تیار ہے ،سہیل آفریدی کل شیخ ادریس صاحب کو شہید کیا گیا، ہم دہشت گردی کے خلاف بولیں تو کہا جاتا جھوٹ بول رہے ہیں، معصوم لوگ شہید...
ایران کیخلاف جارحانہ فوجی مرحلہ ختم ہو چکا، امریکا کا مذاکرات میں پیش رفت کا دعویٰ،ضرورت پڑنے پر کارروائی دوبارہ شروع کی جا سکتی ہے، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کی گفتگو ایران شرائط مان لیتا ہے تو امریکا اور اسرائیل کی تہران کیخلاف جنگ ختم ہو سکتی ہے اور آبنائے ہرمز دوبارہ کھ...
موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ ، مولاناادریس کے دو گارڈز بھی زخمی ،مولانا کو زخمی حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا راستے میں ہی دم توڑ گئے،ہسپتال کے باہر ہزاروں عقیدت مند پہنچ گئے،علاقہ میںکہرام مچ گیا ضلع چارسدہ میں ممتاز عالم دین شیخ الحدیث مولانا محمد ادریس قاتلانہ حملے میں شہید ہ...
چارسدہ میں مولانا ادریس کی شہادت پر آصف زرداری اورشہباز شریف کا اظہارِ افسوس دہشت گردی کے خاتمے کیلئے قومی عزم غیر متزلزل، زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئیدعا کی چارسدہ میں جے یو آئی کے سابق رکن صوبائی اسمبلی اور ممتاز عالم دین مولانا محمد ادریس ترنگزئی پر حملے کے نتیجے میں ان ک...
عاصم منیر نے خطے میں امن و استحکام کیلئے بھرپور کردار ادا کیا ہے، ایم کیو ایم ارکان اسمبلی ایران امریکا جنگ رکوانے کیلئے بھی فیلڈ مارشل کی کاوشیں قابل ستائش ہیں، قرارداد کا متن فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو نوبیل امن انعام کے لئے سفارش کی جائے، سندھ اسمبلی میں قرارداد جمع کرا د...
تیاری ایرانی انرجی انفرااسٹرکچر اور سینئر ایرانی قیادت کو نشانہ بنانے کی ہے جنگ امریکا کا انتخاب تھی، اثرات دنیا محسوس کررہی ہے، سی این این رپورٹ اسرائیل نے آبنائے ہُرمُز سے متعلق کشیدگی بڑھنے پر ایران پر نئے حملوں کی تیاری شروع کردی۔ امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق...
یو ایس نیول ڈسٹرائر جہاز پسپائی پر مجبور،امریکی بحری جہاز کو رکنے کی وارننگ دی گئی تھی ہدایات نظر انداز کرنے پر دو میزائل داغے گئے جو ہدف پر جا لگے، پاسدارانِ انقلاب ایران کی پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز میں اصول و ضوابط کی خلاف ورزی اور انتباہ کے باوجود اپنی سمت تبدیل نہ ...
بانی سے وکلاء اور اہل خانہ کی فوری ملاقات ممکن بنائی جا سکے،عمران خان کے ذاتی معالج، ماہر ڈاکٹروں اور اہل خانہ کی موجودگی میں علاج کا مطالبہ، شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کیا جائے ضمانت کی درخواستوں پر فوری سماعت مقرر کی جائے، عمران اور بشریٰ کی رہائی کا مطالبہ، تنہائی میں قید رکھ...
سرکاری اسکولوں کا بیڑہ غرق کردیا، سولرپربھی ٹیکس لگا دیا گیا،اب نظام کو بدلنے کی ضرورت ہے باہرنکلنا پڑے گا، خاندانوں کی بنیاد پر نظام چل رہا ہے، حکومت بیوروکریسی چلا رہی ہے، خطاب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ عیدالاضحیٰ کے بعد آئی پی پیز،پٹرول مافیا کیخلاف...
مجھے ایران کی تازہ ترین تجاویز پیش کر دی گئی ہیں، تہران سے ہماری مذاکرات کی صلاحیت لامحدود ہے ہرمز کی ناکا بندی دوستانہ ہے، نہیں چاہتے ان کے پاس ایٹمی ہتھیار ہوں،ٹرمپ کا ٹروتھ سوشل پر بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران نے جو کچھ کیا ہے اب تک ایران نے اس کی زیادہ بڑ...
میزائل زمین سے زمین تک 450 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے،حکام پاکستان نے دفاعی نظام کی جانچ سے بھارتی فالس فلیگ ہتھکنڈوں کامنہ توڑجواب دیا،ماہرین پاکستان نے ابدالی میزائل سسٹم کا کامیاب تجربہ کرتے ہوئے اپنی دفاعی صلاحیت اور تکنیکی مہارت کا عملی مظاہرہ کیا ہ...
25 کروڑ عوام پر آئی پی پیز، گیس، چینی اور آٹا مافیانے اپنی اجارہ داری قائم کر رکھی ہے چند خاندان مختلف ناموں، جماعتوں، نعروں کیساتھ بار بار اقتدار میں آتے ہیں،خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ کرپشن اور مافیا کلچر پاکستان کے مسائل کی جڑ ہیں، جنہ...