... loading ...
یکم نومبر کو ایران میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف اٹھنے والی احتجاجی تحریک کے دوران پولیس اور پاسداران انقلاب نے طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا جس کے نتیجے میں ہزاروں مظاہرین جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں۔ایران میں نومبر کے وسط میں شروع ہونے والے احتجاج کے دوران پہلی ہلاکت سیرجان شہرمیں ہوئی۔ اس کے بعد دیکھتے ہی دیکھتے احتجاج ملک کے طول وعرض میں پھیل گیا۔ حکومت نے احتجاج کا دائرہ پھیلتے دیکھا تو انٹرنیٹ پرپابندی عائد کردی اور طاقت کا استعمال بڑھا دیا۔ ایرانی حکومت کی طرف سے سرکاری سطح پر مظاہرین کی ہلاکتوں کے درست اعدادو شمار بیان نہیں کیے گئے ۔ایران میں رضا شاہ پہلوی کے حامی طبقے کے قریب سمجھے جانے والے ایک تھینک ٹینک’آبان سینٹر فار اسٹرٹیجک اینڈ سیکیورٹی اسٹڈیز’ کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ حالیہ احتجاج کے دوران ایرانی سیکیورٹی اداروں کی کارروائیوں میں 1360 مظاہرین ہلاک اور 10 ہزار زخمی ہوئے ہیں۔ایرانی ریسرچ سینٹرکی طرف سے یہ اعدادو شمارذمہ دار اور باوثوق سیکیورٹی ذرائع کے حوالے سے جاری کیے گئے ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حکومت کی طرف سے مظاہرین کی ہلاکتوں کی اصل تعداد کو دانستہ طور پر چھپانے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔ نومبر کا مہینہ ایرانی عوام کے لیے خونی مہینا تصور کیا جائے گا۔ ایران میں مظاہرین کو جس بے دردی اور بے رحمی کے ساتھ کچلا گیا ہے ، معاصر تاریخ میں اس کی کہیں مثال نہیں ملتی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ماضی میں ہونے والے احتجاج میں سپریم قومی سلامتی کونسل احتجاج روکنے یا اسے کنٹرول کرنے کا فیصلہ کرتی تھی مگر اس بار مظاہرین کو کنٹرول کرنے کا اختیار وزارت داخلہ کو دیا گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ نیشنل سیکیورٹی کونسل اور پاسداران انقلاب کو بھی مظاہروں کو روکنے اور دبانے کے لیے مکمل اختیار دئیے گئے ۔رپورٹ کے مطابق سنہ 1979 کے بعد پہلا موقع ہے کہ ایران میں احتجاج کو روکنے کے لیے فوج طلب کی گئی۔ فوج نے دوسرے سیکیورٹی اداروں کے ساتھ مل کر ملک میں جاری پرامن احتجاجی تحریک کو ایک خونی تحریک میں تبدیل کردیا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایران میں احتجاج کا سلسلہ شمالی خراسان اور جیلان سے شروع ہوا، اگلے چند روز میں احتجاج کا دائرہ 974 شہروں تک پھیل گیا۔ اصفہان، فارس، البرز، تہران، اھواز اور کرمان شہروں میں ہونے والے مظاہروں کے دوران طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا گیا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 15 نومبر کو شروع ہونے والے احتجاج کے پہلے پانچ گھنٹے میں دارالحکومت تہران میں 144مقامات پر احتجاجی جلوس نکالے گئے ۔’آبان’ کی رپورٹ کے مطابق 15 نومبر سے 22 نومبرتک جاری رہنے والے احتجاج کے دوران ساڑھے چھ سے 9لاکھ افراد نے مظاہرے کیے ۔ اس دوران 9400کو گرفتار کیا گیا جب کہ پولیس کی کارروائیوں میں 1360 مظاہرین ہلاک ہوئے ۔مظاہروں کے دوران 45 تجارتی مراکز، 12گھر 921 بنک برانچ، 1485 اے ٹی ایم مشینیں، 65ہزار 295ٹریفک سگنل، 160پٹرول اسٹیشن، سپریم لیڈر کے مقربین کے 130دفاتر اور 48فوجی اور پاسداران انقلاب کے کیمپ نذرآتش کیے گئے ۔
سندھ میں پانی کی شدید قلت ہے، وفاقی حکومت کو نوٹس لینا چاہیے ،اجلاس میں حکومتی ارکان پیپلز پارٹی کے منصوبے گنواتے رہے، اپوزیشن کی جانب سے مسائل کی نشاندہی حکومتی اراکین خود مسائل کا رونا رو رہے ہیں، 18سال کے دوران سندھ میں کیا ہوا، ڈیفنس میں فحاشی کے اڈے چل رہے ہیں،باتوں سے یہ ش...
انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کے ایک اور مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے یاسمین راشد، محمود الرشید، عمر چیمہ اور اعجاز چوہدری کو 10، 10 سال قیدکی سزا اور شاہ محمود کو بری کر دیا جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میںپولیس کی گاڑیاں جلانے کا مقدمے کا محفوظ فیصلہ سنایا، جلائو گھیرائو کیس ...
تخریب کاروں کو چوکوں اور چوراہوں پر سرعام پھانسی جیسی عبرتناک سزائیں دی جائیں آٹا، چینی، چاول اور بجلی سے متعلق معاشی مطالبات تو بالکل جائز تھے، سردار عتیق احمد خان سابق وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر سردار عتیق احمد خان نے پاکستان کی م...
قومی اسمبلی سے منظور ہونے والا یہ بل جاہلانہ اور غاصبانہ ہے، یہ بل شہریوں کے بنیادی حقوق پر ڈاکہ ہے بل کی منظوری اراکین اسمبلی کی اہلیت پر سوالیہ نشان ، ٹیلی کام ٹاورز کی تنصیب سے متعلق بل پر شدید ردعمل امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے قومی اسمبلی سے منظور ہونے و...
تحریک انصاف نے پارٹی پالیسی سے ہٹ کر بیان دینے پر سینیٹر ڈاکٹر زرقا سے وضاحت طلب کرلی حساس نوعیت کے معاملات پر بیان بازی سے گریز کرنے اور 7 روز میں جواب جمع کرانے کی ہدایت پاکستان تحریک انصاف نے آزاد کشمیر کے حوالے سے پارٹی پالیسی سے ہٹ کر بیان دینے پر سینیٹر ڈاکٹر زرقا کو ش...
ملکی قرضوں کی ادائیگی کیلئے 25ہزار 992،غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی کیلئے 5ہزار 836ارب مختص کر دیے گئے سود کی ادائیگی کے لیے 69 کھرب 82 ارب روپے سے زائد مختص کیے گئے ہیں ، اپوزیشن کا تحفظات کا اظہار قومی اسمبلی نے 44ہزار 741ارب سے زائد کے غیر تصویبی لازمی اخراجات کی منظوری دیدی۔...
شادی ہالز، تقریباتی مقامات رات 10 بجے اور ریسٹورنٹس، کیفے اور فوڈ آؤٹ لیٹس 11 بجے بند ہوں گے ڈپارٹمنٹل اور جنرل اسٹورز،دکانیں، بازار ،شاپنگ مالز رات 9 بجے بند ہوں گے،کابینہ ڈویژن کا نوٹیفکیشن وفاقی حکومت نے فیول بچت اور اضافی کفایت شعاری اقدامات ختم کر دیے ہیں، اس حوالے سے ...
حملے میں حسین اور رانا صفادی اور ان کی دو چھوٹی بیٹیاں شہید ہوئے شمالی غزہ شہر کے الصفاوی علاقے ڈرون حملے میں ایک شخص مارا گیا غزہ پر اسرائیلی حملوں میں ایک ہی خاندان کے چار سمیت کم از کم پانچ فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق صیہونی ریاست کا یہ تازہ حملوں کا سلسلہ...
شہباز شریف کی جانب سے کی گئی میثاق استحکام پاکستان کی پیش کش آج بھی موجود ہے اور حکومت ہر سطح پر بات چیت کے لیے تیار ہے، پی ٹی آئی نے مثبت جواب دیا ہے ، رانا ثنااللہ وزیراعظم کی ہدایت پر وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور اپوزیشن وفد کے درمیان اہم ملاقات ، فاٹا، پاٹا، این ایف سی ایوار...
پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 373روپے سے کم ہو کر 299روپے پر آجائے گی، جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 378روپے سے کم ہو کر 311 روپے ہوگی عوام کی مشکلات کا بخوبی اندازہ ہے ، عوام نے مشکل صورتحال میں صبر و تحمل کا بے مثال مظاہرہ کیا، حکومت کا ساتھ دینے پر ہم عوام کے تہہ دل سے مشکور ہیں، شہباز ...
ایک ہفتے ہیں 0.46فیصد بڑھ گئی،ادارہ شماریات کی مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری 25اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 11اشیا سستی ہوئیں جبکہ 15اشیا کی قیمتیں مستحکم ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی۔رپورٹ کے مطابق ملک میں گزشتہ 1 ہفتے کے دوران...
پیٹرول فی لیٹر 225روپے فکس کرنے کا مطالبہٗ عوام کے حکومت کے خلاف زبردست نعرے پیٹرول کی قیمتوں میں نام نہاد کمی مسترد ٗ موجودہ قیمتیں جنگ سے قبل والی سطح پر نہیں آئیں، خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر پیٹرول کی قیمتوں میں فوری طور پر کمی کرنے ، پیٹرو...