... loading ...
ہر سال کی طرح اس سال بھی پاکستان میں نرسوں کا عالمی یوم خاموشی سے گزر گیا،حکومت اور نجی شعبہٗ صحت میں اس حوالے سے ملک کے طول وعرض میں چند رسمی اور روایتی تقریبات کے علاوہ کچھ ایسا نہیں ہوا،جس سے یہ پتہ چل سکے کہ 71سال گزرنے کے بعد ہمارے ملک کے شعبہٗ صحت میں سرکاری اور نجی سطح پر اس نظر انداز شعبیٗ کی اہمیت کو تسلیم کرلیا ہے،یہ بھی ناقابل تریدد حقیقت ہے کہ آج دنیا میں جہاں کہیں بھی صحت کا منظم نظام موجود ہے،اس کے پیچھے نرسنگ کا ہیلتھ کیئر سٹم موجود ہے بلکہ ترقی یافتہ ممالک میں تو نرسیز کی اہمیت اورافادیت طبی عملے سے زائد تسلیم کی جاتی ہے،اس کی وجہ طبی عملے کی ہدایت کے مطابق مریضوں کو انجکشن لگانا،وقت مقررہ پر انہیں دوا دینا اور دیگر اس کی تشخیصی ضروریات کو پورا کرانا جیسی ذمہ داری اسٹاف نرس پر ہی عائد ہوتی ہے،ہمارے ملک میں کئی دہائیوں تک نرسنگ کی تعلیم وتربیت کیجانب آنے کا رجحان بہت کم رہا اور کئی دہائیوں قبل جب نرسنگ کی تعلیم وتربیت کی جانب آنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہواتو طویل عرصے تک محدود نرسنگ اسکولز پھر ان میں بھی تعلیم وتربیت کا کوئی باقائدہ انفرااسٹرکچر کا نہ ہونا جیسی مشکلات نرسنگ کے شعبے کی تعمیر وترقی کی راہ میں حامل رہی ہیں۔ یہ بھی اٹل حقیقت ہے کہ علاج معالجے کے شعبے میں عملی مریض کی تیمارداری (نرس) سے بڑھ کر دکھی انسانیت کی کوئی خدمت نہیں ہے،لیکن یہ ہمارا قومی المیہ ہے کہ آج تک ہمارے معالجین عملی طور پر نرس کی حیثیت کو ذہنی طور پر تسلیم کرنے کیلئے تیار نہیں اور جو لوگ نرس کی حیثیت اور اہمیت کو قبول کرتے ہیں،ان کی تعداد انتہائی کم اور باالفاظ دیگر نہ ہونے کے برابر ہے بلکہ یقینا یہ جان کر آپ کو انتہائی حیرت ہوگی کہ ایک عشرے قبل تک نرس کو دوران تعلیم کوئی مقررہ نصاب کے بجائے فوٹو اسٹیٹ لیکچر کے ذریعے نرسوں کو نظری تعلیم دی جاتی تھی یہ تو اللہ بھلا کرے ڈاکٹر شیر شاہ سید کا جنہوںنے چند سال قبل نہ صرف نرسنگ بلکہ پیرا میڈیکل اسٹاف،مڈو ایف،ہیلتھ کیئر سٹم کے اہم حصے کو میڈیکل ایجوکیشن کیلئے نوٹس کی فوٹو اسٹیٹ سے زیر تعلیم طلبہ کی جان چھڑائی اور درجنوں نصابی کتب لکھ کر شائع کردیںگو کہ گذشتہ ایک دھائی سے ملک میں نرسوں کی تعداد میں اضافے کیلئے کچھ کام ضرور ہوا ہے،لیکن اس کے باوجود پاکستان میں نرسوں کی تعداد کا جو تناسب ہے اسکے مطابق دو ہزار مریضوں کے لئے صرف ایک نرس ہے جبکہ پاکستان میں رجسٹرڈ نرسوں کی تعداد ایک لاکھ تین ہزار سات سو ستترہے۔پاکستان میں نرسنگ کی کمی کی بڑی وجہ معاشرے میں اس شعبے کو نظر انداز کیا جانا اور اسے اچھی نظر سے نہیں دیکھنا ہے،جبکہ عالمی ادارہ صحت کے مطابق ایک ہزار افراد کیلئے تین نرسوں کا ہونا ضروری ہے جبکہ یہ شعبہ دن رات چوبیس گھنٹے مریضوں کی دیکھ بھال کا تقاضہ کرتا ہے ، پاکستان میں90فیصد نرسیز خواتین ہیں جوبعض پیچیدگیوں کے باعث رات کی ڈیوٹی سے اجتناب کرتی ہیں اس حوالے سے ہماری سیاسی قیادت کی ذمہ داری ہے کہ وہ صحت کے اس اہم شعبے کی اہمیت اور افادیت کو عملی طورپر تسلیم کرتے ہوئے ایک محفوظ اور منظم صحت کے قومی نظام کو رائج کرنے کیلئے نرسنگ کی تعلیم وتربیت کے علاوہ ان کی نشتوں میں اضافے کے ساتھ ان کی اعلیٰ تعلیم وتربیت کو بھی طبی عملے کی تربیت کی طرح سرکاری سطح پر یقینی بنائے۔
امریکی صدر کے بیانات سے آبنائے ہرمز نہیں کھلے گی، دنیا میں کوئی بھی امریکی سفارت کاری پر اعتماد نہیں کر سکتا، مجتبیٰ خامنہ ای صحت مند ہیں،ترجمان ایرانی وزارت خارجہ کا انٹرویو ایران کی جانب سے امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کا جنگ بندی کی درخواست کا دعوی مسترد کر دیاگیا۔ترجمان ایرانی وز...
کیا کابینہ کی جانب سے ایسی کسی فورس کی تشکیل کی اجازت دی گئی ہے، وفاقی حکومت اس بات کو یقینی بنائے کہ کسی قسم کی خلاف ورزی نہ ہو،سماعت کے دوران عدالت کا استفسار سزا یافتہ انسان کیلئے ایسی فورس نہیں بننی چاہیے، سنجیدہ قانونی سوالات اٹھتے ہیں،رہائی فورس کی تشکیل قانون اور آئینی ح...
843 دکان داروں کو فی کس 5 لاکھ، 11 کیسز پر فیصلہ ہونا باقی، وزیراعلیٰ کو بریفنگ پلازہ پر کام جلد شروع کیا جائے،متاثرہ تاجروں کیلئے مالی امداد کیلئے 600 ملین مختص سانحہ گل پلازا میں جاں بحق ہوئے افراد میں سے 61 خاندانوں کو فی کیس ایک کروڑ روپے معاوضہ دیدیا گیا 11 کیسز پر فیصلہ...
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی رہائی فورس لانچ ہونے سے پہلے ہی فلاپ ہو گئی پی ٹی آئی نے اپنے ہی وزیر اعلیٰ کے عمران رہائی فورس کے منصوبے کو مسترد کر دیا،ذرائع بانی پی ٹی آئی کی رہائی یا ملاقات ؟ تحریک انصاف اپنے ہی مطالبات پر تقسیم کا شکار ہوُگئی، وزیر اعلیٰ خیبر ...
زرداری،شہباز ،وزیرداخلہ ودیگر کا دہشتگردوں کو ہلاک کرنے پر فورسز کو خراج تحسین حکومت ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے پر عزم ہے،صدر،وزیراعظم صدرِ مملکت آصف علی زرداری،وزیراعظم شہبازشریف،وزیرداخلہ محسن نقوی ودیگر نے خیبرپختونخواہ میں سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیوں پر ...
پیٹرولیم مصنوعات اور سولر سسٹم مزید مہنگا ہونے کا خدشہ،نئے گھروں پر ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کا مطالبہ، اگلے بجٹ کے ٹیکس ہدف میں 16 سو ارب روپے اضافے کی تجویز،ذرائع ایف بی آر اس وقت پیٹرولیم مصنوعات پر جی ایس ٹی کی شرح صفر،چھوٹے کاروبار اور تاجروں پر اثاثوں کی بنیاد پر ٹیکس لگانے کی ...
برطانیہ سمیت وہ ممالک جو ایران کیخلاف جنگ میں شامل نہیں ہوئے اور جیٹ فیول حاصل نہیں کرپارہے آئل امریکا سے خریدیں یا ہمت کرکے آبنائے ہرمز جائیں اور آئل حاصل کرلیں آپ کو اب خود لڑنا سیکھنا ہوگا،ایران کو تباہ کر دیا اور مشکل مرحلہ مکمل ہو چکا ہے،فرانس نے ایران کے قصائی کے حوالے...
جنید اکبر خان کی زیرصدارتخیبر پختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں ایک اہم تنظیمی اجلاس سہیل آفریدی نے اجلاس کے شرکاء کو صوبے کو درپیش اہم معاملات پر تفصیلی بریفنگ دی خیبر پختونخوا کی سیاسی قیادت نے تنظیمی استحکام، موجودہ سیاسی صورتحال اور بانی چیٔرمین عمران خان کی رہائی کے لیے جا...
علیمہ کی ہدایت پر فیصل ترکئی، عاقب اللہ کو کابینہ میں شامل کرنے پر اختلافات کی وجہ بنے مختلف نجی محافل میں ان تقرریوں کے حوالے سے پارٹی کے اندر تنقید کا سلسلہ شروع ہوا خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت میں چند ماہ قبل تک عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کو غیر معمولی اثر و رسوخ حاصل...
صدر مملکت کی زیر صدارت اجلاس، شہباز شریف کی ملاقات، قومی سلامتی کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی غور، مشکل وقت میں معاشی طور پر کمزور طبقات کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا، آصف زرداری ایندھن کے کم استعمال، پبلک ٹرانسپورٹ کے فروغ اور مشترکہ سفری سہولیات کیلئے عوام میں آگاہی پھیلائی جائے،...
ایران کو 48 گھنٹوں میں آبنائے ہرمز کھولنے کا الٹی میٹم،بصورت دیگر امریکا ایرانی تیل کے کنوؤں ،بجلی گھروں اور ڈی سیلینائزیشن پلانٹس کو نشانہ بنا سکتا ہے، امریکی صدرکاسوشل میڈیا پر بیان ٹرمپ نے ایران کے ایندھن اور توانائی ڈھانچے پر حملہ کیا تو خطے میں امریکی توانائی کے انفراسٹرک...
حالیہ ایران پر امریکی فوجی حملے کی وجہ سے پینٹاگون پر بھاری مالی بوجھ آن پڑا ہے 800 سے زائد ٹوماہاک میزائلوں پر 3۔06 ارب ڈالر خرچ ہوئے،سینٹ کام ایران کیخلاف جنگ میں امریکہ نے 26 ارب ڈالر اڑا دیے، اس ایک ماہ کی جنگ کے دوران اخراجات آسمان سے باتیںکرنے لگے جس کی وجہ سے یہ تاری...