... loading ...

خریداریوں کا ٹھیکہ ایم ایس سول اسپتال ڈاکٹر ذوالفقار سیال نے سیکریٹری صحت فضل اللہ پیچوہو کے حامی کو دینے سے قطعی انکارکردیا،سیکرٹری صحت سیخ پا‘ ــ’’جیسے سیکریٹری صحت کہتے ہیں ایسا ہی کریں ورنہ کرپشن پر گرفتاری اور ریٹائرمنٹ پر پنشن بھی بند کرا دی جائے گیـ‘‘ایڈیشنل سیکرٹری کے ذریعے ایم ایس کو دھمکی
سیکریٹری صحت فضل اللہ پیچوہو 2008 ء کے بعد سندھ میں طاقتور افسر کے طور پر ابھر کر سامنے آئے ہیں ان کو چھیڑنا کسی کے بس کی بات نہیں تھی، وہ وزرائے اعلیٰ اور صوبائی وزراء کو بھی خاطر میں نہیں لاتے۔ پچھلے سال جب قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے اتنا کہا کہ سندھ میں تعلیم کا بیڑا غرق ہو گیا ہے تو فضل اللہ پیچوہو نے دوسرے ہی دن ان کو جواب دے دیا کہ سندھ میں تعلیم کی تباہی کے ذمہ دار سید خورشید شاہ ہیں کیونکہ انہوں نے 88 ء میں جس طرح کم تعلیم یافتہ افراد کو ملازمت دی تھی، اس کی مثال کہیں بھی نہیں ملتی، وہی نااہل ملازمین اور اساتذہ اب تعلیم کو برباد کر رہے ہیں ،اس کے بعد سید خورشید شاہ نے زبان بھی نہ کھولی اور اس طرح یہ معاملہ ختم ہوا۔
فضل اللہ پیچو ہو نے جس طرح محکمہ تعلیم کو دونوںہاتھ سے تباہ کیا ،اس کی بحالی کے لیے 50 برس کاعرصہ بھی کم ہوگا۔انہوںنے سرکاری اسکول فروخت کر دیے، ساڑھے چار ہزار نئے ملازمین رکھے،جعلی طریقے سے ملازمین کے بل پاس کرائے، ہیڈ ماسٹرز کی براہ راست بھرتی میں بے قاعدگیاں کیں۔ ان کے کارناموں پر تو ایک کتاب لکھی جائے تووہ بھی کم ہے۔ انہوں نے براہ راست بھرتی ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر ریحان بلوچ کو آسمان پر لے جاکر بٹھا دیا اور 30 سے زائد منصوبوں کا پی ڈی(پروجیکٹ ڈائریکٹر) بنا کر دل کھول کر مالی بے قاعدگیاں کیں۔ اور اب وہی ٹیم اپنے ساتھ لے جاکر محکمہ صحت میں نازل ہوئے ہیں، سب سے پہلے انہوں نے فرنٹ مین کو محکمہ تعلیم سے لے جاکر محکمہ صحت میں ڈی جی آفس میں جعلی اسامی پر اکائونٹس اینڈ ایڈمن کا ڈائریکٹر لگا دیا ، اور اس کے ذریعے دل کھول کر لوٹ مار کی جا رہی ہے۔
اب فضل اللہ پیچو ہونے سول اسپتال کراچی میں بعض خریداروں پر اجارہ داری قائم کرنا چاہی ،توان کے سامنے ایم ایس بھی صوبائی وزیر زراعت سہیل انور سیال کے چچا ہیں،اور سہیل انور سیال رکن قومی اسمبلی فریال تالپر کے قریبی ساتھیوں میں سے ہیں ۔جب خریداریوں کا ٹھیکہ ایم ایس سول اسپتال ڈاکٹر ذوالفقار سیال نے سیکریٹری صحت فضل اللہ پیچوہو کے حامی کو دینے سے قطعی انکار کیا تو فضل اللہ پیچوہو سیخ پا ہوگئے اور انہوں نے ذوالفقار سیال کو اپنے دفتر میں بلا کر ایڈیشنل سیکریٹری صحت ریحان بلوچ کو بلالیا۔ ریحان بلوچ نے دھمکی آمیز لہجے میں ڈاکٹر ذوالفقار سیال سے کہا کہ جیسے سیکریٹری صحت کہتے ہیں ایسا ہی کریں ورنہ انہیں محکمہ اینٹی کرپشن میں گرفتار بھی کرواسکتے ہیں ان کی ریٹائرمنٹ 25 مئی کو ہے پھر تمام واجبات اور پنشن بھی بند کرا دی جائے گی۔ لیکن ڈاکٹر ذوالفقار سیال ڈٹ گئے اور واضح کہا کہ پہلے پبلک پریکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی سے منظوری لیں اور پھر خود ’’انڈرہینڈ‘‘ ٹھیکہ منظور کرلیں مگرایسا نہیں ہوسکتا کہ وہ بطور ایم ایس کسی کو بغیر اشتہار کے ٹھیکہ دے دیں، وہ ویسے بھی ریٹائرڈ ہو رہے ہیں توخواہ مخواہ عدالتی چکر کاٹتے رہیں۔ اس پر فضل اللہ پیچو ہو اور ریحان بلو چ نے ان پر ہاتھ اٹھانے کی کوشش کی اور تشدد کی بھی دھمکی دی۔ خیر ڈاکٹر ذوالفقار سیال وہاں سے کسی طریقے سے نکل کر باہر آگئے اور فضل اللہ پیچوہو نے ان کا ڈی ڈی او پاور بھی ختم کر دیا، جس پر ڈاکٹر ذوالفقار سیال سندھ ہائی کورٹ چلے گئے۔ سندھ ہائی کورٹ نے فضل اللہ پیچوہو کا حکم کالعدم قرار دیتے ہوئے ڈاکٹر ذوالفقار سیال کا ڈی ڈی او پاور بحال کر دیا ۔اب فضل اللہ پیچوہو زخمی سانپ کی طرح بپھرے ہوئے ہیں اور وہ سخت پریشان ہیں ۔ وہ چاہتے ہیں کہ کسی طرح وہ ڈاکٹر ذوالفقار سیال کو شکست دیں ۔انہوں نے اپنے سالے آصف علی زرداری کو شکایت کی تو پتہ چلا کہ ان کے خلاف پہلے ہی فریال تالپر نے ڈاکٹر ذوالفقار سیال کی شکایت آصف زرداری تک پہنچا دی ہے۔ تب آصف زرداری نے اپنے بہنوئی فضل اللہ پیچوہو سے کہا کہ وہ فی الحال صبر کریں، ابھی دیگر ایشوز ہیں جن پر وہ توجہ دے رہے ہیں، اس لیے یہ معاملہ کچھ عرصہ کے لیے جوں کا توں چلایا جائے۔ بظاہر اس لڑائی میں فضل اللہ پیچوہو کی پسپائی ہوئی ہے اور ڈاکٹر ذوالفقار سیال سرخرو ہوئے ہیں۔ آگے دیکھیں کہ پی پی کی اعلیٰ قیادت اس پر کیا کرتی ہے؟ یہ پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ فضل اللہ پیچوہو کو اس طرح بھیانک انداز میں شکست ملی ہو اور ایک ایم ایس ان کے ماتحت ہونے کے باوجود مدمقابل آکر مقابلے کے لیے کھڑا ہوگیا ہو۔ دونوں نے میڈیا میں اپنے دل کی بھڑاس نکالی ہے ، سیکریٹری ہونے کے باوجود فضل اللہ پیچو ہو اپنے دانت پیس رہے ہیں اور وہ اپنے ماتحت ایم ایس کو اس پورے قصے میں ایک شوکاز نوٹس تک نہیںدے سکتے ۔چیف سیکریٹری اور وزیراعلیٰ سندھ نے بھی اس جنگ میں خاموشی اختیار کرلی ہے جس کا واضح مطلب ہے کہ وہ دونوں بڑے بظاہر فضل اللہ پیچوہو کی حمایت کرنے کے موڈ میں نظر نہیں آتے۔
پاکستان دنیا میں پیس میکر بن چکا، اب معاشی قوت بننا ہمارا ہدف ہے‘ آج دنیا پاکستان کو دہشت گردی کے بجائے امن، استحکام اور تعمیری کردار کی علامت کے طور پر دیکھ رہی ہے، اسحاق ڈار اللہ تعالی نے پاکستان کو دنیا میں منفرد مقام عطاء کیا ، پوری قوم اس پر شکر گزار ہے ، وزیراعظم اور فیلڈ ...
بلاول بھٹو کا مطالبہ درست، کراچی بلدیاتی انتخابات کی طرز پر الیکشن کروانے سے بہتر انتخابات نہ کروانا ہوگا کوئی تفصیل جاننا چاہتا ہیں توحافظ نعیم یا خالد مقبول سے پوچھ لیں،بلاول کے بیان پر جواب مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کا بلدیاتی انتخابات ت...
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات نہ کرانے والی ن لیگ کراچی کے جمہوری عمل اور بلدیاتی نظام پر تنقید کر رہی ہے پہلے پنجاب کے عوام کو ان کا آئینی حق دے،پھر دوسرے صوبوں کے نظام پر تنقید کریسعد رفیق کے بیان پر ردعمل پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کے بیان پر سینئر وزیر سندھ ...
سلامتی کونسل کی قراردادوں پر غیر جانبدارانہ اور بروقت عملدرآمد کو یقینی بنانے کے طریقہ کار پر غور سلامتی کونسل کی قراردادیں محض سفارشات نہیں قانونی ذمہ داری ہیں، پاکستانی مستقل مندوب پاکستان نے کشمیر اور فلسطین کے حل طلب تنازعات کو عالمی امن کیلئے خطرہ قرار دے دیا۔پاکستان اورچی...
وزیراعظم نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کم کیں تو آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے رونا گانا شروع کر دیا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونے سے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا 104ارب نقصان کادعوی کر دیا پاکستان میں مہنگے تیل پر اربوں روپے منافع کمانے والی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا رونا دھونا جار...
ایک وفاقی وزیر نے آگ بجھانے کے بجائے اسے مزید بھڑکایا، وہ وزیر اب تک معافی مانگنے کیلئے بھی تیار نہیں، کچھ وزیر ایسے مشورے دیتے ہیں کام میں مشکلات پیدا ہو جاتی ہیں وزیراعظم جس نیت کے ساتھ اتحادیوں اور اپوزیشن کو انگیج کرتے ہیں اسے سراہتا ہوں، چاہتا ہوں وزیراعظم کامیاب ہوں تو صو...
عوامی ایکشن کمیٹی نے مظفرآباد کی طرف آج کا مارچ مؤخر کر دیا ، کل تک ہم مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی باتیں کرتے تھے،حکومت کی ہٹ دھرمی برقرار رہی تو میں ثالثی نہیں کرواؤں گا عوامی ایکشن کمیٹی سے بات چیت ہونی چاہیے،خواجہ آصف کے اشتعال انگیزبیانات نے آگ بھڑکائی، حکومت کو کمی...
پاکستان اور قطر کی تکنیکی ٹیمیں امریکا اور ایران کی تکنیکی ٹیموں کے ساتھ رابطے میں رہیں گی پاکستانیوں کی بازیابی کیلئے صومالیہ کے حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں،طاہر حسین اندرابی ترجمان دفترِ خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا ہے کہ مختلف ملکوں نے خطے میں قیامِ امن کیلئے کردار ادا کر...
ہلاک دہشتگردوں میں خلیل الرحمان، نعیم الدین کفایت اللہ شامل ہیں، حکام دہشت گردوں سے 6 کلاشنکوف، 3 دستی بم برآمد، فرار ساتھیوں کی تلاش جاری لوئر دیر کے علاقے برچڑئی تالاش میں پولیس اور خوارج کے مابین جھڑپ کے دوران 6 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق برچڑی پہاڑی میں دہشت گرد...
مودی سرکارکی بدترین خارجہ پالیسی، سنجیدہ سفارت کاری سوشل میڈیاپر تماشا بن گئی ناقص پالیسیوں کے باعث غیر ملکی سرمایہ کار بھارت کا بائیکاٹ کر رہے ہیں،رپورٹ مودی کی عالمی سطح پر موجودگی کے باوجود بھارت کے سفارتی تعلقات کمزور ہونے لگے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بی جے پی کے کٹ...
دھماکا اس وقت پیش آیا جب مارچ میں ایرانی حملے کے بعد بند کی گئی تنصیبات کو دوبارہ فعال کیا جا رہا تھا،دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی اس کا اثر مرکزی دوحا تک محسوس کیا گیا، وزیر توانائیقطر ہمارے 13 افراد جان کی بازی ہار گئے، جن کا تعلق بھارت، پاکستان سے ہے، 66 افراد زخمی ہوئے ،راس...
کلائمٹ سپورٹ لیوی میں 50فیصد اضافہ ،عالمی منڈی میں خام تیل کی گرتی قیمتوں کا ریلیف عوام کو منتقل کرنے میں پٹرولیم لیوی بڑی رکاوٹ بن گئی،مہنگائی میں اضافے کا خدشہ ایران امریکا جنگ بندی کے بعدپیٹرول 299روپے 58پیسے فی لیٹرمقرر،نئے بجٹ میں لیوی کا ہدف بڑھا کر پیٹرولیم قیمتوںکی مد می...