... loading ...
کراچی میں جن سانحات کی ایک طویل فہرست ہے، ان میں سانحہ 12 مئی 2007تاریخ کا سیاہ باب ہے۔ جو مسلسل ایم کیوایم کے تعاقب میں ہے ۔اسی دن اس وقت کے معزول چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کراچی بارکے وکلا ء سے خطاب کرنے سندھ ہائی کورٹ آرہے تھے مگر اس وقت کے فوجی آمر پرویز مشرف نے کہہ دیاتھا کہ کراچی میں افتخار محمد چوہدری کے بجائے ایم کیو ایم اور اس کے اتحادی اپنی طاقت کا مظاہرہ کریں۔ اب یہ بات بھی ڈھکی چھپی نہیں رہی کیونکہ میئر کراچی نے حال ہی میں دوران قید جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) کے سامنے جو 19 سوالات کے جوابات دیے ہیں، اس میں انہوں نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ بانی ایم کیو ایم الطاف حسین نے واضح احکامات دیے تھے کہ معزول چیف جسٹس کو نہیں آنے دیا جائے گا اور ایم کیو ایم ریلیاں نکالے گی ۔ وسیم اختر کے بقول ان کی پارٹی میں اتنی حیثیت نہیں تھی کہ الطاف حسین کو ریلیاں نکالنے سے روکتے اور اگر وہ ایسی کوشش کرتے تو ان کا سیاسی مستقبل ہی ختم ہوجاتا۔
معزول چیف جسٹس 12مئی کو کراچی ایئرپورٹ سے باہر نہ نکل سکے کیونکہ سڑکوں پر مسلح افراد دندناتے پھر رہے تھے اور انسانوں کو گاجر مولی کی طرح کاٹ رہے تھے۔ اس روز شہر کی سڑکوں پر50 سے زائد افراد قتل ہوئے ‘ سینکڑوں زخمی ہوئے اور پھر اس کے بعد اس وقت کے چیف سیکریٹری شکیل درانی نے جو رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرائی وہ تاریخی حیثیت رکھتی ہے جس میں انہوں نے اس وقت کی صوبائی حکومت کو ان واقعات کو روکنے میں ناکام ثابت کیا اور انہوں نے ایم کیو ایم کو ان واقعات کا اصل محرک قرار دیا۔ خیر اسی شام فوجی حکمراں پرویز مشرف نے سفید شیروانی پہن کر مکے لہرائے اورکہا کہ ’’کراچی والوں نے طاقت دکھا دی‘‘۔
ناقدین کا کہنا کہ جب انکی عملداری میں ایک شہر میں ظلم و ستم کا جھنڈا لہرا رہا تھا اوروہ مکے لہرا کر اس واقعے کے ساتھ اپنا تعلق ظاہر کر رہے تھے ، حالاںکہ اس پر اُنہیں نادم ہونا چاہیے تھااور فوری طور پر عدالتی کمیشن بنانا چاہئے تھا۔ پولیس اور انتظامی افسران کو ہٹاتے لیکن انہوں نے مکے ہوا میں لہرا کر صوبائی حکومت اور اس کی اتحادی جماعت ایم کیو ایم کو شاباش دی۔ پھر مختلف اوقات میں کچھ افراد گرفتار ہوئے اور بعدازاںحال ہی میں جب ایم کیو ایم کے اندر گروپ بنے اور ایم کیو ایم پاکستان‘ پی ایس پی اور ایم کیو ایم لندن کے نام سے تین تنظیمیں سامنے آئیں تو بہت کچھ کھل کر سامنے آگیا اور پتہ چلا کہ 12 مئی کے واقعات کے اصل کردار کے ایم سی کے وہ ملازمین تھے جو ایم کیو ایم کے کارکن بھی تھے۔
بہر حال واقعے کے کچھ عرصے بعداس کیس میں درجنوں افراد سے تفتیش ہوئی ،اہم انکشافات ہوئے، اعلیٰ عدالتوں میں مقدمہ شروع ہوا تو ایم کیو ایم کے ہزاروں کارکنوں نے سندھ ہائی کورٹ کا گھیرائو کیا اور مجبوراً سندھ ہائی کورٹ کے ججوں کو کیس بند کرنا پڑا۔ بعد ازاں جب نیشنل ایکشن پلان کے تحت ملک بھر میں فوجی عدالتیں قائم ہوئیں، صولت مرزا دیگر مجرموں کے ساتھ پھانسی چڑھا اور نائن زیرو پر دو مرتبہ چھاپے مارے گئے ،ولی خان بابر کے قتل کیس میں پھانسی کی سزا پانے والے مجرم فیصل موٹا کے علاوہ ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کے مرکزی ملزم معظم علی کو گرفتار کیا گیا تو کراچی میں خوف کے سائے ختم ہونے لگے اور پھر یہ کیس انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں چلنے لگا۔
موجودہ میئر کراچی وسیم اختر کا نام بھی سانحہ 12 مئی کے ملزمان میں شامل تھا، اس لیے انہوں نے پہلے عدالت سے ضمانت کرائی اور پھر آگے چل کر ان کی ضمانت منسوخ کی گئی تو انہیں گرفتار کیا گیا ،ان سے جے آئی ٹی نے جو سوالات کیے تھے ان کے جوابات جرأت کے قارئین ملاحظہ کرچکے ہیں۔ رہائی کے بعد وسیم اختر نے سب سے پہلے حالات و واقعات کا جائزہ لیا اور پھر انہوں نے کے ایم سی کے اعلیٰ افسران کو بلا کر دو ذمہ داریاں دیں ایک یہ کہ 12 مئی کے واقعات میں ایم کیو ایم کی رکنیت رکھنے والے کے ایم سی کے 35 ملازمین کو فوری طور پر تنخواہیں دلائی جائیں‘ کے ایم سی افسران نے جب اکائونٹنٹ جنرل سندھ سے رابطہ کیا تو پتہ چلا کہ اب نیا نظام آچکا ہے ایک تو ملازمین کی بایو میٹرک ہوچکی ہے اور پھر سندھ بینک میں نئے اکائونٹ کھولے جاچکے ہیں ۔اس کے علاوہ کوئی بھی ملازم ہوگا تو وہ غیر حاضر یا برطرف ملازم تصور کیا جائے گا، اس لیے دونوں راستے اپنا کر تنخواہیں وصول نہیں کی جاسکتی ہیں اور یہ کام اس وقت ممکن نہیں ہے کیونکہ ان میں سے کچھ ملازمین گرفتار ہیں اور کچھ مفرور ہیں۔ وہ نہ تو بایومیٹرک کراسکیں گے اور نہ ہی سندھ بینک میں نیا اکائونٹ کھلوائیں گے اور پھر تنخواہ بھی نہیں لے سکیں گے۔ میئر کراچی وسیم اختر نے کے ایم سی حکام اور سٹی وارڈن کو دوسری ذمہ داری یہ دی ہے کہ وہ چھان بین کر کے پتہ لگائیں کہ کے ایم سی میں وہ کون لوگ ہیں جنہوں نے پولیس‘ رینجرز اور حساس اداروں کو کے ایم سی کے ملازمین کے نام دیے تھے کہ وہ 12 مئی کے ہنگاموں میں ملوث تھے، تاکہ پتہ چل سکے کہ کے ایم سی میں کون سے لوگ اطلاع رسانی کا کام کر رہے ہیں۔ ظاہرسی بات ہے کہ اندر کے کسی خاص آدمی نے تمام تفصیل عیاں کی تو سارا بھانڈا پھوٹ گیا۔ وسیم اختر نے بطور میئر حلف اٹھانے کے بعد کہا تھا کہ اب وہ کسی پارٹی کے نہیں بلکہ کراچی کے میئر ہیں جس طرح انہوں نے جے آئی ٹی میں صاف گوئی سے کام لیتے ہوئے حقائق بیان کیے۔ ان جیسے منجھے ہوئے اور سردوگرم زمانہ چشیدہ سیاسی شخصیت سے یہ توقع رکھنی چاہئے کہ وہ قانون کی پاسداری کریں گے۔یہی وہ موقع ہے کہ وہ اپنے امیج کو داغدار ہونے سے بچائیں۔ تاکہ کراچی کے لیے جائز اختیارات مانگتے ہوئے اُن کے مقدمے کے زیادہ سے زیادہ حامی پید ا ہوں۔کے ایم سی کے اگر ان ملزمان کی تنخواہوں اور پھر مخبروں کی کھوج لگانے کے بجائے شہر کی ترقی کے کام پر لگادیا جائے تو کراچی کا نظارہ زیادہ خوبصورت لگے گا۔ابھی تو ان کے حالیہ اقدامات سے اُن سیاسی اور’’ خصوصی‘‘ حلقوں میں مایوسی پھیل گئی ہے جو اُن سے موجودہ حالات میں ایک زبردست کردار کی توقع رکھتے ہیں۔
کشمیر میں حالیہ حملے کے بعد بھارتی جارحانہ اقدامات کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورتحال پر پاکستان گہری نظر رکھے ہوئے ہے جب مناسب وقت آئے گا تو پاکستان اجلاس بلانے کی درخواست کرے گا دہشت گردی میں بھارت ملوث ہے ، نہ صرف پاکستان بلکہ شمالی امریکا تک کے معاملات میںیہ بات دستاویزی ...
ہمارے لوگوں کو بے عزت کروگے ، ہماری نسل کشی کروگے ، ہماری خواتین کو سڑکوں پر گھسیٹو گے ، ہمارے نوجوانوں کی مسخ شدہ لاشیں پھینکو گے تو اس کے بعد بھی آپ کہو گے کہ ہم خاموش رہیں ہم پاکستان کی پارلیمنٹ اور عدلیہ سمیت تمام فورمز پر گئے لیکن ہمیں مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملا...
پہلگام میں صرف ہندوؤں کو نہیں بلکہ مسلمانوں اور دوسرے ممالک کے لوگوں کو بھی ٹارگٹ کیا انسانی حقوق کی کارکن اور حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ بھارت پہلگام فالز فلیگ کی آڑ میں کشمیریوں کو ٹارگٹ کر رہا ہے ، کشمیری قوم بڑی بھاری قیمت ادا کر رہی ہے ۔پریس کان...
عالمی صحافتی تنظیم رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز کی 180ممالک میں آزادی صحافت کی صورتحال پر رپورٹ جاری عالمی پریس فریڈم انڈیکس میں پاکستان کی تنزلی ہوگئی۔عالمی صحافتی تنظیم رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز نے 180ممالک میں آزادی صحافت کی صورتحال پر نئی رپورٹ جاری کردی۔عالمی پریس فریڈم ان...
بھارتی اقدامات پاکستان کی انسداد دہشت گردی کی کوششوں سے توجہ ہٹانے کی مذموم کوشش ہے بھارت کی اشتعال انگیز کارروائیوں کے باوجود پاکستان کا ردعمل ذمہ دارانہ رہا ہے، شہباز شریف وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پہلگام واقعہ کے بعد بھارت کی اشتعال انگیز کارروائیوں کے با...
موجودہ حالات میںچین کے ساتھ مشترکہ فوجی تعاون کی بات چیت شروع کرنا ضروری ہے بنگلادیش کے عبوری سربراہ محمد یونس کے قریبی ساتھی فضل الرحمان کا بھارت کو کرار جواب بنگلادیش کے سابق آرمی آفیسر فضل الرحمان نے خبردار کیا ہے کہ اگر پاکستان پر حملہ ہوا تو ہم بھارت کی 7شمال مشرقی ریا...
بھارت نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ سے پاکستان کی جاری امداد روکنے کا مطالبہ کیا تھا ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 9مئی کو اپنے شیڈول کے مطابق ہی ہوگا، نمائندہ آئی ایم ایف آئی ایم ایف نے پاکستان مخالف بھارتی مطالبہ مسترد کردیا ہے جب کہ پاکستان کو 2.3 ارب ڈالر پیکیج ملنے کا بھی امکان ہ...
زمین سے زمین تک مار کرنے والا میزائل450کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے تجربے کا مقصد افواج کی عملی تیاری جانچنا اور میزائل کے اہم تکنیکی پہلوؤں کا جائزہ لینا تھا، آئی ایس پی آر پاکستان نے آج کامیابی کے ساتھ ابدالی ویپن سسٹم کا تربیتی تجربہ کیا ہے ...
فیک انکاؤنٹر کے فوری بعد بھارتی میڈیا کو لاشیں اور پلانٹڈ ہتھیار کی ویڈیوز اور تصویریں شیئر کی جائیں گی غیر قانونی قید افراد کو مارنے کے بعد پاکستان کی طرف سے سرحد پار دہشت گرد قرار دیا جائے گا، ذرائع بھارتی فوج اور انٹیلی جنس نے غیر قانونی اور جبراً حراست میں رکھے معصوم پاکس...
پوری قوم پہلگام واقعے کے غم میں مبتلا ہے اور مودی بہار انتخابات میں مصروف ہیں، میڈیا مودی پہلگام واقعے کو سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کے لیے استعمال کررہے ہیں، سیاسی تجزیہ کار پہلگام فالس فلیگ کے فوراً بعد مودی کی بہار الیکشن کے لیے اچانک سرگرمیاں بھارتی میڈیا کی شہ سرخیوں...
بھارت کی جانب سے پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنا انتہائی خطرناک ہے ،پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے سے پاکستان کی 24 کروڑ آبادی متاثر ہوگی ، جنوبی ایشیا میں عدم استحکام میں اضافہ ہوگا پاکستان کے امن اور ترقی کا راستہ کسی بھی بلاواسطہ یا پراکسیز کے ذریعے نہیں روکا ...
پاکستان نے گزشتہ برسوں میں انسداد دہشت گردی کی کوششوں میں بڑی قربانیاں دی ہیں، بغیر کسی ثبوت کے پاکستان کو پہلگام واقعے سے جوڑنے کے بے بنیاد بھارتی الزامات کو مسترد کرتے ہیں پاکستان خود دہشت گردی کا شکار رہا اور خطے میں دہشت گردی کے ہر واقعے کی مذمت کرتا ہے ،وزیراعظم...