... loading ...
بے باکی اور لچر پن کو فروغ دینے کے حوالے سے معروف ٹی وی میزبان وقار ذکاء کا کہنا ہے کہ دو فرینڈزلڑکیوںنے شرط لگاکراپنے دوست کے ذریعے مجھے پٹوایا۔وہ مجھ سے دوست کے ناطے پوری پوری رات باتیں کرتی تھیں۔وقار ذکاء نے مزید بتایا کہ ایک لڑکی امریکا میں رہتی ہے جبکہ دوسری پیپلز پارٹی کے ایک ایم این اے کی بیٹی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر ایک ویڈیومیں اپنا موقف دیتے ہوئے وقار ذکاء کا کہنا تھا کہ میری ان دونوں لڑکیوں سے گزارش ہے کہ’’ اللہ کے واسطے لوگوں کو اب سچ بتا دو مجھے مجبور مت کرو کہ میں سب کے سامنے سچ لاؤں۔میں آپ دونوں سے کہتا ہوں کہ اپنے دوست کو پکڑوادو اور اس کھیل کو اب ختم کرو۔ کیا تم دونوں بھول گئی ہو کہ کیسے مجھے میسج پر میسج کیا کرتی تھیں اور پوری پوری رات ہم بات بھی کرتے تھے۔آپ کی بہنیں بھی مجھے میسج کیا کرتی تھیں اور جب میں بلاک کرتا تھا تو وہ اصرار کرتی تھیں کہ میں نے کیوں انہیں بلاک کیا ہوا ہے۔‘‘وقارنے کہا کہ آپ دونوں لڑکیوں سے میری گزارش ہے کہ لوگوں کو سچائی بتا دیں اور معافی مانگ لیں۔آپ دونوں نے یہ کنفیوژن پھیلائی ہے اور آپکا وہ دوست پہلے ہی لڑائی کرنے کے چکر میں تھااور اپنے گارڈز کو لایا ہوا تھا،برائے مہربانی اُسے قانون کے گرفت سے نہ بچائیں۔وقار ذکا کا مزید کہنا تھا کہ مجھے اس لڑکی کے کسی دوست نے ایک ویڈیو بھی بھیجی ہے جس میں اس لڑکی کو واضح طور پر فحش گالی بکتے بھی سنا جاسکتا ہے اور اس کے دوست مجھے مار نے کی پلاننگ کر رہے ہیں۔وقار ذکا نے شکوہ کیا کہ اگر کوئی فین لڑکی ہمیں میسیجز کرے تو کوئی اعتراض نہیںکرتا لیکن جب ہم جیسے لوگ جواباً کوئی ایسی بات کرتے ہیں تو ہم برے بن جاتے ہیں اور لوگ گالیاں دیتے ہیں۔اگر میں نے سب چیزیں سامنے رکھ دیں تو لوگ کہیں گے کہ وقار نے لڑکیوں کی عزت خراب کی، وہ شادی شدہ تھیں اور ان کا نام کیوں لیا۔وقار ذکا نے مذکورہ لڑکیوں کو دھمکاتے ہوئے کہا کہ میں آپ دونوں سے کہتا ہوں کہ اس لڑکے کو پکڑوادو، میں آپ دونوں کا نام بدنام نہیں کرنا چاہتا لیکن میرے پاس ساری چیٹنگ اور ہسٹری موجود ہے جو ضرورت پڑنے پر میں منظر عام پر بھی لا سکتا ہوں۔اس لڑکی کے دوست جنید نامی لڑکے نے غلطی کی ہے، اسے سزا ملنی چاہیے ۔اگر ایسا نہ ہوا تو بہت برا کلچر قائم ہو جائے گا۔اس نے بتایا کہ جنید کے ساتھ دس گارڈز موجود تھے ، اس وقت اس نے مجھے اکیلے کو مارا ،میرے ساتھ پوری عوام ہے ، اگر جنید اس عوام کے ہتھے چڑھ گیا تو اسے اندازہ نہیں کہ اس کے ساتھ کتنا برا ہوگا۔
وقار ذکا کا مزید کہنا تھا کہ لوگ مجھے کہہ رہے ہیں کہ’’ یہ پیپلز پارٹی کا بندہ ہے ،اس معاملے میں نہ پڑو، جنیدحیدر سے صلح کرلو‘‘ ،میں اس سے صلح کرلوں گا لیکن جیل میں ،جنیدحیدر کو اس کے کیے کی سزا ملنی چاہیے۔اس لڑکے کو کیوں جانے دیں ،کیوں نہ پکڑیں ،اگر اس کو آج نہ روکا گیا تو کل کو کسی اور کے ساتھ بھی ایسا ہو سکتا ہے۔اگر کوئی بھی جنیدحیدر کو جانتا ہے تو اس کی رپورٹ تھانے میں کروائیں۔اس کا پورا نام جنید حیدرہے اور والد کا نام محمد اصفر علی ہے۔انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ جنید حیدر کی جانب سے اب مجھے راضی نامے کی پیشکش کی جارہی ہے ۔وقار کا کہنا تھا کہ میں نہیں جانتا کہ جنید حیدر کون ہے اور کس اہم شخصیت کا بیٹا ہے۔
وقار نے موقف اختیار کیا کہ اگر میں نے لڑکی سے بدتمیزی کی ہے تو میریشکایت درج کرائیں ،ورنہ میرے جیسے اینکر جو کہ چھاپامار رپورٹنگ کرتے ہیں ان کے لئے مسئلہ بنے گا۔ میں مطالبہ کرتاہوں کہ اس کو پکڑ کر لایاجائے مجھ پر قاتلانہ حملہ کیاگیا ہے، تحقیقات ہونی چاہئیں،اگر میں مجرم ہوں تو میں جیل جانے کو تیار ہوں، مگر مجھ پر حملہ کرنے والوں کو بھی سزا ملنی چاہئے ۔
ایم آئی 17ہیلی کاپٹر مظفر آباد کے قریب حادثے کی درست تکنیکی وجوہات جاننے کیلئے بورڈ آف انکوائری بنانے کا حکم دے دیا گیا ہے جو اپنی تفصیلی رپورٹ مرتب کرے گا،آئی ایس پی آر فیلڈ مارشل ، صدر مملکت و وزیراعظم کا حادثے میں شہید تمام اہلکاروں کو خراجِ عقیدت ،پوری قوم اپنے بہادر سپوتو...
9جون کو موسی درہ میں فیڈرل کانسٹیبلری کی چوکی پر دہشتگرد حملہ ہوا ،2جون کو شمالی وزیرستان میں فوجی چوکی پر گاڑی میں نصب خودکش بم حملہ ہوا ،9مئی کو بنوں کے پولیس اسٹیشن پر خودکش حملہ کیا گیا دہشتگردکیمپوں اور محفوظ ٹھکانوں کوانتہائی درستگی اور احتیاط سے نشانہ بنایا گیا، تباہ کیے ...
سزائے موت کا فیصلہ کالعدم، ایم کیو ایم کے بیرسٹر فروغ نسیم اور حسان صابر ایڈوکیٹ بطور وکیل عدالت میں پیش استغاثہ کے پاس ایسا کوئی ٹھوس ثبوت یا چشم دید گواہ موجود نہیں جس نے ملزمان کو آگ لگاتے دیکھا ہو،وکیل صفائی سپریم کورٹ نے سانحہ بلدیہ ٹاؤن فیکٹری کیس کے مرکزی ملزمان رحما...
فریقین نے تحمل اور ذمہ داری کا مظاہرہ نہ کیا تو یہ کشیدگی بڑے بحران میں بدل سکتی ہے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کا سلامتی کونسل میں اجلاس سے خطاب اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں عدم پھیلاؤ سے متعلق اجلاس کے دوران پاکستان نے ایک بار پھر عالمی امن، علاقائی استحکام ...
کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ اور گجرات میں سروسز عوامی سہولت کیلئے جمعہ کو کھلی رہیں گی ملک بھر میں اوقات کار رات 10 بجے تک بڑھا دییگئے،ہفتہ اتوار کھلے رہیں گے توانائی بچت مہم کے دور ان کریانہ اسٹورز کے اوقات بڑھانے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسح...
گلگت بلتستان میں 22 امیدوار میدان میں تھے،پوری جمع تفریق کے بعد 15 نشستوں پر جیتے ہیں،ہمیں دو نشستیں دے کر ہماری 13 نشستیں کسی اور کو دیں گے تو ہم اس کو نہیں مانتے، بیرسٹر گوہر بجٹ سیشن میں شریک ہوں نہ ہوں عوام کو ریلیف ملنا چاہیے، کشمیر پر ہمارا واضح مؤقف ہے، مسائل کو افہام و ...
28ویں ترمیم کا شوشہ چھوڑ کر سیاسی جماعتیں اپنے مفادات کے لیے کام کر رہی ہیں مقامی حکومتوں کو بااختیار بنایا جائے، عوامی مسائل بدستور حل طلب ہیں، پریس کانفرنس امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے مطالبہ کیا ہے کہ مقامی حکومتوں کو مکمل بااختیار بنایا جائے اور آئندہ و...
خیبرپختونخواہ میں 40 کے قریب ناراض تحریک انصاف ارکان کا بڑا فارورڈ بلاک تشکیل پانے کا دعویٰ کردیا گیا بانی کی رہائی کیلئے قرآن پر حلف نہیں لیا جاتا، صوبائی بجٹ پاس نہیں ہونے دینگے، ایم پی اے ٰ کی نجی ٹی وی سے گفتگو خیبر پختونخواہ میں پاکستان تحریک انصاف کے اندرونی اختلافات ا...
طائر شہر میں رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا، شہری جبری نقل مکانی پر مجبور ہو گئے شرکیہ میں حملے کیے، کئی افراد زخمی ہو گئے،اسرائیلی فوج کی انخلا کی وارننگ جاری اسرائیل نے ہٹ دھرمی برقرار رکھتے ہوئے لبنان پر وحشیانہ حملے تیز کر دیٔے، مزید 8 لبنانی شہری شہید ہو گئے۔لبنانی می...
تحریک انصاف اس وقت 70 فیصد حلقوں پر لیڈ کررہی ہے،8 فروری کا ری پلے شروع ہو چکا، آخری محاذ بھی عمران خان کے نام ہوگا، گلگت بلتستان الیکشن پر شفیع جان کا دعویٰ غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری، پی پی 3، آزاد امیدوار ایک نشست پر کامیاب ،نون لیگ ،اسلامی تحریک پاکستان...
حکومتی وفد اور پیپلزپارٹی میں بجٹ سے ہنگامی اجلاس ، ڈیڈ لاک ختم کرنیکیلئے دونوں اطراف سے کوشش جاری ،پیپلزپارٹی کو صوبوں سے اضافی سبسڈیز اور ترقیاتی بجٹ سے متعلق تحفظات ہیں کے فور منصوبہ، ترقیاتی کاموں کیلئے فنڈز نہ ملنا، سکھر کراچی موٹر ویز کا منصوبہ ڈیڈ لاک کی وجوہات ہیں،حکومت ...
گلگت، بلتستان کے عوام نے بھاری اکثریت کے ساتھ میڈنٹ دلوایا تو جیالا وزیراعلیٰ آنے کے بعد عوام کو زمین کا مالک بنادیں گے، پہلے مرحلے میں 28 ہزار مربع میل کا مالک بنوائیں گے پی ٹی آئی والے کے پی میں کام نہیں کرتے، وہ کہتے ہیں ہمیں قیدی نمبر 420 کو چھڑوانا ہے، پنجاب والے گلگت بلت...