وجود

... loading ...

وجود

سیارہ پلوٹو پر گلیشیرز، اور برف پوش پہاڑیوں کے سلسلے

هفته 14 جنوری 2017 سیارہ پلوٹو پر گلیشیرز، اور برف پوش پہاڑیوں کے سلسلے

امریکی خلائی ادارے ناسا کی جانب سے پلوٹو کے چاند کی نئی تصاویر جاری کردی گئی ہیں ،ماہرین کے مطابق رواں ہفتے جاری ہونے والی تصاویر اب تک حاصل ہونے والی سب سے معیاری اور بہترین تصاویر ہیں۔ ناسا کے خلائی جہاز نیو ہورائزنز سے لی جانے والی تازہ تصاویر پلوٹو کے سب سے بڑے چاند کیرن کی ہیں۔ناسا کے مطابق یہ تصاویر پلوٹو کی 80 لاکھ کلومیٹر دور سے لی گئی ہیں،ماہرین نے ناسا کی بھیجی ہوئی تصاویر کا جائزہ لینے کے بعد رائے ظاہر کی ہے کہ رواں ہفتے جاری ہونے والی تصاویر اب تک حاصل ہونے والی سب سے معیاری اور بہترین تصاویر ہیں۔
ناسا کے مطابق ’پلوٹو کا حجم ماضی کے اندازوں سے زیادہ ہے‘ اور اس کی سطح دھند میں لپٹی ہوئی ہے۔امریکی خلائی ادارہ وہ تمام مواد حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے جو خلائی جہاز نیو ہورائزنز نے گزشتہ سال پلوٹو کے پاس سے گزرتے ہوئے اکٹھا کیا تھا۔یہ خلائی جہاز ہمارے نظام شمسی کے دور دراز حصوں میں سفر کر رہا ہے اور پلوٹو سے10 کروڑ کلومیٹر آگے سفر کر چکا ہے جس کا مطلب ہے کہ اس کازمین سے فاصلہ تقریبا 5 ارب کلومیٹر ہے۔ جوں جوں سست روی سے معلوماتی مواد حاصل ہورہا ہے سائنسدانوں کے لیے یہ خاصا حیران کن ہے۔تاہم یہ توقع ظاہر کی جارہی ہے کہ رواں سال کے دوران اب تک حاصل کی گئی تمام معلومات اکٹھی کر لی جائیں گی۔
پلوٹو کے چاند کی تازہ ترین تصاویر کے ساتھ جاری کردہ تفصیلات سے ظاہر ہوتاہے کہ پلوٹو کے چاند کی چوڑائی 1,214 کلومیٹر ہے اور یہ پلوٹو کے قطر کے تقریباً نصف حصے پر مشتمل ہے۔ محققین کوخدشہ تھا کہ اس کی تصاویر پلوٹو سے بھی بری ہوں گی لیکن اس کے برعکس انھیں متنوع سطح دکھائی دی جہاں پہاڑ، آتش فشانی کٹائو اور میدان دکھائی دیے۔سائنسدانوں کے لیے حیران کن امر کیرن چاندکی درمیانی سطح پر دکھائی دینے والے کھائیوں کے سلسلے ہیں۔جن کے بارے میںنیو ہورائزنز ٹیم کا کہنا ہے کہ یہ ماضی میں چاند پر ہونے والی بھاری بھرکم جغرافیائی تبدیلیوں کا ثبوت ہیں۔کولوراڈو میں ساؤتھ ویسٹ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ جان اسپنسر کے سینئر سائنسدان جان اسپینسر کہتے ہیں: ’ایسا دکھائی دیتا ہے کہ کیرن کی تمام سطح کھلی ہوئی ہے۔‘’کیرن کے حجم سے مطابقت رکھتے ہوئے یہ وضع مریخ پر ویلس میرنیرس سے مماثلت رکھتی ہے۔‘
ماہرین کا کہنا ہے کہ امکان ہے کہ پلوٹو کی سطح کے ‘دل کہلانے والے ایک نمایاں خطے کے نیچے ایک سمندر کروٹیں لے رہا ہے۔اس سے یہ وضاحت بھی ہو جاتی ہے کہ اس دل نما خطے کا ایک حصہ، جسے اسپوتنک پلانیشیا کہا جاتا ہے، پلوٹو کے سب سے بڑے چاند کیرن کے ساتھ کششِ ثقل کے ذریعے منسلک ہے۔پلوٹو کی برفیلی،یخ بستہ سطح کے نیچے ایک گاڑھا، پلپلا سمندر ایک ایسے بے ترتیب مادے کا کردار ادا کر رہا ہے جو پلوٹو کو ایسے زاویے پر لڑھکا دیتا ہے کہ اسپوتنک پلانیشیا کا رخ کیرن کی جانب رہے۔یہ دریافت ناسا کے نیو ہورائزنز نامی خلائی جہاز سے ملنے والے ڈیٹا کی بنیاد پر کی گئی ہے۔یہ خلائی جہاز جولائی 2015 میں بونے سیارے کے قریب سے گزرا تھا اور اب وہ کائپر پٹی کی جانب رواں دواں ہے۔ یہ نظامِ شمسی کا برفانی خطہ ہے جہاں لاتعداد چھوٹے بڑے سیارچے پائے جاتے ہیں۔
اسپوتنک پلانیشیا ‘پلوٹو کے دل کے دائیں جانب ایک گول علاقہ ہے جس کا رخ براہِ راست کیرن کی جانب ہے۔ پلوٹو اور کیرن مدوجزر کے ذریعے جڑے ہوئے ہیں، جس کے باعث دونوں اجرامِ فلکی کا ہمیشہ ایک ہی رخ ہمیشہ ایک دوسرے کی طرف رہتا ہے۔یونیورسٹی آف ایریزونا سے وابستہ سائنسی جریدے ’نیچر‘ میں شائع ہونے والی تحقیق کے مصنف جیمز کین نے کہا: ‘اگر آپ پلوٹو کے چاند کیرن کے مرکز سے ایک خط کھینچ کر اسے پلوٹو کے اندر سے گزاریں تو یہ سیدھا سپوتنک پلانیشیا سے نکل آئے گا۔
ماہرین اس خط کو موجوی محور (tidal axis) کہتے ہیں۔یہ امر اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ پلوٹو ایک خاص ارتقائی عمل سے گزرا ہے۔ سائنس دانوں کا خیال ہے کہ اسپوتنک پلانیشیا پلوٹو میں کسی اور جگہ بنا اور پھر تمام بونے سیارے کو محور پر 60 درجے کے قریب ساتھ گھسیٹتا ہوا لے گیا۔جیمز کین وضاحت کرتے ہوئے کہتے ہیں: ‘اگر کوئی سیارہ بالکل گول ہو اور آپ اس کے ایک حصے پر فالتو وزن لگا کر اسے گھمانا شروع کریں تو سیارہ اس فالتو وزن کو اپنے خطِ استوا کے قریب لانے کی کوشش کرے گا۔ پلوٹو کی مانند اجسام، جو موجوی طور پر جامد ہو، تو یہ فالتو وزن اس کے موجوی محور کی جانب حرکت کرے گا۔ یونیورسٹی آف کیلی فورنیا کے پروفیسر فرانسس نیمو نے بی بی سی کو بتایا کہ اسپوتنک پلانیشیا آس پاس کے علاقوں کے مقابلے پر زیادہ بھاری ہے۔سائنس دانوں کا خیال ہے کہ یہ خطہ ماضی میں پلوٹو سے کسی سیارچے کے ٹکراؤ کے نتیجے میں وجود میں آیا ہے۔پروفیسر نیمو نے بتایا: ‘اسپوتنک پلانیشیا زمین میں ایک گڑھے کی مانند ہے۔ اس کا وزن کم ہونا چاہیے۔ اگر یہ بات درست ہے تو پھر کوئی ایسا طریقہ ہونا چاہیے کہ یہ فالتو وزن اسپوتنک پلانیشیا کی سطح کے نیچے ذخیرہ کیا جا سکے۔اگر آپ اسپوتنک پلانیشیا کی برف ہٹا کر اس کے نیچے پانی رکھ دیں، پانی جو برف سے زیادہ کثیف ہوتا ہے، تو آپ کو زیادہ وزن مل جائے گا۔ یہی وجہ ہے کہ سپوتنک پلانیشیا کا وزن زیادہ ہو جائے گا۔اگر ٹکرائو کے نتیجے میں گڑھا بنا ہے تو اس کی وجہ سے سطح کے نیچے موجود گاڑھے سمندر نے پلوٹو کی پتلی اوپری تہہ کو باہر کی جانب دھکیلنا شروع کر دے گا۔ اس سے بونا سیارہ ایک جانب لڑھکنا شروع کر دے گا۔
امپیریل کالج آف لندن کے پروفیسر مارٹن سائگرٹ اس دریافت کو ‘مسحور کن قرار دیتے ہیں۔انھوں نے بی بی سی کو بتایا: ‘یہ سمندر انتہائی یخ ہو گا اور بیحد نمکین۔ اس لیے یہ پانی زمین یا یوروپا سے بالکل مختلف ہو گا۔یہ انتہائی شدید ماحول ہو گا، شاید نظامِ شمسی میں سب سے زیادہ شدید۔نیو ہورائزنز خلائی جہاز کی جانب سے بھیجی جانے والی تازہ تصاویر سے یہ پتہ چلتا ہے کہ سیارہ پلوٹو پر بظاہر نائٹروجن برف کے گلیشیئر ہیں۔سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ انھیں پلوٹو کی سطح پر ایسے مادوں کے شواہد نظر آئے ہیں جو پہاڑوں سے گزرے ہیں اور شگافوں میں داخل ہوئے ہیں۔ان کا خیال ہے کہ یہ یقیناً حالیہ واقعہ ہے اور ایسا امکان بھی ہے کہ یہ ابھی بھی جاری ہو۔تاہم نیو ہورائزنز کی ٹیم کا کہنا ہے کہ انھیں اس بونے سیارے سے جو اعداد و شمار ملے ہیں وہ صرف چار سے پانچ فی صد ہیں اور یہ اس سیارے کے قریب سے 14 جولائی کو گزرنے کے دوران حاصل ہوئے ہیں۔ انھوں نے متنبہ کیا ہے کہ ان اعداد و شمار کی بنیاد پر کی جانے والی کسی بھی تشریح میں احتیاط ضروری ہے۔نیو ہورائزنز کے سربراہ جانچ کرنے والے ایلن سٹرن نے بتایا: ’پلوٹو کی کہانی بہت پیچیدہ ہے۔ پلوٹو کی کہانی بہت دلچسپ ہے اور ہمیں اس پیچیدہ جگہ کو جاننے اور سمجھنے کے لیے بہت سے کام کرنے کی ضرورت ہے۔‘اطلاعات کے مطابق آئندہ سال کے اخیر سے قبل پلوٹو اور اس کے پانچوں چاند کے مشاہدے کا پورا عمل مکمل نہیں ہو سکے گا۔انھوں نے اپنی ٹیم کے ساتھ امریکی خلائی ایجنسی کے ہیڈکوارٹر واشنگٹن ڈی سی میں محدود اعدادوشمار کی بنیاد پر کئی باتیں بتائیں۔ انھوں نے بتایا کہ پہلے کی پیش گوئی کے مقابلے میںپلوٹو پر بہت ہی لطیف فضا ہے۔’جب نیو ہورائزنز پلوٹو کے انتہائی قریب سے گزر رہا تھا تو پتاچلا کہ وہاں ہوا سے سورج کی روشنی اور ریڈیائی شعاؤں کے گزرنے کا دباؤ صرف 10 مائکرو بار تھا (جبکہ ایک مائکروبار زمین پر ہوا کے دبائو کا دس لاکھواں حصہ ہوتا ہے)۔’اس میں یہ بھی پتہ چلا کہ وہاں کی فضا میں دھندھلا پن ہے۔ اس کی وجہ عین ممکن ہے کہ سورج کی روشنی سے اونچائی میں میتھین کا سادہ ہائیڈروکاربن، ایتھلین اور ایسٹائلین میں ٹوٹنا اور پھر گرنا ہو جو بعد میں ٹھنڈا اور کثیف ہوکر برفیلے ذرات کا دھند بناتا ہے۔’ان کے بعض مادوں کی پیچیدہ کیمائی ترکیبات پر مزید روشنی سے یہ بات سامنے آ سکتی ہے کہ پلوٹو کی سطح پر جو ذرات کی بارش ہوتی ہے وہ اس سیارے کو سرخ رنگ کس طرح عطا کرتی ہے۔‘
ماہرین کا کہنا ہے کہ پلوٹو کی سطح پر گلیشیئر کے شواہد ملے ہیںلیکن پلوٹو کی سطح پر ہونے والے گلیشیریائی عمل کی جانب لوگوں کی توجہ زیادہ ہوگی۔یہ عمل اسپتنک پلانیشنیا کے کناروں پر ہوا ہوگاجو کہ خط استوا کے شمال میں پلوٹو کے چمکدار مغربی نصف حصے میں دل کی شکل کا ایک خطہ ہے۔نیوہورائزن کے لوری کیمرے سے لی جانے والی ہائی ریزولیوشن والی تصاویر میں لہروں کی ترتیب کو ریکارڈ کیا گیا جو کہ زمین کے سیٹیلائٹ سے دیکھے جانے پر بہتے ہوئے برفیلے گلیشیئر جیسا نظر آتا ہے۔اس تحقیق کے معاون تفتیش کار بل میکینن نے کہا کہ ’اگر پلوٹو کے اندرونی حصے سے ابھی بھی گرمی نکل رہی ہے تو اس سے برف کو پگھلنے اور ڈھلان کی جانب جانے میں مدد ملے گی۔‘انھوں نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ ’پلوٹو کے درجہ حرارت میں برفیلا پانی کسی جانب حرکت نہیں کرتا۔ یہ غیر حرکت پذیر اور سخت لیکن نازک ہے۔خلائی جہاز نیو ہورائزنز گزشتہ سال 14 جولائی کو پلوٹو سیارے سے قریب ترین فاصلے سے گزرا تھا۔’ماہرین نے خیال ظاہر کیاہے کہ پلوٹو پر جو برف پلینم بناتے ہیں وہ نرم اور ورق پذیر ہوتے ہیں اور وہ اسی طرح بہتے ہیں جس طرح زمین پر گلیشیئر بہتے ہیں۔ ان کے مطابق ’حالیہ‘ کا مطلب چند کروڑ سال ہیں اور ’نائٹروجن برف کے بارے میں ہم جو جانتے ہیں اور پلوٹو کے اندر سے نکلنے والی گرمی کے تخمینے کے تحت یہ عین ممکن ہے کہ یہ عمل اب بھی جاری ہو۔‘نیو ہورائزنز اب بھی پلوٹو پر نظر رکھے ہوئے ہے حالانکہ وہ ایک کروڑ 20 لاکھ کلو میٹر دور جا چکا ہے۔یہ جانچ پلوٹو کی دنیا پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ پلوٹو کی گردش کی رفتار سست ہے اور اسی سبب زمین پر چھ اعشاریہ چار دن کا وہاں ایک دن ہوتا ہے۔کیمیائی مرکبات پر مزید تحقیقات سے پلوٹو کے سرخ رنگ کا سبب سامنے آسکتا ہے۔ایک ہفتے میں یہ مشاہدہ بند ہو جائے گا اور نیو ہورائزنز خلائی طیارہ وہاں سے چلا جائے گا۔
امریکی خلائی ادارے ناسا کے خلائی جہاز نیوہوریزونز سے حاصل ہونے والی پلوٹو کی تازہ ترین تصاویر میں ایک اور برفیلے پہاڑی سلسلے کابھی انکشاف ہوا ہے۔ان برفیلی چوٹیوں کی بلندی ایک سے ڈیڑھ کلومیٹر ہے۔یہ چوٹیاں برفیلی اور ہموار سطح کے درمیان واقع ہیں جسے سپٹنک پلنم کا نام دیا گیا ہے۔ سائنسدانوں کا خیال ہے کہ ان کی عمر ایک کروڑ سال سے کم ہے، جبکہ تصاویر میں دکھائی دینے والے سیاہ حصے اربوں سال پرانے ہیں۔ارضیات، ارضی طبیعات اور تصاویرکشی کی ٹیم کی سربراہی کرنے والے جیف مور کا کہنا ہے: ’مشرق کی جانب اور سیاہ دکھائی دینے والے برفیلے میدانوں اور مغرب میں پہاڑی سطح کی بناوٹ میں نمایاں فرق ہے۔‘’روشن اور سیاہ کے عناصر کے درمیان ایک پیچیدہ تعلق ہے اور ہم ابھی تک اسے سمجھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔‘نئے ظاہر ہونے والے پہاڑ ایک اور پہاڑی سلسلے سے 110 کلومیٹر کے فاصلے پر ہیں جنھیں نورگے مونٹس کا نام دیا گیا ہے۔یہ چوٹیاں زیادہ بلند ہیں اور ان کی بلندی تین اعشاریہ تین کلومیٹر ہے، اس کا موازنہ روکی مائونٹینز سے کیا جاسکتا ہے۔سائنسدانوں کی ٹیم نے اس کی سطح پر ایک سرخ نشان دیکھا ہے جو آتش فشاں ہوسکتا ہے۔نیوہوریزنز نے پلوٹو کے پانچ میں سے دو چاند کی تصاویر بھی لی ہیں۔ ایک ہائی ریزولوشن کیمرے لوری سے ایک چاند ہائڈرا کی تصویر لی گئی ہے جو 55 کلومیٹر لمبا اور 40 کلومیٹر چوڑا ہے۔دوسرے چاند نکس کی رنگین تصویر رالف کے ذریعے بنائی گئی ہے، جس میں اس کے رنگوں کو گہرا کیا گیا ہے، یہ ایک ایسی تکنیک ہے جس سے سائنسدانوں کو سطح کی ساخت سمجھنے میں مدد ملتی ہے جو دوسری صورت میں ممکن نہیں ہوتی۔ ستمبر میں انجینئرز نیو ہورائزنز کو باقی تمام اعدادوشمار بھیجنے کا حکم دیں گے جو اس نے پلوٹو سے قریب ترین ہونے کے درمیان حاصل کیے تھے۔پہلے ان اعدادوشمار کو کمپریسڈ شکل میں حاصل کیا جائے گا پھر غیر کمپریسڈ شکل میں۔اطلاعات کے مطابق آئندہ سال کے اخیر سے قبل پلوٹو اور اس کے پانچوں چاند کے مشاہدے کا پورا عمل مکمل نہیں ہو سکے گا۔بہر حال اس ٹیم کے ارکان کا کہنا ہے کہ وہ اس مدت میں دریافت کے بارے میں معلومات فراہم کرتے رہیں گے۔


متعلقہ خبریں


امریکا و اسرائیل کی تہران پر بمباری وجود - جمعرات 12 مارچ 2026

اصفہان، کرج سمیت دیگر شہر دھماکوں سے گونجتے رہے، شہریوں نے خوف کی رات گزاری کئی علاقوں میں زوردار دھماکے سنے گئے ،دھماکوں سے زمین اور عمارتوں کی کھڑکیاں تک لرز رہی تھیں،عینی شاہدین ایران کے دارالحکومت تہران میں امریکا اور اسرائیل کی جانب سے شدید فضائی حملوں کے بعد شہریوں نے خ...

امریکا و اسرائیل کی تہران پر بمباری

ایران کے تابڑ توڑجوابی حملے جاری، کویت اور بحرین نشانہ وجود - جمعرات 12 مارچ 2026

پاسدارانِ انقلاب کا کویت اور بحرین میں امریکی فوجی اڈوں کو میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنانے کا دعویٰ تازہ حملوں میں الادائری ہیلی کاپٹر ایٔر بیس، محمد الاحمد نیول بیس اور علی السالم ایٔر بیس شامل ہیں ،ذرائع ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے کویت اور بحرین میں موجود امریکی فوجی اڈ...

ایران کے تابڑ توڑجوابی حملے جاری، کویت اور بحرین نشانہ

اپوزیشن اتحاد کا اجلاس، اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کی تجویزپر غور وجود - جمعرات 12 مارچ 2026

موجودہ حکمران ٹرمپ کو نوبل انعام دے رہے تھے ،ایوان میں قرارداد پیش کرکے اسرائیل کی مخالفت کی جائے( لطیف کھوسہ) رکن قومی اسمبلی شیر علی ارباب کا قانون سازی کے طریقہ کار پر تحفظات کا اظہار پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی میں ایک بار پھر گرما گرمی، شاہد خٹک اور ڈاکٹر زرقا میں تلخ جمل...

اپوزیشن اتحاد کا اجلاس، اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کی تجویزپر غور

خطے کے کسی ملک کو نشانہ بنانے کا ارادہ نہیں،ایرانی صدر وجود - جمعرات 12 مارچ 2026

عالمی برادری جنگ کے ذمہ داروں پر توجہ نہیں دیتی،سکیورٹی کو سنگین خطرات ہیں ایران امن قائم رکھنا چاہتا ہے، مسعود پزشکیان کی وزیراعظم سے ٹیلیفونک گفتگو ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران خطے کے کسی ملک کو نشانہ بنانے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا ہے ۔ایرانی میڈیا کے مطابق و...

خطے کے کسی ملک کو نشانہ بنانے کا ارادہ نہیں،ایرانی صدر

آج ایران پر حملوں کا شدید دن ہوگا،امریکا کی نئی دھمکی وجود - بدھ 11 مارچ 2026

ابھی تو آغاز ہے ایران جنگ کے خاتمے کا حتمی فیصلہ ٹرمپ کریں گے، ہمارا عزم لامتناہی جنگ ہے ٹرمپ پر منحصر ہے جنگ کب تک چلتی ہے، مجتبیٰ خامنہ ای کے بارے میں تبصرہ نہیں کر سکتے،امریکی وزیر دفاع نئے سپریم لیڈرعقلمندی کا مظاہرہ کریں جوہری ہتھیار حاصل کرنے کا خواب ترک کر دیں، جنگ کے نت...

آج ایران پر حملوں کا شدید دن ہوگا،امریکا کی نئی دھمکی

زرمبادلہ کے ذخائر کا 18 ارب ڈالرکا ہدف پورا کریں،آئی ایم ایف کا مطالبہ وجود - بدھ 11 مارچ 2026

آئندہ مالی سال 27-2026 کے وفاقی بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ریلیف، سپر ٹیکس کا خاتمہ اور تنخواہ پر انکم ٹیکس میں 5 فیصد ممکنہ کمی عالمی مالیاتی ادارہ کی منظوری سے مشروط کردی تیسرے اقتصادی جائزے کے حوالے سے ورچوئل مذاکرات جاری،وزارت خزانہ حکام نے معاشی صورت حال اور نئے بجٹ سے متع...

زرمبادلہ کے ذخائر کا 18 ارب ڈالرکا ہدف پورا کریں،آئی ایم ایف کا مطالبہ

پولیس نے اشتہاریوں،منشیات فروشوں کی کمر توڑ دی، 10 مغوی بازیاب وجود - بدھ 11 مارچ 2026

بلوچستان پولیس کی شاندار کریک ڈاؤن، ایک ہی جھٹکے میں 144 ملزمان کو دھر لیا 122 پسٹل، ریوالور، 4 مہلک کلاشنکوف، 594 کارتوس اور 91 میگزین برآمد بلوچستان میں پولیس کی شاندار کریک ڈاؤن: اشتہاریوں اور منشیات فروشوں کی کمر توڑ دی گئی، 10 مغوی بازیاب کرالیے گئے۔آئی جی پولیس بلوچ...

پولیس نے اشتہاریوں،منشیات فروشوں کی کمر توڑ دی، 10 مغوی بازیاب

ایرانی قیادت و عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، وزیراعظم کا مجتبیٰ خامنہ ای کو خط وجود - بدھ 11 مارچ 2026

نئے سپریم لیڈر کو ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارک باد والد کی شہادت پر تعزیت کا اظہار ان کی قیادت میں امن، استحکام، وقار اور خوش حالی کی طرف ایران کی رہنمائی کرے گی وزیراعظم شہباز شریف نے ایران کے رہبر معظم مجتبیٰ خامنہ ای کو ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارک باد اور ان کے والد کی شہ...

ایرانی قیادت و عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، وزیراعظم کا مجتبیٰ خامنہ ای کو خط

توانائی بحران کا خدشہ ختم، پیٹرول سے بھرے جہاز پورٹ قاسم پہنچنا شروع وجود - بدھ 11 مارچ 2026

پورٹ قاسم پر گیس آئل بردار جہاز ایم ٹی ٹورم دامینی فوٹکو ٹرمینل پر لنگر انداز ہوگیا متحدہ عرب امارات سے جہاز تقریباً 50 ہزار میٹرک ٹن خام تیل لے کر آیا ہے مشرق وسطیٰ میں امریکہ ایران جنگ کے باعث پاکستان میں پیٹرول بحران کا خدشہ ختم ہوگیا۔مشرق وسطیٰ کشیدگی کے باعث پاکستان می...

توانائی بحران کا خدشہ ختم، پیٹرول سے بھرے جہاز پورٹ قاسم پہنچنا شروع

بورڈ آف پیس چھوڑیں، پیٹرول کی قیمت کم کریں،اپوزیشن اتحاد کا ایران جنگ میں فریق نہ بننے کا مطالبہ وجود - منگل 10 مارچ 2026

55 روپے اضافہ اشارہ ہے کہ آگے کیا ہوگا، خطے میں کہیں پیٹرول کی قیمت اتنی زیادہ نہیں بڑھی، عمان میں ہونے والی گفتگو نتیجے پر پہنچنے والی تھی مگر صہہونی قوتوں نے سب تہس نہس کر دیا، سلمان اکرم راجا ہم ایٹمی قوت ہیںپاکستان اپنا کردار ادا کرے، بدقسمتی سے ملک میں اداروں اور عوام کو ا...

بورڈ آف پیس چھوڑیں، پیٹرول کی قیمت کم کریں،اپوزیشن اتحاد کا ایران جنگ میں فریق نہ بننے کا مطالبہ

سہیل آفریدی کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم وجود - منگل 10 مارچ 2026

ریاستی اداروں پر گمراہ کن الزامات لگانے، ساکھ متاثر کرنے کے مقدمے کی سماعت سینئر سول جج عباس شاہ نے دوبارہ ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کیخلاف دوبارہ ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر د...

سہیل آفریدی کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم

پیٹرول بحران خاتمے تک صوبائی وزراء کیلئے سرکاری فیول بند وجود - منگل 10 مارچ 2026

سرکاری افسران کی گاڑیوں کیلئے پٹرول اور ڈیزل الاونس میں 50 فیصد فوری کمی صوبائی وزراء اور اعلی سرکاری افسر کے ہمراہ چلنے والی پروٹوکول گاڑیوں پر پابندی عائد وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے خطے میں جنگ کے نتیجے میں غیر معمولی معاشی مشکلات کے مقابلے کے لیے غیر معمولی اقدامات ک...

پیٹرول بحران خاتمے تک صوبائی وزراء کیلئے سرکاری فیول بند

مضامین
ذہنی ادراک اور نصاب کی عجلت وجود جمعرات 12 مارچ 2026
ذہنی ادراک اور نصاب کی عجلت

مجتبیٰ خامنہ ای بڑے سے بڑے بحران کا سامنا کر سکتے ہیں! وجود جمعرات 12 مارچ 2026
مجتبیٰ خامنہ ای بڑے سے بڑے بحران کا سامنا کر سکتے ہیں!

کشمیریوں سے امتیازی سلوک وجود جمعرات 12 مارچ 2026
کشمیریوں سے امتیازی سلوک

سب سے بڑی غلامی اپنی خواہشات کی غلامی ہے! وجود جمعرات 12 مارچ 2026
سب سے بڑی غلامی اپنی خواہشات کی غلامی ہے!

منٹو کا انسانیت پر ایمان وجود بدھ 11 مارچ 2026
منٹو کا انسانیت پر ایمان

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ وجود جمعه 22 نومبر 2024
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ

حقیقتِ تصوف وجود جمعه 01 نومبر 2024
حقیقتِ تصوف

معلم انسانیت مربی خلائق وجود بدھ 25 ستمبر 2024
معلم انسانیت مربی خلائق
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی وجود جمعرات 22 اگست 2024
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی

بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف وجود بدھ 21 اگست 2024
بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف

قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر