... loading ...
ٹرمپ کی گاڑی کی تیاری کے لیے جنرل موٹرز کو ڈیڑھ کروڑ ڈالر ادا کر دیے گئے ، گاڑی کو ” دی بیسٹ “کا نام دیا گیا ہے

تنازعات سے بھرپورامریکی صدارتی انتخابی مہم کے بعد اب ایسا نظر آ رہا ہے کہ امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارتی گاڑی بھی متنازع نوعیت کی ہو گی۔برطانوی اخبار “ڈیلی میل” کی رپورٹ کے مطابق امریکی معروف کمپنی “جنرل موٹرز” آئندہ سال جنوری میں ٹرمپ کے وہائٹ ہاؤس میں داخل ہونے سے قبل صدارتی گاڑی تیار کر ے گی۔ امریکا کے 45 ویں صدر کی آمد و رفت کے لیے استعمال ہونے والی گاڑی کو ” Beast The “کا نام دیا گیا ہے۔ ٹرمپ کی صدارتی گاڑی حفاظتی اقدامات کے لحاظ سے موجودہ صدر بارک اوباما کی “کیڈلاک” سے زیادہ خصوصیات کی حامل ہو گی۔ غالب گمان ہے کہ گاڑی پر سیاہ اور چاندی کا رنگ ہوگا۔
اس سے قبل امریکی ٹی وی نیٹ ورک “فوکس نیوز” نے بتایا تھا کہ “جنرل موٹرز” کمپنی تین دہائیوں سے صدارتی گاڑی تیار کرنے کی ذمے داری انجام دے رہی ہے۔ کچھ عرصے قبل آئندہ صدر کی گاڑی کی تیاری کے لیے کمپنی کو ڈیڑھ کروڑ ڈالر ادا کر دیے گئے تھے۔یاد رہے کہ وہائٹ ہاؤس کی ملکیت میں دنیا بھر میں 12 صدارتی گاڑیاں ہیں جو امریکی صدر کے دوروں کے دوران ان کی حفاظت کے لیے مخصوص ہیں۔ ان میں ہر ایک گاڑی کی قیمت تقریبا 15 لاکھ ڈالر ہے۔صدر اوباما کے زیر استعمال موجودہ صدارتی گاڑی کا وزن تقریبا 8 ٹن ہے۔ اس کے دروازوں کی موٹائی تقریبا 8 انچ ہے اور ہر دروازے کا وزن “بوئنگ 747” طیارے کے دروازے کے برابر ہے۔ گاڑی کا اندرونی کیبن مکمل طور پر سِیل ہوتا ہے تاکہ کسی بھی کیمیائی یا حیاتیاتی حملے سے محفوظ رہا جا سکے۔گاڑی کی بیرونی ہوا کے زہر آلود ہونے کی صورت میں گاڑی کے اندر تازہ آکسیجن فراہم کرنے کا مکمل بندوبست کیا گیا ہے۔گاڑی کے تمام شیشے بند رہتے ہیں جن کو کھولا نہیں جا سکتا سوائے ڈرائیور کے خصوصی شیشے کے ۔ گاڑی کے تمام شیشے بلٹ پروف ہیں اور ان پر کسی قسم کے دھماکا خیز مواد کا اثر نہیں ہوتا۔
جہاں تک صدارتی گاڑی کے ٹائروں کا تعلق ہے تو ان پر خصوصی مواد Kevlar کی تہہ چڑھائی گئی ہے تاکہ وہ پھٹنے سے محفوظ رہیں۔ تاہم اگر بد ترین صورت حال میں وہ کسی طرح پھٹ بھی گئے تو ٹائر کے فولادی رِم گاڑی کا توازن خراب نہیں ہونے دیں گے۔صدارتی گاڑی میں ایندھن کی ٹنکی کی بھی armor plating کی گئی ہے۔ یہ ایک خاص نوعیت کے جھاگ پر مشتمل ہوتی ہے جو براہ راست نشانہ بنائے جانے کی صورت میں بھی ٹنکی کو پھٹنے سے روک دیتا ہے۔
صدارتی گاڑی کو اعلی ترین کوالٹی کے 9 نائٹ ویژن کیمروں سے بھی لیس کیا گیا ہے۔ ان کے علاوہ گاڑی میں GPS ٹریکنگ اور سیٹلائٹ کمیونی کیشن سسٹم بھی موجود ہیں تاکہ کسی بھی نوعیت کے حالات میں امریکی صدر کے بیرونی دنیا سے رابطے کو یقینی بنایا جا سکے۔صدارتی گاڑی میں امریکی صدر کے بلڈ گروپ سے ملنے والے خون کی دو پوائنٹ مقدار ہمیشہ موجود رہتی ہے۔
علاوہ ازیں یقینی طور پر صدارتی گاڑی ہر طرح کے آگ بجھانے والے آلات ، ہتھیار ، نائٹ ویژن چشموں اور آنسو گیس چھوڑنے والے آلات سے لیس ہوتی ہے۔ اس کا مقصد یہ ہے کہ کسی بھی نوعیت کے شورش زدہ حالات سے بحفاظت باہر نکلا جا سکے۔
یہ تو تھیں موجودہ صدر باراک اوباما کی صدارتی گاڑی سے متعلق خصوصیات ،تاہم اب نئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی آئندہ صدارتی گاڑی کی اضافی خصوصیات سامنے آنا باقی ہیں۔اس موقع پر یہ سوال سامنے آتا ہے کہ نئے صدر کی آمد کے بعد وہائٹ ہاؤس کی پرانی گاڑیاں کہاں جائیں گی ؟
ایم آئی 17ہیلی کاپٹر مظفر آباد کے قریب حادثے کی درست تکنیکی وجوہات جاننے کیلئے بورڈ آف انکوائری بنانے کا حکم دے دیا گیا ہے جو اپنی تفصیلی رپورٹ مرتب کرے گا،آئی ایس پی آر فیلڈ مارشل ، صدر مملکت و وزیراعظم کا حادثے میں شہید تمام اہلکاروں کو خراجِ عقیدت ،پوری قوم اپنے بہادر سپوتو...
9جون کو موسی درہ میں فیڈرل کانسٹیبلری کی چوکی پر دہشتگرد حملہ ہوا ،2جون کو شمالی وزیرستان میں فوجی چوکی پر گاڑی میں نصب خودکش بم حملہ ہوا ،9مئی کو بنوں کے پولیس اسٹیشن پر خودکش حملہ کیا گیا دہشتگردکیمپوں اور محفوظ ٹھکانوں کوانتہائی درستگی اور احتیاط سے نشانہ بنایا گیا، تباہ کیے ...
سزائے موت کا فیصلہ کالعدم، ایم کیو ایم کے بیرسٹر فروغ نسیم اور حسان صابر ایڈوکیٹ بطور وکیل عدالت میں پیش استغاثہ کے پاس ایسا کوئی ٹھوس ثبوت یا چشم دید گواہ موجود نہیں جس نے ملزمان کو آگ لگاتے دیکھا ہو،وکیل صفائی سپریم کورٹ نے سانحہ بلدیہ ٹاؤن فیکٹری کیس کے مرکزی ملزمان رحما...
فریقین نے تحمل اور ذمہ داری کا مظاہرہ نہ کیا تو یہ کشیدگی بڑے بحران میں بدل سکتی ہے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کا سلامتی کونسل میں اجلاس سے خطاب اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں عدم پھیلاؤ سے متعلق اجلاس کے دوران پاکستان نے ایک بار پھر عالمی امن، علاقائی استحکام ...
کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ اور گجرات میں سروسز عوامی سہولت کیلئے جمعہ کو کھلی رہیں گی ملک بھر میں اوقات کار رات 10 بجے تک بڑھا دییگئے،ہفتہ اتوار کھلے رہیں گے توانائی بچت مہم کے دور ان کریانہ اسٹورز کے اوقات بڑھانے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسح...
گلگت بلتستان میں 22 امیدوار میدان میں تھے،پوری جمع تفریق کے بعد 15 نشستوں پر جیتے ہیں،ہمیں دو نشستیں دے کر ہماری 13 نشستیں کسی اور کو دیں گے تو ہم اس کو نہیں مانتے، بیرسٹر گوہر بجٹ سیشن میں شریک ہوں نہ ہوں عوام کو ریلیف ملنا چاہیے، کشمیر پر ہمارا واضح مؤقف ہے، مسائل کو افہام و ...
28ویں ترمیم کا شوشہ چھوڑ کر سیاسی جماعتیں اپنے مفادات کے لیے کام کر رہی ہیں مقامی حکومتوں کو بااختیار بنایا جائے، عوامی مسائل بدستور حل طلب ہیں، پریس کانفرنس امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے مطالبہ کیا ہے کہ مقامی حکومتوں کو مکمل بااختیار بنایا جائے اور آئندہ و...
خیبرپختونخواہ میں 40 کے قریب ناراض تحریک انصاف ارکان کا بڑا فارورڈ بلاک تشکیل پانے کا دعویٰ کردیا گیا بانی کی رہائی کیلئے قرآن پر حلف نہیں لیا جاتا، صوبائی بجٹ پاس نہیں ہونے دینگے، ایم پی اے ٰ کی نجی ٹی وی سے گفتگو خیبر پختونخواہ میں پاکستان تحریک انصاف کے اندرونی اختلافات ا...
طائر شہر میں رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا، شہری جبری نقل مکانی پر مجبور ہو گئے شرکیہ میں حملے کیے، کئی افراد زخمی ہو گئے،اسرائیلی فوج کی انخلا کی وارننگ جاری اسرائیل نے ہٹ دھرمی برقرار رکھتے ہوئے لبنان پر وحشیانہ حملے تیز کر دیٔے، مزید 8 لبنانی شہری شہید ہو گئے۔لبنانی می...
تحریک انصاف اس وقت 70 فیصد حلقوں پر لیڈ کررہی ہے،8 فروری کا ری پلے شروع ہو چکا، آخری محاذ بھی عمران خان کے نام ہوگا، گلگت بلتستان الیکشن پر شفیع جان کا دعویٰ غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری، پی پی 3، آزاد امیدوار ایک نشست پر کامیاب ،نون لیگ ،اسلامی تحریک پاکستان...
حکومتی وفد اور پیپلزپارٹی میں بجٹ سے ہنگامی اجلاس ، ڈیڈ لاک ختم کرنیکیلئے دونوں اطراف سے کوشش جاری ،پیپلزپارٹی کو صوبوں سے اضافی سبسڈیز اور ترقیاتی بجٹ سے متعلق تحفظات ہیں کے فور منصوبہ، ترقیاتی کاموں کیلئے فنڈز نہ ملنا، سکھر کراچی موٹر ویز کا منصوبہ ڈیڈ لاک کی وجوہات ہیں،حکومت ...
گلگت، بلتستان کے عوام نے بھاری اکثریت کے ساتھ میڈنٹ دلوایا تو جیالا وزیراعلیٰ آنے کے بعد عوام کو زمین کا مالک بنادیں گے، پہلے مرحلے میں 28 ہزار مربع میل کا مالک بنوائیں گے پی ٹی آئی والے کے پی میں کام نہیں کرتے، وہ کہتے ہیں ہمیں قیدی نمبر 420 کو چھڑوانا ہے، پنجاب والے گلگت بلت...