... loading ...
بھارتی سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے اہلکار نہتے کشمیری عوام کی عزت کو پامال کرنے،عمر بھر کیلئے معذور بنانے اور انہیں قتل کرنے کا شوق پورا کررہے ہیں۔ ان با توں کا انکشا ف ریاستی پولیس کے ایک افسر محمد اشرف پال انچارج پولیس پوسٹ سنگم کشمیر نے سری نگر کی ایک معروف نیوز ایجنسی “سی این ایس”سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اشرف پال نے کہا سی آر پی ایف اہلکاروں نے سنگم علا قے میں خواتین سے دست درازی کی کوشش کی،بغیر کسی وجہ کے پرائیویٹ گاڑیوں کی توڑ پھوڑ اور نہتے لوگوں مار پٹائی کی۔ ہمارے پولیس جوانوں نے انہیں روکنے کی کوشش کی تو ان پر بھی ہلہ بول دیا اور انہیں قتل کرنے کی دھمکیاں بھی دیں۔
پولیس افسر نے کہا کہ سی آر پی ایف کی 90بٹالین نے ایک جواں سال لڑکی سے دست درازی کی کوشش کی جو اپنی بیمار ماں اور بھائی کے ساتھ جارہی تھی۔ اس موقع پر ہمارے پولیس کے جوانوں نے اس خاتون کو بچایا تاہم اس پر مشتعل اہلکاروں نے پولیس پارٹی پر ہلہ بول دیا اور پولیس اہلکاروں کی پٹائی کی اور مارنے کی دھمکیاں دیں۔ان اہلکاروں نے ہر حد عبور کی، ہمارے سر شرم سے جھک گئے۔ وہ ہمیں عمر بھر کیلئے معذور کرنا چا ہتے تھے تاہم ہم نے صبر اور حوصلے کے ساتھ ماں، بیٹی اور بیٹے کو ان کے چنگل سے نکالا۔ اشرف پال نے مزید کہا کہ بغیر کسی وجہ کے یہ اہلکار عام گاڑیوں کو روکتے اور ان میں سوار خواتین سے بد تمیزی اور مرد وں کوگھسیٹ کر باہر نکالتے، اور ان کی پٹائی کرتے ہیں۔ پولیس افسرنے اس بات کا اعتراف بھی کیا کہ پولیس تھانے کے پاس موجود عام لوگوں کے موٹر سائیکلوں کو سی آر پی ایف کے اہلکار، دریا جہلم میں پھینکتے رہے۔ یہ لوگ کسی قانون کو اہمیت نہیں دیتے، اور اس طرح کے طریقہ کار سے امن نہیں بلکہ حالات بہت زیادہ خراب ہونگے۔ادھر بھارت نواز نیشنل کا نفرنس کے رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ نے بھی بھارتی فورسز کی بد ترین انسانی خلاف ورزیوں کو فوراََ روکنے کا مطا لبہ کیا ہے۔ انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین پامالیوں پر پوری عالم انسانیت نالاں ہے۔
ڈاکٹر فاروق عبد اللہ، جو اس وقت لندن میں علاج معالجہ کے سلسلے میں قیام پزیر ہیں، نے وہاں سے اپنے ایک بیان میں وادی میں لگاتار نوجوانوں کی ہلاکتوں پر زبردست رنج و الم کا اظہار کرتے ہوئے حکومت ہند کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بے لگام اور بے قابو فورسز کو قابو کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ طاقت کا بے تحاشہ استعمال اور اہل کشمیر پر ظلم و ستم اور مار دھاڑ کا سلسلہ بند کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ آر ایس ایس، بی جے پی اور پی ڈی پی کشمیری عوام کے بدترین دشمن ہیں اور یہی وجہ ہے کہ آج کشمیر میں گجرات اور ترکمان گیٹ جیسے واقعات دہرائے جارہے ہیں۔
اس دوران وادی میں8ویں روز بھی ہڑتال،کرفیو اور بندشوں کا سلسلہ جاری رہا۔ جبکہ کپوارہ میں پولیس چوکی پر سنگبازی کے بعد فورسز کی فائرنگ سے ایک نوجوان جان بحق ہوا۔تازہ شہادت کے بعد گزشتہ ایک ہفتے کے دوران جان بحق ہونے والے شہریوں کی تعداد 44 تک پہنچ گئی ہے۔واضح رہے کہ زخمیوں کی تعداد 2,500 سے متجاوز کرگئی ہے۔ادھر سرینگر سمیت وادی کے جنوب و شمال میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری رہا جبکہ فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس اور پیلٹس کا استعمال کیا۔ حزب کمانڈر برہان وانی کی شہادت کے بعد کپوارہ سے کشتواڑ تک احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوا جو ہنوز جاری ہے۔ترال میں کشیدہ صورت حال کے بعد کئی پولیس تھانوں پر مظاہرین کے حملوں اور اسلحہ چھیننے کے واقعات کے بعد ترال میں اقلیتی فرقوں اور کئی زیارت گاہوں کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکاروں کو ہٹا لیا گیا۔ جنوبی کشمیر کے ترال سے نمائندہ سید اعجاز کے مطابق کنگہ لورہ،نہر کھاسی پورہ،چھتروگام،کے علاوہ دیگر مقامات کے ساتھ ساتھ کئی زیارت گاہوں کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکاروں کو ہٹالیا گیا ہے۔نمائندے کے مطابق ان علاقوں میں رہائش پذیر اقلیتی طبقے کا کہنا ہے کہ دوران شب ہی ان پولیس کو ہٹایا گیا ہے اور وادی میں پہلی بار اس طرح کے اقدامات اٹھا ئے گے ہیں جہاں نا مساعدحالات کے دوران اقلیتی فرقوں کی حفاظت کے لئے تعینات اہلکاروں کو اچانک ہٹایا گیا۔اس دوران آٹھ ویں روز بھی احتجاجی بھی ہڑتال اور اعلانیہ و غیر اعلانیہ کرفیو کا نفاذ عمل میں لایا گیا جس کی وجہ سے، کاروباری و تجارتی مرکز بند رہے جبکہ نجی و سرکاری دفاتر کے علاوہ اعلیٰ تعلیمی ادارے بھی بند رہے۔ انٹرنیٹ سروس اور موبا ئل سروس بند بھی بند کردئیے گئے ہیں۔
پیچیدہ مسائل بھی بامعنی اور تعمیری مذاکرات کے ذریعے پرامن طور پر حل کیے جا سکتے ہیں،یو این سیکریٹری کا مقبوضہ کشمیر واقعے کے بعد پاکستان، بھارت کے درمیان کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار دونوں ممالک کے درمیان تناؤ کم کرنے اور بات چیت کے دوبارہ آغاز کے لیے کسی بھی ایسی ک...
پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاقائی حریفوں کی بیرونی معاونت سے کیا گیا تھا۔اقوام متحدہ میں دہشت ...
دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاق...
تنازع زدہ علاقوں کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے یکساں نقطہ نظر اپنایا جائے دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گنا...
زراعت، صنعت، برآمدات اور دیگر شعبوں میں آئی ٹی اور اے آئی سے استفادہ کیا جا رہا ہے 11 ممالک کے آئی ٹی ماہرین کے وفود کو پاکستان آنے پر خوش آمدید کہتے ہیں، شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کہ ٹیکنالوجی کے شعبے میں تیزی سے تبدیلی آئی ہے ، دو دہائیوں کی نسبت آ...
8 رکنی کونسل کے ارکان میں چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزرا اسحٰق ڈار، خواجہ آصف اور امیر مقام شامل ، کونسل کے اجلاس میں 25 افراد نے خصوصی دعوت پر شرکت کی حکومت نے اتفاق رائے سے نہروں کا منصوبہ واپس لے لیا اور اسے ختم کرنے کا اعلان کیا، نہروں کی تعمیر کے مسئلے پر...
دونوں ممالک کی سرحدوں پر فوج کھڑی ہے ، خطرہ موجود ہے ، ایسی صورتحال پیدا ہو تو ہم اس کے لیے بھی سو فیصد تیار ہیں، ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیں گے ، تینوں مسلح افواج ملک کے دفاع کے لیے تیار کھڑی ہیں پہلگام واقعے پر تحقیقات کی پیشکش پر بھارت کا کوئی جواب نہ...
مودی نے سیاسی حکمت عملی یہ بنائی کہ کیسے مسلمانوں کا قتل عام کرنا ہے، عرفان صدیقی بھارت کی لالچی آنکھیں اب جہلم اور چناب کے پانی پر لگی ہوئی ہیں، سینیٹر علی ظفر سینیٹ اجلاس میں اراکین نے کہاہے کہ دنیا بھر میں کہیں بھی دہشت گردی ہو اس کی مذمت کرتے ہیں، پہلگام واقعہ بھارت کی سو...
پاکستان کی خودمختاری و سلامتی کے تحفظ کی کوششوں کی بھرپور حمایت کرتے ہیں پاکستان کے جائز سکیورٹی خدشات کو سمجھتے ہیں ،پہلگام واقعے کی تحقیقات پر زور چین نے پہلگام واقعے کے معاملے پر پاکستان کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا۔چین کے وزیر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے ...
مل کر مسئلے کا ذمہ دارانہ حل تلاش کیا جائے،مختلف سطح پر سنجیدہ بات چیت جاری ہے امریکہ نہیں سمجھتا اس میں پاکستان ملوث ہے، سعودیہ و ایران ثالثی پیشکش کرچکے ہیں مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں حالیہ واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی اور تناؤ کے درمیان امریکا کا ...
بھارت کے پاکستان پر بے بنیاد الزامات کے وقت ، کارروائی سے واضح ہے یہ کس کے اشارے پر کام کر رہے ہیں، دہشت گردی کے خلاف مہم میں کسی ایک کارروائی میں یہ سب سے زیادہ ہلاکتوں کا ریکارڈ ہے دہشت گرد اپنے غیر ملکی آقاؤںکے اشارے پر پاکستان میں بڑی دہشت گرد کارروائیاں کرنے کے ...
ٹنڈو یوسف قبرستان میں لاوارث میتوں کی تدفین سے روک دیا، ایدھی ترجمان کا احتجاج قبرستان کے گورکن بھی تشدد کرنے والوں میںشامل، ڈپٹی کمشنر حیدرآباد سے مداخلت کی اپیل حیدرآباد کے ٹنڈویوسف قبرستان میں لاوارث میتوں کی تدفین کرنے والے ایدھی رضاکاروں پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا، ج...