... loading ...

ایک عرصے سے معلق کرپشن ریفرنس کیس میں سابق وزیر پیٹرولیم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم حسین اور دیگر پانچ ملزمان پر فرد جرم عائد کردی گئی۔ڈاکٹر عاصم حسین کو سخت حفاظتی انتظامات میں کراچی کی احتساب عدالت پیش کیا گیا، جہاں ان کے خلاف 462 ارب روپے کی بدعنوانیوں کے مقدمے کی سماعت جسٹس سعد قریشی کی عدالت میں ہوئی۔نیب پراسیکیوٹر کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ ملزمان پر زمینوں کی الاٹمنٹ میں جعل سازی، زمینوں کی غیر قانونی منتقلی، قدرتی گیس کے کوٹے کی غیر منصفانہ تقسیم اور منی لانڈرنگ کے الزامات ہیں۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد ڈاکٹر عاصم حسین اور دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔
مقدمے کے دیگر ملزمان میں سیکریٹری پیٹرولیم اعجاز چوہدری، کے ڈی اے ڈائریکٹرز سید اطہر حسین اور مسعود حیدر جعفری، کراچی ڈاک لیبر بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر صفدر حسین اور ضیا الدین میڈیکل سینٹر دبئی کے ایڈمنسٹریٹر عبد الحمید شامل ہیں۔ ڈاکٹر عاصم نے اس موقع پر صحت جرم سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ مجھ پر قائم مقدمات جھوٹے ہیں، جبکہ فرد جرم میں میرا موقف بھی شامل نہیں۔ پراسیکیوٹر نیب نے جواباً کہا کہ فرد جرم میں صرف اعتراف یا صحت جرم سے انکار لکھا جاتا ہے۔ تاہم عدالت نے ڈاکٹر عاصم کی درخواست منظور کرتے ہوئے فرد جرم میں ان کا موقف بھی شامل کرلیا۔ ڈاکٹر عاصم حسین نے موقف اختیار کیا کہ مجھے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے جبکہ ریفرنس میں صرف وزن بڑھانے کے لیے غیر ضروری دستاویزات شامل کی گئی ہیں۔ احتساب عدالت نے آئندہ سماعت پر استغاثہ کے گواہوں کو طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 14 مئی تک ملتوی کردی۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر عاصم حسین کا مقدمہ موجودہ سیاسی حالات میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے انتہائی قریبی ساتھی کے طور پر ڈاکٹر عاصم حسین کی گرفتاری سےلے کر آج تک کے تمام حالات کو نئی سیاسی کروٹوں کی تفہیم کے طور پر دیکھا گیا ہے اور مسلم لیگ نون اور پیپلز پارٹی کے درمیان ایک خفیہ تال میل میں اس مقدمے کو خاص اہمیت حاصل ہے مگر ڈاکٹر عاصم حسین کے مقدمے میں کسی بھی طرح سے سیاسی حکومت کوقانون نافذ کرنے والے اداروں نے مقدمے پر اثر انداز نہیں ہونے دیا۔ مگر یہ دوسری طرف قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لئے ایک ٹیسٹ کیس کی حیثیت بھی رکھتا ہے کہ وہ اس مقدمے کو کس طرح اپنے انجام تک پہنچاتے ہیں۔
دیمونا اور عراد میں ایرانی میزائل حملوں کے نتیجے میں متعدد عمارتیں تباہ ،شہر کے مشرقی حصے میں دھماکوں کی اطلاعات،پاسداران انقلاب کا اسرائیلی لڑاکا طیارہ گرانے کا دعویٰ، اسرائیل نے تصدیق نہیں کی نیتن یاہو نے صورتحال کو انتہائی مشکل قرار دے دیا، ریسکیو اداروں کو مزید مضبوط کرنے کی...
ایران تیل و گیس کی تنصیبات ، پانی صاف کرنیوالے پلانٹس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے نظام کو نشانہ بنا سکتا ہے،ابرہیم ذوالفقاری ایران نے 48 گھنٹوں میں آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنیکیلئے اقدامات نہ کیے تو پاور پلانٹس کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے،صدر ٹرمپ ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر...
حکمران طبقہ عیاشیوں میں مصروف ہے جبکہ عوام پر مہنگائی کے بم برسائے جا رہے ہیں غزہ کے بچے اور مجاہدین ملبے کے ڈھیروں میں عید منارہے ہیںاور ا ن کے حوصلے بلند ہیں جماعت اسلامی کراچی کے تحت یکم شوال کو مقامی ہال میں روایتی عید ملن کا انعقاد ہوا جس میں مرکزی ،صوبائی اور کراچی کے ذ...
تیل کی مسلسل فراہمی کیلئے پرعزم ہیں، ہم ٹارگٹڈریلیف کی طرف جائیں گے، محمد اورنگزیب علاقائی کشیدگی اور جنگی حالات سے توانائی انفرااسٹرکچر متاثر ہونے کا خدشہ ہے،میڈیا سے گفتگو وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے عیدالفطر کے موقع پر اہل وطن کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ملک میں استحکا...
سکیورٹی وجوہات کے باعث بانی پی ٹی آئی نمازعید ادا نہیں کر سکے،جیل ذرائع عید کی نماز کے دوران اپنے سیل میں ہی قیام کیا، بچوں سے ٹیلی فون پربات کی ملک بھر کی طرح اڈیالہ جیل میں بھی عید الفطر کی نماز ادا کی گئی۔جیل ذرائع کے مطابق عام قیدیوں نے عید نماز جیل کی جامع مسجد اور امام...
پاکستان کیخلاف سرگرم دہشتگردوں اور ان کے نیٹ ورکس کا جہاں وجود ہوگا، انہیں انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائیوں کے ذریعے ختم کیا جائے گا، خطے میں کشیدگی کم کرنے کیلئے فعال سفارتکاری کر رہا ہے چیف آف ڈیفنس فورس سے اہلِ تشیع مکتبِ فکر کے علماء کی ملاقات ، گمراہ کن پروپیگنڈا اور فرقہ...
رپورٹ میں پاکستانی میزائل پروگرام اور پالیسیاں امریکی سلامتی کیلئے ممکنہ خطرہ قرار،پاکستانی میزائل امریکا تک پہنچنے کے قابل ہو سکتے ہیں، پاک بھارت تعلقات میں کشیدگی کی وجہ سے ایٹمی تصادم کا خطرہ پاکستان مسلسل جدید میزائل ٹیکنالوجی تیار کر رہا ہے جو اس کی فوج کو جنوبی ایشیا سے با...
پی ٹی آئی پنجاب کی قیادت تذبذب کا شکار ،عالیہ حمزہ اور سینٹرل پنجاب کے صدر سزا کے باعث روپوش لاہور کے صدر کسی سے رابطہ ہی نہیں کرتیپنجاب میں تتر بتر تنظیم کو دوبارہ فعال بنانا چیلنج ہوگا، ذرائع عید کے بعد عمران خان کی رہائی کے لیے تحریک شروع کرنے کے معاملے پر پی ٹی آئی کے ا...
ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران اس نوعیت کے دعوے سامنے آتے رہے ہیں، ایران کی طرف سے کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا ،اس خبر کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی علی لاریجانی کی ہلاکت ایرانی حکومت کے خاتمے کے ہمارے منصوبے کا حصہ ہے، ہم ہارڈ لائنر کو نشانہ بنا ...
بس کردیں اور بانی کاعلاج کرائیں، جب ملاقات ہو گی تو انھیں بتائیں گے کتنے لوگوں نے ان سے اظہار یکجہتی کیا،اعتزاز احسن کے شکر گزار وہ آئے اور ہمارے ساتھ بیٹھے ،جدوجہد جاری رکھیں گے اگر عید کے بعد علاج نہ کروایا اور ملاقات نہیں ہونے دی تو حالات بدلیں گے، چیف کمشنر کی بات پر کیسے ی...
امریکہ، اسرائیل طاغوت، شیعہ سنی تفریق پیدا کرنیوالے ان کے آلہ کار ہیں، امیر جماعت اسلامی جماعت اسلامی اسٹیبلشمنٹ نہیں عوامی تائید سے اقتدار چاہتی ہے، حلقہ خواتین کی تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ وزیراعظم بے اختیار، فارم سنتالیس سے آئے...
ملک کی پیٹرولیم درآمدات کی سپلائی چین بہتر بنانے کیلئے وزیر پیٹرولیم مزید متحرک ہوں شہبازشریف کی زیرصدارت اجلاس،کفایت شعاری کے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ حالات کی بہتری تک تمام متعلقہ ادارے ہنگامی اقدامات کیلئے تیار رہیں، ملک کی پیٹرولیم...