... loading ...

جواہر لعل نہرو یونیورسٹی میں کشمیر کے حق میں اٹھنے والی آواز کا سلسلہ جاری ہے۔ وہاں کی اسٹوڈنٹس یونین کے صدر کنہیا کمار نے کہا ہے کہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں کشمیری خواتین جنسی استحصال کی شکار ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ افسپاء اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف آواز بلند کرتے رہیں گے۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں یونیورسٹی کی ایک خاتون پروفیسر نے کشمیر میں رائے شماری کے حق میں آواز بلند کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت نے اس خطے پر غیر قانونی طور پر قبضہ جما کر کشمیریوں کے ساتھ استصواب رائے کا اپنا وعدہ پورا نہیں کیا ہے۔ بھارتی ٹی وی’زی نیوز ‘‘ کی جانب سے’’ یوٹیوب ‘‘ پر اپ لوڈ کی گئی ویڈیو میں جواہر لعل نہرو یونیورسٹی اسٹوڈنٹس یونین کے صدر کنہیا کمار نے عالمی یوم حقوق نسواں کے دن کے موقع پر طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں کچھ فوجی اہلکاروں کی جانب سے خواتین کی عصمت ریزی ہوئی ہے۔ کنہیا کمار نے کہا ’’ہم یہاں کہہ دینا چاہتے ہیں کہ تم لاکھ کوشش کروں ہمیں روکنے کی، ہم انسانی حقوق کی پامالیوں کے خلاف بولیں گے،ہم افسپا کے خلاف بولیں گے،ہم فوج کا احترام کرتے ہوئے یہ کہنا چاہتے ہیں کہ کشمیر ی خواتین کی کچھ فوجی اہلکاروں کے ہاتھوں عصمت ریزی ہوئی ہیں۔ ‘‘کنہیا کمار کا کہنا تھا کہ کشمیر میں ہورہی انسانی حقوق کے خلاف ورزیوں پروہ آواز بلند کرتے ہیں گے اور افسپا کے خلاف بھی وہ اپنی آواز بلند کریں گے، بھلے ہی انہیں روکنے کی لاکھ کوششیں کی جائیں۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ کنہیا کمار کو 12فروری کوبھارت مخالف نعرے لگانے کے خلاف حراست میں لیا گیا تھا۔ ان پر الزام تھاکہ انہوں نے 9فروری کو افضل گورو کی برسی پر منعقدہ ایک تقریب کے دوران میں یہ نعرے لگائے اور انہیں بعد میں عبوری ضمانت پر رہا کیا گیا۔ ضمانت پر رہائی کے بعد کنہیا کمار نے یونیورسٹی کیمپس میں طلبہ کی ایک بڑی تعداد سے خطاب کرتے ہوے بھارتی سرکار کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا تھا کہ’’ وہ بھارت سے نہیں بلکہ بھارت میں آزادی چاہتے ہیں۔ ‘‘انہوں نے اپنے خطاب کے دوران وزیر اعظم ہند نریندرا مودی کو بھی ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا تھا کہ وہ من کی بات کرتے ہیں لیکن سنتے نہیں۔ ان کا کہناتھا کہ وہ حکومت کے خلاف اپنی نظریاتی لڑائی جاری رکھیں گے اور ان پر لگائے جانے والے تمام الزامات بے بنیاد ہیں۔ کنہیا کمار کو22 دن کی حراست کے بعد جیل سے رہا کیا گیا تھا۔ کنہیا کمار پر الزام ہے کہ انھوں نے کشمیری علیحدگی پسند افضل گورو کی پھانسی کی تیسری برسی کے موقع پر ایک تقریب منعقد کی تھی جس میں بھارت کے خلاف اور کشمیر کی علیحدگی کے حق میں نعرے بلند کیے گئے تھے۔ افضل گورو اس ملک کا شہری تھا، اُسے قانون نے سزا دی ہے اور وہی قانون اس دیش کی جنتا کو اس سزا کے خلاف بولنے کا اختیار دیتا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ محمد افضل گورو کی برسی کے موقع پر جے این یو نیورسٹی دلی میں احتجاج کے بعد پیدا شدہ تنازعات پر ابھی بحث جار ی ہے کہ یونیورسٹی میں منعقدہ ایک تقریب کی ویڈیو نے نئی دلی کے سیاسی حلقوں میں ہل چل مچادی ہے۔ اس ویڈیو میں یونیورسٹی کی خاتون پروفیسر نویدیتا مینن نے نہ صرف کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی بھرپور حمایت کی ہے بلکہ کشمیر پر
بھارت کے قبضے کو غیر قانونی بھی قرار دیا۔ پروفیسر نویدیتا مینن انٹرنیشنل اسٹڈیز اسکول میں سیاست سے جڑے مضامین پڑھاتی ہیں۔ یونیورسٹی میں نیشنلزم کے موضوع پر طلبہ و طالبات سے اپنے خطاب میں خاتون پروفیسر نے کہا’’ہم اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ جمہوریت ایک مضبوط چیز ہے لیکن اگر یہ اتنی مضبوط ہے تو اس طرح کے(بھارت مخالف) نعرے بلند کرنے والے چند طلباء کو گرفتار کیوں کیا گیا؟‘‘انہوں نے کہا کہ جمہوریت کو برقرار رکھنے کیلئے بقول ان کے بندوقوں اور توپوں کا استعمال کیا جارہا ہے۔ ان کا کہنا تھا’’اگر اس طرح کے واقعات پیش آتے ہیں تو جمہوریت اتنی مضبوط نہیں ہے، جیسا کہ ہم دعویٰ کرتے ہیں کیونکہ جمہوریت کو برقرار اور مضبوط رکھنے کیلئے بندوق اور توپیں استعمال کی جارہی ہیں۔ ‘‘انہوں نے کشمیر میں رائے شماری کے حق میں آوازاُ ٹھاتے ہوئے کہا’’آزادی کے بعد ہند پاک جنگ کے تناظر میں کشمیر کا بھارت کے ساتھ الحاق اس وعدے کے ساتھ کیا گیا تھا کہ حالات معمول پر آنے کے بعد رائے شماری کرائی جائے گی لیکن تب سے ایسا نہیں ہوا‘‘۔ پروفیسر نویدیتا مینن نے مزید بتایا’’ہم سب جانتے ہیں کہ پوری دنیا اس بات کو تسلیم کرتی ہے کہ بھارت نے کشمیر پر غیر قانونی قبضہ کررکھا ہے ‘‘۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کی آزادی کے حق میں نعرے بلند کرنا حق پر مبنی ہے۔

400 طالبان زخمی، پاک فوج نے 115 ٹینک اور بکتر بند گاڑیاں اور 73 افغان چیک پوسٹیں تباہ کردیں،18 ہمارے قبضے میں ہیں، افغان چیک پوسٹوں پر سفید جھنڈے لہرا دیے گئے ذلت آمیز شکست کے بعد طالبان کا سول آبادی پر حملہ ،فتنۃ الخوارج کی ایبٹ آباد، صوابی اور نوشہرہ میں چھوٹے ڈرونز سے حملہ...
افغانستان کی طالبان رجیم پاکستان کے ساتھ جنگ چھیڑ کر مذاکرات کی باتیں کرنی لگی(ذبیح اللّٰہ مجاہد کی نیوز کانفرنس) نگران وزیر خارجہ مولوی امیر متقیکا قطری وزیر مملکت برائے خارجہ امور سے ٹیلی فونک رابطہ کابل حکومت پاکستان کیساتھ مسائل کے حل کیلئے مذاکرات کی خواہاں ،افغان سرزمین کس...
شاہد خاقان عباسی،مصطفی نواز کھوکھر ، اسد قیصر، اخونزادہ حسین یوسف زئی اور خالد یوسف چوہدری نے بدھ کی شب حکومتی مذاکرات کی آفر پر مشاورتی نشست میں مثبت جواب دینے کا فیصلہ رانا ثنا اللہ کے بیانات کا باریک بینی سے جائزہ ،پی ٹی آئی قیادت کے مشورے پر محمود اچکزئی اور راجا ناصر عباس...
آئی ایم ایف ممکنہ طور پر یو اے ای کے سفیر سے ملاقات کرکے رول اوور کی نئی یقین دہانی حاصل کرنا چاہے گا، آئی ایم ایف کے اسٹیٹ بینک حکام سے تکنیکی سطح کے مذاکرات جاری پیر سے آئی ایم ایف وفد اور وزارت خزانہ کے حکام کے مابین اسلام آباد میں مذاکرات ہوں گے، سمجھ نہیں آتی میڈیا رول...
افسوسناک واقعہ تور پل کے قریب پیش آیا ،دھماکے سے گھر کا بیشتر حصہ منہدم ہو گیا دھماکے سے متاثر گھر میں بچے افطاری کیلئے لسی خریدنے کیلئے جمع تھے،سکیورٹی ذرائع بلوچستان کے علاقے چمن میں گھر کے اندر سلنڈردھماکہ ہوا ہے جس میں بچوں سمیت 8افراد جاں بحق ہو گئے ۔واقع تور پل کے ایک ...
آصف علی زرداری نے مراد علی شاہ اوروہاب مرتضیٰ کی کراچی صورتحال پر پارٹی قیادت کی سخت کلاس لے لی ، فوری نتائج نہ آنے پر برہمی کا اظہار ،اجلاس میں سخت سوالات کا سامنا کرنا پڑا بتائیں پیسے، اختیارات کس چیزکی کمی ہے، یہاں سڑکیں تاخیر سے بنتی ہیں تو محسن نقوی سے پوچھ لیں انڈرپاس ساٹھ...
میرے ڈاکٹروں کو مجھ تک رسائی دی جائے،عمران خان نے کہا تھا کہ یہ لوگ مجھے مار دیں گے، اب سمجھ آتا ہے کہ وہ بالکل ٹھیک کہہ رہے تھے،عمران سے آج کسی کی ملاقات نہ ہوسکی، عظمی خان بانی کو الشفا انٹرنیشنل اسپتال لے کر جائیں ان کا طبی ڈیٹا ان کے ڈاکٹرز کے پاس ہے، یہ لوگ بہت جھوٹ بول چ...
کراچی کی سڑکوں کی بحالی کیلئے 8ارب، گل پلازہ متاثرین کیلئے 7ارب معاوضہ منظور آئی آئی چندریگر روڈ پر تاریخی عمارت کے تحفظ کیلئے ایک ارب 57 کروڑ روپے مختص سندھ کابینہ نے شہر کراچی کی سڑکوں کی بحالی کے لیے 8 ارب 53 کروڑ روپے اور گل پلازہ آتشزدگی متاثرین کے لیے 7 ارب روپے معاو...
فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پہنچ گئی، زخمی اور لاشیں ڈی ایچ کیو بھکر منتقل وفاقی وزیرداخلہ کاشہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش پنجاب کے ضلع بھکر کی سرحد پر قائم بین الصوبائی چیک پوسٹ داجل پر خودکش حملہ ہوا جس میں 2 پولیس اہلکار شہید اور 1 زخمی ہوگیا۔تفصیلات ک...
ناصر عباس، سلمان اکرم، عامر ڈوگر، شاہد خٹک و دیگر ارکانِ اسمبلی احتجاج میں شریک احتجاج میں بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالجین سے معائنہ کرانے کا مطالبہ سامنے آیا ہے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر اپوزیشن نے احتجاج شروع کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان کے م...
21 جولائی 2025 کا حکم اس بینچ نے دیا جو قانونی طور پر تشکیل ہی نہیں دیا گیا تھا قواعد کے تحت اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ہی ماسٹر آف دی روسٹر ہیں اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں بڑا فیصلہ کرتے ہوئے وزیر اعظم اور وفاقی کابینہ کیخلاف توہینِ عدالت کی کار...
حملہ آوروں نے فائرنگ کے بعد دو گاڑیوں کو آگ لگادی اور فرار ہو گئے، عینی شاہدین حملے کی نوعیت واضح نہیں ہوسکی، علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا، اسسٹنٹ کمشنر بلوچستان کے ضلع پنجگور کے سرحدی علاقے چیدگی دستک میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے، حملہ آورو...