... loading ...

آل پارٹیز حریت کا نفرنس کے چیر مین سید علی گیلانی نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کشمیری خاندانوں کو درپیش گونا گوں مسائل حل کرنے اور ان کی بازآبادکاری کی طرف خاص توجہ مبذول کریں، جو بھارتی افواج کے مظالم سے تنگ آکر مقبوضہ خطے سے آزاد علاقے کی طرف ہجرت کرگئے ہیں اور جن کی باعزت وطن واپسی کے راستوں کو بھارت نے فی الوقت مسدود کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین اور کشمیری مہاجرین دنیا کے تمام انصاف پسند لوگوں اور بالخصوص مسلم ممالک کی ہمدردی اور مدد کے اولین مستحق ہیں اور جب تک ان مقبوضہ خطوں سے غیر ملکی تسلط ختم نہیں ہوجاتا اور یہاں استحکام اور امن نہیں لوٹ آتا، ان کی اپنے گھروں کو واپسی ناممکن ہے۔ سنیچر کو بستر علالت سے جاری اپنے ایک بیان میں بزرگ کشمیری راہنما نے کہا کہ جموں کشمیر میں تعینات بھارت کی لاکھوں مسلح افواج یہاں عام شہریوں کے خلاف برسرِ جنگ ہیں اور اس فوج نے جہاں ہزاروں کشمیریوں کو قتل، لاپتہ اور جسمانی ٹارچر کرکے معذور بنادیا ہے، وہاں پچھلے 25سال کے دوران میں 50ہزار کے لگ بھگ لوگوں کو آزاد خطے کی طرف ہجرت کرنے پر مجبور کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 47ء سے آج تک کُل ملاکر 15لاکھ کشمیری اپنے گھر بار چھوڑ کر پاکستان اور آزاد کشمیر میں جابسے ہیں۔ سیدعلی گیلانی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ 47ء، 65ء اور 71ء کے کشمیری مہاجرین کی حالت اگرچہ کسی حد تک مستحکم اور قابل اطمینان ہوگئی ہے، البتہ پچھلے 25سال کے دوران میں جو خاندان اپنے گھر بار چھوڑ کر آزاد خطے کی طرف جانے پر مجبور ہوگئے ہیں، ان کی حالت انتہائی ناگفتہ بہ ہے اور وہ کسمپرسی کے حالات میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ان خاندانوں کی تعداد 7؍ہزار کے لگ بھگ ہے، جو 40ہزارافراد پر مشتمل ہیں اور جو فوج کے مظالم سے تنگ آکر سرحدری علاقوں سے نکل کر خونی لکیر کے دوسرے سائیڈ چلے گیے ہیں۔ ان میں سے اکثریت کرایہ کے گھروں میں میں سکونت کرتے ہیں اور وہ سنگین قسم کے معاشی مسائل سے دوچار ہیں۔ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف سے کشمیری مہاجرین کی بازآبادکاری کی طرف خصوصی توجہ مبذول کرنے کی اپیل کرتے ہوئے سیدعلی گیلانی نے کہا کہ کشمیر دنیا کا ایک حساس ترین کنفلکٹ زون شمار کیا جاتا ہے اور یہاں جاری سیاسی غیریقینیت اور عدمِ استحکام کی وجہ سے جو لوگ بے گھر ہوگئے ہیں وہ پوری دنیا اور خاص طور سے مسلم ممالک کی خاص توجہ کے مستحق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان چونکہ تنازع کشمیر کا ایک اہم فریق ہے، لہٰذا پہلی ذمہ داری اس کی بنتی ہے کہ وہ کشمیر تنازع سے متاثر لوگوں کی حالتِ زار کی طرف توجہ مبذول کرے اور ترجیحی بنیادوں پر ان کی بازآبادکاری کے لیے اقدامات اٹھائے۔سیدعلی گیلانی نے کہا کہ 5فروری کو جب پاکستان میں کشمیری قوم کے ساتھ ’’یومِ یکجہتی‘‘ منایا جارہا ہے، میں وزیر اعظم پاکستان، صدر پاکستان، افواجِ پاکستان اور یہاں کے عوام سے پرزور اور دردمندانہ اپیل کرتا ہوں کہ وہ 40؍ہزار سے زائد کشمیری مہاجرین کو درپیش مسائل کا سنجیدہ نوٹس لیں اور ہر ممکن طریقے سے ان کا ازالہ کرانے کی کوششوں میں ہاتھ بٹائیں۔
پورے ملک میں ہلچل ہے کہ وفاق صوبوں پر حملہ آور ہو رہا ہے، ترمیم کا حق ان اراکین اسمبلی کو حاصل ہے جو مینڈیٹ لے کر آئے ہیں ، محمود اچکزئی ہمارے اپوزیشن لیڈر ہیں،بیرسٹر گوہر صوبے انتظار کر رہے ہیں 11واں این ایف سی ایوارڈ کب آئے گا،وزیراعلیٰ کے پی کی عمران خان سے ملاقات کیلئے قو...
اسپیکر قومی اسمبلی نے اتفاق رائے کیلئے آج تمام پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاسشام 4 بجے بلا لیا،ذرائع پی ٹی آئی اور جے یو آئی ایف ، اتحادی جماعتوں کے چیف وہپس اورپارلیمانی لیڈرز کو شرکت کی دعوت پارلیمنٹ سے 27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے معاملے پر وزیراعظم شہباز شریف نے اتفاق...
اسد قیصر، شبلی فراز، عمر ایوب، علی نواز اعوان کے وارنٹ گرفتاری جاری انسداددہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے وارنٹ گرفتاری جاری کئے انسداددہشت گردی عدالت اسلام آباد نے تھانہ سی ٹی ڈی کے مقدمہ میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئ...
خوف کی فضا برقرار، شہدا پر نام نہاد یلو لائن عبور کرنے کا الزام ،مشرقی غزہ سٹی میں کھیت اور مکانات تباہ مزید امدادی سامان کو غزہ پٹی میں داخلے کی اجازت مل گئی، اسرائیل نے 5 فلسطینی قیدیوں کو رہا کر دیا جنوبی غزہ میں اسرائیلی گولہ باری سے تباہی اور خوف کی فضا برقرار رہی۔اسرائیلی...
بانی پی ٹی آئی نے محمود خان اچکزئی اور علامہ راجا ناصر کو حکومت، اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا اختیار دے دیا،فارم 47 کی حکومت سے کیا مذاکرات ہوسکتے ہیں، ان کے ساتھ بات کرنے کا کوئی فائدہ نہیں جب بھی اسٹیبلشمنٹ سے بات کی یہ پی ٹی آئی پر اور زیادہ ظلم کرتے ہیں اور سارا کنٹرول فرد واح...
آئینی ترمیم پہلیسینیٹ میں پیش کی جائے گی، دونوں ایوانوں سے منظور کروائے جانے کا امکان ہے،تمام سیاسی جماعتوں کے اراکین اور مرکزی قیادت کی نمائندگی ہوگی حکومت نے آئینی ترمیم کی منظوری کیلئے فریم ورک تیار کرلیا، ترمیم کا مجوزہ ڈرافٹ پارلیمانی کمیٹی میں پیش کیا جائیگا، منظوری کے ب...
تین زخمی پمز اور 9 پولی کلینک اسپتال منتقل ،2کی حالت تشویشناک،آئی جی اسلام آباد کینٹین میں کئی روز سے گیس لیک ہو رہی تھی اور مرمت کے دوران دھماکا ہوا، میڈیا سے گفتگو سپریم کورٹ آف پاکستان کی عمارت کے بیسمنٹ میں ایک دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 12فراد زخمی ہوگئے۔ دھماکا س...
ابھی تک تو کورٹس کے اندر کھڑے ہیں، کل ہم آکر کہیں پر بھی بیٹھ جائیں گے،ہمشیرہ بانی یہ نہیں ہو سکتا آپ سوچیں ہم ڈر جائیں گے ، جیلوں میں ڈالنا ہے ڈال دو،میڈیا سے گفتگو بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ ہم بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے جنگ جاری رکھیں گے۔علیمہ خان ...
فورس غزہ بورڈ آف پیس کے مشورے سے تشکیل دی جائے گی، صدارت ٹرمپ کریں گے امریکا نے یو این ایس سی کے رکن ممالک کو ڈرافٹ قرارداد ارسال کردیا،امریکی ویب سائٹ امریکا نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے درخواست کی ہے کہ غزہ میں ایک بین الاقوامی سیکیورٹی فورس (ISF) قائم کرنے کی منظوری دی...
دہشتگردوں سے کبھی بات نہیں ہوگی،طالبان سے مذاکرات کی بات کرنے والے افغانستان چلے جائیں تو بہتر ہے، غزہ فوج بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کریں گے، جنرل احمد شریف چوہدری افغانستان میں ڈرون حملے پاکستان سے نہیں ہوتے نہ امریکا سے ایسا کوئی معاہدہ ہے،،بھارت کو زمین، سمندر اور فض...
رینجرزکاخفیہ معلومات پر منگھوپیرروڈ کنواری کالونی میں آپریشن،اسلحہ اور دیگر سامان برآمد گرفتاردہشت گرد خوارجی امیرشمس القیوم عرف زاویل عرف زعفران کے قریبی ساتھی ہیں (رپورٹ: افتخار چوہدری)سندھ رینجرز کی کارروائی میں فتنۃ الخوارج کے انتہائی مطلوب تین ملزمان کو گرفتار کرلیا گی...
بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ اور ان کے وکلا آج بھی عدالت میں پیش نہیں ہوئے نمل یونیورسٹی کے ٹرسٹی اکاؤنٹس منجمد نہ کرنے 5 بینکوں کو شوکاز نوٹس جاری کردیا انسداد دہشت گردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کے 7 ویں مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیٔے۔راولپن...