... loading ...

سعودی عرب اور ایران کے درمیان اپنے مصالحتی مشن کے آغاز میں وزیراعظم نوازشریف اور جنرل راحیل شریف سعودی دارالحکومت ریاض پہنچ گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف اور فوجی سربراہ جنرل راحیل شریف سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے کنگ سلمان ایئر بیس پہنچے، جہاں ریاض کے گورنر نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ بعد ازاں وزیر اعظم نواز شریف شاہی محل روانہ ہوگئے جہاں انہوں نے سعودی فرماں رواشاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی ، اس موقع پر جنرل راحیل شریف بھی ان کے ہمراہ تھے۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بعد ازاں ریاض میں سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان سے بھی ملاقات کی ہے، ملاقات کے دوران خطے کی صورت حال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر ایران اور سعودی عرب کے درمیان کشیدگی اور اس سے عالم اسلام میں پڑنے والے اثرات پر بھی غور کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف اور فوجی سربراہ سعودی عرب کے بعد ایران جائیں گے جہاں وہ ایرانی صدر حسن روحانی سے علیحدہ اور وفود کی سطح پر ملاقات کریں گے۔وزیراعظم کے مشیر برائے امورِ خارجہ سرتاج عزیز اور معاون خصوصی طارق فاطمی اور مشیر برائے قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ بھی وزیراعظم اور فوی سربراہ کے ہمراہ گئے ہیں۔
سعودی عرب اور ایران کے مابین تعلقات میں کشیدگی نے خطے میں انتہائی تناؤ کی کیفیت پیدا کردی ہے۔ سعودی عرب کے علیحدگی پسند شیعہ مبلغ نمر النمر کو موت کی سزا دیئے جانے کے بعد گزشتہ ماہ مظاہرین نے تہران میں واقع سعودی سفارت خانے اور شہر مشہد میں سعودی قونصل خانے پر حملے کئے تھے۔ اس کے علاوہ خود ایران نے سرکاری سطح پر اس واقعے میں سعودی عرب کی مذمت و مخالفت کرتےہوئے اس نوع کے واقعات کو تقویت دی تھی۔ یہاں تک کہ ایرانی پاسداران نے اس معاملے میں سعودی عرب کو دھمکیاں دینے سے بھی گریز نہیں کیا تھا۔ اس پر سعودی عرب نے ایران سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے ایران کے سفارتی عملے کو 48 گھنٹے میں ملک چھوڑنے کی ہدایت کی تھی۔ سعودی عرب اور ایران کے درمیان تعلقات میں گزشتہ کئی دہائیوں سے کشیدگی پائی جاتی ہے اور سعودی عرب متعدد بار یہ الزام لگا چکا ہے کہ ایران، عرب ممالک کے معاملات میں مداخلت کر رہا ہے۔
پاکستان کے مصالحتی مشن کی مکمل کامیابی کے امکانات سعودی عرب اور ایران کے تاریخی تنازعات کی روشنی میں کچھ زیادہ نہیں۔ مگر مبصرین کے مطابق یہ مشن اس کشیدگی کو کم کرنے میں معاون ضرور ثابت ہو سکتا ہے۔ پاکستان نے اپنا یہ کردار نہایت غوروفکر کے ساتھ متعین کیا ہے ۔ جس میں سعودی عرب سے مصالحتی مشن شروع کرنے سے پہلے متعدد مرتبہ بات چیت بھی کی گئی ہے۔ اس ضمن میں سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر اور سعودی وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے یکے بعد دیگرے پاکستان کے دورے بھی کئے تھے۔ پاکستان نے اس حوالے سے سعودی عرب کی سالمیت کے خطرے کی صورت میں سعودی عرب کی ہر قسم کی حفاظت کی یقین دہانی کرارکھی ہے، مگر پاکستان علاقائی حالات اور خطے میں جاری دیگر تنازعات کے باعث سعودی ایران کشیدگی میں کمی لانے کی کوششوں کو فروغ دینے کی ضرورت کا احساس زیادہ شدت سے کررہا ہے۔ پاکستان نے اسی احساس کو نمایاں کرنے کے لئے سیاسی اور عسکری قیادت کے ایک ساتھ دونوں ملکوں کی اعلی قیادت سے ملنے کا فیصلہ کیا ہے ۔اور سعودی رہنماوؤں سے 18 جنوری پیر کوہونے والی ملاقاتیں اس سلسلے میں کی جارہی ہیں۔
ایک شخص کی وجہ سے ملکی تناؤ ہے تو اسے باہر نکالیں، مجھے کہا جاتا ہے آپ تو عمران خان کیخلاف تھے، مخالف جیل میں ہاتھ پاؤں بندھا پڑا ہو تو اس کیخلاف بات نہیں کرتے،سربراہ جے یو آئی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈروں کی تقریروں کو بلیک آؤٹ کیا جا رہا ہے، ہم نے کشمیریوں کی ماؤں بہنوں کی...
81ہزار ٹن خریداری ہدف سے کم، مقامی مارکیٹ اور پاسکو سے مزید گندم خریدنے کا فیصلہ ہاریوں کو مقررہ امدادی قیمت کی ادائیگی ہر صورت یقینی بنائی جائے،اجلاس میں تفصیلی جائزہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت وزیراعلی ہاؤس میں محکمہ خوراک اور محکمہ زراعت کا مشترکہ اجلاس ...
عوام بخوبی جانتے ہیں کہ کس نے اسے بوری بند لاشوں کے تحفے دیے،سینئر صوبائی وزیر کراچی ملک کا معاشی حب اور سندھ کا دارالخلافہ ہے، خالد مقبول کے بیان پر سخت ردعمل سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا خالد مقبول صدیقی کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کراچی کے عوام بخوبی جانتے ہیں ...
تحریکِ انصاف کی قیادت اور اپوزیشن اتحاد 16 جون بروز منگل دوپہر 3 بجے سے شام 7 بجے تک اڈیالہ جیل کے باہر ایک مضبوط اور پرامن عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے جارہے ہیں،خصوصی بیان اس احتجاج کے پیچھے کوئی سیاسی مقاصد یا توڑ پھوڑ نہیں بلکہ خالصتاً قانونی اور انسانی بنیادیں شامل ہیں، احتجاج...
پارٹی میں موجود بدعتوں کو اب نکالنا ہوگا جس کے دل میں پارٹی کی ذمہ داری کا شوق آیا وہ کچھ نہیں کر سکتا، ہم استعمال نہیں ہورہے کوئی اور استعمال ہو رہا ہے ، خالد مقبول صدیقی کی مصطفی کمال پر تنقید ایکسٹینشن والا لیڈر قوم کو کبھی ان کے حقوق نہیں دلوا سکتا جس لیڈر کا کریکٹر نہیں و...
حکومت اب بھی ایک لیٹر پیٹرول پر120 روپے سے زائد پیٹرولیم لیوی وصول کررہی ہے بہت تماشا ہوگیا وسائل پر قابض اشرافیہ عوام کے راستے سے ہٹ جائے،تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے بجٹ میں آئی ٹی کے فروغ کے لیے کوئی جامع منصوبہ شامل نہیں۔ سات دہائیوں...
امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط اتوار کو نہیں ہوں گے جنگ کے خاتمے پر توجہ مرکوز کرنے والے اسلام آباد میمورنڈم پر عمل کیا جا رہا ہے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا سے معاہدے پرآج دستخط نہیں کر رہے ہیں۔ایک بیان میں اسماعیل بق...
دفاعی بجٹ 17.6فیصد اضافے کے بعد3؍ہزار 10؍ارب 90 کروڑ مختص، حکومت کے کل اخراجات میں سے 8,054ارب روپے صرف مارک اپ کی ادائیگی کے لیے مختص،جائیداد کی فروخت پر ٹیکس کی شرح میں کمی حکومت کے کل اخراجات کا تخمینہ 18,771 ارب روپے ،سول انتظامیہ کے اخراجات کے لیے 1,07...
پرانے منصوبوں میں پانی فراہمی کے منصوبے کے فور کے لئے 10ارب اور کراچی اربن انفرا اسٹرکچر کے لئے 7ارب 50کروڑ روپے مختص، حیدرآباد سکھر موٹر وے پر 30ارب روپے خرچ ہونگے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کراچی کوئٹہ چمن روڈ کے لئے 3؍ارب روپے رکھے گئے ، کراچی گرین لائن کے لئے تقری...
یہ ن لیگ کا بجٹ ہے جس میں غریب کو صرف ٹکڑے جبکہ امیر کو ریلیف دیا گیا ہے بجٹ ایماندار ٹیکس دہندگان کو ہراساں کرنے پر مبنی ہے، شیخ وقاص اکرم کی گفتگو پاکستان تحریک انصاف نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کو مسترد کردیا۔پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے اس ...
ناگا قبیلیکے 6افراد کی لاشیں برآمد ، ڈپٹی وزیراعلیٰ کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ منی پور قابض بھارت کے ہاتھ سے نکل چکا ہے، خانہ جنگی کی صورتحال بھی برقرار مودی کی نااہلی کے باعث منی پور میں فسادات روزانہ ایک نیا اور خطرناک رخ اختیار کررہے ہیں۔بھارت کا اپنا جریدہ "انڈیا نیوز نی...
حکومت معاشی استحکام کے ثمرات براہِ راست عوام تک پہنچائے گی ، وزیراعظم حکومت اب عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے قابل ہوئی ہے، بیان جاری وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی بجٹ 2026-27 کو عوامی ریلیف، معاشی ترقی اور خوشحالی کا بجٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت معاشی استحکام کے ثمرات براہ...