... loading ...

عمران فاروق قتل کے مقدمے کے مرکزی ملزم معظم علی کے بعد خالد شمیم اور محسن علی کو مزید نوے روز کے ریمانڈ پرپھر رینجرز کے حوالے کر دیا گیاہے۔ وزارت داخلہ نے کسی انتظامی یا حکومتی فیصلے کے ذریعے تینوں ملزمان کی برطانیہ حوالگی کو خارج از امکان قراردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق عمران فاروق قتل کیس کے ملزمان خالد شمیم اور محسن علی کے ریمانڈ میں نوے روز کی توسیع کر دی گئی ہے۔ جبکہ تیسرے مرکزی ملزم معظم علی کے ریمانڈ میں بدھ کو ہی نوے روز کی توسیع کر دی گئی تھی۔ وزارت داخلہ نے ملزمان کے ریمانڈ میں توسیع کے بعد انہیں رینجرز کی تحویل میں دے دیا۔ اس دوران میں برطانوی تحقیقاتی اداروں نے انٹرپول سے تینوں ملزمان کے ریڈ وارنٹ جاری نہیں کرائے۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر نوے روز کے دوران ملزمان کی حوالگی کا مطالبہ نہ کیا گیا تو مقدمہ پاکستان میں چلائے جانے پر غور کیا جائے گا۔ دوسری جانب ترجمان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ابھی تک عمران فاروق قتل کیس میں ملوث ملزمان کو برطانیہ کے حوالے کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ وزارت داخلہ وہی کرے گی جس کی پاکستان کا قانون اجازت دیتا ہے۔ کسی انتظامی یا حکومتی فیصلے کے ذریعے تینوں ملزمان کو برطانیہ کے حوالے کرنا خارج از امکان ہے۔
واضح رہے کہ اسکاٹ لینڈ یار کی ایک خصوصی ٹیم ڈاکٹر عمران فاروق قتل کے حوالے سے اپنی تسلی بخش تحقیقات پاکستان آکر کر چکی ہے۔ جہاں اُسے مذکورہ ملزمان تک مکمل رسائی دی گئی تھی۔ اس دوران میں توقع کی جارہی تھی کہ برطانوی حکومت دونوں ممالک میں ملزمان کی حوالگی کے معاہدے کی عدم موجودگی میں کسی قانونی ڈھانچے کے تحت اس میں پیش رفت کرے گی۔ مگر برطانیا تا حال اس ضمن میں کوئی پیش رفت نہیں کی۔ البتہ اُس نے یہ اشارے واضح طورپر دے دیے ہیں کہ وہ ڈاکٹر عمران فاروق قتل کے اصل ملزمان تک پہنچ چکی ہے اور اُس کے پاس ایسے ٹھوس قانوی شواہد موجود ہیں کہ وہ اب اس معاملے میں ملزمان کے خلاف فردِ جرم عائد کرنے کے لیے کراؤن پولیس سے کسی بھی وقت رجوع کر سکتی ہے۔ اطلاعات یہ ہیں کہ اگلے ہفتے اس ضمن میں ٹھوس پیش رفت ممکن ہو سکے گی۔ یہی وجہ ہے کہ وزارتِ داخلہ نے ایک مرتبہ پھر ملزمان کے ریمانڈ میں توسیع کرکے اُنہیں رینجرز کے حوالے کر دیا ہے۔
ڈیزل پر لیوی میں 6روپے 57پیسے جبکہ پیٹرول پر 39پیسے فی لیٹر اضافہ مٹی کے تیل پر لیوی کی شرح 20روپے 36پیسے فی لیٹر پر برقرار، ذرائع تیل کی عالمی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود حکومت نے عوام کو ریلیف نہیں دیا بلکہ اس کے برعکس لیوی میں اضافہ کردیا ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق وفاقی...
دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود، آئی ای ڈیز اور موٹرسائیکلیں برآمد سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں خاران اور مستونگ میں کارروائیاں ،آئی ایس پی آر بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 8 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ...
پاکستان دنیا میں پیس میکر بن چکا، اب معاشی قوت بننا ہمارا ہدف ہے‘ آج دنیا پاکستان کو دہشت گردی کے بجائے امن، استحکام اور تعمیری کردار کی علامت کے طور پر دیکھ رہی ہے، اسحاق ڈار اللہ تعالی نے پاکستان کو دنیا میں منفرد مقام عطاء کیا ، پوری قوم اس پر شکر گزار ہے ، وزیراعظم اور فیلڈ ...
بلاول بھٹو کا مطالبہ درست، کراچی بلدیاتی انتخابات کی طرز پر الیکشن کروانے سے بہتر انتخابات نہ کروانا ہوگا کوئی تفصیل جاننا چاہتا ہیں توحافظ نعیم یا خالد مقبول سے پوچھ لیں،بلاول کے بیان پر جواب مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کا بلدیاتی انتخابات ت...
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات نہ کرانے والی ن لیگ کراچی کے جمہوری عمل اور بلدیاتی نظام پر تنقید کر رہی ہے پہلے پنجاب کے عوام کو ان کا آئینی حق دے،پھر دوسرے صوبوں کے نظام پر تنقید کریسعد رفیق کے بیان پر ردعمل پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کے بیان پر سینئر وزیر سندھ ...
سلامتی کونسل کی قراردادوں پر غیر جانبدارانہ اور بروقت عملدرآمد کو یقینی بنانے کے طریقہ کار پر غور سلامتی کونسل کی قراردادیں محض سفارشات نہیں قانونی ذمہ داری ہیں، پاکستانی مستقل مندوب پاکستان نے کشمیر اور فلسطین کے حل طلب تنازعات کو عالمی امن کیلئے خطرہ قرار دے دیا۔پاکستان اورچی...
وزیراعظم نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کم کیں تو آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے رونا گانا شروع کر دیا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونے سے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا 104ارب نقصان کادعوی کر دیا پاکستان میں مہنگے تیل پر اربوں روپے منافع کمانے والی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا رونا دھونا جار...
ایک وفاقی وزیر نے آگ بجھانے کے بجائے اسے مزید بھڑکایا، وہ وزیر اب تک معافی مانگنے کیلئے بھی تیار نہیں، کچھ وزیر ایسے مشورے دیتے ہیں کام میں مشکلات پیدا ہو جاتی ہیں وزیراعظم جس نیت کے ساتھ اتحادیوں اور اپوزیشن کو انگیج کرتے ہیں اسے سراہتا ہوں، چاہتا ہوں وزیراعظم کامیاب ہوں تو صو...
عوامی ایکشن کمیٹی نے مظفرآباد کی طرف آج کا مارچ مؤخر کر دیا ، کل تک ہم مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی باتیں کرتے تھے،حکومت کی ہٹ دھرمی برقرار رہی تو میں ثالثی نہیں کرواؤں گا عوامی ایکشن کمیٹی سے بات چیت ہونی چاہیے،خواجہ آصف کے اشتعال انگیزبیانات نے آگ بھڑکائی، حکومت کو کمی...
پاکستان اور قطر کی تکنیکی ٹیمیں امریکا اور ایران کی تکنیکی ٹیموں کے ساتھ رابطے میں رہیں گی پاکستانیوں کی بازیابی کیلئے صومالیہ کے حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں،طاہر حسین اندرابی ترجمان دفترِ خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا ہے کہ مختلف ملکوں نے خطے میں قیامِ امن کیلئے کردار ادا کر...
ہلاک دہشتگردوں میں خلیل الرحمان، نعیم الدین کفایت اللہ شامل ہیں، حکام دہشت گردوں سے 6 کلاشنکوف، 3 دستی بم برآمد، فرار ساتھیوں کی تلاش جاری لوئر دیر کے علاقے برچڑئی تالاش میں پولیس اور خوارج کے مابین جھڑپ کے دوران 6 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق برچڑی پہاڑی میں دہشت گرد...
مودی سرکارکی بدترین خارجہ پالیسی، سنجیدہ سفارت کاری سوشل میڈیاپر تماشا بن گئی ناقص پالیسیوں کے باعث غیر ملکی سرمایہ کار بھارت کا بائیکاٹ کر رہے ہیں،رپورٹ مودی کی عالمی سطح پر موجودگی کے باوجود بھارت کے سفارتی تعلقات کمزور ہونے لگے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بی جے پی کے کٹ...