وجود

... loading ...

وجود

دہشت گردی کے خاتمے تک جدوجہدجاری رہے گی،وزیر اعظم

جمعه 13 مارچ 2026 دہشت گردی کے خاتمے تک جدوجہدجاری رہے گی،وزیر اعظم

کوئی دہشت گرد برداشت نہیں کرینگے، جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا،شہباز شریف
تمام ممالک سے دوستانہ تعلقات کے خواہاں ، صو فیا ئے کرا م دین اسلام کے حقیقی سفیر ہیں

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کوئی دہشت گرد برداشت نہیں کرینگے، جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف جدوجہد مکمل خاتمے تک جاری رہے گی،تمام ممالک سے دوستانہ تعلقات کے خواہاں، اولیاء کرام کی تعلیمات انسانیت کے لئے مشعل راہ ہیں۔ برصغیر میں اسلام اولیاء کرام کی تعلیمات سے پھیلا، اولیاء کرام نے اللہ تعالی اور نبی کریمؐ کی محبت کا پیغام عام کیا جس پر عمل کر کے ہم دنیا و آخرت سنوار سکتے ہیں،حضرت مرشدی محمد اسحق شاہین گورا یاؒبھیج پیرجٹا پنجم جٹاؒتحریک پاکستان کے درخشاں ستارے تھے،حضرت مرشدی اسحق شاہین گورایا ؒ نقشبندی نے پوری زند گی اسلاف صوفیاء صالحین کی پیروی میں صوفیاء کی سر زمین بالعموم سندھ اور باالخصوص عالم اسلام کا قلعہ پاکستان میں تصوف و اصلاح اور نظام مصطفی ﷺکے لیئے خود کو وقف کیا ہوا تھا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ آزادی بے پناہ قربانیوں کے بعد ملی ہے اور اس آزادی کا تحفظ ایک بہت بڑی ذمہ داری ہے جس کے لیے پوری قوم اور مسلح افواج ہر قسم کی قربانی دینے کے لیے تیار ہیں‘ بھارت پاکستان کو ہمیشہ میلی آنکھ سے دیکھتا ہے اور افغان سرزمین کا پاکستان کے خلاف استمعال کرتے ہوئے فتنہ الخوارج اورفتنہ الہندو دیگر دہشتگرد تنظیمیں اپنے ناپاک عزائم کے حصول کیلئے کوشاں ہیں تاہم عوام اور مسلح افواج متحد ہیں اور دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنائیں گے‘پاکستان کو بہت سے جیوپولیٹیکل چیلنجز کا سامنا ہے‘تمام اندرونی اور بیرونی سازشوں کے باوجود پاکستان کی تعمیر و ترقی کا عمل جاری رہے گا‘ ففتھ جنریشن وار فیئر اہم چیلنج کی صورت اختیار کرچکا ہے‘نوجوان نسل میں نفرت اور مایوسی پھیلانے کی کوششوں کو ناکام بناناہوگا،پنی نوجوان نسل میں نفرت اور مایوسی پھیلانے کی کوششوں کا مقابلہ کرنا ہو گا‘ہم مشکلات پر قابو پانے کی صلاحیت رکھتے ہیں‘ ہم ایک باحوصلہ قوم ہیں اور چیلنجز سے نہیں جھکیں گے‘ہمیں قو م کی توانائی اور صلاحیتوں پر اعتماد ہے اور ہم مشکلات سے کبھی نہیں گھبراتے‘ پاکستان کو جغرافیائی اور سیاسی مسائل کا سامنا ہے،وزیر اعظم نے دفاع کو مزید مستحکم بنانے‘ زراعت سمیت اقتصادی شعبوں کو فروغ دینے اور نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنی سرحدوں کی حفاظت یقینی بنائیں گے، معیشت، زراعت مستحکم کریں گے اور توانائی کا تحفظ بھی کریں گے‘یہ سفر مشکل ضرور ہے لیکن ناممکن نہیں، پاکستان کی خارجہ پالیسی استحکام اور امن کو یقینی بنانے پر مبنی ہے اور ہم اپنے پڑوسیوں اور عالمی برادری کے ساتھ باہمی احترام اور خوشحالی کے مشترکہ اہداف پر مبنی مضبوط تعلقات چاہتے ہیںوزیر اعظم نے کہا کہ ہم اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کو بھی نہیں بھولے جو طویل عرصے سے بھارت کی ریاستی دہشتگردی کا شکار ہیں۔وزیر اعظم نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ فلسطین میں نسل کشی کو روکنے اور امریکہ و اسرائیل کی ایران سے جنگ کے خاتمے کے لیے فوری فیصلہ کن اقدامات کرے۔وزیر اعظم نے قوم سے اپیل کی کہ مادر وطن کے قیام کے حقیقی مقاصد کے حصول کے لیے کام کریں۔اپنی تمام تر توانائیاں ملک کی ترقی کیلئے وقف کریں، اختلافات سے بالاتر ہو کر ایک خوشحال اور پرامن پاکستان کیلئے کام کریں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ مایوسی اور منفی سوچ کو ترک کر کے اتحاد، سچائی اور امید کو اپنانا ہو گا،پاکستان کو غیر مستحکم کرنے والے کسی دہشت گرد گروپ کو برداشت نہیں کرینگے،کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائیگا،خود مختاری پر سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا،تمام ممالک سے دوستانہ تعلقات کے خواہاں ہیں، قوم مایوس نہ ہو، ہم پاکستان کومعاشی لحاظ سے مضبوط اور خودکفیل بنانے کیلئے پُرعزم ہیں، سیاسی جماعتیں مسائل کے حل کیلئے ملکر کام کریں،اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوقی کی پامالی اور فلسطینیوں کی نسل کشی روکے,،دہشت گردوں یا کسی اور گروپ کی جانب سے پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کسی بھی کوشش کو برداشت نہیں کیا جائیگا، پاکستان عالمی امن اور تمام ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات کا خواہاں ہے، ہم ایک ذمہ دار ایٹمی طاقت ہیں اور پُرامن بقائے باہمی پر یقین رکھتے ہیں،ہمیں قومی اتفاق رائے کے ساتھ موثر حکمت عملی، دانشمندانہ انتظام، صوبوں اور وفاق کیمابین بہتر روابط کی اشد ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا قوم مایوس نہ ہو، ہم پاکستان کومعاشی لحاظ سے مضبوط اور خودکفیل بنانے کیلئے پُرعزم ہیں، معاشی مسائل کے حل اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے ایس آئی ایف سی کا قیام عمل میں لایاجا چکا، ہمیں انسانی وسائل کی ترقی اور ہنرمندی، زراعت، آئی ٹی، صنعتی ترقی اور گڈ گورننس پر توجہ دینا ہو گی،وزیر اعظم نے کہا کہ ملک کے موجود حالات کے تناظر میں معاشرے میں وحدت امت کیلئے امن اور رواداری کے فروغ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وحدت امت وقت کی ضرورت ہے اور اس میں علماء اور مشائخ کا اہم کردار ہے،، ضروری ہے کہ محراب و منبر سے صدائے وحدت امت بلند کی جائے، اسلام ہمیں امن،اخوت،محبت،رواداری،قومی یکجہتی،بھائی چارے اور خدمت انسانیت کا درس دیتا ہے وطن عزیز پاکستان اللہ تعالیٰ کی نعمت عظمیٰ ہے،ملک دشمن طاقتوں کی سازشوں کو ملکر ناکام بنائیں گے،پاکستان کا امن خطے کے امن کو مضبوط کرے گااور قوم کیلئے ترقی و خوشحالی کے نئے راستے کھلیں گے تمام علماء و مشائخ منبرومحراب سے احترام انسانیت،تشدد سے پاک معاشرہ اور قومی یکجہتی کیلئے اپنا کردار ادا کریں ، افواج پاکستان نے ملک کی سلامتی و دفاع کیلئے لازوال اور بے مثال قربانیاں دی ہیں جوملک و قوم کے لیے باعث فخر ہیں جسے ہم سلام پیش کرتے ہیں،پاکستان کی سلامتی اور دفاع کیلئے علماء کرام و مشائخ عظام نے ہمیشہ قوم کو تیار رکھا ہے اور آئندہ بھی قوم کو بیدار رکھیں گے ۔


متعلقہ خبریں


بجٹ میں آئی ٹی کیلئے کوئی منصوبہ شامل نہیں، حافظ نعیم وجود - اتوار 14 جون 2026

حکومت اب بھی ایک لیٹر پیٹرول پر120 روپے سے زائد پیٹرولیم لیوی وصول کررہی ہے بہت تماشا ہوگیا وسائل پر قابض اشرافیہ عوام کے راستے سے ہٹ جائے،تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے بجٹ میں آئی ٹی کے فروغ کے لیے کوئی جامع منصوبہ شامل نہیں۔ سات دہائیوں...

بجٹ میں آئی ٹی کیلئے کوئی منصوبہ شامل نہیں، حافظ نعیم

امریکا سے معاہدے پر آج دستخط نہیں کر رہے ہیں، ایران وجود - اتوار 14 جون 2026

امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط اتوار کو نہیں ہوں گے جنگ کے خاتمے پر توجہ مرکوز کرنے والے اسلام آباد میمورنڈم پر عمل کیا جا رہا ہے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا سے معاہدے پرآج دستخط نہیں کر رہے ہیں۔ایک بیان میں اسماعیل بق...

امریکا سے معاہدے پر آج دستخط نہیں کر رہے ہیں، ایران

18 ؍ہزار ارب روپے سے زائد کا وفاقی بجٹ پیش ،تنخواہوں اور پنشن میں سات فیصد اضافہ وجود - هفته 13 جون 2026

    دفاعی بجٹ 17.6فیصد اضافے کے بعد3؍ہزار 10؍ارب 90 کروڑ مختص، حکومت کے کل اخراجات میں سے 8,054ارب روپے صرف مارک اپ کی ادائیگی کے لیے مختص،جائیداد کی فروخت پر ٹیکس کی شرح میں کمی حکومت کے کل اخراجات کا تخمینہ 18,771 ارب روپے ،سول انتظامیہ کے اخراجات کے لیے 1,07...

18 ؍ہزار ارب روپے سے زائد کا وفاقی بجٹ پیش ،تنخواہوں اور پنشن میں سات فیصد اضافہ

وفاقی بجٹ میں کراچی مکمل نظر انداز ، کوئی پیکیج یا نیا منصوبہ شامل نہیں وجود - هفته 13 جون 2026

  پرانے منصوبوں میں پانی فراہمی کے منصوبے کے فور کے لئے 10ارب اور کراچی اربن انفرا اسٹرکچر کے لئے 7ارب 50کروڑ روپے مختص، حیدرآباد سکھر موٹر وے پر 30ارب روپے خرچ ہونگے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کراچی کوئٹہ چمن روڈ کے لئے 3؍ارب روپے رکھے گئے ، کراچی گرین لائن کے لئے تقری...

وفاقی بجٹ میں کراچی مکمل نظر انداز ، کوئی پیکیج یا نیا منصوبہ شامل نہیں

غریبوں پر بوجھ اور امیروں کو ریلیف دیا گیا، پی ٹی آئی نے بجٹ مسترد کردیا وجود - هفته 13 جون 2026

یہ ن لیگ کا بجٹ ہے جس میں غریب کو صرف ٹکڑے جبکہ امیر کو ریلیف دیا گیا ہے بجٹ ایماندار ٹیکس دہندگان کو ہراساں کرنے پر مبنی ہے، شیخ وقاص اکرم کی گفتگو پاکستان تحریک انصاف نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کو مسترد کردیا۔پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے اس ...

غریبوں پر بوجھ اور امیروں کو ریلیف دیا گیا، پی ٹی آئی نے بجٹ مسترد کردیا

مودی سرکار منی پورمیں حالات پرقابو پانے میں ناکام وجود - هفته 13 جون 2026

ناگا قبیلیکے 6افراد کی لاشیں برآمد ، ڈپٹی وزیراعلیٰ کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ منی پور قابض بھارت کے ہاتھ سے نکل چکا ہے، خانہ جنگی کی صورتحال بھی برقرار مودی کی نااہلی کے باعث منی پور میں فسادات روزانہ ایک نیا اور خطرناک رخ اختیار کررہے ہیں۔بھارت کا اپنا جریدہ "انڈیا نیوز نی...

مودی سرکار منی پورمیں حالات پرقابو پانے میں ناکام

خوشحالی کا دور شروع ہو چکا ، بجٹ تاریخی قرار،شہباز شریف وجود - هفته 13 جون 2026

حکومت معاشی استحکام کے ثمرات براہِ راست عوام تک پہنچائے گی ، وزیراعظم حکومت اب عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے قابل ہوئی ہے، بیان جاری وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی بجٹ 2026-27 کو عوامی ریلیف، معاشی ترقی اور خوشحالی کا بجٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت معاشی استحکام کے ثمرات براہ...

خوشحالی کا دور شروع ہو چکا ، بجٹ تاریخی قرار،شہباز شریف

قومی اقتصادی سروے پیش،حکومت اہم معاشی اہداف کے حصول میں ناکام وجود - جمعه 12 جون 2026

مہنگائی بتدریج کم ہوئی، شرحِ نمو 3۔7 فیصد تک پہنچ گئی، پچھلے 4 سال کی سب سے بہترین معاشی ترقی، تجارتی غیر یقینی کے بعد پھر سیلاب آیا، مارچ میں خطے میں عدم استحکام ہوا، وفاقی وزیر خزانہ تمام چیلنجز سے درست نبردآزما ہوئے،مالی سال کے دوران 3 بڑے چیلنجز سے کامیابی سے نمٹا گیا،اکنا...

قومی اقتصادی سروے پیش،حکومت اہم معاشی اہداف کے حصول میں ناکام

ایران پر آج شدید حملے کریں گے ،تیل و گیس کے ذخائر اور خارگ جزیرے پر قبضہ کرلیں گے،ٹرمپ کی دھمکی وجود - جمعه 12 جون 2026

امریکا مستقبل میں خارگ جزیرے سمیت ایران کے اہم تیل اور گیس کے انفراسٹرکچر پر قبضہ کرکے ان کی توانائی منڈیوں کا مکمل کنٹرول سنبھال لے گا، پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان یہ حکمت عملی اسی طرز پر ہوگی جس طرح امریکا نے وینزویلا میں توانائی کے شعبے سے متعلق اقدامات کیے تھے، اامریکا...

ایران پر آج شدید حملے کریں گے ،تیل و گیس کے ذخائر اور خارگ جزیرے پر قبضہ کرلیں گے،ٹرمپ کی دھمکی

کراچی بی آر ٹی منصوبے کیلئے 256 الیکٹرک بسیں خریدنے کا فیصلہ وجود - جمعه 12 جون 2026

منصوبہ اپنی تکمیل کے بعد روزانہ تین لاکھ تک مسافروں کو سفری سہولت فراہم کرے گا 21 کلومیٹر طویل مخصوص بی آر ٹی کوریڈور داؤد چورنگی سے نمائش تک قائم کیا جائے گا کراچی کے یلو لائن بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) منصوبے کے لئے 256 الیکٹرک بسیں خریدی جائیں گی جبکہ منصوبہ اپنی تکمیل ک...

کراچی بی آر ٹی منصوبے کیلئے 256 الیکٹرک بسیں خریدنے کا فیصلہ

پی ٹی آئی رہنما اقبال آفریدی کی قومی اسمبلی کی رکنیت معطل وجود - جمعه 12 جون 2026

اسٹاف پر ہاتھ اٹھایا، ڈی جی میڈیا اور پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی کی جو ناقابل قبول ہے (ن) لیگ کی رکن فرح ناز اکبر نے رکنیت معطل کرنے کی تحریک پیش جسے منظور کرلیا گیا اسپیکر قومی اسمبلی نے اسٹاف اور سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ بدتمیزی پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اقبال ...

پی ٹی آئی رہنما اقبال آفریدی کی قومی اسمبلی کی رکنیت معطل

صومالیہ میں یرغمال پاکستانیوں کی رہائی کیلئے سرگرم ہیں،دفترخارجہ وجود - جمعه 12 جون 2026

صومالی سفیر دفتر خارجہ طلب ، یرغمالیوں کی رہائی کیلئے جاری کوششوں پر تبادلہ خیال دو روز قبل وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے صومالیہ کے وزیر خارجہ عبدالسلام علی سے رابطہ کیا ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ صومالیہ میں ایک بحری جہاز پر سوار پاکستانی شہری گزشتہ 15 روز سے یرغمال ہیں اور پ...

صومالیہ میں یرغمال پاکستانیوں کی رہائی کیلئے سرگرم ہیں،دفترخارجہ

مضامین
بھارتی مسلمانوں کو پاکستان بھیجنے کا منصوبہ وجود اتوار 14 جون 2026
بھارتی مسلمانوں کو پاکستان بھیجنے کا منصوبہ

غربت،مایوسی اور حکومتی اعدادوشمار وجود اتوار 14 جون 2026
غربت،مایوسی اور حکومتی اعدادوشمار

پاکستان بچاؤ! وجود اتوار 14 جون 2026
پاکستان بچاؤ!

دفن شدہ سچائیاں مردہ نہیں ہوتیں! وجود اتوار 14 جون 2026
دفن شدہ سچائیاں مردہ نہیں ہوتیں!

کرپشن میں ڈوبی بھارتی فوج وجود هفته 13 جون 2026
کرپشن میں ڈوبی بھارتی فوج

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ وجود جمعه 22 نومبر 2024
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ

حقیقتِ تصوف وجود جمعه 01 نومبر 2024
حقیقتِ تصوف

معلم انسانیت مربی خلائق وجود بدھ 25 ستمبر 2024
معلم انسانیت مربی خلائق
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی وجود جمعرات 22 اگست 2024
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی

بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف وجود بدھ 21 اگست 2024
بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف

قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر