وجود

... loading ...

وجود
وجود

پارلیمان سے خطاب میں وزیراعظم کی جھنجھلاہٹ

جمعرات 30 مارچ 2023 پارلیمان سے خطاب میں وزیراعظم کی جھنجھلاہٹ

وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ پارلیمان کے مشترکہ اجلاس میں اپنی کلیدی تقریر چیئرمین پی ٹی آئی پر شدید تنقید کرتے ہوئے پوری کی۔ اس کے ساتھ ہی انھوں نے عمران خان کو مختلف عدالتوں سے دی جانے والی ضمانتوں کے فیصلوں پر بھی شدید تحفظات بلکہ اعتراضات کا اظہار کیا اور الزام لگایا کہ عمران خاں دہشت گردوں کو اپنی شیلڈ بنارہا ہے،لیکن ان کو دن رات ریلیف مل رہا ہے کوئی پوچھنے والا نہیں، ایسا کہتے ہوئے وہ بھول گئے کہ خود ان کے بھائی آج عدالت کے فیصلے کے تحت ہی جیل سے نکل کر برطانیہ کی خنک ہواؤں میں کافی کی چسکیاں لے رہے ہیں۔اگر عدالت ان کو ریلیف نہ دیتی تو شاید ان کو جیل سے باہر آکر سانس لینا بھی میسر نہ آتا۔وہ یہ بھی بھول گئے کہ یہ عدالت کی کرم نوازی ہے کہ وہ اپنے بھائی کو عدالت کے سامنے واپس پیش کرنے کے ضمانت دار ہیں اور اگر عدالت چاہے تو نواز شریف کو واپس نہ لانے پر ان کو جیل میں ڈال سکتی ہے،شہباز شریف شایداس بات کو بھی نظر انداز کررہے ہیں کہ اگر عدالت ساتھ نہ دیتی اور بروقت اقدامات نہ کرتی تو آج شاید 13 جماعتوں کی ان کی حکومت ہی وجود میں نہ آسکتی۔اب سپریم کورٹ کے ایک ازخود نوٹس پر وہ اتنے برہم ہیں کہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کے اختیارات پر ہی قدغن لگانے پر تلے ہوئے ہیں،لیکن وہ شاید یہ بھول گئے ہیں کہ اگر وہ چیف جسٹس کے اختیارات میں کٹوتی کرنے کیلئے پارلیمنٹ میں پیش کردہ بل منظور کرانے میں کامیاب بھی ہوگئے تو کل جب وہ حزب اختلاف میں ہوں گے تو از خود نوٹس پر قدغن لگانے کی اپنی ہی کوشش پر پشیمان ہوں گے اور اس کا فائدہ ان کے مخالفین اٹھائیں گے۔ عام طورپر یہ خیال کیا جارہاتھا کہ ملک اس وقت جس خطرناک دوراہے پر کھڑا ہے وزیراعظم پارلیمان میں اپوزیشن کی موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے افہام و تفہیم کی بات کریں گے اور اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر ملک کو موجودہ بحران سے نکالنے کیلئے اپوزیشن کو مل بیٹھ کر کام کرنے کی دعوت دیں گے،لیکن وزیر اعظم کی پارلیمان میں دھواں دار تقریر میں افہام وتفہیم کا کوئی شائبہ تک نہیں تھا بلکہ اس سے واضح ہوتاتھا کہ وہ اپوزیشن کو کچا چبالینا چاہتے ہیں اور عمران خاں کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے پہنچانے کی ان کی خواہش پوری نہ ہونے پر وہ شدید جنجھلائے ہوئے ہیں اور بقول اپنے وزیر داخلہ اب وہ عمران نہیں یا میں نہیں کہ مرحلے پر آچکے ہیں۔ پوری دنیا جانتی ہے کہ پاکستان کی سیاست ایک مشکل اور سنگین نوعیت کے بحران میں کھڑی ہے۔ ماضی کے مقابلے میں آج ہماری داخلی، علاقائی اور خارجی سطح کی صورتحال نے ہمیں کافی تنہا کردیا ہے۔ یہی وہ صورت حال ہے جس کی وجہ سے آئی ایم ایف پاکستان کو قرض دینے کے لیے اپنی تمام شرائط کی تکمیل کے باوجود پاکستان کے دوست ممالک کی ضمانت مانگ رہا ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ ہم سب ہی اس تنہائی سے نکلنا چاہتے ہیں اور تمام دردمند پاکستانیوں کی کوشش ہے کہ کسی ایسے راستے کی تلاش کو ممکن بنایا جائے جو ہمیں محفوظ راستہ کی طرف لے جاسکے۔ فی الوقت صورت حال یہ ہے کہ حکومت ہو یا حزب اختلاف یا ریاستی سطح کے تمام ادارے ”ردعمل کی سیاست“ کا شکار ہوگئے ہیں اور یہ کیفیت مفاہمت کے بجائے ”ردعمل یا بدلہ لینے کی سیاست“ کو فروغ دینے کا سبب بن رہی ہے۔مفاہمت کے امکانات وہیں پیدا ہوتے ہیں جہاں فریق ایک دوسرے کے سیاسی قد کاٹھ یا سیاسی وجود کو قبول کرتے ہیں لیکن یہاں صورت حال یہ ہے کہ ملک کا وزیر داخلہ صدر مملکت کو اپنے دائرے میں رہنے کی تنبیہ کرتا ہے اور وزیر اعظم صدر مملکت کے خط کو اپوزیشن کی پریس ریلیز قرار دیتے ہیں۔سیاسی معاملات میں مختلف نقطہ نظر کا ہونا یا تنقید کے پہلو کا موجود ہونا سیاسی و جمہوری روایات کا حصہ ہوتے ہیں۔ لیکن اگر سیاسی تنقید یا مختلف نقطہ نظر سیاسی دشمنی یا عدم قبولیت میں تبدیلی کی شکل اختیار کرلیں تو مفاہمت کا پہلو پیچھے رہ جاتاہے۔مفاہمت کے لیے تمام فریقوں کو سازگار ماحول پیدا کرنا ہوتا ہے کیونکہ سیاسی سازگار ماحول ہی ایک دوسرے کے لیے سیاسی جگہ یا قبولیت کو فراہم کرنے کا سبب بنتا ہے۔لیکن فی الحال ایسا لگتا ہے کہ ہم محض سیاسی جنگ نہیں جیتنا چاہتے بلکہ اپنے سیاسی مخالف کے وجود کو ہی ختم کرنا چاہتے ہیں۔ وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے بقول اب ہم رہیں گے یا عمران خان رہیں گے اور ہمیں عمران خان کو ختم کرنے کے لیے ہر وہ حربہ اختیار کرنا ہے جو جائز ہو یا ناجائز یا جمہوری ہو یا غیر جمہوری ہم گریز نہیں کریں گے۔کچھ اسی طرح کی شدت پسندی ہمیں وزیر اعظم شہباز شریف کے گزشتہ روز پارلیمان سے خطاب میں بھی دیکھنے کو ملتی ہیں۔ایک طرف سیاسی محاذ پر سیاسی قیادتیں ایک دوسرے کے خلاف محاذ بنائے ہوئی ہیں تو دوسری طرف ہمیں سیاسی جماعتوں اور اداروں کے درمیان بھی ٹکراؤ کا ماحول غالب نظر آتا ہے۔انتخابات کے تناظر میں ایک بڑا بحران سر پر کھڑا ہے۔ سپریم کورٹ کے فیصلہ کے باوجود حکمران اتحاد دو صوبوں کی سطح پر انتخابات سے واضح انکاری ہے۔ الیکشن کمیشن نے انتخابات کو ملتوی کردیا ہے اور اب یہ معاملہ سپریم کورٹ کی جیب میں ہے اور دیکھنا ہوگا کہ وہ کیا ردعمل دیتی ہے۔فیصلہ کچھ بھی ہو کیا اس سے سیاسی استحکام ممکن ہوسکے گا، یہ بجائے خود ایک بڑا سوالیہ نشان ہے۔ جو سیاسی فیصلے سیاسی قیادتوں کو سیاسی فورمز پر کرنے تھے وہ اہل سیاست اپنی نااہلی کی وجہ سے عدالتوں میں لے آئے ہیں۔ عدالتوں سے اپنی مرضی کے فیصلہ چاہتے ہیں اور اگر فیصلے حق میں نہیں آتے تو پھر عدالتوں پر تنقید میں شدت پیدا کرکے ماحول کو اور زیادہ خراب کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔پچھلے دنوں سابق وزیر خارجہ اور بین الاقوامی امور کے ماہر دانشور اور سیاست دان خورشید قصوری کی سربراہی میں ”پاکستان فورم“ کا موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر اہم اجلاس منعقد ہوا۔موضوع تھا ”پاکستان کی داخلی سیاست اور اس حالیہ بحران سے باہر نکلنے کا راستہ“ کیا ہونا چاہیے۔میاں خورشید قصوری کے بقول اگر اس وقت ہماری سیاسی قیادت نے مفاہمت کا کوئی راستہ نہ نکالا تو اس کے نتیجے میں ایک بڑا سیاسی اور آئینی بحران پیدا ہوگا جو کسی سے نہیں سنبھل سکے گا۔فورم کے بقول بنیادی نکتہ کیسے سیاسی قیادت کو بٹھایا جائے کیونکہ اس وقت دونوں اطراف میں موجود سیاسی بداعتمادی و ٹکراو کا ماحول سیاسی مفاہمت میں رکاوٹ بنا ہوا ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف سمیت پی ڈی ایم کے رہنما ؤں کی جانب سے ایک تاثر یہ دیا جاتا ہے کہ عمران خان مفاہمت نہیں چاہتے لیکن سوال یہ ہے کہ کیا واقعی ملک میں حکمران اتحاد چاہتا ہے کہ مفاہمت ہو۔کیونکہ مفاہمت جو بھی ہوگی اس کا ایک عملی نتیجہ انتخابات کا ہونا ہے۔حکومت اپنی مرضی و منشا و وقت کے مطابق انتخاب کا انعقاد چاہتی ہے جب کہ عمران خان فوری انتخابات کے حامی ہیں۔ایسی صورت میں مفاہمت کے جذبے کے تحت جو بھی راستہ نکلتا ہے وہ آئین کا ہی راستہ ہے اور اس سے انحراف نئی انارکی سمیت جمہوری عمل کو کمزور کرنے یا اس میں تعطل پیدا کرنے کا سبب بنے گا۔اس لیے جو بھی حالات ہیں اور جیسے بھی حالات ہیں تمام سیاسی قوتوں خاص طورپر حکمران اتحاد کو معاملات کو بند دروازے کی طرف دھکیلنے کے بجائے مفاہمت پر ہی زور دینا چاہئے اوراس کے لیے سازگار ماحول کو پیدا کرنا ہی بنیادی ترجیح ہونی چاہیے۔ ملک میں سیاسی تقسیم میں جوشدت پیدا ہوئی ہے اس کو کم کرنا بھی ہماری ترجیح ہونی چاہیے۔یہ عمل صرف اور صرف بات چیت، مکالمے اور مفاہمت کے ساتھ ہی ہوسکے گا۔کیونکہ اس سے انحراف کی پالیسی نے سیاست، جمہوریت، معیشت اور سیکورٹی کے عمل کو کمزور کردیا ہے۔لیکن اس کے لیے ضروری ہے کہ تمام فریقین کو سب سے پہلے ”اعتماد کی بحالی پر مبنی اقدامات“ کو بنیادی نکتہ بنانا ہوگا۔اس کی ایک شرط یہ بھی ہوسکتی ہے کہ فوری طور پر جو مقدمات سیاسی کارکنوں کے خلاف بن رہے ہیں یا سیاسی قیادتوں پر دہشت گردی کے مقدمات کو طاقت دی جارہی ہے۔اس کو ختم کیا جائے۔ بدقسمتی سے یہاں اب ”دہشت گردی پرمبنی مقدمات کو بطور ہتھیار‘‘ کے طور پر استعمال کیاجارہا ہے جو بلاوجہ حالات میں کشیدگی پیدا کررہا ہے۔یہ کیسے ممکن ہوسکتاہے کہ ایک طرف مفاہمت کی بات کی جائے اور دوسری طرف سیاسی مخالفین پر شدت کے ساتھ دہشت گردی یا ریاستی بغاوت پر مبنی مقدمات بنائے جائیں اور ان بے بنیاد مقدمات پر عدالتوں کی جانب سے ضمانتیں منظور کیے جانے پر عدالتوں کو تضحیک کا نشانہ بنانے کی کوشش کی جائے اور اعلیٰ عدلیہ کو تقسیم کرنے اور ججوں کے مابین دراڑیں ڈالنے کی کوشش جائے اس طرح تو معاملات میں بہتری نہیں اور کشیدگی پیدا ہوگی۔بنیادی بات انتخابات سے انحراف یا اس میں تاخیری حربے کی ہے اس سے جتنی دور بھاگا جائے گا ہمارے مسائل اور زیادہ بڑھ جائیں گے لیکن یہ بھی ضروری ہے کہ انتخابات سے پہلے سیاسی کشیدگی کا خاتمہ کیا جائے اوراعتماد پر مبنی ماحول پیدا کرنے کی ذمے داری سب سے زیادہ حکومت پر عائد ہوتی ہے لیکن یہ صرف حکومت اور اپوزیشن کی ذمہ داری نہیں ہے بلکہ اس کیلئے سول سوسائٹی، وکلا تنظیمیں، میڈیا سمیت اہل دانش یا علمی و فکری انفرادی یا ادارہ جاتی سطح کے لوگوں سمیت سب کو اجتماعی طور پر اس بحث کو آگے بڑھانا ہے۔سب کو مل کر سیاسی قیادتوں پر دباؤڈالنا ہوگا کہ وہ مفاہمت کا راستہ اختیار کریں اور ملک کو ایسی جگہ پر نہ لے کر جائیں جہاں سے واپسی کا راستہ ممکن نہ ہوسکے۔اب دیکھنا یہ ہوگا کہ اس میں کون پہل کرتا ہے اور کون بلی کے گلے میں گھنٹی باندھتا ہے کیونکہ یہ ہی قومی مفاد کا تقاضا ہے۔

٭٭٭


متعلقہ خبریں


رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت وجود - بدھ 13 مارچ 2024

مولانا زبیر احمد صدیقی رمضان المبارک کو سا ل بھر کے مہینوں میں وہی مقام حاصل ہے، جو مادی دنیا میں موسم بہار کو سال بھر کے ایام وشہور پر حاصل ہوتا ہے۔ موسم بہار میں ہلکی سی بارش یا پھو ار مردہ زمین کے احیاء، خشک لکڑیوں کی تازگی او رگرد وغبار اٹھانے والی بے آب وگیاہ سر زمین کو س...

رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود - منگل 27 فروری 2024

نگران وزیر توانائی محمد علی کی زیر صدارت کابینہ توانائی کمیٹی اجلاس میں ایران سے گیس درآمد کرنے کے لیے گوادر سے ایران کی سرحد تک 80 کلو میٹر پائپ لائن تعمیر کرنے کی منظوری دے دی گئی۔ اعلامیہ کے مطابق کابینہ کمیٹی برائے توانائی نے پاکستان کے اندر گیس پائپ لائن بچھانے کی منظوری دی،...

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود - هفته 24 فروری 2024

سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر گزشتہ روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر جسے اب ا یکس کا نام دیاگیاہے کی سروس بحال ہوگئی ہے جس سے اس پلیٹ فارم کو روٹی کمانے کیلئے استعمال کرنے والے ہزاروں افراد نے سکون کاسانس لیاہے، پاکستان میں ہفتہ، 17 فروری 2024 سے اس سروس کو ملک گیر پابندیوں کا سامنا تھا۔...

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

گرانی پر کنٹرول نومنتخب حکومت کا پہلا ہدف ہونا چاہئے! وجود - جمعه 23 فروری 2024

ادارہ شماریات کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق جنوری میں مہنگائی میں 1.8فی صد اضافہ ہو گیا۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ شہری علاقوں میں مہنگائی 30.2 فی صد دیہی علاقوں میں 25.7 فی صد ریکارڈ ہوئی۔ جولائی تا جنوری مہنگائی کی اوسط شرح 28.73 فی صد رہی۔ابھی مہنگائی میں اضافے کے حوالے سے ادارہ ش...

گرانی پر کنٹرول نومنتخب حکومت کا پہلا ہدف ہونا چاہئے!

پاکستان کی خراب سیاسی و معاشی صورت حال اور آئی ایم ایف وجود - پیر 19 فروری 2024

عالمی جریدے بلوم برگ نے گزشتہ روز ملک کے عام انتخابات کے حوالے سے کہا ہے کہ الیکشن کے نتائج جوبھی ہوں پاکستان کیلئے آئی ایم ایف سے گفتگو اہم ہے۔ بلوم برگ نے پاکستان میں عام انتخابات پر ایشیاء فرنٹیئر کیپیٹل کے فنڈز منیجر روچرڈ یسائی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے بیرونی قرض...

پاکستان کی خراب سیاسی و معاشی صورت حال اور آئی ایم ایف

تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب وجود - جمعرات 08 فروری 2024

علامہ سید سلیمان ندویؒآں حضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت تعلیم او رتزکیہ کے لیے ہوئی، یعنی لوگوں کو سکھانا اور بتانا اور نہ صرف سکھانا او ربتانا، بلکہ عملاً بھی ان کو اچھی باتوں کا پابند اور بُری باتوں سے روک کے آراستہ وپیراستہ بنانا، اسی لیے آپ کی خصوصیت یہ بتائی گئی کہ (یُعَلِّ...

تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب

بلوچستان: پشین اور قلعہ سیف اللہ میں انتخابی دفاتر کے باہر دھماکے، 26 افراد جاں بحق وجود - بدھ 07 فروری 2024

بلوچستان کے اضلاع پشین اور قلعہ سیف اللہ میں انتخابی امیدواروں کے دفاتر کے باہر دھماکے ہوئے ہیں جن کے سبب 26 افراد جاں بحق اور 45 افراد زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان اور خیبر پختون خوا دہشت گردوں کے حملوں کی زد میں ہیں، آج بلوچستان کے اضلاع پشین میں آزاد امیدوار ا...

بلوچستان: پشین اور قلعہ سیف اللہ میں انتخابی دفاتر  کے باہر دھماکے، 26 افراد جاں بحق

حقوقِ انسان …… قرآن وحدیث کی روشنی میں وجود - منگل 06 فروری 2024

مولانا محمد نجیب قاسمیشریعت اسلامیہ نے ہر شخص کو مکلف بنایا ہے کہ وہ حقوق اللہ کے ساتھ حقوق العباد یعنی بندوں کے حقوق کی مکمل طور پر ادائیگی کرے۔ دوسروں کے حقوق کی ادائیگی کے لیے قرآن وحدیث میں بہت زیادہ اہمیت، تاکید اور خاص تعلیمات وارد ہوئی ہیں۔ نیز نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم،...

حقوقِ انسان …… قرآن وحدیث کی روشنی میں

گیس کی لوڈ شیڈنگ میں بھاری بلوں کا ستم وجود - جمعرات 11 جنوری 2024

پاکستان میں صارفین کے حقوق کی حفاظت کا کوئی نظام کسی بھی سطح پر کام نہیں کررہا۔ گیس، بجلی، موبائل فون کمپنیاں، انٹرنیٹ کی فراہمی کے ادارے قیمتوں کا تعین کیسے کرتے ہیں اس کے لیے وضع کیے گئے فارمولوں کو پڑتال کرنے والے کیا عوامل پیش نظر رکھتے ہیں اور سرکاری معاملات کا بوجھ صارفین پ...

گیس کی لوڈ شیڈنگ میں بھاری بلوں کا ستم

سپریم کورٹ کے لیے سینیٹ قرارداد اور انتخابات پر اپنا ہی فیصلہ چیلنج بن گیا وجود - جمعرات 11 جنوری 2024

خبر ہے کہ سینیٹ میں عام انتخابات ملتوی کرانے کی قرارداد پر توہین عدالت کی کارروائی کے لیے دائر درخواست پر سماعت رواں ہفتے کیے جانے کا امکان ہے۔ اس درخواست کا مستقبل ابھی سے واضح ہے۔ ممکنہ طور پر درخواست پر اعتراض بھی لگایاجاسکتاہے اور اس کوبینچ میں مقرر کر کے باقاعدہ سماعت کے بعد...

سپریم کورٹ کے لیے سینیٹ قرارداد اور انتخابات پر اپنا ہی فیصلہ چیلنج بن گیا

منشیات فروشوں کے خلاف فوری اور موثر کارروائی کی ضرورت وجود - منگل 26 دسمبر 2023

انسدادِ منشیات کے ادارے اینٹی نارکوٹکس فورس کی جانب سے ملک اور بالخصوص پشاور اور پختونخوا کے دیگر شہروں میں منشیات کے خلاف آپریشن کے دوران 2 درجن سے زیادہ منشیات کے عادی افراد کو منشیات کی لت سے نجات دلاکر انھیں کارآمد شہری بنانے کیلئے قائم کئے بحالی مراکز پر منتقل کئے جانے کی اط...

منشیات فروشوں کے خلاف فوری اور موثر کارروائی کی ضرورت

انتخابات ملتوی کرانے کے حربے وجود - بدھ 13 دسمبر 2023

لاہور میں نوازشریف نے پارلیمانی بورڈ سے خطاب کرتے ہوئے یہ نیا مطالبہ کیا ہے کہ صرف حکومت نہیں جعلی مقدمات پر احتساب بھی چاہتے ہیں، ان کے7 سال کس نے ضائع کیے، کس نے جھوٹے مقدمات بنا کر ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔ سب کے نام سامنے آ چکے ہیں مگر ان کا احتساب کون کرے گا؟ بات اس...

انتخابات ملتوی کرانے کے حربے

مضامین
پاکستان کا پاکستان سے مقابلہ وجود پیر 29 اپریل 2024
پاکستان کا پاکستان سے مقابلہ

بھارتی انتخابی مہم میں مسلمانوں کے خلاف ہرزہ سرائی وجود پیر 29 اپریل 2024
بھارتی انتخابی مہم میں مسلمانوں کے خلاف ہرزہ سرائی

جتنی مرضی قسمیں اٹھا لو۔۔۔!! وجود پیر 29 اپریل 2024
جتنی مرضی قسمیں اٹھا لو۔۔۔!!

''مرمتی خواتین'' وجود اتوار 28 اپریل 2024
''مرمتی خواتین''

جناح کا مقدمہ ۔۔ ( قسط نمبر 4) وجود اتوار 28 اپریل 2024
جناح کا مقدمہ ۔۔ ( قسط نمبر 4)

اشتہار

تجزیے
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

گرانی پر کنٹرول نومنتخب حکومت کا پہلا ہدف ہونا چاہئے! وجود جمعه 23 فروری 2024
گرانی پر کنٹرول نومنتخب حکومت کا پہلا ہدف ہونا چاہئے!

اشتہار

دین و تاریخ
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت وجود بدھ 13 مارچ 2024
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت

دین وعلم کا رشتہ وجود اتوار 18 فروری 2024
دین وعلم کا رشتہ

تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب وجود جمعرات 08 فروری 2024
تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی

بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک وجود بدھ 22 نومبر 2023
بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک

راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر