... loading ...
فیصلہ سعودی عرب کے ہوائی اڈوں اور اہم تنصیبات پر حوثی میزائلوں اور ڈرون حملوں کے بعد کیا گیا
امریکا نے سعودی عرب میں سکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر اپنے غیر ہنگامی سرکاری ملازمین اور ان کے اہلِ خانہ کو ملک چھوڑنے کی ہدایت کردی۔
عرب ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ریاض میں امریکی سفارت خانے نے بتایا کہ یہ حکم 23 اکتوبر سے نافذ العمل ہے۔ سفارت خانے کی جانب سے جاری سکیورٹی الرٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ خطے میں جاری کشیدگی مزید بڑھ سکتی ہے جس کے باعث شہریوں کی سلامتی اور فضائی سفر متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
امریکی سفارت خانے کے مطابق سعودی عرب میں تعینات امریکی سرکاری ملازمین کو مملکت کے کسی بھی ہوائی اڈے کے استعمال سے پہلے چیف آف مشن سے خصوصی اجازت لینا ہوگی۔سفارت خانے نے امریکی شہریوں کو بھی خبردار کیا ہے کہ مزید میزائل اور ڈرون حملوں، فضائی حدود بند ہونے، پروازیں منسوخ ہونے اور سفری نظام میں خلل پڑنے کا امکان موجود ہے۔
حکام نے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ ہوائی اڈے جانے سے پہلے اپنی متعلقہ ایئرلائن سے پرواز کی تازہ صورتِ حال معلوم کریں اور غیر ضروری سفر سے گریز کرتے ہوئے انتہائی احتیاط برتیں۔
ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے 25 اکتوبر کو محدود پیمانے پر آپریشنز بحال کرنے کا اعلان کیا۔ اس دوران اندرونِ ملک پروازوں اور سعودی قومی ایئرلائنز کی بعض بین الاقوامی پروازوں کو اجازت دی گئی۔
امریکی سفارت خانے کے مطابق، ریاض ایئرپورٹ پر عام طور پر موجود رہنے والی چند پروازیں قصیم کے شہزادہ نایف بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے بھی چلائی جا رہی ہیں۔
مسافروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ بکنگ اور روانگی کے اوقات کی تصدیق کیے بغیر ایئرپورٹ کا رخ نہ کریں۔امریکی سفارت خانے کے مطابق، جدہ کا کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور دمام کا کنگ فہد انٹرنیشنل ایئرپورٹ فعال ہیں، تاہم وہاں بھی بعض پروازوں میں تاخیر اور منسوخی کی اطلاعات ہیں۔
یہ سفری ہدایات ایسے وقت میں جاری کی گئی ہیں جب سعودی عرب میں شہری ہوائی اڈوں اور اہم تنصیبات کو نشانہ بنانے والے حوثی میزائل اور ڈرون حملوں کے خدشات برقرار ہیں۔سعودی عرب جانے یا وہاں سے دوسرے ممالک کا سفر کرنے والے افراد کو چاہیے کہ وہ اپنی ایئرلائنز اور متعلقہ ہوائی اڈوں سے تازہ معلومات حاصل کریں۔
سکیورٹی صورتِ حال میں کسی بھی تبدیلی کے باعث پروازوں کے اوقات اور فضائی آپریشنز متاثر ہوسکتے ہیں۔
حوثیوں کے اہم کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز، انتظامی تنصیبات، مورچوں اور جنگجوں کے اجتماعات کو نشانہ بنایا گیا، ترجمان یمن میں حکومتی فورسز نے 750 سے زائد کارروائیوں میں حوثیوں کو بھاری نقصان پہنچانے کا دعوی کردیا دوسری جانب حوثیوں نے سعودی عرب کے اہم ہوائی اڈوں اور نیول بیس کو نشان...
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے فیصلہ سازی میں کور کمیٹی اور سیاسی کمیٹی کو مائنس کرنے کی خبر پر اپنے ردعمل کا اظہار کر تے ہوئے کہاہے کہ فیصلہ سازی میں کور کمیٹی اور سیاسی کمیٹی کو مائنس کرنے کی خبر درست نہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق بیرسٹر گوہر نے تردید کی کہ فیصلہ سازی می...
اینٹی کرپشن حیدرآباد نے مقدمہ درج کرلیا، چیف اکاؤنٹنٹ فواز اشرف شیخ اور جونیئر اکاؤنٹنٹ وقاص بھٹی نامزد، معاملے کی مزید تفتیش جاریحیدرآباد(این این آئی) سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈو جام میں جنوری 2025 سے اگست 2026 کے دوران پنشن کی مد میں 7 کروڑ 10 لاکھ روپے سے زائد کی مبینہ غیر مجاز ا...
رجسٹرار آفس کے ذریعے درخواست کم از کم 15 روز قبل جمع کرانا ہوگیمہمانوں کو براہِ راست دعوت نامے جاری کرنے پر پابندی، خلاف ورزی پر کارروائی کا انتباہجامعہ کراچی کی انتظامیہ نے یونیورسٹی میں تمام پروگرامز، سیمینارز، کانفرنسز اور دیگر تقریبات کے انعقاد کے لیے وائس چانسلر کی پیشگی منظ...
ڈی آئی جی عرفان علی بلوچ جے آئی ٹی کے سربراہ مقرر، آئی ایس آئی، آئی بی، رینجرز اور این سی سی آئی اے کے نمائندے شامل جوڈیشل کمیشن کی سفارشات پر پولیس افسران اور اہلکاروں کے کردار کا تعین، ڈاکٹر اسامہ شیخ کی تربیت سے متعلق سفارش بھی ارسال سندھ حکومت نے نوجوان تاجر میر رضا عل...
دھمکی آمیز پیغام میں امیتابھ بچن کے جوہو میں واقع بنگلے جلسہ کا ذکر کیا گیا ہے، رپورٹس بالی ووڈ کے سینئر اداکار امیتابھ بچن کی رہائش گاہ کو بم دھماکے سے نشانہ بنانے کی دھمکی سے متعلق ای میل سامنے آنے کے بعد ممبئی پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ یہ ای میل شہر کے باندرہ کرلا ...
ترکیہ، پاکستان اور سعودیہ میں سے کسی پربھی حملہ تینوں ممالک پر حملہ تصور کیا جائے گا، ذرائع ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مکہ دفاعی معاہدے کی توثیق کا بل ترک پارلیمنٹ میں پیش کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق معاہدے کے مسودے میں کہا گیا ہے کہ اتحاد مستقل نوعیت کا ہوگا اور کوئی...
سعودی عرب کے مشرقی صوبے میں چار ڈرونز کو تباہ کر دیا،ترجمان اتحادی فوج سعودی عرب میں تعینات امریکی حکومت کے غیرہنگامی عملے اور ان کے اہلِ خانہ کو سعودیہ چھوڑنے کا حکم سعودی عرب نے حوثیوں کی جانب سے آئل فیلڈ پر داغے گئے ڈرونز کو فضا میں تباہ کرنے کا دعوی کیا ہے۔ جبکہ سعودی ف...
افغانستان میں لیتھیم، نایاب ارضی عناصر، تانبا، کوبالٹوسمیت 30 سے زائد معدنیات موجودہیں، رپورٹ شمالی افغانستان میں معدنی وسائل پر کنٹرول،آمدنی کی تقسیم اور مقامی حقوق سے متعلق تنازعات بدامنی اور تشدد کو ہوا دے رہے ہیں،جبکہ کان کنی کے شعبے میں شفافیت اور مالی نگرانی کا فقد...
ہزاروں کلومیٹر کا سفر طے کرکے آنے والے مہمان پرندوں نے سی ویو، ہاکس بے اور رشین بیچ سمیت سندھ کی جھیلوں کا رخ کرلیا سرد ترین علاقے سائبیریا سے ہجرت کرکے آنے والے مہمان پرندوں کی کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا، جس سے ساحلی علاقوں اور آبی ذخائر کی رو...
ملک میں ہر سال 4 لاکھ 50 ہزار سے 8 لاکھ ڈگری ہولڈرز فارغ التحصیل ہوتے ہیں، پی آئی ڈی ای ملک میں نوجوان گریجویٹس کے لیے روزگار کا حصول سنگین چیلنج بن چکا ہے۔ ہر سال تقریباً 4 لاکھ 50 ہزار سے 8 لاکھ ڈگری ہولڈرز تعلیمی اداروں سے فارغ التحصیل ہوتے ہیں، جن میں سے 31 سے 33 فیصد تک ب...
واقعہ راجن پور میں انڈس ہائی وے بنگلہ ہدایت کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار بس ڈیوائیڈر سے ٹکرا کر الٹ گئی، ریسکیووزیرِ اعلیٰ مریم نواز کا بس حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار،زخمی مسافروں کے بہترین علاج کا حکم راجن پور میں صبح سویرے سویرے انڈس ہائی وے پر س...