... loading ...
اسلامی تاریخ کے آغاز اور پیغبر اسلام ۖ کے دور میں ہجرت مدینہ کے موقع پر مسلمان مہاجرین اور انصار کے درمیان جو تاریخی اور فقید المثال بھائی چارہ دیکھا گیا اس کی تفصیل کتابوں میں ملتی ہے، مگرسعودی عرب کی ایک خاتون آرٹسٹ نے مہاجرین اور انصاف کے اس تاریخی بھائی چارے مواخات کو آرٹ ورک میں پیش کرکے منفرد کارنامہ انجام دیا ہے۔ انہوں نے کئی حصوں پر مشتمل پینٹنگز میں مواخات کو پیش کرنے کی کوشش کی ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق زائرین شاہ عبدالعزیز سینٹر فار ورلڈ کلچر(اثر) میں امیگریشن نمائش کا وزٹ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ آج کل جس چیز میں ان کی سب سے زیادہ دلچسپی ہے وہ چمک دار فن پارے اور حسی اثرات کے حامل پروجیکٹس ہیں جنہیں مقامی اور بین الاقوامی فنکاروں نے پیش کیا ہے۔ اس تناظر میں آرٹسٹ زہرا الغامدی نے “بھائی چارہ” کے عنوان سے ایک فن پارہ پیش کیا ہے جس میں پیغمبراسلام ۖ کی ہجرت سے لے کر مہاجرین اور انصار کے درمیان بھائی چارے کے دور کا اظہار کیا گیا ہے۔ تاکہ “ایک سچی کہانی جس کا تصور کرنا مشکل ہو کو آرٹ کی زبان میں پیش کیا جا سکے۔ زہرہ الغامدی نے اپنے ڈیزائن کی مضبوطی کے لیے پرانی کتابیں پڑھنے کا سہارا لیا، جس میں 5 مہینے لگے، روزانہ 6 گھنٹے کام کرکے یہ پینٹنگ تیار کی۔ اپنے فنی کام کے ذریعے الغامدی جو جدہ یونیورسٹی میں ایک ماہر تعلیم ہیں بصری فنون اور ڈیزائن میں مہارت رکھتی ہیں۔ انہوں نے 2,700 میٹر کپڑوں اور مقداروں پر مشتمل ڈیزائن کی گرہ بندی اور بنائی کے ذریعے سماجی پیغام دینے کا بیڑا اٹھایا۔ ان آرٹ کے فن پاروں میں اس وقت کے موسمی حالات، پانی اور کیچڑ کے درمیان انصار اور مہاجرین کے درمیان بھائی چارے، محبت اور ہم آہنگی کو منفرد انداز میں بیان کیا گیا ہے۔ آرٹسٹ نے کہا کہ “میرے تمام فن پارے جو 2014 میں منظر عام پر آئے فن تعمیر، آلودگی، زمین اور دیگر کہانیوں کے گرد گھومتے ہیں جو ہماری روزمرہ کی زندگی کی حقیقت سے قریب تر ہیں، اس لیے میں بھائی چارے کے ڈیزائن کو اپنے کیرئیر میں ایک چیلنج اور ایک موڑ سمجھتی ہوں۔ نمائش کے اندر نمایاں ترین تاریخی نمائشوں میں الشیخ عثمان طحہ اور خطاط اسامہ القحطانی کے فن پارے شامل ہیں۔ انہوں نے مدینہ دستاویز لکھنے کی کہانی بیان کرتے ہوئے کہا کہ “مجھے مدینہ دستاویز لکھنے کا اعزاز حاصل ہوا، یہ اسلام کی پہلی آئینی دستاویز ہے جس میں متعدد سیاسی، مالی اور سماجی مسائل اور اصولوں کو منظم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کام انہیں تفویض کیا گیا تھا اور سنت نبوی ۖ کے شعبے میں مہارت رکھنے والے ماہرین تعلیم کے ایک گروپ کے ساتھ اس کا سائنسی جائزہ لیا گیا تھا۔ القحطانی کے مطابق اس طرح کے کاموں کے لیے وقت اور محنت درکار ہوتی ہے اور اس نے ان پر 10 دن تک روزانہ 8 گھنٹے سے زیادہ کام کیا۔
دھماکہ اس قدر شدید تھا ٹرین کی بوگیوں کے پرخچے اڑ گئے، قریبی عمارتوں اور گھروں کے شیشے ٹوٹ گئے اور آس پاس پارک کی گئی کم و بیش 10 گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں ٹرین میں سکیورٹی اہلکار اور ان کے فیملی ممبرز خواتین و بچے سوار تھے، منگل سے شروع ہونیوالی عید الاضحیٰ کی چھٹیاں منا...
رضاکار اپنے ملک واپس آرہے تھے بلباؤ میں ایئرپورٹ پولیس نے حملہ کیا رضاکاروں پر باسک پولیس کے تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی غزہ کی ناکہ بندی توڑتے ہوئے انسانی بنیاد پر فلسطینیوں کو امداد لے کر جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا کے ارکان کو اسرائیل کی قید سے رہائی کے بعد ...
پاکستان ترقی میں جلد چین کے ہم قدم ہوگا،چین میں مزدوروں کی لاگت کافی مہنگی ہو چکی ہے اپنے پلانٹس و مشینری پاکستان لائیں، مشترکہ منصوبوں پر کام کریں، وزیراعظم کا تقریب سے خطاب وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ قرض نہیں سرمایہ کاری و ٹیکنالوجی چاہیے، پاکستان ترقی میں جلد چین کے...
موجودہ حساس صورتحال میں قومی اتحاد اور اجتماعی فیصلوں کی پابندی انتہائی ضروری ہے ملک میں کوئی بھی اہم فیصلہ سپریم لیڈر کی اجازت کے بغیر نہیں کیا جائے گا،ایرانی صدر ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان ممکنہ معاہدے سمیت ملک میں کوئی بھی اہم فیصلہ سپ...
وزیر اعلیٰ کی گزشتہ ایک ہفتے میںگورنر خیبر پختونخوا کیساتھ مسلسل تین اہم ملاقاتیں،مولانا فضل الرحمان سے تبادلہ خیال،اپوزیشن کا ممکنہ اتحاد آئینی ترمیم کی راہ میںبڑی رکاوٹ پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے درمیان یکساں موقف اختیار کرنے کی کوشش ، دونوں جماعتیںکافی حد تک قریب آچکی ہ...
3 جوان زخمی ،سیکیورٹی فورسز کا میریان میں خفیہ اطلاع پر کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پولیس اور دہشتگردوںمیں فائرنگ کا تبادلہ،متعدد خوارج کے زخمی ہونے کی اطلاعات بنوں کے علاقے میریان میں خفیہ اطلاع پر کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا جس میں 15 دہشت گرد مارے گئے، 2 پولی...
دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر سی ٹی ڈی کا مختلف شہروں میں آپریشن لاہور سے فتنہ الخوارج کا خطرناک دہشت گرد مختار گرفتار،دھماکہ خیز موادبرآمد دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر سی ٹی ڈی نے پنجاب کے مختلف شہروں میں 58 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 13 دہشت گرد گرفتار کر لئے ۔سی ...
جنگ دوبارہ کرنی یا نہیں، اتوار تک فیصلہ کرینگے،دو چیزیں ہوسکتی ہیں اچھی ڈیل یا شدید بمباری صرف ایسا معاہدہ قبول کروں گا جس میں یورینیم افزودگی اور ذخیرے کا معاملہ حل ہو، صدر کی گفتگو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ ڈیل کا ففٹی ففٹی چانس ہے، جنگ دوبارہ کرنی یا...
سابق وزیراعظم نے پہلے ہی کہہ دیا تھا میرے خلاف سازش کی جا رہی ہے جس سے پاکستان کو نقصان ہوگا، عدالت میں پٹیشن دائر کی جا رہی ہے، بانی کو سائفر کیس میں بیرونی سازش کا نشانہ بنایا گیا ہمارا ون پوائنٹ ایجنڈا عمران خان کی رہائی ،موجودہ حکمرانوں نے ملک کو مہنگائی، بدامنی،بے یقینی کی ...
ایران امریکا تنازع پرپاکستان کی ثالثی رنگ لانے لگی؟ ایران امریکا معاہدے کا 9 نکاتی مسودہ سامنے آگیا،جنگ بندی، آبنائے ہرمز میں جہاز رانی، پابندیوں میں نرمی اور یورینیم تنازع پر تجاویز شامل دونوں فریقین فوجی، سویلین یا اقتصادی تنصیبات کو نشانہ نہ بنانے کے پابند ہوں گے، ابتدائی م...
سخت سیکیورٹی کے حصار میں جوڈیشل کمپلیکس منتقل کرکے مختلف عدالتوں میں پیش عدالت نے تفتیش میں پیش رفت نہ ہونے کے باعث یہ فیصلہ سنایا،وکیل ملزمہ پنکی منشیات ڈیلر انمول عرف پنکی کو قتل اور منشیات کے مجموعی طور پر 18 مقدمات میں سخت سیکیورٹی کے حصار میں جوڈیشل کمپلیکس منتقل کرکے مخ...
امریکا کی جانب سے ایسا کوئی مطالبہ موصول نہیں ہوا، ترجمان دفتر خارجہ پاکستان اپنے پانی کے ایک قطرے پر سمجھوتہ نہیں کرے گا،ہفتہ وار بریفنگ پاکستان نے ایران پر ممکنہ حملے کیلئے امریکا کی جانب سے پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے کی خبروں کو دوٹوک انداز میں مسترد کردیا ہے۔اسلام ا...