... loading ...
القاعدہ کے سربراہ ڈاکٹر ایمن الظواہری افغانستان میں ایک امریکی کارروائی کے دوران جاں بحق ہوگئے۔ گزشتہ کئی دہائیوں سے امریکا کا ہدف رہنے والے ایمن الظواہری کے جاں بحق ہونے کی تصدیق امریکی صدر جوبائیڈن نے بھی کردی۔ اطلاعات کے مطابق القاعدہ سربراہ کو سی آئی اے نے کابل کے ایک علاقے میں ڈرون حملے کا نشانہ بنایا۔ اس کارروائی کی اہمیت کا اندازا اس سے لگایا جاسکتا ہے کہ اس کی تصدیق خود امریکی صدر نے قوم کے نام ایک مختصر خطاب کرتے ہوئے کی۔ ڈاکٹر ایمن الظواہری امریکہ کے مطلوب افراد کی فہرست میں اسامہ بن لادن کے بعد سب سے اہم ترین فرد شمار کیے جاتے تھے جن کی گرفتاری میں مدد دینے پر امریکا نے 25 ملین ڈالر انعام مقرر کر رکھا تھا۔ ڈاکٹر ایمن الظواہری 2011 میں اسامہ بن لادن کو پاکستان کے ایک علاقے ایبٹ آباد میں نشانہ بنائے جانے کے بعد القاعدہ کے سربراہ بنے تھے، وہ اسامہ بن لادن کے قریب ترین ساتھی اور رشتے دار بھی تھے۔

امریکی صدر جوبائیڈن نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایمن الظواہری نائن الیون کی منصوبہ بندی میں شامل تھے اور اسامہ بن لادن کے نمبر ٹو تھے۔ امریکی صدر نے ماضی میں امریکا کے خلاف کئی دہائیوں سے جاری کارروائیوں میں ملوث قرار دیتے ہوئے کہا کہ وقت سے کوئی فرق نہیں پڑتا، آپ جہاں بھی چھپے ہوں ، امریکا سراغ لگا کہ آپ کو نکالے گا۔ امریکی صدر نے واضح کیا کہ ایمن الظواہری کا سراغ لگا کے میں نے سی آئی اے کو اس کارروائی کے لیے اجازت دی۔ امریکی صدر نے کارروائی کے مقام کے طور پر کابل کا نام لیا اور دعویٰ کیا کہ اس میں ایمن الظواہری کے خاندان کا کوئی دوسرا فرد نشانا نہیں بنا۔ ایک اور اطلاع کے مطابق ایمن الظواہری کو ہدف بنائے جانے کے وقت وہ اپنے گھر کی بالکونی میں کھڑے تھے جبکہ اُن کے اہلِ خانہ بھی اس وقت گھر پر تھے، تاہم وہ حملے میں محفوظ رہے۔ امریکا کی اس کارروائی نے افغانستان کے حوالے سے کئی سوالات چھوڑے ہیں۔ جس سے افغانستان میں قائم طالبان حکومت اب دوچار ہوگئی ہے۔ سب سے پہلے تو امریکا اور طالبان کے درمیان دوحا معاہدے کے بعد افغانستان میں جاری ڈرون حملے کو طالبان حکومت کیسے لیتی ہے؟کیا امریکا کی اس کارروائی کے بعد طالبان حکومت خاموش رہے گی یا نہیں؟ نیز ڈاکٹر ایمن الطواہری کی افغانستان میں موجودگی سے کوئی فرق طالبان پر پڑے گا یا نہیں؟
دھماکہ اس قدر شدید تھا ٹرین کی بوگیوں کے پرخچے اڑ گئے، قریبی عمارتوں اور گھروں کے شیشے ٹوٹ گئے اور آس پاس پارک کی گئی کم و بیش 10 گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں ٹرین میں سکیورٹی اہلکار اور ان کے فیملی ممبرز خواتین و بچے سوار تھے، منگل سے شروع ہونیوالی عید الاضحیٰ کی چھٹیاں منا...
رضاکار اپنے ملک واپس آرہے تھے بلباؤ میں ایئرپورٹ پولیس نے حملہ کیا رضاکاروں پر باسک پولیس کے تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی غزہ کی ناکہ بندی توڑتے ہوئے انسانی بنیاد پر فلسطینیوں کو امداد لے کر جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا کے ارکان کو اسرائیل کی قید سے رہائی کے بعد ...
پاکستان ترقی میں جلد چین کے ہم قدم ہوگا،چین میں مزدوروں کی لاگت کافی مہنگی ہو چکی ہے اپنے پلانٹس و مشینری پاکستان لائیں، مشترکہ منصوبوں پر کام کریں، وزیراعظم کا تقریب سے خطاب وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ قرض نہیں سرمایہ کاری و ٹیکنالوجی چاہیے، پاکستان ترقی میں جلد چین کے...
موجودہ حساس صورتحال میں قومی اتحاد اور اجتماعی فیصلوں کی پابندی انتہائی ضروری ہے ملک میں کوئی بھی اہم فیصلہ سپریم لیڈر کی اجازت کے بغیر نہیں کیا جائے گا،ایرانی صدر ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان ممکنہ معاہدے سمیت ملک میں کوئی بھی اہم فیصلہ سپ...
وزیر اعلیٰ کی گزشتہ ایک ہفتے میںگورنر خیبر پختونخوا کیساتھ مسلسل تین اہم ملاقاتیں،مولانا فضل الرحمان سے تبادلہ خیال،اپوزیشن کا ممکنہ اتحاد آئینی ترمیم کی راہ میںبڑی رکاوٹ پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے درمیان یکساں موقف اختیار کرنے کی کوشش ، دونوں جماعتیںکافی حد تک قریب آچکی ہ...
3 جوان زخمی ،سیکیورٹی فورسز کا میریان میں خفیہ اطلاع پر کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پولیس اور دہشتگردوںمیں فائرنگ کا تبادلہ،متعدد خوارج کے زخمی ہونے کی اطلاعات بنوں کے علاقے میریان میں خفیہ اطلاع پر کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا جس میں 15 دہشت گرد مارے گئے، 2 پولی...
دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر سی ٹی ڈی کا مختلف شہروں میں آپریشن لاہور سے فتنہ الخوارج کا خطرناک دہشت گرد مختار گرفتار،دھماکہ خیز موادبرآمد دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر سی ٹی ڈی نے پنجاب کے مختلف شہروں میں 58 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 13 دہشت گرد گرفتار کر لئے ۔سی ...
جنگ دوبارہ کرنی یا نہیں، اتوار تک فیصلہ کرینگے،دو چیزیں ہوسکتی ہیں اچھی ڈیل یا شدید بمباری صرف ایسا معاہدہ قبول کروں گا جس میں یورینیم افزودگی اور ذخیرے کا معاملہ حل ہو، صدر کی گفتگو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ ڈیل کا ففٹی ففٹی چانس ہے، جنگ دوبارہ کرنی یا...
سابق وزیراعظم نے پہلے ہی کہہ دیا تھا میرے خلاف سازش کی جا رہی ہے جس سے پاکستان کو نقصان ہوگا، عدالت میں پٹیشن دائر کی جا رہی ہے، بانی کو سائفر کیس میں بیرونی سازش کا نشانہ بنایا گیا ہمارا ون پوائنٹ ایجنڈا عمران خان کی رہائی ،موجودہ حکمرانوں نے ملک کو مہنگائی، بدامنی،بے یقینی کی ...
ایران امریکا تنازع پرپاکستان کی ثالثی رنگ لانے لگی؟ ایران امریکا معاہدے کا 9 نکاتی مسودہ سامنے آگیا،جنگ بندی، آبنائے ہرمز میں جہاز رانی، پابندیوں میں نرمی اور یورینیم تنازع پر تجاویز شامل دونوں فریقین فوجی، سویلین یا اقتصادی تنصیبات کو نشانہ نہ بنانے کے پابند ہوں گے، ابتدائی م...
سخت سیکیورٹی کے حصار میں جوڈیشل کمپلیکس منتقل کرکے مختلف عدالتوں میں پیش عدالت نے تفتیش میں پیش رفت نہ ہونے کے باعث یہ فیصلہ سنایا،وکیل ملزمہ پنکی منشیات ڈیلر انمول عرف پنکی کو قتل اور منشیات کے مجموعی طور پر 18 مقدمات میں سخت سیکیورٹی کے حصار میں جوڈیشل کمپلیکس منتقل کرکے مخ...
امریکا کی جانب سے ایسا کوئی مطالبہ موصول نہیں ہوا، ترجمان دفتر خارجہ پاکستان اپنے پانی کے ایک قطرے پر سمجھوتہ نہیں کرے گا،ہفتہ وار بریفنگ پاکستان نے ایران پر ممکنہ حملے کیلئے امریکا کی جانب سے پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے کی خبروں کو دوٹوک انداز میں مسترد کردیا ہے۔اسلام ا...