وجود

... loading ...

وجود
وجود

ڈی جے والے بابو۔۔

اتوار 15 مئی 2022 ڈی جے والے بابو۔۔

دوستو،سائنس کہتی ہے کہ زمین سورج کے گرد گھومتی ہے لیکن کراچی والے کہتے ہیں کہ سورج صرف کراچی کے گرد ہی گھومتا ہے۔ویسے گھوم تو شہرشہر ہمارے کپتان بھی رہے ہیں ان کی دیکھا دیکھی محترمہ مریم صفدر صاحبہ بھی نگر نگر گھوم رہی ہیں۔ دونوں کے جلسوں میں ایک مماثلت دیکھی جارہی ہے وہ یہ کہ دونوں لیڈران جب تقریر کے درمیان وقفہ لیتے ہیں، سانس لینے رکتے ہیں یا ’’پوز‘‘ لیتے ہیں تو ڈی جے والا بابو فوری طور پر ولولہ انگیز ترانہ لگادیتا ہے،جسے سن کر مجمع میں برقی لہر دوڑ جاتی ہے اور پھر نعروں کا مقابلہ شروع ہوجاتا ہے۔جلسوں میں انرجی ’’ڈی جے والا بابو‘‘ فراہم کرتا ہے اور وہ بے چارہ پس منظر میں ہوتا ہے جسے کوئی جانتا بھی نہیں۔۔
یہ واقعہ باباجی نے سنایا،آپ کی نذر کرتے ہیں۔۔ایک آدمی سڑک پہ جا رہا تھا ، پیچھے سے آواز آئی،رک ورنہ مر جائے گا۔۔وہ آدمی رک گیا، سامنے ہی ایک آئل ٹینکر اچانک الٹا اور اس میں آگ بھڑک اْٹھی، وہ آدمی بال بال بچ گیا۔۔وہی آدمی اگلے روز باغ کی سیر کر رہا تھا کہ آواز آئی رْک جا ، ورنہ مارا جائے گا۔۔ وہ آدمی فوراً رْک گیا۔۔ عین سامنے ایک درخت کڑکڑاتا ہوا گرا اور وہ آدمی صاف بچ گیا۔۔ وہی آدمی اگلے روز پچاس کی دہی لینے دودھ کی دکان پہ جارہا تھا کہ آواز آئی رْک ، ورنہ مر جائے گا۔۔ وہ رْک گیا۔۔ اسی وقت سامنے والے کھمبے سے ایک تار ٹوٹ کر گری ، اور وہ آدمی صاف بچ گیا۔۔وہ شخص وہیں گھٹنوں کے بل بیٹھ گیا اور سر جھکا کر بولا۔۔اے میرے مددگار،تُو کون ہے؟ میرے سامنے آ، میں تیری تعظیم بجالاناچاہتا ہوں، تیرا شکرگزار ہونا چاہتا ہوں۔۔وہی آوازآئی۔۔ میں رحمت کا فرشتہ ہوں اور بے ہوشوں ، آلسیوں ، غائب دماغوں کی مدد کرتا ہوں۔۔اس آدمی نے کہا، اے نیک دل فرشتے ، تو اس وقت کہاں تھا جب میں پی ٹی آئی کو ووٹ دے رہا تھا۔۔ وہی آواز پھر آئی ،آوازیں میں نے تب بھی بہت دی تھیں ، لیکن تیرے DJ نے بیک گراؤنڈ میْوزک بہت اْونچا کر رکھاہوا تھا ۔۔۔
باباجی کا ہی فرمان ہے۔۔محبت ہو جائے تو صدقہ دینا شروع کر دیں، محبت ہو گی تو مل جائے گی، بلا ہوئی تو ٹل جائے گی۔ ۔باباجی سے ہی ہم نے سنا ہے کہ۔۔بعض خاوند اپنی بیویوں کو بے پناہ چاہتے ہیں اور بعض تو بس پناہ چاہتے ہیں۔۔ بیوی نے لاڈ بھرے انداز میں شوہر سے کہا ۔۔شادی کیا ہوئی، آپ نے تو مجھے پیار کرنا ہی چھوڑ دیا۔۔شوہر نے برجستہ جواب دیا۔۔ ’’ارے پگلی، امتحان ختم ہونے کے بعد بھلا کون پڑھتا ہے‘‘۔۔الزام تراشی کی انتہا دیکھیں۔۔بیگم شوہر پر غصے سے دھاڑتی ہوئی بولی۔۔یہ کیسا آٹا اٹھا لائے، میری تو ساری روٹیاں ہی جل جاتی ہیں۔۔کہتے ہیں کہ شوہر وہ واحدہستی ہے، جسے اسلام کے ارکان کا کچھ پتہ ہو یا نہ ہو، یہ ضرور پتہ ہوتا ہے کہ چار شادیاں ان کا حق ہے۔۔۔ ایک صاحب بڑی خوشی خوشی اپے گھر میں داخل ہوئے، بیوی کو تلاش کیا تو وہ کچن میں مصروف ملی، وہ بھی کچن میں داخل ہوگیا اور بیوی سے پوچھنے لگا۔۔ ہمارے چار بچوں میں سے تمہیں سب سے زیادہ کون محبوب ہے؟؟اس نے جواب دیا، سارے۔۔شوہرنے کہا ، تمہارا دل اتنا کشادہ کیسے ہو سکتا ہے۔۔بیوی نے کہا، یہ اللہ کی تخلیق ہے، ماں کے دل میں سارے بچوں کے لئے کشادگی ہوتی ہے۔۔شوہر نے مسکرا کر کہا۔۔اب تم سمجھ سکتی ہو، مرد کے دل میں چار بیویوں کی کشادگی بیک وقت کیسے ہو سکتی ہے۔کیونکہ یہ بھی اللہ کی تخلیق ہے۔۔بیوی نے بیلن سے حملہ کیا اور شوہراسپتال پہنچ گیا۔۔اللہ شوہربے چارے پر رحم فرمائے۔اس کا اسلوب بھی اچھا تھا اورتکنیک بھی مزیدار۔بس کچن کی جگہ غلط چُن لی اس نے۔۔سیانے کہتے ہیں۔۔کسی بھی میدان جنگ میں اترنے سے پہلے میدان کے محل وقوع اور جغرافیائی صورتحال کو لازمی ذہن میں رکھنا چاہیے۔۔۔عورت کسی بھی ملک سے ہو اس کو پروا نہیں ہوتی اس کا خاوند کتنی ’’توپ ‘‘ چیز ہے، خاوند بے چارے کی مثال، گھر کی مرغی دال برابر ہوتی ہے۔۔ خواہ اسکا خاوند لیڈر ہو یا کسی مافیا کا سربراہ، اس کو کوئی پرواہ نہیں ہوتی۔ 2015 میں نوبل انعام سے نوازے جانے والے ترک کیمیا دان عزیز سنجر کہتے ہیں نوبل انعام جیتنے کے بعد ایک دن میری بیگم نے مجھے آواز دی۔۔عزیز! گھر میں جمع کچرا باہر گلی کے کوڑا دان میں ڈال آئیں۔۔میں کسی کام میں مصروف تھا، بیگم کوجواب دیا۔۔ نوبل انعام یافتہ ہوں۔۔اس نے پھر آواز دی۔ نوبل انعام یافتہ کیمیا دان عزیز صاحب! گھر میں جمع کچرا گلی کے کوڑا دان میں پھینک آئیں۔
پچاس پچپن برس کی عمر میں انسان فطری طور پر مراقبے کی طرف مائل ہوتا ہے جس کے ذریعے خود آگہی میں اضافہ ہوتا ہے۔اسی عمر کے ایک صاحب کافی روحانی ہوگئے۔۔صبح سویرے مراقبہ میں گہری سوچ آگئی۔۔بڑبڑانے لگے۔۔میں کون ہوں؟کہاں سے آیا ہوں؟کیوں آیا ہوں؟کہاں جانا ہے؟۔۔وہ ان سوالات پر غوروفکر کرتے ہوئے اتنا کھوگئے کہ وقت کا پتہ ہی نہیں چلا۔۔تب ہی کچن میں کام کرتی ان کی اہلیہ چلائی۔۔ایک نمبر کے کاہل، ہڈحرام ہو تم۔۔ پتا نہیں جہنم کے کس دروازے سے بھاگ کر آئے ہو۔ ۔میری زندگی عذاب بنانے۔۔اٹھو، ناشتہ کرو، کام پہ جاؤ۔۔۔ فلاسفر شوہر کو اپنے چاروں سوالوں کے جواب بڑی آسانی سے مل گئے جس میں ساری مدد اہلیہ نے کی۔۔روحانی سفر بھی مکمل ہوگیا اور علم میں بھی اضافہ ہوا۔۔اب ذرا شوہروں کے چند مشہور جھوٹ بھی سن لیجئے۔۔بیگم ، میری زندگی میں تم سے پہلے کوئی لڑکی نہیں آئی۔۔بیگم، میں فون پر اپنے پرانے دوست سے بات کررہا تھا جسے میں پیار سے ڈارلنگ کہتا ہوں۔۔ بیگم، میں لیٹ اس لیے آیا کہ کسی دوست کے بچے کی سالگرہ تھی۔۔۔ بیگم، میں تمھارے بغیر زندہ رہ نہیں سکتا۔ ۔۔ بیگم، اگر تم نہ ملی ہوتی تو میں کبھی شادی نہ کرتا۔۔۔ بیگم، یہ رہی میری پوری تنخواہ، اسے تم رکھ لو۔۔۔ بیگم، آج تم بہت اچھی لگ رہی ہو۔۔۔ بیگم، میرے کپڑوں پر یہ لمبے بال دراصل اس گھوڑے کی دم کے ہیں جس پر میں گھڑسواری کرتا ہوں۔ہم پاکستانی بھی عجیب ہی قوم ہیں،بغیر پڑھے پاس ہونا چاہتے ہیں۔ بغیر کام کیئے تنخواہ لینا چاہتے ہیں، بلکہ چاہتے ہیں کام پر نہ جائیں اور نوکری چلتی رہے، ورزش نہ کر کے بھی فٹ فاٹ رہنا چاہتے ہیں۔۔ خود جیسے ہوں بیوی حسینہ عالم مانگتے ہیں۔ان سب سے بڑھ کر، نماز نہیں پڑھیں گے اور خواہش کریں گے کہ موت سجدے میں آئے۔۔
اور اب چلتے چلتے آخری بات۔۔حوصلہ سیکھنا ہے تو پریشر ککر سے سیکھو، آگ پر بیٹھا سیٹیاں بجا رہا ہوتا ہے۔۔خوش رہیں اور خوشیاں بانٹیں۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


متعلقہ خبریں


مضامین
مسلمان کب بیدارہوں گے ؟ وجود جمعه 19 اپریل 2024
مسلمان کب بیدارہوں گے ؟

عام آدمی پارٹی کا سیاسی بحران وجود جمعه 19 اپریل 2024
عام آدمی پارٹی کا سیاسی بحران

مودی سرکار کے ہاتھوں اقلیتوں کا قتل عام وجود جمعه 19 اپریل 2024
مودی سرکار کے ہاتھوں اقلیتوں کا قتل عام

وائرل زدہ معاشرہ وجود جمعرات 18 اپریل 2024
وائرل زدہ معاشرہ

ملکہ ہانس اور وارث شاہ وجود جمعرات 18 اپریل 2024
ملکہ ہانس اور وارث شاہ

اشتہار

تجزیے
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

گرانی پر کنٹرول نومنتخب حکومت کا پہلا ہدف ہونا چاہئے! وجود جمعه 23 فروری 2024
گرانی پر کنٹرول نومنتخب حکومت کا پہلا ہدف ہونا چاہئے!

اشتہار

دین و تاریخ
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت وجود بدھ 13 مارچ 2024
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت

دین وعلم کا رشتہ وجود اتوار 18 فروری 2024
دین وعلم کا رشتہ

تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب وجود جمعرات 08 فروری 2024
تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی

بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک وجود بدھ 22 نومبر 2023
بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک

راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر